گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)بلدیاتی ادارے ٹوٹتے ہی عوامی نمائندگانمتحرک،نئے بلدیاتی نظام کے تحت الیکشن کیلئے جوڑتوڑشروع ہوگئے،متوقع امیدواروں نے اپنے اپنے علاقوں کے عوام سے رابطے بڑھالئے ہیں اور ابھی سے لوگوں کی خوشی ،غمی میں شرکت کرنا شروع کردی ہے ،جبکہ بعض امیدواروں نے ماہ رمضان کوغنیمت جانتے ہوئے باقاعدگی سے باجماعت نمازبھی پڑھنی شروع کردی ہے ،جبکہ عوام کاکہناہے کہ امیدواروں کی سابقہ کارکردگی کودیکھ کرحمائت کافیصلہ کیاجائے گا،پچھلادورضائع کرنے والوں کودوبارہ نہیں آزمائیں گے ،تاہم امیدوار سنجیدگی سے عوام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
Category: سیاست

جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں ۔۔۔۔ سلمان آفریدی

بات آگے نہيں سچ پوچھو تو بہت آگے نکل چکی ہے ۔۔ جہاں سب سرے ہاتھ میں آ چکے ہیں ، ڈر دور ہو چکا ہے، خوف کے بادل چھٹ چکے ہیں اور بے بنیاد وسوسے اپنی موت آپ مرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سچ بہت کڑوا ہے جبکہ جھوٹ کے تانے بانے مکڑی کا جال ثابت ہو رہے ہیں۔

