Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بریکنگ اینڈ وارننگ: لاہور میں 25 ہزار سے زائد کورونا کے مریض اچانک لاپتہ

    بریکنگ اینڈ وارننگ: لاہور میں 25 ہزار سے زائد کورونا کے مریض اچانک لاپتہ

    لاہور: بریکنگ اینڈ وارننگ: لاہور میں 25 ہزار سے زائد کورونا کے مریض اچانک لاپتہ،اطلاعات کے مطابق لاہورکے 25 ہزارسے زائد کرونا مریض اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں ، دوسری طرف حکومت نے اس حوالے سے واررنگ جاری کردی ہے ،

    اس بات کی تصدیق سرکاری اعدادوشمارمیں بھی ہوگئی ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین غفلت،لاہور میں کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد مریضوں کا کوئی سراغ ہی موجود نہیں،

    تفصیل کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پاس کورونا وائرس کے مریضوں کا درست ڈیٹا ہی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،

    ادھر اس حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کی روزانہ کی بنیاد پر جاری کی جانے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا وبا کے دوران اب تک مجموعی طور پر 163575 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سے 134565 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 3577 اموات ہوچکی ہیں۔

    اس ڈیٹا کے مطابق شہر میں 25433 مریضوں کا محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں کہ وہ صحت یاب ہوئے یا کسی حال میں ہیں،

    یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا 25 ہزار سے زائد مریضوں کا ابھی تک کوئی سراغ ہی موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں کورونا کی روک تھام کے لئےتاحال کوئی موثر حکمت عملی ہی وضع نہیں کی جاسکی ہے ۔ طبی ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیلئے لاپتہ 25 ہزار سے زائد مریضوں کی کنٹیکٹ ٹریسنگ نہیں ہوسکی اور یہی مرض کے پھیلاو کی بڑی وجہ ہے ۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کمیشن بھی اپنی جان چھڑانے کے لیے فرضی فارمیلٹی میں مصروف ہے تاکہ اعلیٰ حکام کومطئمن کیا جاسکے

  • بھارت کے ایک چڑیا گھر میں 10 سے زائد شیروں میں کورونا وائرس کا انکشاف

    بھارت کے ایک چڑیا گھر میں 10 سے زائد شیروں میں کورونا وائرس کا انکشاف

    نئی دہلی: بھارت کےایک چڑیا گھر میں 10سےزائد شیروں میں کورونا وائرس کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے ایک چڑیا گھر میں شیروں میں کورونا وائرس کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق انسانوں کے بعدبھارت کے ایک چڑیا گھر میں موجود 10 سے زائد شیروں عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں

    بھارتی جریدے”ٹائمزآف انڈیا“ کے مطابق حیدر کے نہرو زولوجیکل پارک میں موجود 12 میں سے 10 شیروں کو کورونا ہوگیا ہے رپورٹ کے مطابق شیروں میں بھوک میں کمی اور کھانسی کی علامات ظاہر ہونے پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ان کے کوڈ-19 کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا.

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 40 ایکڑ پر محیط سفاری پارک میں رکھے گئے کل 12 میں سے پانچ نر اورپانچ مادہ شیر کورونا مثبت کا شکار ہوئے ہیں نہرو زولوجیکل پارک کے ڈائریکٹر سدھانند ککریٹی نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں ابھی تک شیروں کی کرونا ٹیسٹ یعنی پی آر سی کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے

  • لندن:کورونا زدہ بھارتی وفد نے جی سیون کی دوڑیں لگوادیں:ہرطرف خوف کی فضا،وفد خود قرنطینہ ہوگیا

    لندن:کورونا زدہ بھارتی وفد نے جی سیون کی دوڑیں لگوادیں:ہرطرف خوف کی فضا،وفد خود قرنطینہ ہوگیا

    لندن:لندن:کورونا زدہ بھارتی وفد نے جی سیون کی دوڑیں لگوادیں:ہرطرف خوف کی فضا،وفد خود قرنطینہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق جی سیون میٹنگ کیلئےگئے بھارتی وفدکے دو ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،

    میل آن لائن کے مطابق جی سیون سمٹ میں شرکت کےلیے لندن جانے والے وفد کوکورونا ہونے کی خبروں نے سمٹ کے تمام ارکان کی دوڑیں لگوادیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد جس کے بعد دونوں ارکان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق ترقی يافتہ جی سيون ممالک کے وزرائے خارجہ کا لندن میں اجلاس جاری ہے، اجلاس کا دو سال بعد انعقاد کیا گیا ہے تاہم ناخوشگوار واقعہ اس وقت رونما ہوا جب جی سیون میٹنگ کیلئےگئے بھارتی وفدکے دو ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

     

    رپورٹ کے مطابق کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں ارکان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ جی سیون وزرائے خارجہ کا اجلاس شیڈول کے مطابق جاری ہے،اس اہم ترین اجلاس میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن اور عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس بھی موجود ہیں۔

     

    آج اس اجلاس کا دوسرا دن ہے اور شرکاء کئی اہم عالمی امور پر تبادلہ خيال جاری رکھے ہوئے ہيں جن میں کرونا کے خلاف کوششوں کا معاملہ سر فہرست ہے، برطانیہ ،امريکہ، کينيڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ آج ميانمار کی صورتحال پر گفتگو کرینگے،

     

     

    اجلاس میں ليبيا اور شام کی جنگ کے علاوہ چين اور روس سے لاحق مسائل بھی ایجنڈے میں شامل کئے گئے ہیں۔

     

    واضح رہے کہ جی سیون ممالک میں امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، اٹلی ، کینیڈا اور جاپان ہیں، انڈیا مستقل رکن نہیں ہے مگر اس کے ایک وفد کو وزرائے خارجہ اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔

  • دنیا بھر میں ‘اسپوتنک فائیو’ کی مانگ میں اضافہ، روس نے چین کی تین بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    دنیا بھر میں ‘اسپوتنک فائیو’ کی مانگ میں اضافہ، روس نے چین کی تین بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    اگرچہ دنیا کے سب سے امیر ترین ممالک کوویڈ ۔19 ویکسین کی قلت سے دوچار ہیں ، لیکن کچھ غریب ترین ممالک بھی ویکسین کے لئے فکر مند ہیں ۔ اس کے باوجود دونوں مسائل کا حل ایک ہی ہے اور وہ ہے چین اور روس کی ویکسینز ، جو شاہد جلد ہی بھارت کو مہیا کی جائے گی-

    چینی اور روسی ویکسینز کو ابتدائی طور پر مغربی اور دیگر عالمی میڈیا میں خارج کردیا گیا ، جزوی طور پر اس خیال کی وجہ سے کہ وہ موڈرننا ، فائزر بائنینک یا آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ ویکسین سے کمتر ہیں۔ اور یہ خیال جزوی طور پر اس حقیقت سے نکلتا ہے کہ چین اور روس آمرانہ ریاستیں ہیں۔

    لیکن کچھ عرصے سے شواہد اکٹھے ہو رہے ہیں کہ ان ممالک کی ویکسینز بھی اچھی طرح کام کرتی ہیں برطانوی طبی جریدے ‘دی لین سیٹ’ پر یہ ڈیٹا شائع ہونے کے بعد کہ وسیع پیمانے پر کیے گئے تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ‘اسپوتنک فائیو’ ویکسین محفوظ ہے اور اس کے مؤثر ہونے کی شرح 91 فی صد ہے، روس کی تیار کردہ ویکسین پر کی جانے والی تنقید، اب خاصی حد تک معدوم ہوتی جا رہی ہے۔

    متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر ، اردن ، عراق ، سربیا ، مراکش ، ہنگری اور پاکستان نے چین سے سینوفرم ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ جنوری کے وسط تک ، امریکہ میں 1.8 ملین افراد کو یہ ویکسین لگائی گئی تھی یورپ ، مشرق وسطی ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ایک درجن سے زیادہ ممالک میں ‘اسپوتنک فائیو’ تقسیم کی جائے گی۔

    ویکسین کی بڑی قلت اور ترسیل میں تاخیر کے باوجود ، فرانس ، اسپین اور جرمنی اب چینی اور روسی ویکسینز خریدنے کے بارے میں سوچنے لگے ہیں ایسا لگتا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال نے نے آخر کار انھیں غیر مغربی ویکسین کے خلاف "تعصب” کا مطالبہ کرنے پر مجبور کیا۔

    ایران میں روسی ویکسین ، پاکستان میں چینی ویکسین اور کینیا اور جنوبی افریقہ دونوں میں ابھی ویکسین کے حوالے سے کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حالیہ یو جی سروے میں 17 ممالک کے 19،000 افراد سے پوچھا گیا کہ اگر وہ ان ممالک میں سے کون سے ممالک میں تیار کردہ ویکسینوں کے بارے میں "زیادہ مثبت یا منفی” سوچتے ہیں تو: روس ، چین اور بھارت میں (ایران کے علاوہ) یہ ویکسین سب سے کم درجہ رکھتے ہیں۔

    تاہم اسپوتنک فائیو کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث روس نے چین کی تین بڑی کمپنیوں کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف بنائی گئی روسی ویکسین ‘اسپوتنک فائیو’ بنانے کے لیے معاہدہ کیا ہے-

    روس نے حالیہ ہفتوں میں چین کی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ تین معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن کے تحت یہ کمپنیاں کُل 260 ملین خوراکیں تیار کریں گی۔

    اس فیصلے کے معنی یہ ہیں کہ لاطینی امریکہ، مشرق وسطٰیٰ اور افریقہ کے وہ ممالک جنہوں نے روس سے ویکسین درآمد کرنے کے معاہدے کئے ہیں، انہیں روسی ویکسین تک جلد رسائی حاصل ہو جائے گی۔ امریکہ اور یورپی یونین کی زیادہ تر توجہ پہلے اپنے شہریوں کو ویکسین فراہم کرنے پر ہے۔

    تاہم، ماہرین اب بھی یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا روس دنیا بھر میں ویکسین فراہم کرنے سے متعلق کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کر سکے گا؟ روس نے سینکڑوں لاکھوں خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ابھی تک اس نے اس کا بہت ہی کم حصہ برآمد کیا ہے۔

    روس کے ترجمان، دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ‘اسپوتنک فائیو’ کی مانگ اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ روس میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ویکسین کی پیداوار سے کہیں زیادہ ہے۔

    روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے ‘اسپوتنک فائیو’ کی تیاری کیلئے سرمایہ فراہم کیا تھا۔ اب اس فنڈ نے اپنی پیداوار میں اضافہ کیلئے، دیگر ملکوں کی متعدد دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتے طے کئے ہیں، جن میں بھارت، جنوبی کوریا، برازیل، سربیا، ترکی اور اٹلی کے علاوہ دیگر ممالک کی دوا ساز کمپنیاں شامل ہیں۔

    تاہم، ایسے چند اشارے ملے ہیں کہ بیلاروس اور قازقستان کے علاوہ غیر ممالک کی دوا ساز کمپنیوں نے ابھی تک ویکسین کی بڑی مقدار تیار نہیں کی۔

    روس کا ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ، ‘اسپوتنک فائیو’ کے لیے بین الاقوامی تعاون کا ذمہ دار ہے، اور اپریل میں اس کا کہنا تھا کہ وہ ہُوآلن بائیلوجیکل بیکٹیرِن ان کارپوریشن کے تعاون سے 100 ملین خوراکیں تیار کرے گا، جبکہ اس سے پہلے مارچ میں اس نے اعلان کیا تھا کہ وہ شین زین یوانکسن جین ٹیک کمپنی کے ساتھ ملکر 60 ملین خوراکیں تیار کرے گا۔

    ان دو معاہدوں سے پہلے، گزشتہ سال نومبر میں روس نے تبت روہڈی اولا فارماسیوٹیکل ہولڈنگ کی ایک ذیلی کمپنی کے ساتھ بھی ایک سو ملین خوراکیں تیار کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

    ایئر فنیٹی کے سی ای او، رسمس بیخ ہینسن کا کہنا ہے کہ روس ہے تو بڑا پر جوش مگر شاید وہ اپنے مکمل اہداف حاصل نہ کر سکے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ اب چین کے ساتھ مل کر ‘اسپوتنک فائیو’ کو بنانے کے لیے کام کرنے سے، روس اور چین دونوں کی جیت ہو گی۔

    چین کی ویکسین بنانے والی کمپنیاں، مقامی سطح پر استعمال کیلئے ویکسین بنانے سے ہٹ کر اب عالمی منڈی میں بھی ویکسین سپلائی کیا کریں گی۔ ان کمپنیوں کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے مخصوص ویکسین بنانے کی منظوری مل جانے سے، ان کے معیار پر مہر ثبت ہو گئی ہے۔ عالمی وبا کے دوران، چین کی ان کمپنیوں نے کروڑوں کی تعداد میں یہ ویکسین غیر ممالک کو بھجوائی ہیں۔

    تاہم، اب تک چین کی تینوں کمپنیوں نے ‘اسپوتنک فائیو’ کو تیار کرنا شروع نہیں کیا۔

    لندن میں قائم سائنسی تجزیئے کی کمپنی، ایئر فِنیٹی کے اندازوں کے مطابق، روس نے تقریباً 100 ممالک کے ساتھ 630 ملین خوراکیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے، لیکن اس میں سے ابھی تک صرف 11.5 ملین خوراکیں ہی برآمد کی ہیں۔

    روسی فنڈ نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ ویکسین کی کتنی خوراکیں غیر ممالک کو بھجوائی جا رہی ہیں۔ روس میں اس سال 17 اپریل تک ویکسین کی دو ٹیکوں پر مشتمل صرف 27 ملین خوراکیں ہی مبینہ طور پر تیار کی جا سکی ہیں۔

  • ادیتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

    ادیتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

    بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز یش راج فلمز پروڈکشن کے سربراہ اور معروف اداکارہ رانی مکھر جی کے شوہر ادیتیا چوپڑا بھی مدد کے لئے سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے
    بالی وڈ کے کچھ سپراسٹار دوسرے ممالک میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں توبالی وڈ کے کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں ان میں اب فلمساز ادیتیا چوپڑا بھی شامل ہو گئے ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا چوپڑا اس مشکل وقت میں انڈسٹری کے لوگوں کی مدد کرنے کے خواہشمند دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کیا ہے-

    فلمساز کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری کے تمام لوگوں کی ویکسینیشن پروگرام کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔

    انہوں نے اس ضمن میں ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر زور دیا کہ وہ ان کی کمپنی کو کورونا وائرس کے 60 ہزار ڈوز خریدنے کی اجازت دیں۔

    اپنے ایک بیان میں ادیتیا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس وقت فلم انڈسٹری ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے، تاہم ایسے میں ہزاروں ورکرز کو جتنا جلدی ہوسکے اپنی کمائی کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ بناسکیں۔

    ادیتیا چوپڑا نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں اور وزیراعلیٰ مہاراشٹر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انڈسٹری کے 30 ہزار رجسٹرڈ ورکرز کو ویکسین لگوانے کے لیے ویکسین کی خریداری کی اجازت دیں۔

  • کورونا کے باعث اداکارہ نکی تمبولی کا بھائی ہلاک

    کورونا کے باعث اداکارہ نکی تمبولی کا بھائی ہلاک

    بھارتی کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نکی تمبولی کا بھائی آج کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسا۔

    باغی ٹی وی : نکی تمبولی کا بھائی 29 سالہ جتین تمبولی گزشتہ بیس دنوں سے اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا کورونا وائرس اور دیگر مہلک بیماریوں کا علاج جاری تھا۔

