Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا کی تباہ کاریاں : سکول فیسوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ

    کورونا کی تباہ کاریاں : سکول فیسوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ

    لاہور:کورونا کی تباہ کاریاں : سکول فیسوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے باعث سکولوں میں طویل چھٹیوں کے باوجود سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیسوں میں بیس فیصد کمی کرنے بارے کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا،

    یہ بھی معلوم ہو اہےکہ اس فیصلے کے موخرہونے سے بچوں کے والدین کو شدید پریشانی کاسامنا ہے، اس کے برعکس وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل سکولوں میں بیس فیصد فیس پہلے ہی کم کی جاچکی ہے۔

    کورونا کے باعث چھٹیوں میں وفاقی حکومت کیجانب سے اسلام باد کے پرائیویٹ سکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کردی گئی تھی۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے صوبوں کو فیسوں میں کمی کا اختیار دیا تھا۔صوبوں کواختیارات ملنے کے باوجودسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیس میں کمی کا فیصلہ نہیں کرسکا۔

    کورونا کی پہلی لہر میں پنجاب میں نجی سکولوں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کی گئی تھی۔فیسوں میں کمی کے حوالے سے خصوصی آرڈنینس بھی لایا گیا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تجویر زیر غور نہیں ہے۔

  • لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے

    لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے

    لاہور: مائرہ کی پاکستان آنے اور جان سے ہاتھ دھونے کی کہا نی بہت دلچسپ اور عبرتناک ہے ٗ وہ دو ماہ قبل ایک کزن کی شادی میں شرکت کیلئے اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان آئی ٗ یہاں پر اس کا دوستوں کا ایک گروپ بن گیا اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ کچھ عرصہ مزید لاہور میں رہنا چاہتی ہے کیونکہ اسے لاہور زندگی بہت اچھی لگی ٗ اس کی والدہ واپس برطانیہ چلی گئی مگر مائرہ یہاں ہی رک گئی مگر اسی دوران پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہو گیا۔

    لاء گریجوایٹ مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے ،اطلاعات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں قتل ہونے والی لاء گریجویٹ لڑکی مائرہ ذوالفقار قتل کیس کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے۔

    ذرائع کے مطابق مائرہ کی اقراء، ظاہر جدون اور سعد امیر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔ تینوں دوستوں کے کہنے پر مائرہ نے انکے پاس رہائش رکھی تھی۔ مقتولہ مائرہ جج بننا چاہتی تھی۔ جج بننے کے لیے پاکستان میں وکالت کی پریکٹس کرنا چاہتی تھی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں قتل ہونے والی 26 سالہ مائرہ کے کیس میں مزید اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ اور اس کی دوست اقرا کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کر لیا۔بلجیم پاسپورٹ رکھنے والی مائرہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے والدین کی آج یا کل پاکستان آمد متوقع ہے۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں قتل کے محرکات جاننے کے لیے کام کررہی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے مقتولہ مائرہ اور اس کی دوست اقرا کےموبائل فون کاریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل میں پولیس نے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

    یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں‌ کہ اس واقعہ سے قبل کچھ محرکات اس قسم کے بھی ہیں جن کےمطابق عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے بعد اگر مائرہ پاکستان سے برطانیہ جاتی تو اسے دس دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا پڑنا تھا اور ساتھ ہی 3 لاکھ 71 ہزار روپے برطانوی حکومت کو ادا کرتے تھے ٗ مائرہ کے مطابق یہ دس دن کیلئے کسی برے ہوٹل میں رہنے کیلئے بہت زیادہ پیسے ہیں ٗ مائرہ نے یہ پیسے بچانے کیلئے پاکستان میں مزید کچھ عرصہ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    مگر یہ فیصلہ ماہرہ کیلئے بہت برا ثابت ہوا کیونکہ اسی دوران اس کے دوستی کے گروپ میں کچھ لوگوں نے اسے ہراساں کرنے شروع کر دیا ٗ ماہرہ نے اس ہراسانی کیخلاف لاہور کے پولیس سٹیشن میں تین درخواستیں دیں مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا ٗ مائرہ انتظار میں تھی کہ شاید اگلے ماہ برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں سے نکال دے اور وہ پیسے بچا کر برطانیہ واپس چلی گئی ٗ مگر ایسا نہ ہو سکا اور پیر مائرہ کو ڈیفنس کے ایک گھر میں اس کے کمرے میں صبح سحری کے بعد قتل کر دیا گیا

    ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے۔ مقتولہ ماہرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا۔

    شادی سے انکار پر ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

  • بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    پاکستان کی سینئیر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کورونا کے باعث انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی اداکارہ سنبل شاہد موذی وائرس سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ بشری انصاری نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سنبل شاہد کے جورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی بعد ازاں سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا-

    جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

    کورونا وائرس: بشری انصاری کا وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن کے لئے جذباتی پیغام

    کورونا وائرس: بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کی حالت تشویشناک

    بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کا شکار

  • سلمان خان کی جانب سے کورونا سے متاثر طالبعلم کی مالی امداد

    سلمان خان کی جانب سے کورونا سے متاثر طالبعلم کی مالی امداد

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر مدد مانگنے والے جنوبی بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک اٹھارہ سالہ طالب علم کی مدد کی-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کئی فلمی شخصیات کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں جس میں سلمان خان بھی پیش پیش ہیں-

    سلمان خان نے طالبعلم کے والد کی کورونا وائرس سے موت کے بعد مالی مدد کی اور اس سلسلے میں اسے راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم آلات بھی فراہم کیے۔

    گزشتہ برس بھی سلمان خان نے ان افراد کی مدد کی تھی جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد لگائے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

    فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ برس پچیس ہزار ڈیلی ویجز ورکرز کی اپنے فائونڈیشن کے ذریعے مالی امداد کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی کورونا سے موت کے بعد مالی امداد کے لیے کہا تھا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔

    علاوہ ازیں سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

    سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

  • سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

    سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

    بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان نے رواں سال عیدا لفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کی انکم کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے بالی وڈ ستارے کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں –

    ان میں شامل سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔

    اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

    سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے: دی موسٹ وانٹڈ بھائی 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔

  • بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

    بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

    بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تین روز میں کرونا کیسز میں معمولی کمی کے بعد آج پھر زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا

    بھارت میں کرونا نے کہرام مچا رکھا ہے، ایک ایک روز میں لاکھوں کیسز سامنے آ رہے ہین جبکہ ہزاروں اموات ہو رہی ہیں،بھارت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دوسری بر 4 لاکھ سے زائد کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 4 لاکھ 6 ہزار 628 کرونا مریض سامنے آئے ، اس سے قبل گزشتہ ماہ 30 اپریل کو کرونا کے 4 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے تھے

    بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جب کہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہا رچکے ہیں،

    بھارت کے کئی ریاستوں میں ا ٓکسیجن کی قلت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔ آکسیجن کی قلت کو لے کر اور بد انتظامی کو لے کر کئی ریاستوں کے ہائی کورٹ نے ریاستی حکومتوں سے سخت سوالات بھی کئے ہیں، کئی روز سے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے کم تھی اور یہ امید کی جارہی تھی کہ یہ تعداد اب کم ہو جائےگی لیکن جس طرح نئے مریضوں اور متاثرین کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس نے ایک مرتبہ پھر بھارت میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے

    دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے بیرون ممالک سے وصول کی جانے والی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، راہول کا کہنا تھا کہ کرونا متاثرین کی یہ مدد کہاں جا رہی ہے اس بارے میں مودی سرکار کو جواب دینا چاہیے ،راہول نے ٹویٹر پر سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی؟ وہ امداد کہاں ہے، اس امداد کا فائدہ کن لوگوں کو مل رہا ہے، ریاستوں میں کیسے امداد تقیسم کی جا رہی ہے؟ اس میں شفافیت کیوں نہیں ہے ،کیا مودی سرکار ان سوالوں کے جواب دے گی؟

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

    ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

    مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

    بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

  • فیصل قریشی کورونا نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

    فیصل قریشی کورونا نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

    اداکار فیصل قریشی نے کورونا سے بچاؤ کی ویکیسین لگوالی-

    باغی ٹی وی : اداکار فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی ڈوز لگواتے ہوئے تصویر شیئرکی اور لکھا کہ اپنا تحفظ ہر انسان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اور ہم سب کو خوف زدہ ہونے کے بجائے اس ویکسین کی اشد ضرورت ہے ۔


    انہوں نے اس موقع پر تمام لوگوں سے لازمی ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز کی متعدد شخصیات کورونا کی ویکسین لگوا چکی ہیں جن میں نیلم منیر، عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل،ندا یاسر، یاسر نواز،راحت کاظمی، میرا اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں-

  • بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

    بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

    بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، بھارت میں آکسیجن کی کمی ہو چکی ہے، دنیا کے اکثر ممالک بھارت کی مدد کر رہے ہیں