سرپھرے سبز لہو سے وفا کی داستان لکھ رہے ہیں جبکہ ٹوپی بردار "انقلابیے” انارکی پھیلانے کو نئی سبیلیں تلاشتے پھرتے ہیں۔۔پیاری چندا! تمہاری سرخ "فتانت” کو سلام ۔۔ ایک زمانے سے رواج چلا آتا ہے کہ بزعم خود ذہین و فطین نابغے زمام اقتدار سنبھالتے ہیں ۔۔ خوب گھڑمس مچاتے ہیں ۔۔ عوام کا لہو جونکوں کی مانند چوستے ہیں ۔۔اربوں روپے ادھر ادھر کرتے ۔۔ اپنی ناقص پالیسیوں ، غلط فیصلوں اور کرسی سے چمٹے رہنے کی ہوس میں ملک و قوم کے گلے پر کند چھریاں پھیرتے ہیں اور جب جاں بلب احوال کی اصلاح شروع ہوتی ہے تو تم سب مل كر”اشارہ ابرو” کو قصوروار ٹھہراتے ہو ۔
چندا رانی! ماجھے کی بھینس یہ خود کھولتے ، چوری کا الزام فوجے پہ دھرتے اور مارتے پنڈ کے مکینوں كو ہيں. صلح صفائی کی تو "تو رہن ای دے” اور واہ وا صرف اللہ بادشاہ کی ہے۔
خدا ہدایت دے !شاہیں کو بے بال و پر کرنا ہو ، چیونٹی کو ہاتھی دکھانا ہو یا پھر سانپ کو نیولہ ثابت کرنے کی سامریت چلانی ہو تمہاری زبان کی کاٹ اور فکر کی کجی کی کوئی حد نہیں۔ رہی حد پر آپ کی شدومد تو ہمارے تو ذمے ہی نگہداری کی خدمت ہے۔ باقی سائیبیرین پرندوں کی سردیاں حرام کرنے "اربوں” کے دہ سالہ مہمان جنہیں اس پاک سرزمین پر فرعونیت کا دعوی تھا کو بھی سبھی جانتے ہیں۔
جان کی امان کے ساتھ ایک محبت بھری گزارش سن لو تو شاید طبیعت کو افاقہ ہو جائے ۔ حالات اب واقعی وہ نہیں رہے بلکه بہت بہتر ہو چکے ہیں بیٹا باپ کے کندھے سے کندھا جوڑے اس کا دست و بازو بنا ہوا ہے ۔۔ جلنے والے کا منہ کالا۔
اری او چندا ! تکنیک کی تو تم بات ہی چھوڑو کہ وہ سب تو ہم نے ” غیروں” کے لیے سنبھال رکھی ہیں رہی نئی نسل تو وہ اب زرد پراپیگنڈوں پہ کان نہیں دھرتی۔ تاریخ کے کوڑے دان سے بیمار اور جانبدار بیانیہ کے بجائے ذکاوت ، دلیل اور ہماری خوبصورت اقدار میں گندھی ہوئی یہ دانی بینی پیڑھی حقیقی اور پائیدار بیانیوں میں یقین رکھتی ہے اور اس سے بڑھ کر لمبی زبانوں کو لگام دینا بھی خوب جانتی ہے ۔
جھلی چندا! خدا لگتی تو یہ ہے کہ چوہدراہٹ والی تو تو نے بونگی ہی ماری ہے۔ کس گھر میں مسئلے نہیں ہوتے ؟ یہ گھر کے مسئلے ہیں اور گھر میں ہی حل ہو جائیں گے۔ان کے لیے پیٹ سے کپڑا اٹھا اٹھا کر جگ ہنسائی کا سامان فراہم کرنا نری بےوقوفی ہے۔
میری مانو تو پرانوں شرانوں کے اشلوک چھوڑو اور قران سے لو لگاؤ کہ ہمارے لیے اصل راہنمائی وہیں سے پھوٹتی ہے۔ چاہو تو وقت نکال کر چائے کی پیالی پر مل بیٹھو کہ تبادلہ خیال تو ہو سکے۔ رہی شہہ تو وہ سرحد پار سے آرہی ہے نہ کہ مقامی کردار سے ۔ نہ جانے تمہاری معلومات ناقص ہیں یا تم جان کے گھنی بنی جاتی ہو۔
باقی دلاری چندا ! دنیا تو دیکھ رہی ہے ۔۔ مان رہی ہے ۔۔ سرپھروں کی لازوال قربانی کو ۔۔ ذرا تم بھی آنکھیں کھول کر دیکھنے کی زحمت کر لو۔ تمہارے بے سر پیر کے "اولامے” پر تو میں اپنے دو عظیم ملکی شاعروں کی روح سے معذرت کے ساتھ اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ
"وہ جدھر بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں”(نوٹ: سفر میں ہونے کی وجہ سے موصوفہ کا کالم تاخیر سے دیکھا ورنہ نقد جواب چکا دیا جاتا۔)
عاصمہ شیرازی کے جس کالم نے قلم اٹھانے پر مجبور کیا اسے ذیل کے لنک سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-48103207?ocid=socialflow_facebookپیپلزپارٹی کے کارکن مہنگائی اور قیادت کے خلاف نیب کے کاروائی پر سراپا احتجاج
مہنگائی،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی نے احتجاجمظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی.مہنگائی،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.مظاہرے میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس موقع پر حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے.مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کی ملی بھگت سے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے جو قابل مذمت امر ہے.
حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما، معروف صنعتکار میاں کاشف اشفاق کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین نامزد کردیا
فیصل آباد، حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما، معروف صنعتکار میاں کاشف اشفاق کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کا چیئرمین نامزد کیا ہے،اس سلسلہ میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کی جانب سے ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ فیڈ مک کے 10 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران میں محکمہ انڈسٹریز ،فنانس ،لیبر ویلفیئر اور ماحولیات کے صو بائی سیکرٹریز ،ڈی سی او، صدر چیمبرز آف کامرس ،کلاتھ ایکسپورٹرز اور ہوزری ایسوسی ایشن کے چیئر مین سمیت دیگر صنعتکار شامل ہیں ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ان کی اس اہم عہدہ پر نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے، ملک میں انڈسٹری کی بحالی اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مقدور بھر کوششیں جاری رکھیں گے ،انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی طرز پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ،تاکہ نہ صرف علاقہ کے بیروز گار نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر باعزت روز گار فراہم ہو سکے ، بلکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شمار بھی ترقی یافتہ اضلاع میں ہو سکے۔
واربرٹن(نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود اور صوبائی وزیر لیبر انصرمجید کے ہمراہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر واربرٹن میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں مزدور طبقہ میں 208 مکانوں کی چابیاں اور 80000 صحت کارڈ کا اجرا کردیا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پنڈال میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ویژن میں مزدوروں کی بحالی اور دیکھ بھال سب سے اولین ترجیح ہے جو کہ ہر موقع اور ہر دور میں رہے گی آج تحریک انصاف نے مزدوروں کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا کر مثال قائم کردی ہے
دُنیا مزدوروں کی محنت کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم سب رَبّ کے عطا کیے ہوے رُتبے اور نصیب کے مطابق کام کرتے ہیں۔ انسانیت میں برابر رہتے ہوۓ ہمیں اس دُنیاوی عارضی عہدوں میں اپنے سے کم عہدے کے ساتھیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
وزیراعلی پنجاب,سردار عثمان بزدار کی واربرٹن,ننکانہ صاحب آمد کے موقع پر صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود صوبائی وزیر لیبر انصرمجید , صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ,کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ ,آر پی او شیخوپورہ رینج عبدالقادر قیوم ,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری, سابق نائب صدر پریس کلب ڈاکٹرخالدمحمود شیخ بھی ہمراہ موجود ہیںمسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار
پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عوامی مسائل کا خاتمہ ہے ۔ نچلی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کر کے ترقیاتی سہولیات فراہم کر کے عوام الناس میں پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔
مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے اور جب عوام کی خدمت کی بات ہوتی ہے تو مسلم لیگ(ق) کے قائد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں ۔
عوام کی خدمت مسلم لیگ(ق) کا مشن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ق) کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ مسلم لیگ(ق) نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی عوام کے حقیقی بے لوث لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے سابق دور اقتدار میں تعلیم اور صحت پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا اور عوام کی ترجمانی کر کے ثابت کیا کہ مسلم لیگ(ق) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔مسلم لیگ(ق) جمہوری پسند اور عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے



