Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • 638 بند اسکول دوبارہ کھول کر37 ہزاراساتذہ بھرتی کریں گے:سندھ حکومت

    638 بند اسکول دوبارہ کھول کر37 ہزاراساتذہ بھرتی کریں گے:سندھ حکومت

    کراچی :638 بند اسکول دوبارہ کھول کر37 ہزاراساتذہ بھرتی کریں گے،اطلاعات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سندھ بھرمیں بندسکولوں کوپھرکھولنے جارہےہیں اورپھر صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کریں گے۔

    سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھاکہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے، ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا، ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔

  • کورونا ویکسین لگوانی چاہیےیاکہ نہیں؟مفتی عبدالقوی پھرمنظرعام پرآگئے:اورآتےہی چھا گئے

    کورونا ویکسین لگوانی چاہیےیاکہ نہیں؟مفتی عبدالقوی پھرمنظرعام پرآگئے:اورآتےہی چھا گئے

    ملتان :کورونا ویکسین لگوانی چاہیےیاکہ نہیں؟مفتی عبدالقوی پھرمنظرعام پرآگئے:اورآتےہی چھا گئے،اطلاعات کےمطابق اپنے متنازعہ بیانات ، سیلفیوں اورحریم شاہ سے قربتوں کے حوالے سے معروف ہونے والی اہم مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی پھرمنظرعام پرآگئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا تازہ بیان سامنے آگیا ہے ، ان کی طرف سے کورونا ویکسین لگوانی چاہیے یا کہ نہیں ؟ کے حوالے سے واضح پیغام آگیا ہے جس نے ان کے چاہنے والوں کو بہت خوش کردیا ہے

     

     

    مفتی عبدالقوی نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ کورونا ویکیسن لگوارہے ہیں اورساتھ دوسری ویڈیو میں یہ بتارہے ہیں کہ وہ نشترہستپال ملتان میں کورونا ویکسین لگواچکے ہیں‌

     

    مفتی عبدالقوی نے ایسا بیان دیا کہ مخالف بھی سن کرشرماگئے، انہوں نے کہا کہ شفا کے لیے علاج کروان سنت ہے اورجان کی حفاظت کے لیے شفا حاصل کرنے کی کوششیں فرض ہیں

    مفتی عبدالقوی کہتےہیں کہ وہ سب کودرخواست کرتے ہیں کہ وہ یہ ویکیسن لگوائیں آپ بھی صحت مند رہیں اوراپنے اہل وعیال سمیت اردگرد رہنے والے سب کےلیے یہ کوشش اورسعی کریں

  • احتیاط سب پرلازم:کروناسےبچوں کویتیم،عورتوں کوبیوہ      اورگھروں کواجڑتےہوئےدیکھا:ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین

    احتیاط سب پرلازم:کروناسےبچوں کویتیم،عورتوں کوبیوہ اورگھروں کواجڑتےہوئےدیکھا:ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین

    نئی دہلی :احتیاط سب پرلازم ہے:کوروناسےبچوں کویتیم،عورتوں کوبیوہ اورگھروں کواجڑتے ہوئےدیکھاہے:ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین نے دہلی کے ایک ہسپتال میں موت وحیات کے درمیان جنگ کا نظآرہ بیان کرکے دنیاکوہلا کررکھ دیا ہے ،

    ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین جو نئی دہلی میں مقیم اینستھیسیولوجی کے رہائشی ہیں۔ حال ہی میں وبائی امراض کے دوران کام کرنے کی ہولناکیوں اور پریشانیوں کو شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کرنے کے لئے انسٹاگرام کا سہارا لیا ۔

    نوجوان ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین نے اس بارے میں دہلی میں ہونے والی خوفناکیوں کوبیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح کورونا کے مریضوں کی بے بسیاں سامنے آرہی ہیں اوروہ کس تکلیف کےساتھ دنیا سے رخصت ہورہےہیں وہ ناقابل بیان ہے

    ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں کہ کیسے ہر منٹ درد کا مشاہدہ کرتے ہوئے ، ٹوٹ جانے کے بجائے ، وہ اپنے فرائض کی انجام دہی پر مجبور ہیں۔ پوسٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب پہلے ہی نئے کیسز کی تعداد ملک بھرمیں 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اموات کی شرح بھی بڑھتی ہی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں‌کہ "میں لوگوں کو بتا رہی ہوں کہ ان کا 22 سالہ بیٹا فوت ہوگیا ہے اس کے باوجود وہ دیگرمریضوں کوتسلیاں دے رہے ہیں کہ گھبرائیں نہیں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ،

    وہ کہتی ہیں کہ پے در پے بچوں کویتیم ہوتے دیکھ کراس کی ہڈیاں ٹوٹ رہی تھیں مگروہ سوائے بے بس مریضوں کوتسلیاں دینے اوران کے لیے آخری وقت جنگ لڑنے کے اورکچھ نہیں کرسکتی تھیں‌

    ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں کہ وہ دیکھتی ہیں‌کہ کہیں مائیں فوت ہورہی ہیں تو کہیں باپ اپنے بچوں سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے جدا ہورہےہیں اورسب اپنی اولاد کے بارے میں جاتے جاتے نصحتیں کرکے دنیا سے رخصت ہورہے تھے کہ

     

    "خدارا ان سے کہہ دیں کہ احتیاط کریں اوراپنی فکرکریں”

    نوجوان ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں کہ "خدارا بے بسی کی موت نہ مریں اوراحتیاط کریں اپنے لیے اوراپنے بچوں کےلیے ، احتیاط کریں اپنے ہمسائیوں کےلیے اوراحتیاط کریں اپنے اردگرد رہنےوالوں کےلیے ”

    نوجوان ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں کہ "خدا را ماسک پہنیں ، خود بھی محفوظ رہیں اوراپنے سے محبت کرنے والوں کو بھی اس جان لیوا کورونا سےبچائیں "

  • 2023ء میں معاشی ترقی6فیصد ہوجائےگی،وزیراعظم معیشت کی بحالی کےلیےبےتاب رہتےہیں: شوکت ترین

    2023ء میں معاشی ترقی6فیصد ہوجائےگی،وزیراعظم معیشت کی بحالی کےلیےبےتاب رہتےہیں: شوکت ترین

    اسلام آباد:2023ء میں معاشی ترقی6فیصد ہوجائےگی،وزیراعظم معیشت کی بحالی کےلیےبےتاب رہتےہیں: شوکت ترین نے پاکستان کی معیشدت کی بہتری کی خوشخبری سنادی ،

    اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مالی سال 2023ء میں معاشی ترقی 6 فیصد ہوجائے گی،معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا، مالی سال 2022 میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 900 ارب روپے رکھیں گے۔

    انہوں نے عالمی جریدے کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں پر اخراجات میں 40 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    مالی سال 2022 میں پی ایس ڈی پی کے کیلئے 900 ارب روپے رکھیں گے۔معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں معیشت کی ترقی میں 5 فیصد اضافے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کی توقع ہے کہ اگلے سال 2022 میں معیشت 4 فیصد تک بڑھے گی۔

    مالی سال 2021 مالی خسارہ 7فیصد تک ہوگا،گزشتہ سال مالی خسارہ 8.1 فیصد تھا،اگلے سال میں مالی خسارہ ایک فیصد سے 1.5فیصد تک کم ہوگا۔

  • روہت سردانہ کی موت:زندگی بخشنے والی آکسیجن ہی موت کا سبب بن گئی

    روہت سردانہ کی موت:زندگی بخشنے والی آکسیجن ہی موت کا سبب بن گئی

    نئی دہلی: مشہور ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی دل کا دورہ پڑنےسے موت ہو گئی ویسے وہ کورونا کی زد میں آنے تھے لیکن علاج کے بعد وہ ٹھیک ہو گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد روہت سردانہ قومی دارالحکومت کے میٹرو اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے۔

    آج گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔ روہت سردانہ کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی

    اب نئے اورخطرناک انکشافات نے معاملے کوبہت ہی پچیدہ بنا دیا اورنئے حقائق کے منظرعام پرآنے کے بعد ایک ایسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے کہ لوگ مشکل میں پھنس کررہ گئے ہین

    روہت سردانہ کی موت:زندگی بخشنے والی آکسیجن ہی موت کا سبب بن گئی، واقعی روہت سردانہ کی موت کیسے ہوئی؟

    اس کے بعد لوگ سوچنے پرمجبورہیں کہ اگروہ آکسیجن لگوائیں گے توپھربچ پائیں گے یا موت کے منہ میں چلے جائیں گے

