Baaghi TV

Category: کاروبار

  • آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،مہنگائی میں کمی ہو رہی،وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے کے حوالے سے بریفنگ میں کہا ہے کہ ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں تھا،

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ سب سے اہم معاشی کامیابی ہے،دو طرفہ عالمی اور کثیر الجہتی شراکت داری سے بھی مثبت شرح نمو ممکن ہوا،پاکستان میں رواں مالی سال ترقی کی شرح 2.38 فیصد رہی،عالمی سطح پر توانائی اور کھانے پینے کی اشیا ءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا،
    حکومتی اصلاحاتی پالیسی سے بتدریج اقتصادی بحالی ہو رہی ہے، زرعی شعبے میں اچھی کارکردگی کی وجہ سے بھی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوا،زراعت کے شعبے میں گزشتہ 19 سال کے دوران سب سے زیادہ ترقی ہوئی،
    مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 94.8 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا،معاشی اصلاحات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بھی رک گیا،جون 2023 کے بعد روپے کی قدر میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،جولائی تا اپریل تجارتی خسارے میں 21.6 فیصد کمی ہوئی،سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی درست سمت کی طرف پیش قدمی ہے،حکومت مہنگائی کی شرح مزید کم کرنے کیلئے انتظامی،ریلیف اور پالیسی سطح پر اقدامات کر رہی ہے،

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب میں پرائیویٹ سیکٹر میں تھا تب میں کہتا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے ،اگر ہم آئی ایم ایف کے پا س نہ جاتے تو صوتحال مختلف ہوتی ، میں شروع سے ہی کہتا آیا ہوں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری ہے، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،جی ڈی پی گروتھ میں بڑی صنعتوں کی گرؤتھ اچھی نہ رہی، مالی سال 2022-23 میں روپے کی قدر میں 29 فیصد کمی ہوئی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 50 کروڑ ڈالر تک محدود رکھنے میں کامیاب ہوئے ،رواں مالی سال ریونیو کلیکشن میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی کی شرح کم ہونے کی وجہ سے کل شرح سود کی کمی ہوئی ،ہمارے پاس 9 ارب ڈالرز کے ذخائر ہیں ،گزشتہ چند ماہ میں معاشی استحکام نظر آرہا ہے ،زراعت اور آئی ٹی کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں ، سب کچھ ہمارے کنٹرول میں ہے ،اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا مراحلہ بھی آگے بڑھا ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی طرف بڑھیں گے ،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 پارٹیز پری کولیفائی ہوچکی ہیں،

    اقتصادی سروے کے اہم نکات کے مطابق حکومت کو اقتصادی،صنعتی ترقی، مہنگائی میں کمی اور بجلی کی پیداواری صلاحیت سمیت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا،شرح سود 22 فیصد تک بڑھانے کے باوجود مہنگائی کم کرنےکا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔

    مالی سال 2024 میں صحت کے شعبے پر جی ڈی پی کا صرف ایک فیصد خرچ
    اقتصادی سروے 23-24،مالی سال 2024 میں صحت کے شعبے پر جی ڈی پی کا صرف ایک فیصد خرچ کیا گیا
    دوران زچگی بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی،ملک بھر میں رجسٹرد ڈاکٹروں کی تعداد 2لاکھ 99 ہزار،113 تک پہنچ گئی۔رجسٹرد دانتوں کے ڈاکٹرز 36 ہراز32،نرسز کی تعداد1 لاکھ 27 ہزار 855 ہو گئی،دائیاں 46 ہزار 110، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 24 ہزار 22 ہو گئی۔2023 میں خوراک کی فراہمی کی شرح میں بہتری آئی،گذشتہ سال کے مقابلے میں شرح ساڑھے چار فیصد بہتر رہی۔

    بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب روپے کے اضافے کا فیصلہ
    دوسری جانب نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب روپے کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد اور بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد رکھا گیا ہے، خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد اور جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے،نئے مالی سال کے لیے وفاق اور صوبے ملکر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 1012 ارب روپے زیادہ ہے، وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے جب کہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے اضافے سے2095 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،صوبہ سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا، پنجاب نے 700 ارب روپے، خیبرپختونخوا نے 351 ارب جب کہ بلوچستان نے 281 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر چینی، گھی، چائے کی پتی اور میک اپ کا سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے،، چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخ میں 5 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے گھی 5 سے 7 روپے، صابن 2 سے 5 روپے اور شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

  • شرح سود میں کمی،چین کے ساتھ معاہدے،پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبریں

    شرح سود میں کمی،چین کے ساتھ معاہدے،پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبریں

    اسٹیٹ بینک نے آج شرح سود میں کمی کی ہے، چار برسوں میں پہلی بار شرح سود میں کمی کی گئی، سٹیٹ بینک نے مالیاتی استحکام کے ذریعے حمایت یافتہ سخت مانیٹری پالیسی کے موقف کے درمیان بنیادی افراط زر میں کمی پر زور دیا۔

    پاکستان اور چین نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، صنعت، توانائی، زراعت، میڈیا، صحت، پانی اور سماجی اقتصادی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں 23 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے قبل نجی شعبے کے دوطرفہ تعاون کے ساتھ مزید 32 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تین ریفائنریوں کو جون اور جولائی 2024 میں 120,000 MT تک کم اور زیادہ سلفر فرنس آئل (HSFO) برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

    چینی CZK Huarui گروپ پاکستان میں مصنوعی ذہانت، سائنس اور ٹیکنالوجی، جدید زراعت، صحت کی دیکھ بھال، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرے گا جبکہ سپلائی چین مارکیٹ کے شعبوں میں مہارت حاصل کی جائے گی۔ چین کے تعاون سے پاکستان میں ای کامرس کو بڑھانا بھی اہم ایجنڈے میں شامل تھا جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ چین سمندر میں گیس کی تلاش میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

    پاکستان اور روس نے 27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) کے موقع پر ریلوے کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔اس مفاہمت نامے کے ذریعے، دونوں ممالک کا مقصد ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس اہم شعبے کے جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع تلاش کرنا اور اس میں تعاون کرنا ہے ۔ اس ایم او یو کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا جبکہ اس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ مفاہمت پر دستخط H.E. پاکستان کی طرف سے سفیر محمد خالد جمالی اور روس کی طرف سے ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر مسٹر ڈی ایس زیویریف نے کیے

  • اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کردی

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کردی

    اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کردی،شرح سود 22فیصد سے کم ہوکر20.5 فیصد ہو گئی، اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے، نئی پالیسی کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، ایس بی پی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرح سود 150 بیسسز پوائنٹس کم ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں یہ چار سالوں میں پہلی کمی اور اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاکستانی معیشت ٹریک پر آنے کو ہے. شرح سود 25 جون 2023 سے 22 فیصد پر برقرار تھی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ” بجٹ اعلانات اور بجلی گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے اور جولائی میں شرح اوپر جاسکتی ہے، جولائی تا مارچ مالی سال 24 کے دوران مالیاتی اشاروں میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا، اپریل میں 17.3 فیصد پر رہنے والی مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد رہ گئی”۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی

    لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل ہوگئی،عالمی گیس کی قیمت 4 فیصد اضافے سے 2 ڈالر 70 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

    دوسری جانب او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، نئے کنویں سے 2.5ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداواربھی حاصل کی جا رہی ہےگیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے،تیل و گیس کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی۔

    علاوہ ازیں او جی ڈی سی ایل نے ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا اعلان کر دیا۔ مذکورہ کنویں سے 540بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوارشروع ہوگئی ہے.ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کنر کنواں نمبر 8 کی اضافی پیداوار سے 15.949 ملین امریکی ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی۔

  • سعودی تیل کمپنی  آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید لئے

    سعودی تیل کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید لئے

    ریاض: سعودی تیل کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل (گو) پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید لئے-

    باغی ٹی وی : سعودی تیل کی کمپنی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ گو، ایک متنوع ڈاؤن اسٹریم ایندھن، لبریکنٹس اور کنوینیئنس اسٹورز آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے، اس خریداری کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا جو سعودی آرامکو کی پاکستان میں پہلی ڈاؤن اسٹریم ریٹیل سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے اور مارکیٹوں میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی ریٹیل موجودگی کا اشارہ ہے۔

    جبکہ اپنی ویب سائٹ پر گو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کی 1100 سے زائد ریٹیل دکانیں ہیں جو پیٹرول، ڈیزل اور لبریکنٹس فراہم کرتی ہیں۔

    پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے،چین

    آرامکو کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر مفتی نے کہا کہ “ہماری عالمی ریٹیل توسیع میں تیزی آ رہی ہے اور یہ حصول ہمارے سفر میں ایک اہم اگلا قدم ہے گو کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ہم آرامکو کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات پاکستان میں قابل قدر صارفین کو فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

    یاسر مفتی نے کہا، ہم آرامکو کے عالمی شراکت داروں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں ایک اور اعلی صلاحیت کے اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور نئے مواقع کو کھولنے اور بیرون ملک آرامکو برانڈ کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنے وسائل اور مہارت کو یکجا کرنا چاہتے ہیں۔

    پنجاب میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے آرامکو کی جانب سے گو میں 40 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دی تھی مارچ میں آرامکو نے چلی میں متنوع ایندھن اور لبریکنٹس خوردہ فروش ایس میکس ڈسٹریبیون ایس پی اے میں 100 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آرامکو نے گو پاکستان میں 40 فیصد حصص کے حصول کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کیے تھے، اس وقت اقتصاد ی ماہرین نے اس پیشرفت کو زرمبادلہ کی کمی سے دوچار پاکستان کے لیے مثبت قرار دیا تھا، ایف ڈی آئی کی آمد کو راغب کرنا ملک کے لئے ایک اہم چیلنج رہا ہے ، جس نے مالی سال 24 کے جولائی تا اپریل میں 1.46 بلین ڈالر حاصل کیے جو گزشتہ مالی سال (مالی سال 23) کے اسی عرصے میں 1.35 بلین ڈالر کے مقابلے میں 11 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

    جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے،زین …

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی،مزید سستی ہونے کا امکان

    لاہور: ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو گئی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کے لوکل ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں قیمت 60 سے 70 روپے کم ہوکر 250 روپے سے 180 روپے فی کلو پر آ گئی ہے درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی ہے اور ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ، جس کے بعد قیمت میں مزید کمی ہوگی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا –

    انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے رہے، او جی ڈی سی ایل نے صرف چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی، او جی ڈی سی ایل نے اہل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی پیداواری قیمت ایک لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی ہے اور ایل پی جی کے تمام اسٹوریج سے بھر گئے ہیں ،آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان …

    دوسری جانب یکم جون سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 5 روپے کمی متوقع ہے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے تک کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 8 پیسے تک کمی متوقع ہے مٹی کا تیل آئندہ 15 روز کے لیے 2روپے 15 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹیلی کام کمپنیز کو فون کال اور ڈیٹا ریکارڈنگ روکنے …

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا،اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ورکنگ 31 مئی کو حکومت کو بھجوائے گا، قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • پیٹرول اور ڈیزل  کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے بعد 31 مئی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے،ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) کے حساب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.25 روپے اور ڈیزل میں 6.25 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

    جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کیخلاف مقدمے کی سماعت …

    امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

     

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

    باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس آج 465 پوائنٹس کم ہوکر 75 ہزار 517 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 701 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 76 ہزار 187 اور کم ترین 75 ہزار 485 رہی،بازار میں آج 44 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودےہوئے جن کی مالیت 16 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رہی، اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 10ہزار 186 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب نٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 9 پیسے بڑھا ہے جس کے بعد کاروبار اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہے،گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے اضافے سے 279 روپے 48 پیسے کا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

    علاوہ ازیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے،آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے 2لاکھ6 ہزار447 روپے ہے،عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2323 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2343 ڈالر فی اونس ہے۔

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

  • قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ

    کراچی: قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہو گیا –

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مجموعی ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے،17مئی2024 کو ختم ہونے والے ہفتےکے دوران ذخائرمیں 22 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ ملک میں کل زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہے، انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسے بڑھ کر 279 روپے 55 پیسے ہے۔

  • ڈالر مہنگا،سونے کی قیمت میں کمی

    ڈالر مہنگا،سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 9 پیسے بڑھا ہے،انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 39 پیسے ہے، گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 11پیسے کمی سے 279 روپے 43 پیسے ہے-

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے 10گرام سونے کی قیمت میں 1630روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 2398 ڈالر فی اونس ہے۔

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ایل این جی گیس کی غیر قانونی ڈی کنٹنگ کے …

    کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت، محکمہ خوارک پنجاب کے 20 افسران معطل

    دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا بل