اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک آفیشل نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ پر کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، انہوں نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس آرڈینینس کی دفعات 231بی اور 234 کے مطابق موٹر سائیکل ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا گیا اور مزید اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی سفارشات بھی زیر غور نہیں ہیں
Category: کاروبار

گھر بیٹھے آن لائن ٹیکسز کی ادائیگی کرسکیںگے ، کیسے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں
لاہور:گھبرائیے نہیںاب دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی .حکومت پنجاب نے تمام ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے موبائل فون ایپ تیار کرلی، شہری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیکسز ادا کرسکیں گے۔
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق موبائل فون ایپ محکمہ خزانہ نے تیار کی ہے جس کے تحت گھر بیٹھے موبائل فون سے تمام قسم کی ٹیکسوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی، محکمہ خزانہ کے مطابق ایکسائز ٹیکس، پی آر اے ٹیکس، بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسز سمیت تمام قسم کے ٹیکسوں کی ادائیگی اب موبائل ایپ سے ہو سکے گی۔ یہ ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کی ہے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب یا وزیر اعظم پاکستان اس ایپ کا اگلے ماہ افتتاح کریں گے، یہ ایپ عوام کو جدیدآئی ٹی سہولتوں سے باخبر رکھنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تیار کی گئی۔یارہے کہ اس ایپلی کیشن کے استعمال سے شہریوں کی بہت زیادہ پریشانی، وقت اور سرمایہ بچ پائے گا اور دفاتر میںرش بھی نہیںبڑھے گا

مقررہ نر خوں پر کھا د کی فراہمی، ٹا سک فورس کو فعا ل کیا جا ر ہا ہے، ڈا ئر یکٹر زراعت سرگودہا
سرگودہا۔ 25 جولائی (اے پی پی)ڈا ئر یکٹر زراعت سرگودہا ڈویثرن رمضا ن خا ن نیا ز ی نے صحافیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ زمینداروں کو حکو مت کی جانب سے مقررہ نرخوں پر کھاد فراہم کر نے کیلئے ٹاسک فورس ٹیموں کو مز ید فعا ل کیا جا ر ہا ہے کھاد ڈیلروں کی سخت مانیٹرنگ کی جا ر ہی ہے جو ڈیلر زمینداروں سے کھاد زا ئد نرخ میں فروخت کرتا ہوا پا یا جا ر ہا ہے اسے بھاری جرمانے کیے جا ر ہے ہیں ٹاسک فورس ٹیمیں کھاد کی مصنوعی قلت اور 2نمبرکھاد فروخت کر نے وا لو ں کے خلا ف بھی سخت کا روا ئی کر ر ہی ہے موجود ہ حکو مت زراعت پیشہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدا ما ت کر ر ہی ہے مقرر ہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے اقدا ما ت بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

سندھ سے تیل و گیس کے نئے زخائر دریافت
کراچی: آئل اینڈ گیس ڈویلپمینٹ کمپنی نے سندھ کے علاقے سانگھڑ میں پانڈھی نمبر1 پروجیکٹ سے تیل اور گیس کے بڑے زخائر کی کھوج لگا لی، آئل اینڈ گیس کمپنی کے چیف سیکرٹری احمد حیات لک نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹیفیکیشن میں دریافت ہونے والے زخائر میں بتایا کہ 9.12 ملین کیوبک فیٹ گیس روزانہ کی بنیاد پر نکلنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ کے خام تیل کا روزانہ کا والیم 512 بیرل بتایا جا رہا ہے
یہ کھوج آئل ایند گیس ڈویلپمینٹ کمپنی کی اس جارحانہ پالیسی کا نتیجہ ہے جو کہ موجودہ حکومت کی لوکل آئل اینڈ گیس کے پروگرام کی وجہ سے دریافت ہوئی ہے اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد ملک کی آئل و گیس کی 20 فیسد کھپت کو پورا کیا جاسکے گا اور ہر سال پاکستان کے اربوں ڈالر جو کہ تیل کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں بچ سکیں گے
ہم سعودی عرب کو ہتھیار بیچتے رہیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار بیچنے سے متعلق کانگریس میں پاس کی جانے والی قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے
قرارداد کا متن تھا کہ امریکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھار بیچنے سے باز رہے تا کہ خطے میں امن و ترقی کا بول بالا ہو، کانگریس کی جانب سے پاس کردہ قراردادوں پر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو ہتھیار بیچنے کا مقصد ایران کی طرف سے کی جانے والی کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرنا ہے
مائک پومپیو نے مزید کہا کہ امریکہ نے اگر اب اپنے خلیجی اتحادیوں کا ساتھ نہ دیا تو یہ بڑی ناانصافی ہوگی اور اس سے یہ تاثر جائے گا کہ امریکہ مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے

امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے، ایک ایسا ترقی یافتہ ملک ہے جس کی آمدن کا 70 فیصد انحصار ہتھیاروں کی فروخت پر ہے جس میں لوکی ہیڈ مارٹن اور بوئنگ جیسی نامور کمپنیاں پوری دنیا میں اربوں ڈالر کے ہتھار برآمد کرتی ہیں، ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے ممبران کی طرف سے لائے جانے والی قرارداد کو رد کرنے کیلئے ویٹو کر دیا ہے،

سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ گیا
سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ چکا ہے
تفصیلات کےمطابق چین پاکستان اقتصادی راہدری میں نقل و حمل کا سب سے بڑے منصوبے،پشاور سے کراچی موٹر وے کا سکھر ملتان سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے نیشنل ہائی وے بیورو نے منصوبے کی تکمیل کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مدت تکمیل سے دو ہفتے قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔اس موٹر وے کی تکمیل سے پاکستان میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ۔ یہ منصوبہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کا باعث بنے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے چین اور پاکستان میں زمینی رابطہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
واضحرہےکہ سی پیک کو پاکستان کی معیشت میںگیم چینچر کے طور پر تصور کیا جارہا ہے .پاکستان کو اس کی وجہ سے معاشی طور پر بے پناہ فائدہ ہوگا. یہی وجہ ہے کہ اس سے جڑے کئی منصوبوں کو دشمن ناکام بنانے کی پوری کوشش کررہا ہے.
پی آئی اے کی طرف سے طالبعلموں کیلئے اچھی خبر
کراچی: پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا، تمام ڈومیسٹک فلائٹس پر سفر کرنے والے طالبعلموں کو کرایوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف دیا جائے گا
طلباء کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی کے اعلان کے بعد اطلاق فوری طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے بعد طلبا براہ راست پی آئی اے دفاتر اور ایجنٹس کے زریعے اکانومی کلاس پر رعایت حاصل کر سکیں گے
سال 19-2018: تیسری سہ ماہی میں ادائیگیوں کا حجم 157331 ارب رہا،اسٹیٹ بینک
کراچی:پاکستان کی معاشی صورت حال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپوٹ جاری کردی. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 19-2018 کی تیسری سہ ماہی میں ادائیگیوں کا حجم 157331 ارب رہا، جنوری تا مارچ اے ٹی ایم سے 1434ارب نقد نکالے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع کے مطباق مالی سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کی ادائیگیوں کا جائزہ جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2019 تک ملک میں 45 بینکوں کی 15 ہزار 5 سو 49 برانچیں ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ 2019 تک ملک میں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 14 ہزار 5 سو 75 ہوگئی، تیسری سہ ماہی میں اے ٹی ایم سے 13 کروڑ ٹرانزیکشنز کی گئیں جبکہ 3 ماہ میں اے ٹی ایم کے ذریعے 1606 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری تا مارچ اے ٹی ایم سے 1434 ارب نقد نکالے گئے، 3 ماہ میں موبائل بینکنگ سے 271 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک ذائع نے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مالی سال کے 9 مہینوں میں 71 لاکھ ای کامرس ٹرانزیکشنز کی گئیں، جولائی سے مارچ تک ای کامرس کی مد میں کارڈ سے ادائیگیوں کا حجم 36 ارب رہا۔
پاور سیکٹر سے بڑی خوشخبری …
اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی کو پاور ڈویژن کے سیکرٹری عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بجلی کی ٹرانسمیشن اور تقسیم اگلے سال تک 26000 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی جو کہ ملکی تاریخ میں رکارڈ سطح کی پاور سپلائی ہوگی،
تفصیلات کیمطابق پاور ڈویژن کے سیکرٹری نے کہا کہ اس سال بجلی کی طلب 23000 میگا واٹ تھی اور ترسیل و تقسیم 21000 میگا واٹ تک رہے گی اس کے مقابلے میں پچھلے سال بجلی کی ٹرانسمیشن کی صلاحیت 19000 میگا واٹ تھی جو کہ طلب سے 4000 میگا واٹ کم تھی
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر فدا محمد نے کی اور انہوں سیکٹری پاور ڈویژن سے ملک میں بجلی کی کل پیداوار، طلب و رسد اور تقسیم و ترسیل پر بریفنگ مانگی جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان نے بریفنگ دی
اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ جیسے موضوعات کو بھی زیر بحث لایا گیا
کراچی میں جائیداد کی ویلیوایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری
کراچی میں جائیداد کی ویلیو ایشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے فروری 2019 کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کٹوتی کے لیے ایف بی آر نے نیا ویلو ایشن ٹیبل جاری کردیا، قدر و قیمت کے لحاظ سے زمین کی درجہ بندی 11 حصوں میں کی گئی ہےایف بی آر کے مطابق کراچی میں اے ون کٹیگری کے اوپن رہائشی پلاٹ کی ویلوایشن اب 65 ہزار روپے فی گز پر ہو گی جبکہ سب سے آخری کٹیگری میں شامل رہائشی پلاٹ 11 ہزار 200 روپے گز کے حساب سے ویلو ہو گا۔
اسی طرح اے ون کٹیگری کا اوپن کمرشل پلاٹ ڈیڑھ لاکھ روپے فی گز کے حساب سے ویلو ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق نئی ویلو ایشن کا اطلاق 24 جولائی 2019 سے ہوگا۔
پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فروری 2019 کے نوٹیفکیشن کے مقابلے رہائشی پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ کمرشل پلاٹ کے ویلوایشن ریٹ میں 39 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایف بی آر ذرائع سے یہ بات کہی گئی تھی کہ یکم جولائی سے پراپرٹی کی ویلیوایشن کے نئے نرخ لاگو کردیئے جائیں گے، شہر کے 9 ٹاؤنز کے 1 ہزار 246 مختلف علاقوں میں کمرشل و رہائشی پلاٹس و تعمیر شدہ بلڈنگز کی پراپرٹی ویلیو ایشن میں 20 سے 100فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔ اب اس پروگرام پر عملی اقدام ہو گیا ہے.










