Baaghi TV

Category: کاروبار

  • دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر

    دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر

    دنیا بھر میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر ہے-

    باغی ٹی وی: "سی این این” کے مطابق منگل کو اسپاٹ گولڈ پرائس 2364 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی یہ مسلسل سات سیشنز سے بلند ہوتی ہوئی قیمت کی ریکارڈ بلندی ہے سالانہ بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافہ 16.5 فیصد ہےسونے کی غیر معمولی خریداری اور اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی پشت پر وہ سرمایہ کار ہیں جو چاہتے ہیں کہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو بینچ مارک شرحِ سُود میں کٹوتی کرے، بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چین کی غیر رسمی قیادت میں بہت سے مرکزی بینک اور دیگر ادارے بڑے پیمانے پر سونا خرید کر امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔مرکزی بینک سونے کو طویل المیعاد بنیاد پر قدر کے تحفظ کا ذریعہ اور عالمی سطح پر معاشی حالات کی خرابی کی صورت میں اچھی پناہ گاہ تصور کرتے ہیں۔

  • خطے میں سب سے سستی چینی پاکستان میں ہے،وزیر صنعت و پیداوار

    خطے میں سب سے سستی چینی پاکستان میں ہے،وزیر صنعت و پیداوار

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام، صوبوں کے نمائندوں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ممبران اور کاشتکاروں کے نمائندگان نے شرکت کی ،اجلاس میں کرشنگ سال 2023-24 میں چینی کے مجموعی اسٹاک کا جائزہ لیا گیا،رواں سال چینی کی پیداوار 6.752 میٹرک ٹن ہے ،کاشتکاروں کو رواں سیزن میں گنے کے اچھے نرخ ملے ہیں،اگلے سیزن میں چینی کی بمپر فصل کی توقع ہے،حکومت سرپلس اسٹاک کی برآمد کی اجازت دے،

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سرپلس سٹاک برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا،کھپت کی تفصیلی ورکنگ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے، ہمیں پہلے چینی کی مقامی طلب پوری کرنی چاہیے پھر برآمد کر سکتے ہیں، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑتا ہے، پاکستان میں خطے میں سب سے سستی چینی ہے،چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا،

    زراعت کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی پوشیدہ ھے،وفاقی وزیر
    قبل ازیں وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کا اضافی چارج بھی سنبھال لیا وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ کیپٹن ر یٹایرڈ محمد آصف اور سینیر افسران نے استقبال کیا اور وزارت بارے بریفنگ دی ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام سے حکومتی ترجیحات بارے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے، زراعت معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے، حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلیے پر عزم ہے زراعت کی ترقی کیلیے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے ، زراعت کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی پوشیدہ ھے ،پاکستان میں زراعت کی ترقی کے عملی اقدامات کو یقینی بناؤں گا ،زراعت کی بہتری کیلیے مربوط حکمت عملی تشکیل دیں گے

    روزے کی‌حالت میں حیض آ جائے تو کیا حکم ہے؟

    بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج کی  تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور

    پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے

    آج جمعرات کو کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے بعد 68 ہزار 229 تک جا پہنچا،گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے،مارکیٹ کا اعتماد بحال ہو رہا ہے،

    کچھ دن پہلے عالمی بنک اور بلوم نے معاشی استحکام اور شرح نمو میں اضافے کی تصدیق کی تھی،پاکستانی سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ مہنگائی کی شرح دو ماہ کے دوران 37 فیصد سے کم ہو کر 20.7 فیصد پر آ گئی ۔

    ایک صارف احسان الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کیسے تباہ کیا سٹاک ایکسچینج اسکی ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ ائیے دیکھتے ہیں۔ 2017 میں جب نواز شریف کو نکالا گیا تو اس وقت سٹاک مارکیٹ 53 ہزار پوائنٹس کے ساتھ ساتھ سو ارب ڈالر مالیت پر کھڑی تھی جو کہ ٹوٹل GDP کا 30 فیصد بنتا تھا اس وقت. عمران کے دور میں یہ گرتی گرتی چالیس ہزار پوائنٹس پر ائی اور اسکی مالیت محض 30 ارب ڈالر سے نیچے اگئی اج بھی کرنسی ڈیویلیوایشن کی وجہ سے ڈالرز میں یہ 35 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ جو کہ پاکستان کی ٹوٹل اکانومی کے 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ عمران خان نے ملک کا کیسا بیڑا غرق کیا سٹاک ایکسچینج اسکی ایک چھوٹی سی مثال ہے۔

    https://twitter.com/MuhammadSan1993/status/1775763624100798933

  • پاکستان میں چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی ہائبرڈ اور گرین سپر رائس کی اقسام کی سفارش

    پاکستان میں چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی ہائبرڈ اور گرین سپر رائس کی اقسام کی سفارش

    ورائٹی ایویلیوایشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان میں چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی ہائبرڈ اور گرین سپر رائس کی اقسام کی سفارش کر دی گئی

    چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نےافتتاحی تقریب سے خطاب کیا،چییر مین نے چاول کی تحقیق اور ترقی میں دلچسپی لینے پر نجی اور سرکاری شعبے کے کردار کو سراہا،چیئرمین نے کسانوں کی پیداواری صلاحیت اور منافع میں اضافے کے لیے معیاری بیج کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں چاول کے کسانوں کو معیاری بیج کی دستیابی کے لیے تحقیقی اداروں اور سیڈ کمپنیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

    پی اے آرسی میں پلانٹ سائنسز ڈویژن کے ممبر ڈاکٹر امتیاز حسین نے باقاعدہ وایٹی ایویلیوایشن کی صدارت کی ،نیشنل کوآرڈینیٹر نے کمیٹی کے اراکین کو چاول کی ہائبرڈز/ اقسام کے لیے اڑتیس تجاویز کا جائزہ پیش کیا،اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ و تحقیق، فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن، قومی اور ملٹی نیشنل سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، وفاقی اور صوبائی تحقیقاتی اداروں کے سائنسدانوں نے بھی شرکت کی،کمیٹی نے پاکستان میں کاشت کے لیے زیادہ پیداوار دینے والے نجی بیج کمپنیوں کی نئی 8 ورایٹئز کی سفارش کر دی ، پی اے آرسی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ بائیوٹیکنالوجی نے چاول کی چار اعلیٰ پیداواری اقسام بھی پیش کیں ،ان اقسام سے 23 سے 24 فیصد زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ،کمیٹی نے پاکستان میں کاشت کے لیے ان اقسام کی بھی توثیق کی، ورائٹی ایویلیوایشن کمیٹی نے سوائل سلینیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے چاول کی مزید چار مخلوط اقسام کی سفارش کی ھے ، پنڈی بھٹیاں کی تیار کردہ لمبے دانے (9 ملی میٹر) صندل بار باسمتی کی بھی سفارش کر دی ،ان اقسام اور ہائبرڈز کے متعارف ہونے سے کسانوں کی پیداواری صلاحیت اور منافع میں مزید اضافہ ہو گا ، چاول کی زیادہ پیداوار دینے والی ان اقسام کے اجراء سے ملک میں چاول کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، فوڈ سیکورٹی کمیشن، ڈاکٹر وسیم الحسن نے پاکستان میں چاول کے سائنسدانوں کی اعلی پیداوار والے چاول کی ہائبرڈ اور اقسام جاری کرنے کی کوششوں کو سراہا

    8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول

  • امریکی ڈالر مزید سستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا

    امریکی ڈالر مزید سستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا

    کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا،جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 16 پیسے کم ہوا ہے،انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے ہے انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 94 پیسے تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 16 پیسے کم ہوکر 280 روپے 4 پیسے ہے۔

    ادھر اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس آج 89 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 886 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 385 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 66 ہزار 859 رہی۔ بازار میں آج 23 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد رہی، اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 392 ارب روپے ہے۔

    علاوہ ازیں آج ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونےکا بھاؤ 429 روپےکم ہوکر 2لاکھ3ہزار 275 روپے ہے،دوسری جانب عالمی بازارمیں فی اونس سونےکی قیمت 5 ڈالرکم ہوکر 2253 ڈالر ہے۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ   جاری،سونے کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 3 پیسے ہے انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسا کم ہوا ہے، گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 278 روپے 4 پیسےپر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 41 پیسےہے۔

    دوسری جانب پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1285 اضافے سے 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہے،جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 2191 ڈالر فی اونس ہے۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں …

  • ڈالر  کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں کمی،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی:روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 4 پیسےہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوکر 280 روپے 60 پیسے ہے۔

    جبکہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 500 روپےہوگئی، ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہوگئی، ادھر عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 2200 ڈالرہوگئی۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا، کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبور کرگیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا، دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔

    کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا، آج 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے، بازار میں آج 35 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 11 ارب 88 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9346 ارب روپے ہے۔

  • ایک ہفتے کے دوران ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے 15 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کی زرمبادلہ کے حوالے سے رپورٹ جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے  اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 39 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    ایس بی پی کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ سے 8 ارب ایک کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 37 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر اگئے۔

  • جاپان میں 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ

    جاپان میں 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ

    جاپان کے مرکزی بینک نے 17 سالوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف جاپان نے شرح سود منفی 0.1 فیصد سے بڑھا کر 0 سے 0.1 فیصد کے درمیان کرنے کا اعلان کیا ہے، شرح سود میں اس اضافے کے بعد دنیا میں اب کوئی ایسا ملک نہیں بچا جہاں شرح سود منفی میں ہو۔

    رواں ماہ کے آغاز میں جاپان کی بڑی کمپنیوں نے تنخواہوں میں 5.28 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جو کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے،جاپان میں اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی وجہ سے 1990 کی دہائی کے اواخر سے تنخواہوں میں قابل ذکر اضافہ نہیں ہوا تھا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل

    منفی شرح سود کا مطلب یہ ہےکہ عوام کو بینکوں میں پیسہ رکھنے کے لیے بینکوں کو ادائیگی کرنا ہوتی ہے، ممالک کی جانب سے منفی شرح سود کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو کم سے کم پیسہ بینکوں میں رکھنے اور زیادہ سے زیادہ پیسہ خرچ کرنے کے لیے راغب کیا جاسکے۔

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

  • مرکزی بینک کا  شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی اور معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے، ستمبر 2025 تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے جب کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جون 2023کو شرح سود 22 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔

    تبصرہ کتب،خواتین اور رمضان المبارک

    دوسری جانب انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 278 روپے 63 پیسے ہے انٹربینک میں ڈالرکی اس سے قبل اختتامی قیمت 278 روپے 74 پیسے سے 11 پیسے کم ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 281 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے-

    وزیراعظم کیپٹن احمد بدرشہید کے گھر پہنچ گئے

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگیا ہےجبکہ عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالر کم ہونے کے بعد 2170 اونس ہے۔

    سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی