Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ایل پی جی گیس مہنگی ہو گئی

    ایل پی جی گیس مہنگی ہو گئی

    ایل پی جی گیس مہنگی ہو گئی

    باغی ٹی وی : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آگست کیلئے گھریلو اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والی مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔

    پاکستان میں تیل اور گیس کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18روپے 48پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں3.96 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا تھا۔ اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 46.76 روپے فی سلنڈراضافہ کردیا تھا۔

    اوگرا نے جولائی کیلئے 11.8 کلوگرام گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت1345.07روپےمقررکردی ہے۔ جون کیلئے 11.8کلوگرام گھریلوسلنڈرکی قیمت1298.31 روپے تھی۔

    یاد رہے کہ 26 جون کو وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

  • ضلعی حقوقِ شہریان و ویلجز رجسٹرڈ منڈی بہاؤالدین کا ہنگامی اجلاس

    ضلعی حقوقِ شہریان و ویلجز رجسٹرڈ منڈی بہاؤالدین کا ہنگامی اجلاس

    رپورٹ (کاشف تنویر) ضلعی حقوقِ شہریان و ویلجز رجسٹرڈ منڈی بہاؤالدین کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت ناصر علوی اعوان ضلع صدر حقوق شہریان و ویلجز ہوا جس میں رانا شاکر حسین ضلعی جنرل سیکرٹری تنویر وڑائچ چک نمبر 3 ذکاءاللہ گوندل نوید تارڑ
    ندیم جاڑا میاں مختار نائب صدر ظفر رحمانی سنیر نائب صدر
    مرزا سلیم مرزا عثمان عقیل کمبوہ سیکرٹری نشر و اشاعت و دیگر عہدیداران وکثیر تعداد میں ورکرز نے حصہ لیا اور تاجروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجر برادری کے ساتھ ہیں اور ہر صورت لاک ڈون کے خلاف ہیں عوام کی آزادی کوصلب نہیں ہونے دیں گے نا تو منڈی بہاؤالدین میں کرونا ہے نا ہی اس کی آڑ میں لوگوں کو پریشان ہونے دیں گے عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہونے دیں گے

  • حکومت کے نوٹس لینے پر چینی مزید مہنگی اور ناپید ہوگئی

    حکومت کے نوٹس لینے پر چینی مزید مہنگی اور ناپید ہوگئی

    حکومت کے نوٹس لینے پر چینی مزید مہنگی اور ناپید ہوگئی

    باغی ٹی وی : مارکیٹ میں چینی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی خواب بن گئی، حکومت نوٹس لیتی ہے اور چینی مزید مہنگی ہو جاتی ہے، دکانوں پر چینی 95 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

    شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمت میں کمی خواب بن گئی، سرکاری نرخ 70 روپے کلو پر چینی کی فروخت کی حکومتی کاوش زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔ شوگر ملز سے چینی کی قیمت 88 روپے فی کلو تک جا پہنچی جس کے بعد لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو اور پرچون میں چینی 92 روپے کلو دستیاب ہے۔ دکانوں پر چینی 95 روپے فی کلوتک بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

    رواں سال چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافہ ہو چکا ہے، عوام کہتے ہیں دکانوں پر چینی دستیاب نہیں اور اگر ہے تو قیمت بہت زیادہ ہے۔ دکاندار بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت سستی چینی دے 70 روپے کلو فروخت کریں گے

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ
    باغی ٹی وی :ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 25 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 955 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 238 روپے ہو گئی ہے

  • ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌ کمی
    باغی ٹی وی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر167روپے سے گھٹ کر166روپے کی سطح پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے کم ہو کر166.35روپے اور قیمت فروخٹ167.10روپے سے کم ہو کر166.55روپے پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر60پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.70روپے سے گھٹ کر166.20روپے اور قیمت فروخت167.20روپے سے گھٹ کر166.60روپے پر آ گئی

  • بھارتی وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کا سارک چیمبرز آف کامرس کے موجودہ صدر کے خلاف تحفظات کا اظہار

    بھارتی وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کا سارک چیمبرز آف کامرس کے موجودہ صدر کے خلاف تحفظات کا اظہار

    بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے سارک یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر اے وی ایس رامیش چندرکے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے بعد بھارتی وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کے بعض اعلی حکام نے سارک چیمبرز آف کامرس کے موجودہ صدر کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق مذکورہ حکام کا کہنا ہے کہ سارک کے موجودہ صدر جن کا تعلق پاکستان سے ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ سارک چیمبر اراکین کی الگ لابی قائم کر رہے ہیں جس سے پاکستان کی سارک چیمبر پر پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ موجودہ صدر بھارتی صنعتکاروں کے لئے کوئی کام نہیں کر رہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ان حکام نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جو جلد ہی بھارتی وزیر کامرس اینڈ ٹریڈ پیوش گوئیل کو پیش کریں گے جو بعد میں دفتر خارجہ کے ذریعے پاکستانی حکام کو ارسال کی جائے گی۔ دریں اثنا بھارتی تاجروں کے ایک سرکردہ عہدیدار نے فون پر بات کرتے ہوئے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کے کئی افسران کو سارک چیمبر آف کامرس کی صدارت پاکستان کے پاس ہونا پسند نہیں جس کی وجہ سے وہ صدر کو تبدیل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دریں اثنا اس سلسلے میں سارک کے موجودہ صدر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

  • سٹاک مارکیٹ‌میں ‌زبردست تیزی

    سٹاک مارکیٹ‌میں ‌زبردست تیزی

    سٹاک مارکیٹ‌میں ‌زبردست تیزی
    باغی ٹی وی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 613.54 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔

    ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملا رہی ہے تاہم اس دوران صرف دو روز کی مندی نے ڈیرے ڈالے جبکہ گزشتہ ہفتے اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، اس کے باوجود تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ

    رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 178.29 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 398.02 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اس موقع پر 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ

    ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ

    ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
    باغی ٹی وی : ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 46 امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 942 امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کا کہنا ہے کہ اس وقت سونے کی عالمی قمیت فی اونس 1900 سے سے تجاوز کر چکی ہے۔
    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونےکی قیمت میں پانچ ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 23ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

    فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ملکی تاریخ میں پہلی بار چار ہزار 372 روپے کی بڑی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ چھ ہزار 138 روپے ہو گئی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر شرح سود میں کمی کے باعث سرمایہ کار بینکوں اور بانڈز سے اپنا سرمایہ نکال کر سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمت عالمی منڈی میں تیزی سے بڑھ رہی ہے

  • دس گرام سونے کی قیمت  ایک لاکھ روپے سے  تجاوز کر گئی

    دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

    دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمتیں بڑھنے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ساڑھے 8 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 24 ڈالرفی اونس بڑھ گئی، عالمی منڈی میں سونا ایک ہزار 880 ڈالرفی اونس تک پہنچ گیا، سونے کی قیمت بلندترین سطح سے 32 ڈالرفی اونس کی دوری پر ہے، اگست 2011 میں سونے کی قیمت ایک ہزار 912 ڈالر فی اونس کی سطح پرگئی تھی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

    دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر کے ایک لاکھ 556 روپے ہو گئی ہے۔ 22 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 92 ہزار 185 روپے ہو گئی ہے۔

  • سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    باغی ٹی وی :پاکستان میں سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے نرخ پر فروخت ہونے لگا۔

    عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس قیمت 1825 ڈالر مقرر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1929 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 308 روپے ہو گئی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ واضح رہے کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت زوال پذیر ہے جس کا نتیجہ سونے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