Baaghi TV

Category: کاروبار

  • کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کیوں ہوئی

    کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کیوں ہوئی

    پاکستان میں رواں سال کپاس کی مجموعی پیداورا میں کمی کے سبب روئی کی قیمت میں تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

    عمدہ ترین (پریمئم کوالٹی) کی روئی کی قیمتیں 200 روپے فی من اضافے کے ساتھ پچھلے 9 سال کی نئی بلند ترین سطح 10 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔
    ریگولر(عام) روئی کی قیمت 100 روپے فی من اضافے کے ساتھ 9 ہزار 700 روپے فی من ہو گئی ہے۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق برآمدات میں اضافے اور درآمدی روئی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور آئندہ چند روز میں قیمتیں مزید اوپر جا سکتی

    ماہرین زراعت اور کاشتکاروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کپاس کی فصل کی پیداور اس سال مزید کم ہو جائے گی جس کی بنیادی وجہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط پالیسیاں ہیں
    کسانوں اور ماہرین زراعت و کشتکاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم اور گنے کی فصل کی قیمت مختص کردی ہے جس سے کسان اپنی محنت کا پھل ملنا محفوظ تصور کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ کسان کپاس کی فصل کی بجائے گنے اور گندم کی فصل کو ترجیح دے رہے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں بہت زیادہ گرمی کی وجہ سے بھی کپاس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے.

  • اسٹاک مارکیٹ میں آج کیسا کاروباری رجحان رہا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، آج کاروبار کا آغاز 35 ہزار 277 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔کاروبار اور تجارت کے لیے ماحول سازگار ہونے لگا.

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34203.68 پر ہوا, موجودہ سیاسی بحران کے باوجود سرمایہ کاروں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس میں 851 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 5 ماہ بعد 35 ہزار پوائںٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 203 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

  • مچھلی کی افزائش کے حوالے سے پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام

    محکمہ ماہی پروری کے زیر اہتمام پنجاب کے 3 شہروں میں کیج فش فارمنگ اینڈ شرمپ فارمنگ کا تربیتی کورس شروع ہوگیا،تربیتی کورس میں فش فارمرز کو ماہی پروری کے جدید ترین تقاضوں سے روشناس کرایا جائے گا.تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مچھلی کی پیدوار بڑھانے اور جدید طریقہ ماہی پروری سے آگاہ کرنے کے لیے محکمہ ماہی پروری کی جانب سے پائلٹ شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے.پراجیکٹس کے تحت لاہور، راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں ایک ایک ماہ کا تربیتی کورس گزشتہ روز شروع کردئیے گئے.مظفرگڑھ کے فش سیڈ نرسنگ فارمز میں منعقدہ تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز تلاپیہ ہیچری مشتاق علی قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نرسری عاشر عظیم اور سینئر کیمسٹ صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ چین سمیت دنیا بھر کے ممالک ماہی پروری کی برآمد کے ذریعے بھاری زرمبادلہ کما رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماہی پروری کے جدید ترین طریقوں کے ذریعے ملک میں مچھلی اور جھینگا کی پیدوار بڑھانے کے لیے سرگرم ہے،حکومتی اقدامات کے باعث محکمہ پروری میں انقلاب برپا ہوگا.تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیج فش فارمنگ کلچر ملک کی مچھلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے.تربیتی کورس 3 دسمبر تک جاری رہیگا.

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔کاروبار اور تجارت کے لیے ماحول سازگار ہونے لگا.