    نکی تمبولی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے بھائی کے انتقال کے حوالے سے ایک پوسٹ میں سب کو آگاہ کیا۔

    بگ باس 14 سے مشہور ہونے والے فنکاروں اور دیگر شوبز شخصیات نے ان کی اور ان کے اہل خانہ سے ان کے بھائی کی موت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا اور ان سے صبر و ہمت کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔

    واضح رہے کہ ھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے-

  • دیپیکا پڈوکون بھی فیملی سمیت کورونا کا شکار

    دیپیکا پڈوکون بھی فیملی سمیت کورونا کا شکار

    بالی ووڈ کی معروف ادکارہ دیپیکا پڈوکون بھی فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جن میں متعدد بالی ووڈ شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ابھی تک اس حوالے کوئی اپڈیٹ نہیں دی ہے۔ تاہم خبریں ہیں کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ 4 مئی کو ہی مثبت آیا ہے جبکہ وہ اس وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ بنگلور میں مقیم ہیں۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ دیپیکا کے والد اور سابق بھارتی بیڈمنٹن پلیئر پراکاش پڈوکون بھی کورونا وائرس کے شکار ہوئے اور انھیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

    ان کے اہلِ خانہ میں اہلیہ اور چھوٹی بیٹی نے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔جبکہ دیپیکا نے بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے-

    خیال رہے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ چند روز قبل ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں وہ دپیکا کی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے بینگالورو جارہے تھے تاہم رنبیر کپور کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

  • پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں 119 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں 119 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں119 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 119 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار838 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار113 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.17 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار429 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار834 ہو چکی ہے۔


    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں این سی او سی کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک بیکریاں گ گروسری کی دوکانیں اور مٹھائی کی دوکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور، ہوٹل ، ڈیری کی دوکایں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی-


    این سی او سی کے مطابق ہوم ڈیلیوری (ای کامرس) یوٹیلٹی کی تمام سروسز اور میڈیا ہاؤسز بھی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے –

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ https://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں-

  • بھارت کے ایک چڑیا گھر میں شیروں میں کورونا وائرس کا انکشاف

    بھارت کے ایک چڑیا گھر میں شیروں میں کورونا وائرس کا انکشاف

    نئی دہلی: بھارت کے ایک چڑیا گھر میں شیروں میں کورونا وائرس کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق انسانوں کے بعدبھارت کے ایک چڑیا گھر میں موجود 8 شیروں عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں

    بھارتی جریدے”ٹائمزآف انڈیا“ کے مطابق حیدر کے نہرو زولوجیکل پارک میں موجود 12 میں سے 8 شیروں کو کورونا ہوگیا ہے رپورٹ کے مطابق شیروں میں بھوک میں کمی اور کھانسی کی علامات ظاہر ہونے پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ان کے کوڈ-19 کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا.

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 40 ایکڑ پر محیط سفاری پارک میں رکھے گئے کل 12 میں سے چار نر اور چار مادہ شیر کورونا مثبت کا شکار ہوئے ہیں نہرو زولوجیکل پارک کے ڈائریکٹر سدھانند ککریٹی نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں ابھی تک شیروں کی کرونا ٹیسٹ یعنی پی آر سی کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے

  • بجٹ کیسا ہونا چاہیے:وزیراعظم عمران خان نے حکم دے دیا

    بجٹ کیسا ہونا چاہیے:وزیراعظم عمران خان نے حکم دے دیا

    اسلام آباد : بجٹ کیسا ہونا چاہیے:وزیراعظم عمران خان نے حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویزپر گفتگو کی گئی ،

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی کاموں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    اجلاس کو مہنگائی کوروکنے کےلیےبنائی گئی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا،

    کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کارکردگی کی تعریف کی گئی جبکہ وزیراعظم نے حالیہ حکومتی اوروزارتی حکمت عملی پرفواد چوہدری کو سراہا۔

    ۔