    پاکستان نے بھی بھارت کو مدد کی پیشکش کی تھی تا ہم بھارت نے پاکستان کی جانب سے مدد کا باضابطہ جواب نہیں دیا بلکہ ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ایسے میں بھارت کی ایک این جی او سیڈ ٹرسٹ نے پاکستان کی این جی او صارم برنی ٹرسٹ کو خط لکھا ہے جس میں 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے

    سماجی کارکن صارم برنی نےاس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا گیا، خط میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ بھارت کی این جی او سیڈ ٹرسٹ نے 10 آکسیجن کے ٹینک دینے کی اپیل کی ہے، تنہا 10 آکسیجن کے ٹینک فراہم کرنا ممکن نہیں اس لیے حکومت پاکستان مدد کرے تاکہ بھارت کو مطلوبہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔صارم برنی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ کورونا کی مشکل گھڑی میں بھارت کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔بھارت کی این جی او کا کہنا ہے کہ ہمارا صحت کا نظام آکسیجن کی ضرورت پوری نہیں کر پا رہا، اپنی حکومت کو بتا چکے ہیں ہم پاکستان سے آکسیجن کے ٹینک لے رہے ہیں، آکسیجن ہو گی تو شہریوں کی زندگیاں بچا پائیں گے۔

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

    ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

    مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

  • پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت ،اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت ،اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں108 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 108 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار467 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار198 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.03 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 46 ہزار815 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں این سی او سی کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک بیکریاں گ گروسری کی دوکانیں اور مٹھائی کی دوکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور، ہوٹل ، ڈیری کی دوکایں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی-

    این سی او سی کے مطابق ہوم ڈیلیوری (ای کامرس) یوٹیلٹی کی تمام سروسز اور میڈیا ہاؤسز بھی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے –

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ https://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں-

  • کرکٹ کے میدان میں زمبابوے آمدنی کے اعتبارسے آسٹریلیا کوبھی پیچھے چھوڑگیا

    کرکٹ کے میدان میں زمبابوے آمدنی کے اعتبارسے آسٹریلیا کوبھی پیچھے چھوڑگیا

    لندن :کرکٹ کے میدان میں زمبابوے آمدنی کے اعتبارسے آسٹریلیا کوبھی پیچھے چھوڑگیا،اطلاعات کےمطابق دنیا میں جہاں ایک طرف کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں وہاں کرکٹ کے شوقین افراد کی فہرست میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہی ہوا ہے

    یہی وجہ ہے کہ کہاجاتا ہے کہ بے شک کرکٹ کا کھیل شاید بہت سارے ممالک نہیں کھیلا جاتا ۔ اس کے باوجود ان ممالک میں کرکٹ سےمحبت کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ، ان میں ایشین ممالک بھی شامل ہیں‌

    کرکٹ کے میدان میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ مستحکم کرکٹ بورڈ کے بغیر روزانہ کیش آمد اور اخراج ، نچلی سطح کی ترقی ، کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور اشتہارات اور کفالت کے ذریعے فنڈز کمانے کے بغیر ناممکن ہوتا ہے۔ واقعی کرکٹ بورڈ کا کام ہے کہ وہ ہر دور دراز کے کونے میں اس کھیل کو دیکھنے اور لطف اٹھانے کے لئے آسانی سے قابل رسائی بنائے۔

    پچھلے 10-15 سالوں میں ، ہم نے زیادہ تر بورڈز میں تیزی سے ترقی دیکھی ہے۔ یہاں دنیا کے 10 سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈز پر ایک نظر ڈالیں۔

    10. نیوزی لینڈ کرکٹ 9 ملین ڈالرز کی آمدنی

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اس فہرست میں سب سے نیچے کھڑا ہے کیونکہ رگبی کے بعد کرکٹ ملک کا دوسرا مقبول کھیل ہے۔

    ان کی مجموعی مالیت سب سے زیادہ کم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ محصول حاصل کرنے کے لئے نشریاتی حقوق پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ اس کی کل مالیت مجموعی طور پر 9 ملین ڈالر ہے۔ اس کے کچھ بڑے سپانسرز میں اے این زیڈ بینک نیوزی لینڈ لمیٹڈ ، فورڈ موٹر کمپنی ، ایکور ہوٹلوں ، بی ایل کے ، برگر کنگ ، کالٹیکس ، کینٹربری ، جی جے شامل ہیں۔ گارڈنر ، ہرٹز ، لیس ملز ، پوویریڈ ، ٹوٹلائجٹر ایجنسی بورڈ ، اور ٹوئی بیئر۔

