Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں   تحقیق

    خوراک کومحفوظ بنانے والے کیمیائی اجزا ویکسینز کےاثرات کوغیرموثر کرنے کا باعث بنتے ہیں تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کو طویل عرصے کےلئے محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیائی اجزا انسانی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس ہفتے کے انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمینٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے پینے کی وہ اشیا جنھیں طویل عرصے تک شیلف میں رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے جو طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے وہ مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور ویکسین کے اثرات کو غیر موثر کرتا ہے۔

    مزید برآں اس تحقیق کے ماہرین نے کورونا وائرس کی شدت اور خون میں موجود خوراک کو محفوط بنانے والے کیمیائی اجزا کی بلند سطح کے درمیان تعلق کا بھی پتہ چلایا۔

    انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کی تحقیق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشہور پروسیسڈ فوڈز کی شیلف میں محفوظ رکھنے کی مدت کو بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والی کیمیائی اجزا مدافعتی نظام کو سخت نقصان پہنچاتا ہے۔

    انوائرمینٹل ورکنگ گروپ کے محققین نے اس مقصد کے لیے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ٹاکسیکٹی فار کاسٹر یا ٹاکس کاسٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا تاکہ خوراک کو محفوظ کرنے کے لیے عام طور پر استعمال ہونے والی کیمیکل اور فوڈ پیکیجنگ میں استعمال ہونے والی ان اشیا کے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔

    اس تجزیہ میں انیمل اور نان انیمل ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ کیمیکلز مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور تحقیق کے نتائج بالخصوص کورونا وبا کے دوران باعث تشویش ہیں۔

  • ماسک نہ پہن کر شہریوں نے پولیس کی چاندی کروا دی

    ماسک نہ پہن کر شہریوں نے پولیس کی چاندی کروا دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا سے بچاؤ کے لئے حکومت نے پابندیاں نافذ کی ہیں،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں سمارٹ لاک‌ ڈاؤن لگائے گئے ہیں، شہریوں کے لئے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے تا ہم شہری کسی بھی طور پر کرونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ماسک پہنانے کے لئے پولیس حرکت میں آئی ہے اور بغیر ماسک موٹرسائیکل، گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کار میں دو یا دو سے زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا، پبلک سروس وہیکلز میں 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے، ایک ہی روز میں 2609 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ،پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ، 2089 موٹرسائیکلز، 200 رکشوں ، 155 کاروں کو چالان جاری کئے گئے ہیں، 114 پبلک ٹرانسپورٹ ، 47 منی مزدا اور 4 ٹرالر کو بھی چالان جاری کئے گئے ہیں

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

  • کورونا ایس او پیز کی خلاف ڈی سی لاہور کی ہدایت پر کاروائیاں

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ڈی سی لاہور کی ہدایت پر کاروائیاں

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہو گئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بتایا کہ مجموعی طور پر 31 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل اور 94 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے اقبال ٹاؤن مارکیٹ کا دورہ کیا اور 05 دکانوں کو سیل کروایا جبکہ 03 افراد کو گرفتار کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 05 دکانوں، 03 ہوٹلز، 03 بس ٹرمینلز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی کرنے والی بسز کو قبضے میں لے لیا اور 02 میرج ہالز کو سیل جبکہ 40 ہزار روپے کا جرمانہ کیا عائد کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 13 دکانوں و میرج ہالز کو سیل کیا 04 کو جرمانے کیا جبکہ 08 کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا اور 54 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ تحصیل سٹی میں عارف خرید مشین پارٹس، میاں شاپر پارٹس، ریحان پان شاپ، سٹائلش ہئیر سیلون، اسلم سیلون، حافظ فوڈ کارنر، کوزی حلیم، مہر حافظ ہوٹل، بلال ٹریول کی دو بسز، نیازی اڈہ کی دو بسز، سکائی وے کی 02 بسز سیل کی اور ایف آئی آر کا بھی اندراج کروایا۔ باجوہ میرج ہال اور وینس میرج ہال کو بھی سیل کیا گیا۔

    تحصیل شالیمار میں اذلان میرج ہال، فائن پیلس، میلاپ گارڈن، گرینڈیل مارکی، احمد فیبرکس، دعوت خانہ، رحمٰن ڈی جے ساؤنڈ سسٹم شاپ، مبین پان شاپ، مدینہ سینیٹری، یو ایم ایس موبائل جلو، گارمنٹس شاپ جلو موڑ کو بھی سیل کیا گیا۔

    یہ تمام کاروائیاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کی گئیں ہیں۔

  • ہمایوں سعید کورونا میں مبتلا صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو

    ہمایوں سعید کورونا میں مبتلا صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور داکار ہمایوں سعید کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پرائیڈ آف پرفارمنس اپنے نام کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے کورونا واےرس میں مبتلا پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کے لئے انھوں نے صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ہمایوں سعید نے صدر مملکت کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کی۔

    خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہ کیا ان کے اس پیغام کے بعد ان کے لیے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ’کریم‘ نے اپنی سپر ایپ میں کورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا فیچرلانچ کردیا

    ’کریم‘ نے اپنی سپر ایپ میں کورونا ویکسینز کے حوالے سے نیا فیچرلانچ کردیا

    آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی معروف کمپنی ’کریم‘ نے اپنی سپر ایپ میں کوویڈ 19 کے حوالے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے-

    باغی ٹی وی : ’کریم‘ کی جانب سے ‘گیڈ ویکسینیٹڈ’ کے نام سے سپر ایپ کے اس فیچر کے ذریعے صارفین آسانی سے قریبی ویکسینیشن سینٹر پر کال کرکے آسانی سے ٹریفک اور پارکنگ کے تمام مسائل کے بغیر رائیڈ بک کراسکتے ہیں۔

    مزید برآں اس فیچر میں ویکسین کے لیے اہلیت، ملک بھر میں قائم کیے گئے تمام ویکسین سینٹرز کی لوکیشن اور ٹائمنگز بھی شامل ہیں۔

    فیس بک پر کریم کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم اس اہم وقت میں آپ کی مدد کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ کریم ایپ کے ہوم پیج پر موجود ہمارا نیا فیچر ‘گیٹ ویکسینیٹڈ’ حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے تمام کویڈ-19 ویکسینیشن سینٹرز کی تفصیلات فراہم کرتا ہے اور آپ کو محفوط طریقے سے وہاں لے جاتا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ یہ نوٹ کرلیں کہ آپ اس وقت کریم کی رائیڈ بُک کرائیں کہ آپ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں اور گزشتہ 14 روز میں کورونا سے متاثرہ فرد سے رابطےمیں نہ رہے ہوں۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ آپ کریم کی سخت حفاظتی پالیسیوں سے مستفید ہوں گے اور ویکسینیشن سینٹر کی پارکنگ میں ہجوم سے بچیں گے۔

    واضح رہے کہ یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی جس کے بعد 3 فروری سے کورونا کے خلاف صفِ اول میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔

    ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے بعد 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 15 فروری سے ہوا تھا جبکہ ویکسینیشن کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوا تھا۔

    بعد ازاں 26 مارچ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا۔

  • کرونا ویکسین لگوانے کے 28 روز بعد سابق وزیراعلیٰ کو کرونا ہو گیا

    کرونا ویکسین لگوانے کے 28 روز بعد سابق وزیراعلیٰ کو کرونا ہو گیا

    کرونا ویکسین لگوانے کے 28 روز بعد سابق وزیراعلیٰ کو کرونا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے

    اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، اب خبر آئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیںب، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے ہر فاروق عبداللہ نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

    فاروق عبد اللہ کے بیٹے عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جب تک ہمارا کورونا ٹیسٹ نہیں ہو جاتا میں اپنے اہلخانہ کیساتھ آئسولیشن میں رہوں گا۔ میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں جو گزشتہ چند روز کے دوران ہم سے ملے تھے

    سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ نے دو مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز سری نگر سے لگوائی تھی ،کرونا ویکسین لگوانے کے باوجود عمر عبداللہ کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

    دوسری جانب کورونا کی آڑ میں مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کورونا وائرس سے بھی متاثر ہیں، ہزاروں مریض سامنے آ چکے ہیں اور ہندوستانی حکومت ان کے علاج کے بجائے سرچ آپریشن اور انکاؤنٹرز میں مصروف ہے۔

    پاکستان کے صدر مملکت، وزیراعظم،وزیر دفاع بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے قرنطینہ کر رکھا ہے

  • کرونا کی تیسری لہرمیں شدت، ایک دن میں 100 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی تیسری لہرمیں شدت، ایک دن میں 100 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی تیسری لہرمیں شدت، ایک دن میں 100 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 100اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار84 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔ کرونا سے 100 اموات ہوئیں جن میں سے 92 اموات ہسپتالوں میں جبکہ 8 باہر ہوئیں،

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار566 ہے جبکہ 6 لاکھ 278 افراد کرونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ،کورونا سے پنجاب میں 6 ہزار319 ، سندھ میں 4 ہزار495، خیبر پختونخوا 2 ہزار319، اسلام آباد563، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 207 اور آزاد کشمیر میں 350 اموات ہو چکی ہیں،اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار204، خیبر پختونخوا86ہزار44، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار158، پنجاب 2 لاکھ 17 ہزار694، بلوچستان 19 ہزار535، آزاد کشمیر 12 ہزار549 اور گلگت بلتستان میں5ہزار16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار 364 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 278 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،کورونا سے بچاوَ کے لیے شہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں،احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا،گزشتہ ہفتے پابندیوں میں اضافہ کیاتھا،آج پھر صورتحال کا جائزہ لیا،جو فیصلے کیے گئے عوام کی طرف سے عمل نہیں کیا گیا کورونا کی موجودہ قسم برطانیہ سے پھیل چکا ہے،بنگلہ دیش اوربھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا کے پھیلاوَ سے پورا خطہ متاثرہوا ہے

  • آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا ئی توآصفہ بھٹو نے دعائے صحت کی درخواست کردی

    آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا ئی توآصفہ بھٹو نے دعائے صحت کی درخواست کردی

    کراچی: آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا ئی توآصفہ بھٹو نے دعائے صحت کی درخواست کردی ،اطلاعات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی۔

    تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے والد آصف زرداری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کرونا ویکسین کا انجیکشن لگوا رہے ہیں۔

     

    آصفہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے والد آصف زرداری نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی، یہ کرونا ویکسین محفوظ اور کارآمد بھی ہے۔

    آصفہ بھٹو کے پیغام پربڑی بہن بختاورنے بھی انہیں جزبات کا اظہارکیا ہے اورمخصوص اندازمیں احتیاط برتنے کی نصیحت بھی کی ہے

     

    آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد کو کرونا ویکسین لگنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، انھوں نے لکھا آج اپنے والد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لیتے دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہو گیا ہے۔

    انھوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنے والدین اور اپنے پیاروں کو کرونا ویکسین لگوانے پر راغب کریں، یہ محفوظ اور مؤثر ہے۔

  • دنیا بھرمیں کیمبرج،اے لیول،اولیول امتحانات ملتوی:    بنگلہ دیش نےبھی حامی بھرلی

    دنیا بھرمیں کیمبرج،اے لیول،اولیول امتحانات ملتوی: بنگلہ دیش نےبھی حامی بھرلی

    ڈھاکہ:دنیا بھرمیں کیمبرج ، اے لیول ،او لیول امتحانات ملتوی:بنگلہ دیش نے بھی حامی بھرلی ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھرمیں کووڈ 19 کی تباہ کاریوں نے عالمی تعلیمی اداروں کو بھی گھٹنے ٹیکنے پرمجورکردیا، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کیمبرج اوراس کے ساتھ ساتھ اے لیول اوراولیول کے تمام امتحانات فی الحال منسوخ کردیئے گئے ہیں ،

    دنیا کے دیگرملکوں کی طرف بنگلہ دیش میں بھی کووڈ 19 نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں‌، اس لئے حکومت نے برطانوی امتحان بورڈ کیمبرج بین الاقوامی امتحانات سے کہا ہے کہ وہ آئندہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات کا انعقاد نہ کرے جو اپریل میں مقرر ہیں۔

    منگل کو جاری کردہ ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے وزارت تعلیم کے ماتحت سیکنڈری اور ہائر ایجوکیشن ڈویژن نے کہا کہ ”اس وبائی صورتحال پر غور کرنا جو وبائی امراض کی وجہ سے اب بھی قابو سے باہر ہے ، بنگلہ میڈیم یا عام تعلیمی اداروں کے تحت کوئی عوامی امتحانات نہیں ممکن نہیں ۔ بنگلہ دیش میں طلباء اور اساتذہ کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےاب یہ کام انجام دے رہے ہیں۔

    اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کووڈ19 میں تازہ ترین اضافے کے سبب برطانیہ اور ہمارے پڑوسی ممالک میں کیمبرج بورڈ کے امتحانات پہلے ہی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔”

    سرکلر کا کہنا ہے کہ مجموعی صورتحال پر غور کرتے ہوئے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ملک میں امتحانات کا انعقاد منطقی نہیں ہوگا۔

    "لہذا ، ہم درخواست کرتے ہیں کہ اپریل میں منعقد ہونے والے O اور A سطح کے امتحانات نہ ہوں۔”

    اس سے قبل برطانوی امتحانات بورڈز پیئرسن ایڈیکسیل انٹرنیشنل نے 3 فروری کو اعلان کیا تھا کہ اس موسم گرما میں منصوبہ بندی کے مطابق اس کے بین الاقوامی امتحانات آگے نہیں بڑھیں گے۔

    28 جنوری کو برطانیہ کے ایک اہم امتحان بورڈ ، آکسفورڈ اے کیو نے کہا کہ کوڈ 19 کی وباء کی وجہ سے منصوبہ بندی کے مطابق امتحانات کے ساتھ آگے بڑھنا ناممکن ہوگا۔

    ہفتے قبل برطانیہ کے کابینہ کے دفتر کے وزیر مائیکل گو نے اعلان کیا تھا کہ بورڈ کے امتحانات ، بشمول جی سی ایس ای اور اے لیولز ، اس سال منسوخ کردیئے جائیں گے۔

    بنگلہ دیش میں طلباء اس فیصلے سے متاثر ہوں گے کیوں کہ بہت سے لوگ جی سی ایس ای اور بین الاقوامی جی سی ایس ای ، ایک سطح اور بین الاقوامی اے سطحوں کا مجموعہ رکھتے ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کیمبرج اولیول کے امتحانات15مئی کے بعد لینے پر رضامند ہوگیا، کیمبرج او لیول امتحانات کی تفصیلات جلدجاری کرےگا ،اے لیول اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، امتحانات میں کورونا ایس اوپیزپرمکمل عمل کیا جائے گا۔

    شفقت محمود نے تمام طلباء کیلئے امتحانات میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب کیمبرج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 15 مئی سے امتحانات کے انعقاد کیلئے کام کر رہے ہیں ،پاکستان میں او لیول امتحانات 15 مئی سے ہوں گے۔

    کیمبرج کا کہنا ہے کہ اسسمنٹ گریڈز کی بنیاد پر رزلٹ نہیں دیں گے،حکومت پاکستان کے تعاون سے او اینڈ اے لیول کے امتحانات کا انعقاد یقینی بنائیں گے

    یہ لگاتار دوسرا سال ہوگا جب وبائی مرض کی وجہ سے اساتذہ کی تشخیص کی بنیاد پر گریڈ دیئے جاتے ہیں

  • کامران اکمل نےعوام سے اپیل کر دی

    کامران اکمل نےعوام سے اپیل کر دی

    کامران اکمل نےعوام سے اپیل کر دی

    باغی ٹی وی ؛ کورونا پاکستان میں ایک بار پھر اپنے قدم پکڑ رہا ہے . اس سلسلے میں ہر ہیرو قوم کو تربیت دے رہے ہیں. اس سلسلے میں قومی کرکٹر کامران اکمل نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

    کامران اکمل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نا نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.
    دوسری طرف وسیم اکر م نےبھی پاکستان عوام کو کہا تھا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں. سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور ماسک پہن کر رکھیں .

    پنجاب حکومت نے کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نئے اقدام اٹھا ئے ہیں. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری، کنسٹرکشن، گڈز ٹرانسپورٹ میں معمول کے مطابق کام ہوگا، یکم سے 11 اپریل تک 12 فیصد شرح والے شہروں میں مؤثر لاک ڈاؤن ہوگا، پہلی تاریخ سے شادی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات نہیں ہوسکیں گی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بندش ہوگی، میٹرو اور اورنج ٹرین نہیں چلے گی، دکانیں شام چھ بجے بند ہوں گی، ہفتے میں دو دن کاروبار نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 15 ہزار 227، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 889، خیبر پختونخوا میں 85 ہزار 531، بلوچستان میں 19 ہزار 525، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 10، اسلام آباد میں 56 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے.