Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر کی قدر میں آج پھر کمی

    ڈالر کی قدر میں آج پھر کمی

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.80 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.90 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.75 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔رواں سال اپریل میں ڈالر 164 روپے تک پہنچ گیا تھا اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس کی قیمت میں آٹھ روپے 20 پیسے کمی ہوئی ہے۔

    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

    مشکلات سے دو چار تاجروں کو "کنٹینر بحران ” کا سامنا

  • تھائی لینڈ کی پاکستان کیساتھ تجارتی منصوبوں میں دلچسپی

    کراچی: تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاٹری چواچٹا نے پاکستان کیساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور جوائنٹ وینچر میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم موجودہ باہمی تجارت دستیاب مواقعں کے تناظر میں کم ہے، لہذا دونوں ممالک کو تجارت کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کیساتھ ساتھ ایک دوسرے کو اپنا تعاون پیش کرنے کی ضرورت ہے،

    یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز ایند ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر ممبران سے خطاب مین کہی، اس موقع پر چئیرمین پی سی ڈی ایم اے امنین یوسف، آصف ابراہیم ، عارف بالا گام والا و دیگر موجود تھے، تھائی قونصل جنرل نے چئیرمین پی سی ڈی ایم اے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے پی سی ڈی ایم اے کے ممبارن کو یاک سال کا ملٹی پل ویزا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ کی برآمدات سرپلس ہیں اور اقتصادی لحاظ سے بھی ہمارا ملک مضبوط ہے جس کا فائدہ پاکستان تھائی لینڈ کی ترقی اور سرپلس برآمدات کا جائزہ لیکر باآسانی اٹھا سکتا ہے، پاکستانی تاجروں کو چاہیے کہ وہ تھائی لینڈ کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں،

  • حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ، کون سے اہم اقتصادی امور ہوں گے زیر بحث ؟

    حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ، کون سے اہم اقتصادی امور ہوں گے زیر بحث ؟

    حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ، کون سے اہم اقتصادی امور ہوں گے زیر بحث ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈازیرغور ہوگا.ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اور وزارت پٹرولیم کی سمریاں منظوری کےلیےپیش کی جائیں‌گی.پٹرولیم مصنوعات پر تیس فیصد تک ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمر ی زیر غور ہوگی.ای سی سی اجلاس میں گندم کےموجودہ ذخائراورطلب کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں ملکی اقتصادی اعشارئیوں کے اتار چڑھاؤ پربات ہوگی،ٹیکسٹائل کی صنعت کو ریفنڈ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے،اجلاس میں تخفیف غربت اور مہنگائی کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیاجائےگا،

  • حکومت نے ایک ماہ میں‌کتنی بار بجلی مہنگی کر دی، خبرآگئی

    حکومت نے ایک ماہ میں‌کتنی بار بجلی مہنگی کر دی، خبرآگئی

    حکومت نے ایک ماہ میں‌کتنی بار بجلی مہنگی کر دی
    عوام پر تیسری دفعہ بجلی مہنگی کر کے بجلی بم گرنے کی تیاریا مکمل ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی درخواست پر رواں ماہ بجلی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ متوقع ہے۔نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جو ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبر کو نیپرا نے جولائی کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کیا تھا اور مزید اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

  • ڈالر کے مقابلے روپیہ تکڑا ہونے لگا، ڈالر کتنی ریکارڈ سطح پر گرگیا ، اہم خبر

    ڈالر کے مقابلے روپیہ تکڑا ہونے لگا، ڈالر کتنی ریکارڈ سطح پر گرگیا ، اہم خبر

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چار ماہ کی کم سطح 155.78 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.90 روپے میں فروخت ہوا جو کہ پیر کے روز 156 روپے میں دستیاب تھا.اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی 155.85 روپے میں فروخت ہوا۔
    مشیر تجارت نے تاجروں کے لیے اہم بات کہہ دی
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 797 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 9 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

  • مشکلات سے دو چار تاجروں کو "کنٹینر بحران ” کا سامنا

    آزادی مارچ کی بازگشت کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی تعداد میں کنٹینر طلب کر لیے ہیں جس کے پیش نظر برآمدات کو بندرگاہوں تک پہنچانے میں بڑی مشکل درپیش ہے اور تاجر برادری کی پریشانیوں میں بھی شدید اضافہ ہو گیا ہے ،

    موجودہ صورتحال میں برآمدات کی ترسیل بندرگاہوں تک نہیں پہنچ رہی ہے اور جہاز بغیر سامان سامان کے سفر کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ، بین الاقوامی وعدوں کی عدم تکمیل تنازعات ، صارفین کا نقصان اور مارکیٹ شیئر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچائے گی۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین سہیل پاشا نے ہفتے کو ایک پریس ریلیز میں کہا

    "یہ صنعت کے لئے پریشانی کی بات ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے مختلف شہروں میں مرکزی سڑکوں کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر برآمدی سامان سے لدے کنٹینرز کو حراست میں لیا ہے۔ واقعی یہ انتہائی افسوسناک ہے ، ” برآمدات کیلئے تیار بڑی تعداد میں کنٹینروں کو سڑکیں بلاک کرنے کے لئے ضبط کرلیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، ٹرک اور کنٹینر کمپنیاں ضبطی سے بچنے کیلئے اب اپنے باقی کنٹینرز اور ٹریلرز اپنے اسٹیشنوں پر رکھ رہے ہیں ،

