Baaghi TV

Category: کاروبار

  • آم پیداوار نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، پاکستان نے کمایا بڑا زرمبادلہ

    آم پیداوار نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، پاکستان نے کمایا بڑا زرمبادلہ

    پاکستان نے 5 سال بعد ایک لاکھ ٹن آم کی ایکسپورٹ کی سطح عبور کر لی ہے ، موثرمارکیٹنگ اور معیار کی بدولت پاکستانی آم نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہترقیمت حاصل کی ہے۔ رواں سیزن آم کی ریکارڈ ایکسپورٹ کا امکان ہے۔ برآمدات سے 80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، رواں سیزن آم کی پیداوار 15 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی، فارمرز عالمی معیار اور جدید طریقوں کے مطابق آم کے باغات لگارہے ہیں۔

    آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر وحید احمد کے مطابق رواں سال آم کی ایکسپورٹ کا ایک لاکھ ٹن کا ہدف پورا کرلیا گیا ہے ستمبر کے وسط تک ایک لاکھ15ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔ 4 سال میں پہلی مرتبہ آم کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہوا ہے جبکہ 5 سال بعد ایکسپورٹ ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔
    وحید احمد کے مطابق ایکسپورٹ کا سلسلہ اکتوبر کے وسط تک جاری رہے گا اور سیزن کے اختتام تک ایک لاکھ 30 ہزار ٹن آم برآمد ہونے کا امکان ہے۔

  • زراعت کے شعبے سے ٹیکس اکٹھا ہو نا چاہیے ،  فروغ نسیم

    زراعت کے شعبے سے ٹیکس اکٹھا ہو نا چاہیے ، فروغ نسیم

    وفاقی وزیر قاانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد لوگوں کا زریعہ معاش زراعت کے شعبے سے منسلک ہے اور وفاقی حکومت کو اس شعبے سے ٹیکس اکٹھا کرنا چاہیے ،
    وفاقی وزیر نے ارٹیکل 149 کو لیکر اپوزیشن کی طرف سے مچائے جانے والے شور شرابے کے متعلق کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہمیشہ کیلئے اس ملک کا خزانہ لوٹتے رہیں اور کوئی اس متعلق ان سے ایک سوال بھی نہ کرے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ 20-25 فیصد ہونے والی کاروباری سرگرمیوں کا ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ، اور ان 75-70 فیصد سرگرمیوں کا ٹیکس کون اکٹھا کرے گا جو ہمارے دیہات میں ہوتیں ہیں ؟

  • ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ

    ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے
    انٹر بینک میں ڈالر 156.07 سے بڑھ کر 156.28 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
    البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے

  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا

    آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغازپر مندی کے رجحان دیکھا گیا ہے۔

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 32 پزار 184 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 983 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
    پچھلے ماہ سے مجموعی طور پر ملا رجحان آ رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے ہفتے تیزی کے رجحان پر بند ہوئی ، بروز اتوار سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 32111 پوائنٹس پر بند ہوئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ہفتوں میں سٹاک ایکسچینج میں کل 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
    سعودی ائل کمپنی ارمکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انویسٹر تیل و گیس کے سٹاک پر سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،

  • مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، چینی سستی ہوگئی

    مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، چینی سستی ہوگئی

    اسلام آباد:حکومتی حکمت عملی رنگ دکھانے لگی ، معیشت بہترہونے کے ساتھ ہی مہنگائی بھی کم ہونے لگی ، جس کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ، اطلاعات کےمطابق ملک میں چینی کی قیمتیں گرنا شروع ہوگئی ہیں،

    ذرائع کےمطابق چینی کی قیمتوں میں کمی پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز میں دیکھنے کو ملی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فی کلو تین روپےسستی کردی گئی۔ چینی کی نئی قیمت چہتر روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    چینی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے جبکہ قیمت میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔نوٹفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 76روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے

  • تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

    تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

    آل پاکستان انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں حکومت مخالف احتجاج کریں گے اور پورے پاکستان میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ،
    تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی پورے پاکستان کے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائیں جنہیں انجمن تاجراں نے مکمل طور پر رد کر دیا ، مالی سال 2019-20 کے بجٹ پیشی سے لیکر اب تک حکومت اور تاجروں کے درمیان مسائل کو حل کرنے کو لیکر مذاکرات چل رہے تھے جو بغیر کسی نتیجے کے حتم ہو گئے ، تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان جو بنیادی چیزیں اختلاف کا باعث بن رہی ہیں ان میں فکسڈ ٹیکس کا نظام ، شناختی کارڈ کی شرط اور کاروبار کے لخاط سے ٹیکس کی ادائیگی جیسے معاملات شامل ہیں،
    انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے میڈیا کو بتایا کہ ایف بی آر کے نمائندگان سے ہماری آخری میٹنگ 4 دن پہلے ہوئی اور وہ ہمارے مسائل کو سننے اور حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے ، ایسی صورتحال میں ہمارے پاس آخری راستہ صرف احتجاج کا بچتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ہم شناختی کارڈ کی شرط کو لیکر مذاکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت نے شناختی کارڈ کی شرط کاروبار کیلئے لازم قرار دے کاروائیاں بھی شروع کر دی ہیں،

  • تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

    تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

    حکومت پاکستان کے ادارہ برائے اعداد شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، اور پاکستان کی برآمدات میں معمولی اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ،
    ادارہ برائے اعداد شمار کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کی کل درامدات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں 21.4 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان کی درآمدات 7.67 ارب ڈالر تک آ گئی ہیں ، اگر درآمدات کو پراڈکٹ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں کل 1.93 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس میں سب سے زیادہ کمی خام تیل کی درآمد میں ہوئی ہے ، ایل این جی کی درآمد میں 8.75 جبکہ ایل پی جی کی درآمد مین 39.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،
    ٹیلی کمیونیکیشن گروپ کی درآمدات میں 10.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، موبائل فون کی 19.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل اسمگلنگ کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور باہر سے انے والے موبائل فونز پر بھاری ٹیکسز کا لگنا ہے ،
    دوسری طرف پاکستان کی برامدات میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ، ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، کاٹن کی برآمد میں پچھلے سال کی نسبت 150 فیصد اضافہ دیکھا گیا

  • افراط زر اگلے دو سال تک  مزید بڑھے گا ، اسٹیٹ بینک

    افراط زر اگلے دو سال تک مزید بڑھے گا ، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو سال تک افراط زر کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ، دو سال بعد افراط زر اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف 7-5 فیصد تک آجائے گا ،
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اسپیشل پینل برائے فنانس کی چیئرمین عائشہ غوث پاشا کو بریفنگ دی جو کہ اپوزیشن کی طرف سے حکومت کیلئے افراط زر کو کم کرنے پر تجاویز دینے کیلئے بننے والی کمیٹی کی چیئرمین ہیں، عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث افراط زر ڈبل فگر میں پہنچ گیا ہے ،
    یادرہے افراط زر جتنا بڑھے گا عام پاکستانی کی قوت خرید اتنی کم سے کم تر ہو گی اور ملک میں غربت کا سکیل بھی اوپر جائے گا ،

  • ادویات میں اضافہ

    ادویات میں اضافہ

    ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
    تفصیلات کے مطابق چند ماہ سے ادویات غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں محض 5 سے 6 ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے چند ماہ قبل اسی گورنمنٹ کے دور حکومت میں Septran DS فی بلسٹر 10 گولی 25 روپیہ تھا جو کہ اب 55 روپیہ اسی طرح Resochin 8 روپیہ سے 25 روپیہ Coldrex 12 روپیہ سے 24 روپیہ Basoquin 14 روپیہ سے 28 روپیہ Axidox12 روپیہ سے 32 روپیہ Basqopan plus 17 روپیہ سے 40 روپیہ Flygel 12 روپیہ سے 21 روپیہ Kestine 20 mg 207 روپیہ سے 277 روپیہ Stemetil 4 روپیہ سے 9 روپیہ فی بلسٹر پیک ہو گئے ہیں لوگ حیران ہیں کہ صرف چند ماہ میں ایسا کونسا معرکہ سر ہو گیا کہ ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں درج بالا تمام ادویات فرسٹ ایڈ استعمال ہونے والی ہیں جبکہ جان بچانے والی ادویات سینکڑوں کے بجائے ہزاروں فی فیصد مہنگی ہو گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ کیا کر رہے ہیں
    لوگوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے استدعا کی ہے کہ آپ کے نوٹس کے باوجود بھی کمپنیوں نے اضافی واپس نہیں لیا لہذہ ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے