Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس کی وجہ سے  پاکستان میں مزید 72افراد جان کی بازی ہار گئے، متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

    کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مزید 72افراد جان کی بازی ہار گئے، متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

    کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مزید 72افراد جان کی بازی ہار گئے، متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مزید 72افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8ہزار 796 تک پہنچ چکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 3ہزار 369نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4لاکھ 38ہزار425ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3لاکھ81 ہزار208 مریض صحتیاب ہوچکے اور 46ہزار629 زیر علاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 455، اسلام آباد میں 358، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 300، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، سندھ میں ایک لاکھ 92 ہزار 735، پنجاب ایک لاکھ 26 ہزار 526، بلوچستان 17 ہزار696، آزاد کشمیر 7 ہزار 620 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔

    این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

  • پی ڈی ایم جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے :قائدین عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں: پنجاب پولیس

    پی ڈی ایم جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے :قائدین عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں: پنجاب پولیس

    لاہور :پی ڈی ایم جلسے پردہشت گردی کا خطرہ ہے :قائدین عوام کی جانوں سے نہ کھیلیں: پنجاب پولیس نے الرٹ جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی جلسے کو دہشتگردی کا نشانہ بناسکتی ہے، دہشتگردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں ہورہا ،

    پنجاب پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے اس مراسلے کے ذریعے مریم نواز، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو آگاہ کردیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، پی ڈی ایم کے جلسے اور قائدین کو دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتی ہے۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے پی ڈی ایم کے تمام لیڈران کو ممکنہ دہشتگرد کاروائی سے آگاہ کردیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت اورطبی ماہرین کی طرف سے بار بار منع کرنے کےباوجود احتیاط کا دامن اختیارنہیں کیا جارہا، دوسری جانب پنجاب حکومت نے مقدمات میں نامزد کارکنان کو آج شام تک حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری طرف اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی کی ہدایت کی روشنی میں پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    کورونا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ نیکٹا اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری الرٹ سے پی ڈی ایم قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ دہشتگردی کے حوالے سے سنجیدہ خدشات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی عوام کی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔ اپوزیشن تصادم چاہتی ہے حکومت یہ موقع فراہم نہیں کرے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

  • 2 ن لیگی ارکان اسمبلی کے گھروالے کرونا کا شکارہوگئے

    2 ن لیگی ارکان اسمبلی کے گھروالے کرونا کا شکارہوگئے

    گوجرانوالا:2 ن لیگی ارکان اسمبلی کے گھروالے کرونا کا شکارہوگئے: ،اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ میں 2 ن لیگی اراکین اسمبلی کے اہل خانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او )کے مطابق رکن قومی اسمبلی میں خرم دستگیر اور رکن صوبائی اسمبلی امان اللہ وڑائچ کے گھروالے کورونامیں مبتلا ہوئےہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس خبر کے بعد تشویش بڑھ گئی ہے

    خیال رہے کہ اس حوالے سے ن لیگ یا مذکورہ ارکان اسمبلی کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ ان لیگی ارکان کے اہل خانہ کواحتیاط نہ برتنے کی وجہ سے کرونا ہوا ہے

  • کرونا وائرس ن لیگی اہم شخصیت کے گھر پہنچ گیا

    کرونا وائرس ن لیگی اہم شخصیت کے گھر پہنچ گیا

    کرونا وائرس ن لیگی اہم شخصیت کے گھر پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا وائرس ن لیگی رہنما خرم دستگیر کے گھر پہنچ گیا ہے، خرم دستگیر کی دو بہنوں اور ایک بھانجی میں وائرس کی تصدیق ہوئی،متاثرہ مریض خرم دستگیر کے گھر میں ہی رہائش پذیر ہیں ،ایم پی اےامان اللہ وڑائچ کے 2بیٹوں اور2 فیملی ممبرزمیں بھی وائرس پایا گیا

    جن افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے انکو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صوفیہ کا کہنا ہے کہ خرم دستگیر کے تمام گھر والوں اور ملازمین کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ،

    خرم دستگیر ن لیگ کے اجلاسوں میں بھی شرکت کر رہے تھے اور پی ڈی ایم جلسوں میں بھی،جبکہ لاہور جلسے کے لئے بھی تیاری جاری تھی،اس ضمن میں خرم دستگیر اور ان سے رابطے میں آنے والے افراد کا بھی کرونا ٹیسٹ کئے جانے کا امکان ہے

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 729 نئے مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 724 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 124 زیرعلاج ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • چین میں لوگ اب بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ

    چین میں لوگ اب بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس چین پھیلا اور دنیا بھر میں تباہی مچا دی، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو ایک سال ہونے والا ہے چین نے وائرس پر قابو پا لیا تا ہم ابھی تک چین میں لوگ وائرس سے خوفزدہ ہیں

    کورونا وبا کا پھیلاؤ قریب ایک برس قبل چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا۔ اب ایک سال بعد ووہان میں عام لوگوں کی زندگی معمول کی جانب بڑھ رہی ہے لیکن اکثریت ابھی بھی کورونا وائرس کی وبا سے خوفزدہ ہیں ۔ ووہان میں لوگ خریداری میں پھر سے دلچسپی لینا شروع ہو گئے ہیں۔ ووہان میں ان دنوں موسم خاصا سرد ہو چکا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ووہان میں کرونا وبا کی ایک نشانی اب بھی لوگوں میں موجود ہے اور وہ چہرے پر ماسک کی موجودگی ہے۔ ووہان سے باہر کی دنیا کے کئی ممالک میں ابھی تک اس وبا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اب اس وبا کی ویکسین بھی دریافت کر لی گئی ہے۔ اس کے اثرات اگلے برس ہی سامنے آئیں گے لیکن ووہان کے بعض شہریوں کو یقین ہے کہ وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کا امکان کم ہے۔

    ووہان کے عام لوگوں کو یقین ہے کہ اگر وبا دوبارہ سے پھیلتی ہے تو انہیں معلوم ہے کہ اس کو کنٹرول کس انداز میں کرنا ہے اور ویسے بھی ہر شہری حکومتی ضوابط پر عمل درآمد کرنا جانتا ہے۔

    ووہان میں شہریوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، کرونا لاک ڈاؤں کے مکمل خاتمے کے بعد شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا، چینی شہریوں کی جانب سے مختلف پارٹیز کا انعقاد کیا گیا،کرونا کے خاتمے پر چینی شہریوں نے جشن منایا، باربی کیو پارٹیز کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا کے خاتمے کے بعد چینی شہریوں نے پہلی بار پارٹیوں کا انعقاد کیا جس میں سماجی فاصلے اور کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا

    چین کے صوبے ووہان میں نائیٹ کلب بھی کھل چکے ہیں،تعلیمی ادارے بھی کھل چکے ہیں اور معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں.

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

  • 9 ماہ میں ہم نے یہ کام کر دکھایا، ٹرمپ نے امریکی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

    9 ماہ میں ہم نے یہ کام کر دکھایا، ٹرمپ نے امریکی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

    9 ماہ میں ہم نے یہ کام کر دکھایا، ٹرمپ نے امریکی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے نے فائزر اوربائیو این ٹیک کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دیدی ۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خوشی ہے ایف ڈی اے نے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی ، امریکی قوم کیساتھ آج طبی معجزہ ہوا ہے،امریکا نے محفوظ اور موثر ویکسین صرف9 ماہ میں حاصل کرلی۔

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخ کی عظیم ترین سائنسی کامیابیوں میں سے ایک ہے،ویکسین لاکھوں زندگی بچائے گی اورعالمی وبا کو بالکل ختم کر دے گی ، ویکسین کی پہلی خوراک آئندہ24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگا دی جائے گی۔

    یہ ویکسین پہلے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو لگانے کی سفارش کی گئی ہے،ایف ڈی اے کا یہ اقدام ایجنسی کے ایک مشاورتی پینل نے فائزر بائیو ٹیک ٹیک پروڈکٹ کی توثیق کے لئے ووٹ دینے کے ٹھیک ایک دن بعد سامنے آیا۔

    ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ، جس میں وائرس کے خلاف ملک کی ماہانہ طویل لڑائی میں ہونے والی ترقی کو ایک "طبی معجزہ” قرار دیا گیا۔

    ٹرمپ نے مزید کہا ، "ہم نے فائزر اور دیگر کمپنیوں کو ایک بہت بڑا پیسہ دیا ہے ، امید ہے کہ یہ نتیجہ نکلے گا ، اور یہ ہوا۔” یہ ویکسین "تمام امریکیوں کے لئے مفت” ہو گی ، "24 گھنٹوں کے اندر اندر پہلی خوراک دی جائے گی۔”

  • کرونا سے مزید 71 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا سے مزید 71 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی ک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے ، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 729 نئے مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 724 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 124 زیرعلاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 455، اسلام آباد میں 358، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 300، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، سندھ میں ایک لاکھ 92 ہزار 735، پنجاب ایک لاکھ 26 ہزار 526، بلوچستان 17 ہزار696، آزاد کشمیر 7 ہزار 620 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

     

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • امریکہ میں بھوک نے ڈیرے لگالیے،کھانے پینے کی اشیاکے لیے ڈاکے چوریاں‌

    امریکہ میں بھوک نے ڈیرے لگالیے،کھانے پینے کی اشیاکے لیے ڈاکے چوریاں‌

    واشنگٹن:امریکہ میں بھوک نے ڈیرے لگالیے،کھانے پینے کی اشیاکے لیے ڈاکے چوریاں‌،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں اب کھانے پینے کی اشیاء بھی چوری کی جانے لگی ہيں۔

    اطلاعات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے امریکہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے ایک جائزے کے مطابق کورونا وائرس کی وباء جب سے پھلینی شروع ہوئی ہے، تب سے کھانے پینے کی اشیاء کی مارکیٹوں میں چوریاں بھی بڑھ گئی ہيں۔

    اس سلسلے میں دکانداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بریڈ، نوڈلز اور بچوں کے خشک دودھ کی چوری کے واقعات سب سے زيادہ دیکھنے میں آئے ہيں۔

    واشنگٹن پوسٹ نے اپنے جائزے میں اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سال 5 کروڑ 40 لاکھ امریکیوں کو بھوک جیسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا جو گزشتہ سال کی نسبت 45 فیصد زیادہ ہے۔نومتنخب صدر جوبائڈن کے قریبی حلقوں نے بھی امریکہ میں بھوک و افلاس میں اضافے کی بابت خبردار کیا ہے۔

  • آسٹریلیا نے اچانک  کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ ختم کیوں  کردیا

    آسٹریلیا نے اچانک کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ ختم کیوں کردیا

    آسٹریلیا نے کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ ختم کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ: ماریسن حکومت کو کوئینز لینڈ یونیورسٹی کی ممکنہ کورونا وئرس ویکسین کی 50 ملین سے زائد خوراکیں خریدنے کے لئے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ اچانک ختم کردیا گیا ہے جب کہ متعدد شرکاء نے غلط HIV ٹیسٹ کے نتائج واپس کر دیے ہیں۔

    آسٹریلیاء کی عالمی بائیوٹیک کمپنی سی ایس ایل کے ساتھ شراکت میں کام کرنے والی یو کیو کمپنی نے بھی دریافت کے بعد اپنے موجودہ کلینیکل ٹرائلز ترک کردے گا۔ اس نے پیر کو وفاقی حکومت کو ابتدائی اعداد و شمار سے آگاہ کیا ، جس کے بعد ہنگامی طبی مشوروں کے لئے صحت کے حکام کے پاس بھیج دیا گیا۔

    موجودہ ٹیسٹ کے بارے میں علم رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ پیتھالوجی ٹیسٹ نے پچھلے ہفتوں میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مثبت نتائج آنے میں‌ کچھ غلطیاں‌ ہیں. اس جانچ میں شریک ہونے والوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں‌ ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی نے ماہر صحت کے مشوروں کے بعد جمعرات کو خریداری کے معاہدے کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور خدشہ ہے کہ اس انکشاف سے کوویڈ 19 کے ویکسینیشن پروگرام پر آسٹریلیائی عوام کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچے گا ، جس کی امید ہے کہ اگلے سال جلد اس کا آغاز ہوجائے گا۔

  • فرانس وباوں کی زد میں ایک طرف کرونا تو دوسری طرف  برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی

    فرانس وباوں کی زد میں ایک طرف کرونا تو دوسری طرف برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی

    پیرس:فرانس وباوں کی زد میں ایک طرف کرونا تو دوسری طرف برڈ فلو کی وبا پھوٹ گئی،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے بعد فرانس میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والی برڈ فلو وبا بھی پھوٹ پڑی ہے۔

    فرانس میں برڈ فلو کے پھیلنے کے حوالے سے یہ بھی رپورٹس آرہی ہیں کہ جنوب مغربی فرانس کے علاقوں کے فارموں میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے برڈ فلو کی وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق انتہائی خطرناک برڈ فلو کی موجودگی کی اطلاع فرانس کے لینڈز علاقے کے ایک ضلعے میں رواں ہفتے ملے تھی، جہاں ایک فارم ہاؤس میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔

    بدھ کو فرانس میں برڈ فلو کی وبا پھوٹنے کی اطلاع ملنے کے بعد فارم ہاوس کے گرد سیکیورٹی زون بنادیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ فرانس کورونا وائرس کی وبا سے شدید ترین متاثرہ ممالک میں بھی شامل ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