    غیر ملکی خریداروں کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق بھیجنے کے لئے تیار بڑی مقدار میں برآمدی جہاز وقت پر بندرگاہوں تک نہیں پہنچ پائے گی اور اس سے نہ صرف برآمد کنندگان کو بہت زیادہ نقصان ہوگا ، بلکہ قومی خزانے کو بھی۔ "پاکستان کی معیشت ایک خراب حالت میں ہے اور ملک کو محصولات میں اضافے کے لئے برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم ، کاروباری سرگرمیوں میں اس طرح کی رکاوٹیں اقوام عالم میں پاکستان کی منفی شبیہہ پیدا کرسکتی ہیں جو ملک سے سامان درآمد کرتی ہیں۔

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے روڈ ناکہ بندی کے لئے کارگو کنٹینر لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے زور دیا ہے کہ ضروری ناکہ بندی کے لئے صرف خالی کنٹینرز ہی استعمال کریں کیونکہ قابل تجارت سامان رکھنے والے کنٹینرز کو عام طور پر تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اور خاص طور پر برآمد کنندگان کا زیادہ نقصان ہوتا ہے ،
    انہوں نے کہا ، "ایل سی سی آئی کو تاجروں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کافی جگہوں پر حکام نے مواد سے بھرا ہوا کنٹینر استعمال کر رہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے کیونکہ بڑی تعداد میں صنعتی کیمیکل بہت خطرناک ہیں”۔

    پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سامان سے لدے کنٹینرز کو غیر قانونی طور پر امپینڈ کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ پولیس کے ذریعہ جے یو آئی-ایف کے آزادی مارچ کی وجہ سے سڑکیں بند کرنے کے بہانے "برآمدی سامان” کے کنٹینرز میں اضافہ نے لاکھوں ڈالر کے برآمدی احکامات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ پی ایچ ایم اے کے وائس چیئرمین شفیق بٹ نے وزیر اعظم کو مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد ، تجارت اور ٹیکسٹائل کے سکریٹری ، وزیر اعلی پنجاب اور چیف سکریٹری کو خط میں کہا کہ حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے کو اٹھانا چاہئے۔ ،

  • امریکہ وچین کے درمیان تجارتی معاہدے طے پا گیا

    وااشنگٹن: امریکہ و چین کے اعلیٰ‌ حکام تجارتی معاہدے کے چند نکات پر متفق ہو گئے ہیں،

    امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام جمعے کو ٹیلی فونک گفتگو کے بعد تجارتی معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ، یہ بات امریکا کے تجارتی نمائندہ اور چین کی وزارت تجارت کے حکام نے میڈیا کو بتائی کہ بات چیت جای رکھی جائے گی ،
    امریکا کے تجارتی نمائندہ نے پیش رفت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی، یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ دونون طرف سے پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک تجارتی معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈپٹی کی سطح پر بات چیت جاری رہے گی اور اعلیٰ حکام جلد ٹیلی فون پر بات کریں گے ،

    واشنگٹن اور بیجنگ فیز ون تجارتی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کر رہے ہیں جس کا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 اکتوبر کو اعلان کیا تھا ، ٹرمپ کا کہناہے کہ امید ہے کہ چلی میں سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے جائیں گے۔

  • پشاورمیں آٹابحران شدت اختیارکرگیا.

    پشاورمیں آٹابحران شدت اختیارکرگیا.

    پشاورمیں آٹابحران شدت اختیارکرگیا.ایک ہفتےکےدوران20کلوتھیلا100روپے،85کلوتھیلاساڑھے5ہزارروپےمہنگا ہو گیا ، پشاورمیں 20کلوکاتھیلا980روپےمیں فروخت ہونےلگا.وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نےگزشتہ روزفلورملزکوکوٹہ بڑھانےکاحکم دیاتھا.
    حکومت اس وقت یہ دعوے کر رہی ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے اور مہنگائی پر کنٹرول کیا جا رہے دوسرے بد انتظامی کی یہ صورت حال ہے کہ آٹا اہل پشاور کے سوہان روح بنا ہوا ہے ..
    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ
    اس سے پہلے یہ خبر تھی کہ پاکستان ٹاپ ٹین اصطلاحات کرنے والے ممالک میں شامل پاکستان دنیا میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے ممالک کی رینکنگ میں چھٹے نمبر میں آگیا۔

    پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری کے بعد پاکستان کا رپورٹ میں درجہ 108 ھوگیا جبکہ گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 136 واں تھا۔

  • آبپاش کھالوں کی اصلاح و پختگی کے قومی پروگرام کا آغاز

    پاکستان کا پانی کی کمی کے چیلنجز کا سامنا کرنےوالے ممالک میں ساتواں نمبر ہے، پاکستان میں دستیاب پانی کا 93 فیصد زراعت جبکہ 7 فیصد روزمرہ استعمال میں آتا ہے، دستیاب پانی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 46 ارب سے زائد خطیر رقم سے قومی پروگرام برائے اصلاح و پختگی کھالہ جات کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں حکومت پنجاب کا 60 فیصد حصہ ہے جبکہ بقایا 40 فیصد وفاقی حکومت ادا کرے گی ،

    یہ بات وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال نے زراعت ہاؤس میں شعبہ آبپاشی کے ترقیاتی پروگرامز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، نعمان لنگڑیال نے شعبہ کی کارکردگی کو سراہا اور کاشتکاروں کی معاونت کیلئے ہر ممکن سہولت پہنچانے کی ہدایت بھی کی ،