    9. کرکٹ ویسٹ انڈیز: 15 ملین ڈالرز

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ کی طرح کرکٹ ونڈیز بھی نشریاتی حقوق پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اور 2013 (کیریبین پریمیر لیگ) میں اپنی ٹی 20 لیگ کے آغاز کے بعد سے ، ان کی آمدنی میں ایک زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    بینک آف نووا اسکاٹیا ، بی ایل کے ، سینڈلز ریسورٹس ، جیٹ بلیو ایئر ویز کارپوریشن ، بلیو واٹرس ٹی اینڈ ٹی ، اور بیلٹ وے گروپ اس وقت ونڈیز کرکٹ کے لئے اہم کفیل ہیں۔

    8. سری لنکا کرکٹ:20 ملین

    سری لنکا کی ٹیم شاید بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کی ایک اعلی ٹیم ہے لیکن ان کے کرکٹ بورڈ کی مالی حیثیت سے خوشی محسوس کرنے میں کچھ بھی نہیں ہے

    سری لنکا کرکٹ بورڈ کے اہم کفیل افراد میں ڈائیلاگ ایکسیاٹا پی ایل سی ، ایم اے ایس ہولڈنگز ، اے آئی اے گروپ لمیٹڈ ، سنگر کارپوریشن ، ہواوے ٹیکنالوجیز لمیٹڈ ، سوئزٹ وغیرہ شامل ہیں۔

    7. کرکٹ آسٹریلیا:24 ملین

    یہ اس مقام پر کرکٹ آسٹریلیا کو دیکھنے کے لیے حیرت زدہ ہوسکتا ہے ، جو اس دنیا میں سب سے قدیم قدیم ہے ، لیکن انھوں نے کئی سالوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور کچھ نئے اسٹیڈیم تعمیر کرنے میں صرف کیا ہے ، جو ان کی موجودہ مالیت کو دیکھتا ہے

    کرکٹ آسٹریلیا ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے اور یہ ملک کے سب سے امیر کھیل کھیلوں میں سے ایک ہے۔ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم مستقل طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور کرکٹ اب بھی وہاں کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کو پیسوں کے بارے میں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ان کی موجودہ مالیت 24 ملین ہے۔ ان کے پاس بہت سارے کفیل اور کچھ دلچسپ منصوبے ہیں جو اپنے فنڈز کے بہاؤ کو مستقل رکھتے ہیں۔

    ان کے کچھ بڑے اسپانسرز میں ڈومین گروپ ، سنگل آپٹس پیٹی لمیٹڈ ، کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا ، کے ایف سی ، ایکس ایکس ایکس ایکس گولڈ ، جیلیٹ ، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن ، ایکسکس ، بپا ، میلو ، بیٹ 6565 گروپ لمیٹڈ ، قانتس ایئر ویز ، ماسٹرکارڈ انکارپوریٹڈ ، ہارڈز وائن ، دی شامل ہیں۔ گیٹورڈ کمپنی ، ویٹ بِکس اور اسپیسیورس آپٹیکل گروپ لمیٹڈ

    6. زمبابوے کرکٹ (زیڈ سی) – 38 ملین

    اگرچہ ان کے کرکٹرز کو جس جذبے کے اظہار کے لئے وہ حقدار ہیں اس میں ان کا مناسب حصہ نہیں ملتا ہے ، حالیہ برسوں میں زمبابوے کرکٹ کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ملک میں کرکٹ کے ایک مضبوط فن بیس اور نشریاتی حقوق کو جو انہوں نے گذشتہ برسوں میں حاصل کیا ہے۔

    ان کے پاس کچھ بہت اچھے کفیل بھی ہیں ، جو ان کی کرکٹ کے جذبے کی تعریف کرتے ہیں اور اس وقت ان کی مجموعی مالیت 38 ملین ڈالر ہے۔ اس کے بڑے کفیل افراد میں کیسل لیجر ، ویگا اسپورٹس ویئر ، کوکا کولا ، سینکوریری انشورنس ، uMax ، Schweppes ، ZimGold شامل ہیں۔

    5. بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ : 51 ملین

    ایک ایسا بورڈ جس کا بازاروں میں دلچسپی کا سب سے بڑا اڈہ موجود ہے ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی مجموعی مالیت قریب قریب $ 51 ملین ہے اور اس فہرست میں وہ پانچویں نمبر پر ہے۔ دوسرے ایشین ممالک کی طرح ، ان کا بھی مداحوں ، کفیلوں ، اور نشریاتی اداروں سے بہت مضبوط تعلق ہے ، جو انہیں دنیا کے پانچ اعلی ترین بورڈز میں شامل کرتا ہے۔

    انھیں 2011 ورلڈ کپ میں بھی میزبانی کے حقوق بانٹنا پڑے جو ان کی آمدنی میں ایک بہت بڑا فروغ تھا۔ ان کے پاس کچھ معاون مقامی کفیل ہیں ، جن میں یونی لیور بنگلہ دیش لمیٹڈ ، PRAN-RFL گروپ ، تازہ ، بریک بینک ، قطر ایئر ویز ، عامرا نیٹ ورک ، پین پیسیفک ہوٹلوں ، اور ریسارٹس شامل ہیں۔

    4. پاکستان کرکٹ بورڈ :55 ملین

    گذشتہ دہائی یا اس سے زیادہ دہائیوں میں گھریلو سرزمین پر مناسب کرکٹ نہ کھیلنے کے باوجود ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا ان کے بڑے اسپانسروں کے ساتھ اب بھی لاجواب تعلق ہے۔ وہ سکیورٹی کے تمام خدشات کے باوجود کچھ کرکٹ فریقوں کو ان کے دورے کے لئے راغب کرنے لگے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے ابھرتے ہی کچھ اچھے دن یقینی طور پر اپنے راستے پر گامزن ہیں۔

    ان کی مجموعی مالیت اس وقت قریب قریب M 55 ملین ہے جو انہیں ایشین کا دوسرا امیر بورڈ اور دنیا کا چوتھا بہترین درجہ کا درجہ بنا رہی ہے۔

    ان کے بڑے سپانسروں میں پیپسی ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، پاکستان ٹیلی مواصلات کمپنی لمیٹڈ ، اور کول اینڈ کول شامل ہیں۔

    3. انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ : 59 ملین

    ای سی بی دنیا کے تین امیر ترین کرکٹ بورڈ میں سے ایک ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ غیر یقینی طور پر اس فہرست میں بہت اونچا ہے۔ حیرت انگیز نشریاتی حقوق سے لے کر اسپانسرز کے حیرت انگیز جھنڈ تک ، ان کی بہت پشت پناہی ہوتی ہے جو ان کی مجموعی مالیت 59 ملین تک دیکھتی ہے۔

    انہیں مستقل طور پر تینوں شکلوں کے لئے بھیڑ بھیڑ حاصل ہوتا ہے۔ ای سی بی کے بڑے کفیل افراد میں نیشنل ویسٹ منسٹر بینک (نیٹ ویسٹ) ، کیا موٹرس کارپوریشن وغیرہ شامل ہیں۔

    2. کرکٹ جنوبی افریقہ :79 ملین

    اتنی کمائی کے باوجود جنوبی افریقہ اپنی کمائی سے کہیں زیادہ خرچ کر رہا ہے ، اس لئے وہ اصل میں نقصان اٹھا رہے ہیں۔

    ان کی مجموعی مالیت $ 79 ملین تک ہے اور وہ اپنی ہی ٹی 20 لیگ کو ایک شاندار کامیابی بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    ان کے پاس ایک سنسنی خیز مداحوں کی بنیاد کے ساتھ ایک زبردست ٹیم کی حمایت حاصل ہے ، جس سے ان کا بورڈ اتنا امیر اور کامیاب ہے۔

    CSA اپنے زیادہ تر محصول ٹیلی ویژن کے حقوق سے وصول کرتا ہے۔ اسٹینڈرڈ بینک آف ساؤتھ افریقہ لمیٹڈ ، مومنٹم ، سنفائل سیریز ، کے ایف سی ، نیو بیلنس ایتھلیٹکس ، کیسل لیجر ، رام کوریئرز ، پاواریڈ ، دی بیڈوسٹ گروپ لمیٹڈ وغیرہ۔

    1. ہندوستان میں کرکٹ کے لئے بورڈ آف کنٹرول : 5 295 ملین

    حیرت کی بات یہ ہے کہ اس فہرست میں بی سی سی آئی سرفہرست ہے۔ بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ انڈیا نے کریکٹنگ کائنات کے سب سے بڑے فین اڈے اور دنیا کی بہترین ٹی ٹونٹی لیگ (آئی پی ایل) کی پشت پناہی حاصل کی ، ان کی مجموعی مالیت جنوبی افریقہ میں اس کے قریبی مدمقابل سے قریب چار گنا زیادہ ہے۔