Baaghi TV

Category: کاروبار

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    کاروباری کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان پایا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ۔

    ایک موقع پر انڈیکس 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 38 ہزار 900 کی حد عبور کر گیا۔ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس میں 2.5 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 38 ہزار411 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جو کہ 9 ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔

    پیر کے روز کاروبار کا آغاز 37 ہزار 910 پوئنٹس پر ہوا جو کہ زبردست تیزی کے باعث جلد ہی 38 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گیا۔ ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے کے دوران کاروبار میں نسبتاً کمی دیکھنے میں آئی تاہم 12 بجے کے بعد کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا.
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن ہے . یوں تجارتی اشاریے بہتر کی طرف جارہے ہیں ، جس سے معیشت کے مستحکم ہونے کی طرف اشارہ ہے.

  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کتنا کم ہوگیا

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کتنا کم ہوگیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ( آمدن اور اخرجات کا فرق) گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں برس پہلے چار ماہ میں 73.5 فیصد تک گر گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات نتیجہ خیز ہیں جس کے سبب ملک کی معیشت آخر کار درست سمت میں جارہی ہے۔

    انہوں نے معاشی اعدادو شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رواں سال اکتوبر میں برآمدات 20 فیصد سے زائد بڑھی ہیں جب کہ اکتوبر 2018 میں برآمدات میں اضافہ 9.6 فیصد تھا۔

    عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ چار سال میں پہلی بار اکتوبر 2019 میں پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ میں اضافہ ہوا۔ اکتوبر 2019 میں کرنٹ اکائونٹ کا بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا جو ستمبر 2019 میں284 ملین ڈالر تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ اکتوبر 2018 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ہزار 280 ملین ڈالر تھا.

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے ساتھ عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے ،معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے ،پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے ،پاکستان مشکل معاشی چیلنجز پر قابو پارہا ہے ،اسٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت اعشاریے مل رہے ہیں،بیماری کے علاج میں وقتی طور پرتکلیف ہوتی ہے،حکومتی پالیسیوں کے حوصلہ افزانتائج سامنے آ رہے ہیں،معاشی استحکام کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں،

  • گورنراسٹیٹ بینک نے معیشت کی کیا نوید  سنا دی

    گورنراسٹیٹ بینک نے معیشت کی کیا نوید سنا دی

    گورنراسٹیٹ بینک نے معیشت کی کیا نوید سنا دی

    باغی ٹی وی : گورنراسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایکسپورٹس میں بہتری آرہی ہے ، ایکسپورٹ میں حجم کےلحاظ سےاضافہ ہورہاہے،پاکستان میں اصلاحات کاعمل شروع ہواہے،ملک میں غیرملکی سرمایہ آرہاہے، انہوں نےکہ شروع میں ایکس چینج ریٹ کومارکیٹ بیس کرنےپربہت خوف تھا.

    اس سےپہلے معیشت کے بارے میں مشیر خزانہ نے کہا تھا کہ معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہے .زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،مجموعی قومی خسارےمیں نمایاں کمی ہوئی ہے،ڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں21فیصداضافہ ہواہے،حکومت کےموثراقدامات سےملکی معیشت کوسنبھالاملاہے،ملکی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری آئی،4فیصداضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹ گزشتہ کئی ہفتوں سےمسلسل اوپرجارہی ہے،ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیںبزنس مینوں کوفوری طورپر30ارب روپےنقد دیں گے،آئی ایم ایف کی ٹیم نےپاکستان کےلیےدوسری قسط کی سفارش کی ہے، ایف بی آرکی وصولیاں16فیصدبڑھی ہیں،

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    تفصیلات کے مطابق: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 791 پوائنٹس کا اضافہ۔

    پیر کے روز کاروبار کا آغاز 37 ہزار 910 پوئنٹس پر ہوا جو کہ زبردست تیزی کے باعث جلد ہی 38 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے کے دوران کاروبار میں نسبتاً کمی دیکھنے میں آئی تاہم 12 بجے کے بعد کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن ہے . یوں تجارتی اشاریے بہتر کی طرف جارہے ہیں ، جس سے معیشت کے مستحکم ہونے کی طرف اشارہ ہے.

  • مشیر خزانہ نے ٹیکس  دینے بارے کہی اہم بات

    مشیر خزانہ نے ٹیکس دینے بارے کہی اہم بات

    مشیر خزانہ نے ٹیکس دینے بارے کہی اہم بات

    وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے ٹیکس دیئے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ، ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں،کاروباری افراد شناختی کارڈدینے کی شرط سے نہ گھبرائیں جب تک وہ اعداد و شمار کو دستاویز پر نہیں لائیں گے ٹیکس نظام میں بہتری نہیں ہو سکتی۔ہفتہ کو اوور سیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تاجر، صنعتکار اورکارو باری افراد ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مشکل معاشی صورتحال پر قابو پا لیا ہے ،ٹیکس نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایف بی آر میں اصلا حات کی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف نے ہماری اصلا حات کے پلان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، حکومت نے گزشتہ چار ماہ سے سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، کرنٹ خسارے کو بھی کم کیا ہے ،برآمدات میں اضافے کیلئے سرمایہ کاروں کو 200ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں،گزشتہ چار ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،سٹاک ایکسچینج میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے
    وزیرِاعظم عمران خان کئ بار اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ یہ امر باعث تعجب ہے کہ ایک ایسا ملک جہاں صدقات و خیرات اور فلاح و بہبود کے کاموں میں عوام سبقت لیتی ہے وہاں ٹیکس اکٹھا کرنے کی شرح سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انہوں نے سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا ہے، شوکت خانم دنیا کا وہ واحد ہسپتال ہے جہاں کینسر جیسے مرض کا جس کا علاج مہنگا ترین علاج شمار ہوتا ہے وہاں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے اور یہ سارا پیسہ لوگوں کے عطیات سے اکٹھا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کے بعد انہوں نے نمل یونیورسٹی کی تعمیر کی جہاں 90 فیصد غریب بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے، نمل یونیورسٹی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں پاکستانی عوام نے نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا بلکہ اس کی توسیع میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • حکومت پنجاب نے یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری پر بڑا اعلان کر دیا

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے یکم دسمبر سے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر 5 اشیاء پر سبسڈی دینے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے پیکیج کے تحت چینی 9 روپے‘ آئل اور گھی 30 روپے فی لیٹر چاول 20 روپے فی کلو دالوں پر 15 روپے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 132 روپے کی سبسڈی دی جائیگی اس سلسلہ میں حکومت نے یوٹیلٹی سٹور کو 6 ارب روپے کا ریلیف پیکیج فراہم کردیا ہے فنڈز کی منتقلی کیساتھ ہی یکم دسمبر سے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو 5 اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی۔

  • غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ تجاوزات کی بڑی وجہ ہیں، حاجی عتیق الرحمان

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ختم کرنے میں تاجر انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرینگے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ تجاوزات کی بڑی وجہ ہیں اور اس سے ٹریفک کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران گول چوک کے راہنما حاجی عتیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ پارکنگ کی وجہ سے شہریوں کیساتھ ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے پارکنگ ایریا کیلئے مختص جگہ پر پارکنگ ہونی چاہیئے حاجی عتیق الرحمن نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ کے ہر اچھے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے انتظامیہ کو بھی چاہیئے کہ وہ تاجروں کو چھوٹی موٹی باتوں پر ریلیف فراہم کرے۔

  • سال کے کس ماہ میں دکانداروں کی آمدنی بہتر ہوتی ہے ، خبر آگئی

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا شہر میں محرم الحرام کے بعد شادیوں کا سیزن عروج پر ہے جمعہ‘ ہفتہ‘ اتوار کے روزن شادیوں کا سلسلہ زور پکڑ جاتا ہے ان تین دنوں کے دوران شادی ہالز مکمل بک ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں ٹینٹ وغیرہ لگا کر شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز‘ ٹیکسی گاڑی والوں نے بھی اپنے ریٹ بڑھا دیئے ہیں جبکہ بینڈ باجے والے بھی من مرضی کرنے لگے ہیں اسی طرح پکوان سنٹر کے مالکان کے بھی نخرے عروج پر ہیں زرعی اور کپڑوں کیساتھ ساتھ جوتوں‘ فرنیچرز‘ کراکری اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر شادیوں کی خریداری عروج پر ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سال کے دوران اس ماہ میں آمدن قدرے بہتر ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں  کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی : مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے ۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 4جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مزید سستاہوگیا۔ادھر سونا 86450روپے پر مستحکم رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوانٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 155.48روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے 155.40 روپے پر آگیا۔ یوروکی قدر میں30پیسے جب کہ برطانوی پاؤنڈمیں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں یورو 171.50روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 200.30روپے کاہوگیا.

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • بلاول نے گندم کی قمیمت میں اضافے کو کیوں مسترد کیا

    بلاول نے گندم کی قمیمت میں اضافے کو کیوں مسترد کیا

    بلاول نے گندم کی قمیمت میں اضافے کو کیوں مسترد کیا

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گندم کی کم از کم سرکاری قیمت 1600 روپے فی من مقرر کی جائے،عالمی منڈی میں گندم کی قیمت 1575 روپے ہے ۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کسان کو 1350 روپے پر ٹالا جا رہا ہے، دنیا بھر میں حکومتیں کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہیں ، پاکستان میں حکومت ہی کسان کی دشمن بنی ہوئی ہے،

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےاپنے دور میں گندم کی قیمت 450 سے بڑھا کر 1250 روپے من مقرر کی،پی پی پی حکومت نے ملک کو گندم درآمد کرنے والے ملک سے گندم برآمد کرنے والا ملک بنادیا تھا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوریا، ڈی اے پی ، زرعی ادویات اور دیگر مداخل کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں، حکومت کی کسان دشمن پالیسی کی وجہ سے زرعی شعبہ تباہ اور کاشتکار برباد ہو رہا یے، فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے پیداوار تشویشناک حد تک کم ہو گئی ہے
    واضح رہے ک کہ کل معاشی کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 50روپے من اضافے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کردی گئی ،فیصلہ عالمی منڈی میں قیمت کے تناظر میں کیا گیا، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کی مشکلات دور ہوں گی۔ فیصلہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت کے تناظر میں کیا گیا۔