سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)13 جولائی کو ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کیلیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق
زبردستی دکانیں بند کروانے توڑ پھوڑ کرنے والوں کوگرفتار کرلیا جائے گا
حکومت دکانیں کھولنے والے تاجروں کو مکمل تحفظ فرائم کرے گی
شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے۔جبکہ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ائیں گے اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کیکیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے
Category: کاروبار
-

13 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا
-

تلہ گنگ: انجمن تاجران تلہ گنگ کی جانب سے 13 جولائی سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
انجمن تاجران تلہ گنگ کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ حکومت کے پیش کردہ موجودہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کے اضافے سے کاروبار ٹھپ ہو جائیں گے جس سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گااور بجٹ کو تاجر و عوام دشمن قرار دےدیا۔ تمام اراکین کی طرف سے مشترکہ طور پر انجمن تاجران تلہ گنگ کے صدر ملک ظفر اقبال نے 13 جولائی بروز ہفتہ ہونے والی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال میں شرکت کا فیصلہ کر دیا۔
-
13جولائی کی ہڑتال،مظفرگڑھ کے تاجر تقسیم،تاجروں کا بڑا گروپ ہڑتال سے انکاری
انجمن تاجران نے مہنگائی اور ٹیکسوں کی مبینہ بھرمارکے خلاف 13 جولائی بروز ہفتہ کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا تو انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداروں سید امیر الحسن ،میاں شان فخر شیخ اور میاں عامر شیخ ودیگر نے بھی اس ہڑتال کی حمایت اور 13 جولائی کو مکمل شٹرڈاون کا اعلان کردیا۔انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداران کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر مظفرگڑھ کے تاجروں کے ایک بڑے گروپ نے تاجر رہنماء عدیل شیخ کی قیادت میں اس ہڑتال کی کال سے مکمل طور پر قطع تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے 13 جولائی کو اپنی دکانیں کھلی رکھنے کا اعادہ کیا۔عدیل شیخ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران مظفرگڑھ کے نام نہاد عہدیداروں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ہڑتال کا اعلان کیا 13جولائی کو ہر صورت دکانیں کھلولیں گے اگر کسی نے دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو پولیس سے رجوع کیا جائے گا۔
مظفرگڑھ کی موبائل مارکیٹ کے تاجر رہنماءمون شیخ نے بھی باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 13جولائی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھلی رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مظفرگڑھ کی انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ کے عہدیدار نوید نیئر کے مطابق انجمن تاجران کی ہڑتال تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔
دوسری طرف انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے مرکزی رہنما سید امیر حسن باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہڑتال کی کامیابی کے حوالے سے پرامید دکھائی دیئے۔
13 جولائی کی شٹرڈاون ہڑتال کے حوالے مظفرگڑھ کے تاجروں مشرف علی قریشی اور محمد مند بشیر ودیگر نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
مظفرگڑھ کی تاجر برادری میں گروپ بندی کے سبب 13 جولائی کی ہڑتال جزوی شٹر ڈاون تو ہوسکتی ہے مکمل نہیں۔
-

جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا
سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی)13 جولائی کو انجمن تاجران ضلع بھکر کی ہڑتال کی حمایت کرتےہیں ۔ مولانا محمد صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کریں گے حالیہ بجٹ میں حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ۔
حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ملک معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔گیس بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کے منہ سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا ہے۔ حکومت نے اپنے چند لوگوں کو نوازا ہے ،حکومت کے ظالمانہ ٹیکسیز کو تسلیم نہیں کرتے،
تاجروں اور عوام کا معاشی قتل کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، ضلع بھکر کے تاجران اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں
13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب کریں جمعیت علماء اسلام تاجران کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔مولانا محمد صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب -

انجمن تاجران سرگودہا نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان الیکٹریکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر شیخ آصف وہرہ اور جنرل سیکٹری خواجہ طارق کی جانب سے 13 جولائی 2019 بروز ہفتہ صبح 9 بجے مکمل ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بیکولایئٹ مینوفیکچررز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے طلاق اور شناختی کارڈ پر خام مال کی خریداری کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں
جس میں تمام فیکٹریاں بند کی جائیں گی انجمن تاجران اعظم مارکیٹ، براس مینوفیکچررز، ڈائی مولڈ میکرز، سکریو مینوفیکچرز، اور پرنٹنگ پریس بند رکھے جائیں گے مزید براں انہوں نے درج ذیل مطالبات حکومت کے سامنے پیش کیے
حکومت کی جانب سے بیکولایئٹ مینوفیکچررز پر ستارہ فیصد سیلز ٹیکس کے طلاق اور شناختی کارڈ پر خام مال کی خریداری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
کاٹیج انڈسٹری کی سابقہ حیثیت بحال کی جائے اور اس میں اضافہ کیا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ
ہم یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ مشرف کے آمرانہ دور میں ہم نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور کامیاب ہوئے اور انشاءاللہ تعالی اس سلیکٹیڈ حکومت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف بھی ہم کامیاب ہوں گے -

روٹی کی قیمت میں کتنا ہو رہا ہے اضافہ، عوام جان کر سر پکڑ لے
گیس،بجلی ،آٹا،چینی، گھی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب روٹی کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 6 سے بڑھا 15 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ضلعی انتظامیہ نے تین روز کا وقت مانگا ہے .ریلوے کرایوں، سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد بجلی بھی مہنگی
آفتاب گل کا کہنا تھا کہ پیر سے ہر صورت نئی قیمت کا اطلاق کردیا جائے گا، جی ایس ٹی کے نفاذ سے آٹا منہگا ہوا ہے،آفتاب گل کا مزید کہنا تھا کہ میں قیمت بڑھانے سے روکا گیا تو تندور بند کر کے سڑکوں پرآئیں گے.
سی این جی کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپورٹر کا گاڑیاں کھڑی کرنے کا اعلان
سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند
آفتاب گل کا کہنا ہے کہ نان کی قیمت 12 سے 20روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے .صوبائی دارالحکومت لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی نان کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا ،عوام نے روٹی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے
دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں بھی میںنانبائیوں نے انجمن پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کر دی، آج سے شروع ہونیوالی ہڑتال کے سبب پشاور میں روٹی ناپید ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریل کے کرایوں میں اضافہ ہو چکا ہے، سی این جی مہنگی ہو چکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹر نے کرائے بڑھا دئیے. ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے، سندھ اور بلوچستان میں سی این جی 20 روپے اضافے سے 124 روپے کلو، کے پی کے میں سی این جی 22 روپے اضافے سے 139 روپے کلو اور پنجاب میں 4 روپے اضافے سے 90 روپے لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔
-

بیرون ملک کتنی رقم لے جائی جا سکتی ہے ایف بی آر نے ہدایات جاری کردیں
بیرون ملک کتنی رقم لے جائی جا سکتی ہے ایف بی آر نے ہدایات جاری کردیں.
تفصیلات کے مطابق .18 سال سے زائد عمر کا شخص 10 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی ملکی و غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جا سکتا ہے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 سال تک کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی لے جا سکتا ہے، بچہ سال میں 6 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے جا سکتا ہے۔
5 سال سے زائد اور 18 سال تک کے مسافر کو ایک وقت میں 5 ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس عمر کے افراد سال میں 30 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے کر سفر کر سکتے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے مسافر 10 ہزار ڈالر یا مساوی کرنسی ساتھ لے جا سکتے ہیں جبکہ سال میں 60 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
ایف بی آر نے ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوع بھی قرار دیا ہے۔ سونا، چاندی،جواہرات اور سونے کے زیورات لے جانے پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح 3 ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی، نوادرات، آثار قدیمہ، ملکی مفاد کے خلاف لٹریچر اور قابل اعتراض مواد لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔
-

فلوز ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب، 12 جولائی کو ہڑتال کا اعلان متوقع
فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی سیلز ٹیکس کے خلاف 12 جولائی کو ہڑتال کا فیصلہ کر لیا
بھاری ٹیکس عائد، کاٹن ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا، کسانوں کو شدید نقصان کا خطرہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹو ممبر بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن بھی سیلز ٹیکس کی وجہ سے 12 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کرنے جا رہی ہے،. فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں آٹے کی قلت ہو جائے گی.
غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں ٹیکس لگانے کے بعد سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور ہڑتال کی، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ریلوے کے ملازمین نے بھی پہیہ جام کر نے کا اعلان کر دیا ہے،. اساتذہ بھی سڑکوںپر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، اب فلور ملز نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے ،
-

آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک
آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط فراہم کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب4 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 3 سال کے دوران 6 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دی ہے۔ پاکستان کو یہ رقم 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کی جائے گی۔آئی ایم ایف نے قرض کے عوض پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستانی صارفین سے 150 ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی بجٹ میں 10 کھرب سے زیادہ کے ٹیکس بھی لگائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سال کے دوران پاکستان کو دس ارب ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق قرضے کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے دی جائے گی، ان منصوبوں میں زراعت، ٹرانسپورٹ، تعلیم و تجارت، توانائی سیکیورٹی، سیاحت، آبی وسائل اور سڑک کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط بہتر بنانا شامل ہے۔
-

چیف کمشنر ایف بی آرسرگودھا سردار علی خواجہ کی سربراہی میں ایف بی آر سرگودھا کا اہم اجلاس۔
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ایمنیسٹی سکیم کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر چیف کمشنر ایف بی آرسرگودھا سردار علی خواجہ کی سربراہی میں
ایف بی آر سرگودھا کا اہم اجلاس۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینئر افسران نے شرکت کی.اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے۔
شہری علاقوں میں 2 کنال یا اس سے زیادہ سائز کے گھروں میں رہنے والے افراد کی انکم اور اثاثہ جات کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے
2400 CC
یا اس سے اوپر کی گاڑیوں کے مالکان کی انکم اور اثاثہ جات کی تفصیل معلوم کی جائے گی
ایف بی آر کا جو ملازم بھی ٹیکس چوروں کے ساتھ ملی بھگت کرتے پایا گیا اس کے خلاف چیف کمشنر کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ۔ ایسے ملازمین پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ذمہ دار ٹیکس گذاروں کو پوری عزت اور سہولت فراہم کی جائے گی۔
چھوٹے تاجروں کو کوئی حراساں نہیں کرے گا-
تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
چیف کمشنر سرگودہا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں۔ مل کر اس ملک کو خود انحصاری کی منزل تک پہنچائیں گے
ایک لاکھ پچیس ہزار انڈسٹریل بجلی کے کنکشنز کا ڈیٹا لے لیا گیا ہے۔ ایسے تمام افراد کو پہلے مرحلے میں ایف بی آر میں رجسٹر کرا کر فائلر بنوایا جائے گا ۔ ٹیکس بعد میں حقائق کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔ کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