Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات :فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا آفیشل پیج منجمند کردیا

    کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات :فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا آفیشل پیج منجمند کردیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے پر وینزویلا کے صدر نکولس مارودو کے آفیشل صفحے کو منجمند کر دیا-

    باغی ٹی وی : فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز وینزویلا کے صدر نکولس مادور کے آفیشل پیج کو منجمد کردیا گیا جس سے کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات شیئر کی گئی تھیں۔

    فیس بک نے بتایا کہ پیج پر کورونا کے علاج کے لیے ایک دیسی اور جادوئی طریقہ بتایا گیا تھا۔ یہ ایک ہومیو پیتھک دوا سے متعلق ویڈیو تھی جسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔

    فیس بک نے اپنے بیان میں اقرار کیا کہ کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکاؤنٹس بند اور مواد ہٹانے کا سلسلہ گزشتہ برس کے وسط سے جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 3 ماہ میں ایک ارب تین کروڑ اکاؤنٹس بند کرنے کے علاوہ ماہرین صحت کی نشاندہی پر کورونا ویکیسن کے خلاف غلط معلومات پر مبنی ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مواد کو بھی ہٹایا گیا ہے-

    فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے 2823 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 2823 نئے کیسز سامنے آگئے

    ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کے ‏پنجاب میں کورونا وائرس کے 2823 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور لاہور میں سب سے زیادہ کورونا کے 1725 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی کرونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جس میں بھکر 4، ساہیوال 20، پاکپتن 4 اور اوکاڑہ میں 12 کیس سامنے آئے، اس کے علاوہ ‏سرگودھا 56، میانوالی 5، خوشاب 56، بہاولنگر 7، بہاولپور 25، لودھراں میں 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد 188، چنیوٹ 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ 44، جھنگ 8، رحیم یارخان میں 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ننکانہ 5، قصور 14، شیخوپورہ 64، راولپنڈی 149 اور جہلم میں 6 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔ اٹک 3، چکوال 4، مظفرگڑھ ایک، حافظ آباد 13، گوجرانوالہ میں 89 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سیالکوٹ 85، نارووال 5، گجرات 33، منڈی بہاءالدین 14، ملتان میں 124 کیسز رپورٹ خانیوال 6، راجن پور، لیہ، ڈی جی خان میں ایک ایک، وہاڑی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • کورونا کی تیسری لہر تیز،  وبا سے 41 افراد جاں بحق

    کورونا کی تیسری لہر تیز، وبا سے 41 افراد جاں بحق

    کورونا کی تیسری لہر تیز، وبا سے 41 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد46ہزار663ہے اور 5 لاکھ98 ہزار197افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار246افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار491، خیبر پختونخوا 2 ہزار301، اسلام آباد561، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 56 ہزار450، خیبر پختونخوا85ہزار531، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار889، پنجاب 2 لاکھ 15 ہزار227، بلوچستان 19 ہزار525، آزاد کشمیر 12 ہزار484 اور گلگت بلتستان میں5ہزار10 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

    ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کوئٹہ:کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی،اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگرحصوں کی طرف بلوچستان بھی اب کرونا سے بہت زیادہ متاثر ہونے لگا ہے اورزیادہ تربڑے شہراس وبا کے حملوں کا زیادہ شکارہورہے ہیں

    ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی۔اس حوالے سے صوبے میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 کا نفاذکردیا گیا ہے۔

    دفعہ 144 کے تحت شہر میں اجتماعات، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 پندرہ یوم کے لیے نافذالعمل ہوگی،دفعہ 144 کا نفاذ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا ہے۔

  • عمران ہارگیا:عثمان جیت گیا،عمران خان کی مخالفت کے باوجود لاہورمیں مکمل لاک ڈاون شروع

    عمران ہارگیا:عثمان جیت گیا،عمران خان کی مخالفت کے باوجود لاہورمیں مکمل لاک ڈاون شروع

    لاہور: عمران ہارگیا:عثمان جیت گیا،عمران خان کی مخالفت کے باوجود لاہورمیں مکمل لاک ڈاون شروع ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ عثمان بزدار کی ہدایت پرمکمل لاک ڈاون کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اوراطلاعات ہیں کہ ڈی سی لاہور نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے ،

    ادھر اس حوالے سے آج شام ہی صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کیسز میں ہوشربا اضافے کے بعد محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارشات تیار کر لی تھیں‌

    ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے سامنے لاہور کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ لاہور میں تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی

    لاہور میں تمام کاروباری مقامات، مارکیٹس کو مکمل بند کرنے کی بھی تجویز دی تھی ۔ محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کردی تھیں‌۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ حالات مزید بگڑ رہے ہیں۔ لاہور کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

    لاہور میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز اور 2500 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ یہ سفارشات کورونا ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں تیار کی گئی ہیں

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان مکمل لاک ڈاون کے حق میں نہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سے ویسے توہرشہری کو پریشانی ہوگی لیکن زیادہ مزدورطبقہ ہی متاثر ہوگا ، وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سلیکٹڈ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگالیں لیکن پورے شہر یا صوبے کو جام نہ کریں

    دوسری طرف وزیراعلیٰ اورکابینہ نے لاک ڈاون نافذ کرنئے کی سفارشات منظورکرتے ہوئے کہاتھا کہ اس کے سواکورنا وائرس پرقابوپانے کا کوئی حل نہیں ہے

  • مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں اجتماعی افطاراوراعتکاف پرپابندی رہےگی: ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس

    مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں اجتماعی افطاراوراعتکاف پرپابندی رہےگی: ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس

    ریاض:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اور امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھاکہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہناتھاکہ اس سال مقدس مساجد کے لیے رمضان پروگرام کورونا وبا سے بچاؤ کے اصول پر تیار کیا گیا ہے اور زائرین کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور ویکسین لگوائیں جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی کریں اورعمرہ زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی ماسک ضرور پہنیں گے۔

    خیال رہے مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ نے مقدس مساجد کے لیے رمضان آپریشنل پروگرامز 1442 سے متعلق تفصیلات کا اعلان سالانہ ورچول میڈیا کانفرنس کے دوران کیا ،

    ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہناتھا کہ اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی جاری رہے گی، مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے اور مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔

    امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا مزید کہناتھا کہ مسجد الحرام کے مترجمین زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کریں گے اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کریں گے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ زائرین حرم کے لیے مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تعاون سے انفرادی افطار پیکٹ فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے جبکہ مسجد نبوی اس کے اندرونی و بیرونی صحنوں اوردالانوں میں کہیں بھی زائرین اور نمازیوں کو سحری پیکٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    امام کعبہ نے بتایا کہ معذوروں کے لیے خصوصی ‘مصلے’ ہوں گے جہاں وہ نماز ادا کرسکیں گے جبکہ مکہ مکرمہ کے مشرقی صحن میں طہارت خانے بھی معذوروں کے لیے خاص ہوں گے اور اجیاد پل اور باب الملک فہد کے سامنے معذوروں کے لیے طہارت خانوں کا انتظام ہوگا۔

    دوسری جانب جمعے کے خطبے اور سوالات کے جواب کے لیے اشاراتی زبان میں ترجمہ کرنے والے بھی مہیا ہونگے۔

    واضح رہے کورونا وبا کے باعث سعودی عرب کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجتماعی افطار پارٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

    جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھولے جائیں گے لیکن تمام ہوٹل بند رہیں گے جبکہ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق نماز تراویح کی ادائیگی کے آدھے گھنٹے بعد ہی مسجد نبوی فوری طور پر بند کردی جائے گی۔

    امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں نماز عید کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہےکہ عید کی نماز کی ادائیگی کھلے میدان میں کی جائیگی جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

  • کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران پاکستان زمبابوے کا دورہ کرنے والا پہلا ملک

    کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران پاکستان زمبابوے کا دورہ کرنے والا پہلا ملک

    لاہور :کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران پاکستان زمبابوے کا دورہ کرنے والا پہلا ملک ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دنوں میں پاکستان دنیا کی وہ پہلی مینز کرکٹ ٹیم ہوگی جو زمبابوے کا دورہ کرے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔

    21،23 اور 25 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعددونوں ٹیمیں 29 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں 2013 کے بعدزمبابوے میں طویل طرز کی کرکٹ میں مدمقابل آئیں گی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔

    دونوں ممالک کی مابین شیڈول اس سیریز کے تمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹونٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے جبکہ ٹیسٹ میچز دوپہر 12:30 بجے شروع ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ان غیرمعمولی اور مشکل حالات کے باوجود عالمی کرکٹ مقابلوں کو جاری رکھنے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔ کورونا وائرس کی اس عالمی وباء سے اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی میزبانی کرچکا ہے۔اس دوران پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ جبکہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے(مکمل نہ ہوسکا) کا دورہ کیا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بھی آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

    زمبابوے نے اس سے قبل اپنی سرزمین پر جس آخری سیریز کی میزبانی کی تھی وہ جنوری 2020 میں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی تھی۔

    ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے ان ایام میں پاکستان کرکٹ بورڈ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے صف اول کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور دورہ زمبابوے اس کی ایک تازہ مثال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے بعد اب قومی مینز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوےدونوں بورڈز کے درمیان بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ اپرمید ہیں کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز سے کرکٹ فینز کو عمدہ میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم اس وقت تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کی غرض سے جنوبی افریقہ میں موجود ہے، جہاں سےوہ 17 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوجائے گی۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک کھیلے گئے تمام 14 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پاکستان نے جیتے جبکہ 17 ٹیسٹ میچز میں سے 10 پاکستان نے جیتے، 4 ڈرا ہوئے جبکہ 3 زمبابوے نے جیتے۔

    اسکواڈز:

    ٹی ٹونٹی: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، آصف علی (ناردرن)، دانش عزیز(سندھ)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔

    ٹیسٹ: بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (خیبرپختونخوا) ، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عابد علی (سینٹرل پنجاب)، اظہر علی (سینٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عمران بٹ (بلوچستان)، محمد نواز (ناردرن)، نعمان علی (سندھ)، ساجد خان (خیبرپختونخوا) ، سلمان علی آغا(سدرن پنجاب) ، سرفراز احمد(سندھ) ، سعود شکیل (سندھ)(فٹنس سے مشروط)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ)، تابش خان (سندھ) اور زاہد محمود(سدرن پنجاب)۔

    شیڈول:

    21 اپریل: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہرارے اسپورٹس کلب ، ہرارے

    23 اپریل : دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ؛ ہرارے اسپورٹس کلب ، ہرارے

    225 اپریل: تیسراٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ؛ ہرارے اسپورٹس کلب ، ہرارے

    29 اپریل تا مئی: پہلا ٹیسٹ میچ؛ ہرارے اسپورٹس کلب ، ہرارے

    7 تا11 مئی: دوسرا ٹیسٹ میچ؛ ہرارے اسپورٹس کلب ، ہرارے

  • پنجاب میں کل سےمکمل لاک ڈاون کا امکان:اسلام آباد کے تعلیمی ادارےبندکردیئے گئے

    پنجاب میں کل سےمکمل لاک ڈاون کا امکان:اسلام آباد کے تعلیمی ادارےبندکردیئے گئے

    پنجاب میں کل سےمکمل لاک ڈاون کا امکان:اسلام آباد کے تعلیمی ادارےبندکردیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں مکمل لاک ڈاون کافییصلہ کرلیا گیا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل اعلان کریں گے ،

    ادھر اسلام آباد سے اطلاعات کےمطابق کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمی پر پابندی عائد کردی گئی۔

    وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 29 مارچ سے تعلیمی اداروں میں امتحانات یا کسی بھی تعلیمی سرگرمی پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں پر پابندی کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا جب کہ تعلیمی اداروں میں جاری یا پہلے سے اعلان شدہ امتحان بھی ملتوی کردیے گئے ہیں اور کسی اسکول کو امتحان لینے کی اجازت نہیں گی۔

     

    اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو امتحانات لینے سے بھی روک دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر اسکول پرنسپل کےخلاف کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ہر قسم کی مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور باہر شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں اسپورٹس ٹورنامنٹ،سوشل تقریبات،کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پرپابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے 4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • عثمان بزدارنےلاک ڈاون کافیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نےمخالفت کردی:کون جیتےگا کل پتےلگ جان گے

    عثمان بزدارنےلاک ڈاون کافیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نےمخالفت کردی:کون جیتےگا کل پتےلگ جان گے

    لاہور:عثمان بزدارنےلاک ڈاون کافیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نےمخالفت کردی:کون جیتےگا کل پتےلگ جان گے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کے مشورے سے پنجاب میں کل سے مکمل طورپرلاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے ،

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے آج شام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں کرونا کیسز کی تیزی سے پھیلتی ہوئی صورت حال کا ایک ہی حل تجویز کیا گیا کہ جب تک لاک ڈاون نہیں لگایا جائے گا کرونا وائرس پرکنڑول نہیں کیا جاسکےگا ،

    دوسری طرف اہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں لاک ڈاون کی مخالفت کردی ہے اوریہ جواز پیش کیا ہے کہ دنیا کرونا کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے ، امریکہ ، فرانس ،برطانیہ اوردیگر ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بھوک سے مرنے لگے ہیں ،

    لوگ کھانے پینے کے لیے ایک دوسرے سے چیزیں چھین کرپیٹ کی آگ بجھا رہے ہیں ،

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان ایک ترقی پزیر ملک ہے، پاکستان میں غربت ہے اورمزور اورغریب لوگ کیسے اپنا پیٹ پالیں گے ، اگرلاک ڈاون ہوا تو مزدور سب سے زیادہ متاثرہوگا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے یہ مشورہ دیا کہ سمارٹ لاک ڈاون کریں اورجہاں یہ کیسز زیادہ ہیں صرف انہی علاقوں میں یہ نافذ کریں ، جس پرپنجاب حکومت نے اتفاق نہیں کیا اورکل سے پورے پنجاب میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے

  • ٹرینوں کی بندش آخر معاملہ کیا؟

    ٹرینوں کی بندش آخر معاملہ کیا؟

    کروونا کی تیسری لہر کی وجہ سے ذرائع کے مطانق مسافر ٹرینوں کو ایک مرتبہ پھر تین ہفتے کےلئے بند کرنے کا اصولی فیصلہ سامنے آگیا۔ اگلے دو روز میں بکنگ پچاس فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتہ کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کیا جائے گا اور پھر اگلے ہفتے صورتحال ٹھیک نہ ہوئ تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کردی جائیں گئیں۔
    ذرائع کے مطابق مسافر ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے اور سندھ حکومت بھی کروونا میں بڑھتے کیسز کے باعث ٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