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34203.68 پر ہوا, موجودہ سیاسی بحران کے باوجود سرمایہ کاروں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس میں 851 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 5 ماہ بعد 35 ہزار پوائںٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 203 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا

  • کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے متعلق ، کی اسلم اقبال نے حوصلہ افزا بات

    کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے متعلق ، کی اسلم اقبال نے حوصلہ افزا بات

    کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کے متعلق ، کی اسلم اقبال نے حوصلہ افزا بات

    باغی ٹی وی : میاں اسلم اقبال نے لاہور ایکسپو سنٹر میں پاک پلاس نمائش سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی پہلی ترجیح کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا رہی ہے.ہماری حکومت میں پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ میں 136 سے 108 ویں نمبر پر آچکا ہے.ہمارا ہدف ایز آف ڈوئنگ بزنس میں عالمی رینکنگ میں پہلے ساٹھ نمبر تک آنا ہے .امید ہے حکومت آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بہتر کام کرے گی .سابق حکومت نے ملک میں پلاسٹک انڈسٹری کیلئے خاص پالیسی نہیں بنائی .مولانا فضل الرحمان کیساتھ مزاکرات جاری ہیں .رہبر کمیٹی معالات کا بہتر حل نکالے گی.

    مولانا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو گئے،میاں اسلم اقبال

     

  • سعودیہ کی  تیل کمپنی آرامکو فروخت ہونے جارہی ،کتنے میں ہوگی فروخت اہم خبر

    سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو فروخت ہونے جارہی ،کتنے میں ہوگی فروخت اہم خبر

    سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو فروخت ہونے جارہی ،کتنے میں ہوگی فروخت اہم خبر

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا اعلان کر دیا گیا.اعلان سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کیا گیا،سعودی حکام کو آرمکو کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالرز کے برابر ہونے کی امیدہے. آرامکو کےحصص کی فروخت سے100بلین ڈالرزحاصل کیے جا سکیں گے،

    واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے اسی آئل کمپنی پر حملے ہوئے تھے جس کا الزام ایران پر لگا تھا.اس کے بعد پورے خطے میں کشیدگی ہوگئی تھی.اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آرامکو حملوں کے ذمہ دار ہونے پر ایران کے خلاف ٹھوس ثبوت دے دیے گئے ہیں اب اس کے بعد ایران کے خلاف فوجی جواب بھی ممکن ہے.دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔
    آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق : کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ڈالر 155.80 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.70 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.80 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی
    جمعرات کو ڈالر گزشتہ چھ ماہ کی اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر آٹھ روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی تھی

    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا

    مشکلات سے دو چار تاجروں کو "کنٹینر بحران ” کا سامنا

  • دھرنے کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی

    دھرنے کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی

    دھرنےکا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی ہو گیا مسلسل مثبت رہنے والی مارکیٹ منفی رجحان میں چلی گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

    جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 203 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

  • سٹیٹ بینک نے چھوٹے کسانوں کےلیےکیسے آسانی کر دی

    مرکزی بنک نے چھوٹے کاشتکاروں کے لئے قرض کے حصول کو آسان بنادیاہے۔ اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید کو بینک فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے بطور ضمانت استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    کاشت کار برادری کو درپیش مالیات تک رسائی کے چیلنج سے نمٹنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھا تے ہوئے بینک دولت پاکستان نے زرعی قرضوں، ایس ایم ای فنانسنگ اور کارپوریٹ و کمرشل بینکاری کے پروڈنشیل ریگولیشنز میں ترمیم کی ہے۔

    اس ترمیم کے تحت بینکوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید (receipt) کو زرعی پیداوار اور اجناس کی ذخیرہ کاری پر قرض دینے کے لیے بطور ضمانت استعمال کر سکتے ہی
    چھوٹے کسانوں بارے کی وزیراعظم نے اہم بات
    اس سے قبل کل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت زرعی پیداوار سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں کسانوں کی سہولت کاری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا.وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے کسانوں کی سہولت کاری سے مقامی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا.زیراعظم عمران خان کی صوبوں کے درمیان روابط کو مزید بڑھانے کی ہدایت دی گئیں.غربت کے خاتمے اور معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی،.

    مہاراشٹر میں بی جے پی دورمیں کتنے کسانوں نے خود کشی کی، خبر نے ہوش اڑا دیے

    بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 761 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 210 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 36 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہو گئی

    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