    اس حوالے سے خطرناک انکشافات کچھ اس طرح ہیں

    خطرناک کوکیی انفیکشن مریضوں کو ہلاک کررہا ہے جب وہ کوویڈ 19 انفیکشن سے بازیاب ہوئے ہیں۔
    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ یہ بیماری میوکورمائکوسس ہے اور مہلک بھی ہوسکتی ہے۔ یہ ان لوگوں کو متاثر کرتا ہے جو پانچ دن یا اس سے زیادہ عرصے تک آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ لہذا جو آکسیجن آپ کو زندگی بخشتی ہے واقعتا موت کا سبب بن سکتی ہے

    UcMucormycosis ، جسے صرف بلیک فنگس کے نام سے جانا جاتا ہے ، استعمال شدہ پانی کی خرابی کی وجہ سے ناک کے راستے میں نشوونما ہوتا ہے ، جس کے ذریعے اسپتالوں میں پائپڈ آکسیجن مریض کو اس کی ناک تکلیف پہنچنے سے پہلے ہی ہائیڈریٹڈ آکسیجن بناتی ہے۔

    یہ اس طرح کی فنگس کی طرح ہے جو نمی کی وجہ سے روٹی پر نشوونما پاتا ہے ، اگر اسے زیادہ دیر تک باہر رکھا گیا ہو۔

    یہ انفیکشن ناک سے شروع ہوتا ہے،آنکھوں کی طرف اور پھر دماغ کی طرف اوپر کی طرف سفر کرتا ہے۔ یہ اعصاب کو مفلوج کرتا ہے جس کے ذریعے وہ سفر کرتا ہے۔

    اس حوالے سے پیداہونے والے کچھ انفیکشن اس طرح ہیں کہ پہلے یہ وہ آنکھ ہے جو بہت تیزی اور مستقل طور پر وژن سے محروم ہوجاتی ہے! اگر اس کا علاج نہیں کیا جاتا ہے تو ، یہ دماغ میں داخل ہوتا ہے اور پھر یہ فالج ہونے سے پہلے ایک یا دو دن کی بات ہے ، جس کے بعد متعدد اعضاء کی ناکامی یا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو جاتی ہے… بالکل وہی جو روہت سردانہ کے ساتھ ہوا

    کسی اسپتال میں آکسیجن کی مدد سے متعلق کسی بھی جسم کے لیے کسی بھی سیاہ رنگت کے لئے ناسور کے آس پاس دیکھتے رہنا بہت ضروری ہے۔ جیسے ہی یہاں تک کہ ننھیوں کے قریب بھی چھوٹی چھوٹی ڈاٹ نمودار ہوتی ہے جس کے ذریعے آکسیجن کا انتظام کیا جارہا ہے ، الارم کی گھنٹی بجنی چاہئے ، اور اینٹی فنگل ویکسی نیشن فوری طور پر شروع کردی جانی چاہئے کیونکہ یہ اس بیماری کا واحد علاج ہے۔

    آکسیجن۔ آکسیجن کی فراہمی کو بھی فوری طور پر صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ آکسیجن کو ہائیڈریٹ کرنے کے لئے صرف آست پانی کو ہی استعمال کیا جانا چاہئے ، تمام اسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے ذریعہ نل کے پانی یا آس پاس دستیاب کوئی بھی پانی استعمال ہوتا ہے۔

    سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ آکسیجن کو ہائیڈریٹ کرنے کے لئے اس پانی کے کنٹینر کو شاید ہی کبھی صاف کیا گیا ہو جس کی وجہ سے وائرسوں اور بیکٹیریا کی بدحالی ہوتی ہے اور پائپ سپلائی سسٹم میں بدترین قسم کے وائرس اور بیکٹیریل انفکشن ہوتا ہے ، جو آپ کو کوڈ سے علاج کرتا ہے اور پھر ہلاک ہوجاتا ہے۔

    آپ "کالی فنگس” کے ساتھ اس کے علاوہ ، اگر ہیمیڈیفائر میں نل کے پانی یا اس سے بھی صاف / ابلا ہوا پانی کا استعمال کیا جاتا ہے ، تو وقفے وقفے سے ، نجاست کا ذخیرہ ہوگا ، جس میں مائکرو دھاتیں ، معدنیات / نمکیات بھی شامل ہیں جو چیزوں کو خراب کردیتے ہیں۔

    ان حالات کے تناظرمیں ماہرین طب نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ روہت سردانہ کوبھی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعداس قسم کی علامات کا سامنا تھا ، ان کے ناک میں انفیکشن بن گیا اورپھروہی جان لیوا ثابت ہوا

    ماہرین کا کہنا ہےکہ آکسجن لگانے والے بھی سمجھداراورتجربہ کارہونےچاہیں ورنہ تھوڑی سی نااہلی،کم علمی اورناواقفیت کسی مریض کوہلاک کرسکتی ہے جیسے روہت سردانہ کےساتھ ہوا ہے

  • کہیں بذرگ شہریوں کوپاوں تلے روند دیا گیا توکہیں کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیر دیں‌گئیں

    کہیں بذرگ شہریوں کوپاوں تلے روند دیا گیا توکہیں کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیر دیں‌گئیں

    راولپنڈی:کہیں بذرگ شہریوں کوپاوں تلے روند دیا گیا توکہیں کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیر دیں‌گئیں ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں پینشن کا حصول جہاں ایک طرف بذرگ شہریوں کے لیے سخت آزمائش ہوتا ہے وہاں اور بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ راولپنڈی میں بینک سے پینشن لینے والے سیکڑوں شہریوں نے پینشن کےحصول کے لیے دوڑلگائی تواپنے پاون تلے بذرگ شہریوں کوروند دیا

     

     

    اس موقع پرجہاں ایک طرف بذرگ شہریوں کو پاوں تلے روند دیا گیا وہاں کورونا ایس اوپیز کی پامالی بھی کی گئی اور اگریہ کہا جائے کہ کرونا ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں تو بجا ہوگا

    اس حوالے سے عوام الناس نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کرے اوربذرگ شہریوں کی عمر کا تقاضا کرتےہوئے ان کے لیے کوئی متبادل بندوبست کرے اورایس اوپیزپرعمل درآمد بھی یقینی بنائے

  • کورونا کی تباہیاں جاری ہیں اوریہاں پبلک ٹرانسپورٹ پھرکھول دی:خدا را بھارت کا حشردیکھیں:مبشرلقمان

    کورونا کی تباہیاں جاری ہیں اوریہاں پبلک ٹرانسپورٹ پھرکھول دی:خدا را بھارت کا حشردیکھیں:مبشرلقمان

    لاہور:کورونا کی تباہیاں جاری ہیں اوریہاں پبلک ٹرانسپورٹ پھرکھول دی:خدا را بھارت کودیکھیں:اطلاعات کے مطابق
    ملک بھرمیں پردیسیوں کیلئے بڑی خبر ہے کہ پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ چاند رات کو بازار بند، مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے سٹالز نہیں لگ سکیں گے۔

    کورونا ایس اوپیزکی پامالی پرسینیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ تباہی کے ان لمحات میں ملک میں ایک بارپھر پبلک ٹرانسپورٹ ایک بار پھر کھل گئی۔

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بڑی عجیب بات ہےکہ ہم اس قدراس معاملے کوہلکا ہے رہے کہ ایس اوپیزکی بھی پرواہ نہیں ہے

    وہ کہتے ہیں کچھ سیکھنے اورعبرت لینا ہی نہیں چاہتے شاید یہی وجہ ہے کہ نہ ہی حکومت اور نہ ہی عوام اس کی زحمت گوارا کرتے ہیں۔

     

    مبشرلقمان کہتےہیں‌ کہ ہم دوسروں کی پریشانیوں سے سیکھنے سے انکار کرتے ہیں. ہندوستان اور نیپال کو دیکھیں اور سیکھیں

    یاد رہےکہ اعلانات اورفیصلوں کے باوجود پردیسیوں کیلئے پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ چاند رات کو بازار بند، مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے سٹالز نہیں لگ سکیں گے۔

    تفصیل کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق عیدالفطر اور چاند رات کے لئے ہدایات اور ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جو 8 مئی سے 16 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس، کاروبار، دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، پیٹرول پمپس، فوڈ ٹیک اویز کی اجازت ہوگی۔ بجلی، گیس، ای کامرس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز، کال سینٹرز، تندور اور میڈیا ہاؤسز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

    گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، مٹھائی کی دکانیں، بیکریز، گوشت کی دکانیں، آٹا چکیاں، فروٹ،سبزی کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھل سکیں گی۔

     

     

     

  • سندھ سے کورونا اورلاک ڈاون کے حوالے سے اہم خبرآگئی

    سندھ سے کورونا اورلاک ڈاون کے حوالے سے اہم خبرآگئی

    کراچی: سندھ سے کورونا اورلاک ڈاون کے حوالے سے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے ہفتے کو کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے 9 مئی کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں ہفتےکو عیدشاپنگ کیلئےکاروباری مراکز کھلے رہیں گے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے مکمل ڈاؤن شروع ہوگا۔

    سندھ حکومت کے مطابق ہفتے اور اتوار کی رات سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق سندھ میں آنے والی ٹرینوں کو بھی15 مئی تک بند رکھاجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ اس معاملے پر وفاقی وزیراسد عمربات کریں گے۔

  • پاکستان ریلوے کاعیدالفطر سےقبل این سی او سی کی ہدایات پر11عید سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ

    پاکستان ریلوے کاعیدالفطر سےقبل این سی او سی کی ہدایات پر11عید سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان ریلوے کاعیدالفطر سے قبل این سی او سی کی ہدایات پر 11عید سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے ۔ٹرینیں کراچی سے لاہور ،راولپنڈی اور ایک ملتان کوجائے گی جبکہ باقی ٹرینیں لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی

    ریلوے حکام کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ عید پر پشاور کے لیے کوئی اضافی ٹرین نہیں چلائی جارہی اور نہ ہی راولپنڈی سے دیگر شہروں کے لیے عید سپیشل ٹرین چلائی جارہی ہے ۔

    دستاویزات کے مطابق عید پر پاکستان ریلوے نے 11سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے ۔

    پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے 7مئی کو لاہور کے لیے جائے گی،

    دوسری عید سپیشل ٹرین کراچی سے 8مئی کو لاہور کے لیے جائے گی،تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی سے9مئی کو لاہور کے لیے جائے گی،

    چوتھی عید سپیشل ٹرین کراچی سے10مئی کو لاہور کے لیے جائے گی۔اسی طرح پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 7مئی کو چلے گی،

    پانچویں عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 11مئی کو چلے گئی ۔

    اس کے ساتھ کراچی سے راولپنڈی کے لیے عید سپیشل ٹرین 11مئی کوچلے گی۔کراچی سے ملتان کے لیے عید سپیشل ٹرین 12مئی کوچلے گی ۔ریلوے عید پر کل 11سپیشل مسافر ٹرینیں چلائے گئی

  • بھارت :نمک،گلوکازاورپانی سےتیارجعلی کورونا ویکیسن کی فیکٹری پکڑی گئی

    بھارت :نمک،گلوکازاورپانی سےتیارجعلی کورونا ویکیسن کی فیکٹری پکڑی گئی

    نئی دہلی :بھارت :نمک،گلوکازاورپانی سےتیارجعلی کورونا ویکیسن کی فیکٹری پکڑی گئی ، بھارت جہاں ایک طرف کورونا سےہرطرف تباہی ہی تباہی تودوسری طرف جعلی ویکیسن کی بھرمارہے ،

     

     

     

    اطلاعات کے مطابق جہاں بھارت میں ایک طرف کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے اورہرطرف لاشے ہی لاشےہیں تودوسری ایسے خطرناک حقائق سامنےآرہے ہیں کہ بھارت میں بڑے پیمانے پرجعلی ویکیسن تیارکی جاری ہے،

     

      

    بھارتی گجرات میں پولیس نے اطلاع ملنے پرایک ایسے گروہ کوگرفتارکیا ہے جوبڑے پیمانے پرویکسین تیارکرکے پورے بھارت میں مہنگے داموں فروخت کررہا تھا ،گجرات پولیس نے یکم مئی کو ایک جعلی ریمڈیسویر ریکیٹ کا پردہ چاک کیا اورسات افراد کو موربی،احمد آباد اور سورت سے گرفتار کیا۔

     

    دکن ہیرالڈ کے مطابق ، پولیس نے 60،000 خالی شیشیاں‌ ، 30،000 جعلی اسٹیکرز اور 90 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی ضبط کی۔

    ایک وائرل ہونے والے دعوے سے پتہ چلتا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کے کا نام رمیز کدری ہے ،پولیس کا کہنا ہےکہ وہ حیران ہے کہ یہ جعلی ویکیسن پورے بھارت میں سپلائی کی جارہی تھی

     

    دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ ویکسین ، نمک ، گلوکوز اورپانی کوملاکرتیارکی جارہی تھی