Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی : امریکی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 53 پیسے کمی ہو گئی۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 53 پیسےسستا ہو گیا جس کے بعد 165 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ 26 اگست سے اب تک ڈالر 2 روپے 73 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کا تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

    اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کا تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

    اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کا تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

    باغی ٹی و ی : وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بارشوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول 9 روپے 71 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی تھی۔ اوگرا ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ 30 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر کی گئی، پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26 روپے 70 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25 روہے 73 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔ پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح میں اضافہ نہ ہونے پر پٹرول، ڈیزل 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان تھا
    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 روز کے لئے کیا جائے گا.

  • سونے کی قیمت میں‌ ہوا اضافہ

    سونے کی قیمت میں‌ ہوا اضافہ

    سونے کی قیمت میں‌ ہوا اضافہ

    باغی ٹی وی : رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 41 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 961 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ سولہ ہزار سات سو روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ روپے سے تجاوز ہونے کے بعد ایک لاکھ 51روپے ہو گئی ہے۔

    تاہم ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی اور دس گرام کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے بعد دونوں کی قیمتیں بالترتیب 1380 روپے اور 1183.12 روپے ہو گئی ہے

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی : انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ، انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں86 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 57 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کےآغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 40 ہزار 862 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی تاہم اس وقت انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے اور اس وقت 41 ہزار 254 پوائنٹس پر آ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • ڈالر  کی قیمت میں کمی آگئی

    ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی

    ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی

    باغی ٹی وی :نٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی آج خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں86 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 57 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے آج اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 40 ہزار 862پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی تاہم اس وقت انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے اور اس وقت 41 ہزار 254 پوائنٹس پر آ گیاہے.
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : حکومت نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

    پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نئی پالیسی کے تحت کیا جائے گا، دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین موجودہ طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کا تعین خام تیل کی 14 روز کی قیمت کی اوسط نکال کر کیا جائے گا۔

    ان دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس او پیٹرول کی خریداری کیلئے طویل مدتی معاہدے کرے گا، پیٹرول و ڈیزل پر ٹیکسوں، لیویز کے ریٹس مروجہ شرح کے مطابق ہوں گے، تیل کی درآمد کے اخراجات کا تعین ہونےکے بعد آئندہ 15 روز میں شامل کیا جاسکے گا، ڈالر کی قدر کا تعین پی ایس او کیلئے دستیاب عبوری قیمت کے مطابق ہی کیا جائے گا، پی ایس او کے تیل درآمد کے اخراجات دستیاب نہ ہونے پرسابقہ ماہ کے ریٹس پر ہی قیمت کا تعین ہو گا.
    رواں مالی سال کے دوران گیس کی کل کھپت 3969ملین مکعب فٹ یومیہ تھی جبکہ اسی دوران قدرتی گیس کی کل فراہمی 4,319ملین مکعب فٹ رہی جس میںسے یوٹیلٹی کمپنیوں نے 2,379ملین مکعب فٹ ،انڈیپنڈنٹ سسٹم نے 1,040ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جبکہ 901ملین مکعب فٹ RLNGدرآمد کی گئی تھی۔گیس یوٹیلٹی کمپنیوں نے اپنے صارفین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے اپنی ترسیل اور تقسیم کے نیٹ ورک کو توسیع دی ۔مالی سال 2018-19کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے اپنے ترسیل کے نیٹ ورک میں 81کلو میٹر جبکہ سوئی سدر ن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 24کلو میٹر کا اضافہ کیا ۔

  • سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی
    باغی ٹی وی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 181.01 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ٹریڈنگ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح ساڑھے دس بجے تک انڈیکس 150 پوائنٹس بڑھ گیا تھا تاہم اس کے بعد مندی نے واپسی کی اور انڈیکس دوپہر بجے بارہ تک اُتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔

    ایک موقع پر انڈیکس 39 ہزار 473 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم آخری لمحات میں تیزی کی واپسی ہوئی جس کے باعث کاروبار کا اختتام 181.01 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا، جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.46 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 17 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار 481 شیئرز کا لین دین ہوا

  • نان کی قیمت میں 5 روپے مزید اضافہ

    نان کی قیمت میں 5 روپے مزید اضافہ

    نان کی قیمت میں اچانک 5 روپے کا اضافہ
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہری جہاں کمر توڑ مہنگائی سے پہلے ہی نالاں تھے وہاں اب کچھ عرصہ قبل سے نان کی قیمت میں بھی ایک دم سے 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے عوام کی جیبوں پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے
    نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے بات کرتے ہوئے خان بابا نان شاپ کے مالک نے بتایا کہ نان کی تخلیق میں استعمال ہونے والے فائن کی فی بوری قیمت میں ایک دم سے دو ہزار روپے اضافہ ہونے سے ہم نان کی قیمت میں 5 روپے بڑھانے پر مجبور ہوئے ہیں
    مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فی بوری قیمت میں اب محض دو سو روپے کمی کی گئی ہے جس سے عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں ہوا
    شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مہنگائی کو قابو نہ کر سکنے پر شکایت کی اور اپیل کی کہ عوام کو اگر ریلیف نہیں دے سکتے تو کم از کم مہنگائی کے جِن کو بوتل میں بند ہی رہنے دیا جائے،
    باغی ٹی وی آج سوال چھوڑ رہا ہے کہ ایسے کون سے عناصر ہیں جو حکومتی مشینری کے علم میں لائے بغیر اچانک سے قیمت بڑھاتے اور عوام کے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں

  • ایک ماہ کے دوران کتنی غیر ملکی سرمایہ کاری  کی گئی، سٹیٹ بینک نے ریکارڈ جاری کردیا

    ایک ماہ کے دوران کتنی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سٹیٹ بینک نے ریکارڈ جاری کردیا

    ایک ماہ کے دوران کتنی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سٹیٹ بینک نے ریکارڈ جاری کردیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معیشت درست سمت چلنےلگی . ملک میں ایک ماہ کے دوران 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2020 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں الیکٹریکل مشینری میں سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی میں ہی فنانشل بزنس میں 2 کروڑ 40 ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

    بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی چین سرفہرست ہے، ایک ماہ میں چین نے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ گذشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں چین نے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ مالٹا ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جولائی 2019 میں بھی مالٹا کی جانب سے اتنی ہی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

    جولائی 2020 میں اسٹاک مارکیٹ میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ ایک ماہ میں ہی بیرونی سرمایہ کاروں نے 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت بھی کر دیئے

    واضح رہے کہ واضح‌رہے کہ پچھلے دنوں مالیاتی ایڈجسٹمنٹس کے برعکس اسٹیٹ بینک نے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں نمایاں کمی کی جس کا اثر اسٹاک ایکسچینج پر دیکھنے میں آیا جو 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا ہے جسے تجزیہ کار بہتری کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ حالیہ مشکل معاشی صورتحال میں ملک کی بیرونی ضروریات کم ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بھی جی ڈی پی کے 1.1فیصد تک گر گیا جو گذشتہ مالی سال میں جی ڈی پی کے 4.8 فیصد کے مساوی تھا۔ کووڈ 19 کی صورتحال میں سخت اقدامات کے باوجود مطلوبہ مالیاتی ایڈجسٹمنٹ حاصل کرنا مشکل ہے۔

    پاکستان کی معیشت کے لیے وزیراعظم نے بڑی خوشخبری سنادی

  • اسلام آباد سمیت  ملک کے دیگر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان
    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، پھالیہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 40 ملی میٹر، راولپنڈی میں 15 ملی میٹر، اسلام آباد میں 12 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 13 ملی میٹر، گجرات میں 02 ملی میٹر، سندھ کے علاقے چھور میں 04 ملی میٹر، بدین میں ایک ملی میٹر، خیبر پختونخوا کے ضلع کاکول میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی