Baaghi TV

Category: کاروبار

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    لاہور: نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت میں 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجےسےہوگیا ہے-
    https://x.com/Financegovpk/status/1758203156457001445?s=20

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاری

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاری

    اسلام آباد: نئی حکومت کے قیام سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کی تیاری کی جانے لگی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہےمٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ متوقع ہے،جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ، واضح رہے کہ خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 روز کے دوران 77 ڈالر سے بڑھ کر 82 ڈالر 7 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ ہفتے ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی،او سی اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سات فیصد کم ہے،گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.58 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

    کراچی: کاروبار ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر2 پیسے کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 279 پیسے 31 پیسے پر بند ہوئی،آج صبح انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے؟

    حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 300 جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2045 ڈالر کی سطح پر آ گئی، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • امریکی ڈالر سستا،سونا  مزید مہنگا

    امریکی ڈالر سستا،سونا مزید مہنگا

    کراچی : انٹربینک میں روپےکی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 34پیسے ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 42 پیسے کا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 5 پیسے کا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا پانچواں مسلسل مثبت دن رہا، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 344 پوائنٹس اضافے سے 64143 پر بند ہو اہے، 100 انڈیکس 5 روز میں 2302 پوائنٹس بڑھا ہے، بازار میں 32 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 14.30 ارب روپے رہی،اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 روز میں 284 ارب روپے بڑھی ہے۔

    ادھر سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافے کے بعد فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہو گیا،اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی،10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہو گئی۔

  • پٹرول کی فروخت میں  سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی ریکارڈ

    پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی ریکارڈ

    لاہور: ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: او سی اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سات فیصد کم ہے گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.58 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

    جنوری کے دوران ملک میں 0.61 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں پانچ فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 0.65 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی،سمبر کے مقابلہ میں جنوری میں پٹرول کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں بڑھ کر 0.61 ملین ٹن ہو گئی۔

    انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی

    دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 9.07 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13فیصد کم ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.47ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

    بلاول نے میرے حلقے میں ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے،عطا تارڑ

    جبکہ جنوری میں ملک میں 1.38ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 4فیصد کم ہے۔دسمبر میں ملک میں 1.24ملین ٹن اور گزشتہ سال جنوری میں 1.44ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر …

  • امریکی ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں اضافہ

    امریکی ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر معمولی سستا ہو گیا –

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے کی کمی ہونے کے بعد 279 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 41 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 796 پوائنٹس اضافے سے 63799 پر بند ہوا ہے،بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 15.19 ارب روپے رہی،اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے بڑھ کر 9327 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے منگل کو سونے کی مقامی قیمتوں کے نرخ بڑھ گئے، 10گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوگیافی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا 10گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 413 روپے ہوگئی قیمت بڑھنے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا تھا، جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، سونا 11 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 28 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن،ڈالربھی سستا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن،ڈالربھی سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،جبکہ ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 414 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 393 پر بند ہوا ہے،بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11.62 ارب روپے میں طے ہوا،جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 9119 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 48 پیسے کا ہے،جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہوکر 279 روپےپربندہوا تھا۔

    علاوہ ازیں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوا ہے، آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 16 ہزار 3 سو پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

  • سونے کی قیمت میں  مسلسل دوسرے روز  اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

    لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،سونا فی تولہ 700 روپے مہنگا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی ہےاس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2037 ڈالر فی اونس ہے جبکہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    لاہور: پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے،10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 83 ہزار 385 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح اب بھی 43 اعشاریہ79 فیصد ہے البتہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.14 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ایک ہفتےمیں15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتےمیں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،ایک کلو مرغی 15 روپے، دال مونگ پونے 3 روپے، دال ماش 2 روپے، انڈے 2 روپے جب کہ ایل پی جی کا سلینڈر10 روپے مہنگا ہوگیا ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 870 روپے کا ہوگیا ۔البتہ ٹماٹر، آلو، پیاز اور چائے کی پتی سستی ہوئی ، ایک ہفتے میں چاول، پاوڈر ملک، دہی اور نمک سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مٹن، بیف، تازہ دودھ، گڑ، ٹوٹا چاول اور جلانے کی لکڑی مہنگی ہوگئی ، زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 15روپے اضافے کے بعد قیمت 460 روپے سے تجاوز کرگئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے کی کمی کے ساتھ 133 روپے کلو ہو گئے، جبکہ پیاز 4 روپے 25 پیسےکی کمی کے ساتھ 225 روپے کلو ہو گئے۔