Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • فرانسیسی صدر کرونا کا شکار

    فرانسیسی صدر کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے

    اب خبر آئی ہے کہ فرانسیسی صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،

    فرانسیسی صدر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ،فرانسیسی صدر گھر سے کام جاری رکھیں گے، فرانسیسی صدر نے خود کو دو ہفتے کے لئے قرنطینہ کیا ہے، ،42 سالہ فرانسیسی صدر نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا

    24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں 425 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 7 کروڑ 37 لاکھ سے زائد مریض عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

    فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

    فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

    پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

    گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

    پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

    گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

    قبل ازیں ایک سابق فرانسیسی صدر کی کرونا سے موت ہو چکی ہے، رواں ماہ 3 دسمبر کو کرونا سے سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کی موت ہوئی،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کی عمر 94 برس تھی اور وہ 1974 سے 1981 تک فرانس کے صدر رہے۔گسکارڈ نے چارلس ڈیگال کے طویل دور حکومت کے بعد اقتدار سنبھالا تھا جبکہ 70 کی دہائی میں یورپ کو یکجا کرنے میں گسکارڈ ڈی اسٹیننگ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

  • کورونا نے امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی:امریکہ کی بس ہوگئی

    کورونا نے امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی:امریکہ کی بس ہوگئی

    واشنگٹن :کورونا نے امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی:امریکہ کی بس ہوگئی،اطلاعات کے مطابق دنیا کا کوئی بھی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں تاہم اس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے 2 لاکھ 48 ہزار مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ اب تک یومیہ بنیادوں پر سامنے آنے والے کیسز کا نیا ریکارڈ ہے جب کہ صرف ایک دن میں کورونا وائرس سے 2 ہزار 706 اموات بھی ہوئی ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار ہے۔ صرف دس دن میں یومیہ دو لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

    امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر اور بائیوٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین کے ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد کورونا ویکسین کی فراہمی گزشتہ پیر سے شروع ہو چکی ہے تاہم ویکسین کی ملک گیر سطح پر فراہمی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔

    ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

  • کرونا وائرس کیسے پھیلا، عالمی ماہرین کی ٹیم ووہان کا کریگی دورہ

    کرونا وائرس کیسے پھیلا، عالمی ماہرین کی ٹیم ووہان کا کریگی دورہ

    کرونا وائرس کیسے پھیلا، عالمی ماہرین کی ٹیم ووہان کا کریگی دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس چین سے پھیلا تھا اور اب دنیا میں پھیل چکا ہے

    کرونا وائرس پھیلنے پر امریکہ نے چین پر الزام لگایا تھا کہ یہ چین نے جان بوجھ کر پھیلایا جبکہ چین کی جانب سے امریکہ پر الزامات لگائے گئے،کرونا کے حوالہ سے ابھی بھی تحقیقات جاری ہیں

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 12 سے15 عالمی ماہرین جنوری کے پہلے ہفتے میں ووہان کا 6 ہفتے کا دورہ کرینگے،چین عالمی ماہرین کو تمام ابتدائی سیمپلز تک رسائی دے گا،ان سیمپلزسے وائرس کوسمجھنے اورانسانوں میں پھیلنے کی وجہ سمجھنے میں مدد ملے،ماہرین ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ بھی جائیں گے جسےکورونا پھیلنے کے بعد بند کردیا تھا،ماہرین جانوروں کے گوشت کی مارکیٹ کے دکانداروں کے انٹرویو بھی کرینگے،

    کووڈ 19 کی ابتدائی ریسرچ خود چینی سائنسدانوں نے کی تھی،امریکا نے چین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے وائرس کے خطرے کو دنیا سے چھپایا،دنیا بھر میں مہلک وائرس سے لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا کی معیشت بھی بیٹھ چکی ہے جس کے باعث سیاحت سمیت کئی انڈسٹریز بھی مشکلات میں ہیں۔

    وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے اب تک تحقیقات نہیں کی جاسکی ہیں کہ ووہان کی جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلا یا کسی اور ذریعے سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی چینی وائرس قرار دے چکے ہیں جبکہ طب کے شعبےسے وابستہ کئی افراد بھی وائرس کی وجوہات معلوم کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

    کرونا وائرس چین کے صوبے ووہان سے پھیلا تھا جس کے بعد ووہان کو بند کر دیا گیا تھا تا ہم اب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ چینی صوبے ووہان میں زندگی معمول پر آنے لگی، ہزاروں کی تعداد میں طالبعلموں کی واپسی شروع، طلبہ نے کورونا وبا کی وجہ سے تقریبا آدھا سال 2020 گھروں پر گزارا ہے

    ووہان میں شہریوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، کرونا لاک ڈاؤں کے مکمل خاتمے کے بعد شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا، چینی شہریوں کی جانب سے مختلف پارٹیز کا انعقاد کیا گیا،کرونا کے خاتمے پر چینی شہریوں نے جشن منایا، باربی کیو پارٹیز کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا کے خاتمے کے بعد چینی شہریوں نے پہلی بار پارٹیوں کا انعقاد کیا جس میں سماجی فاصلے اور کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا ،ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

  • یوفون اور پی ٹی سی ایل کے صدر راشد خان کرونا سے چل بسے

    یوفون اور پی ٹی سی ایل کے صدر راشد خان کرونا سے چل بسے

    یوفون اور پی ٹی سی ایل کے صدر راشد خان کرونا سے چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    چیف ایگزیکٹو آفیسر، یوفون اور پی ٹی سی ایل کے صدر راشد خان کرونا کے باعث آج وفات پا گئے، ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے

    راشد خان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ انہوں نے ملک کے ٹیلی کام سیکٹر کو تشکیل دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ،راشد خان کچھ ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    راشد خان اگست 2017 سے یوفون کے سی ای او تھے۔ گذشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ راشد خان دسمبر 2020 میں سبکدوش ہوجائیں گے۔ لیکن اب انکی کرونا سے موت ہو گئی ہے

    اس سے قبل ، وہ جولائی 2008 سے اگست 2014 تک چھ سال موبی لنک کے سی ای او اور صدربھی رہے۔راشد خان نے تقریبا 15 سال مختلف بین الاقوامی کمپنیوں میں کام کیا۔

  • کرونا سے ایک اور سینئر صحافی چل بسے

    کرونا سے ایک اور سینئر صحافی چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نجی ٹی وی سے وابستہ سینئر صحافی طارق ملک کورونا وائرس کے باعث وفات پا گئے ہیں،طارق ملک میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے ان کی تدفین آبائی علاقے تلہ گنگ میں کی جائے گی۔

    طارق ملک نے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی سے ماس کمیونی کیشن میں ماسٹرز کیا۔ پرنٹ میڈیا میں طویل عرصہ روزنامہ جنگ اور الیکٹرانک میڈیا میں اے آر وائی نیوز سے منسلک رہے، سما ٹی وی میں بھی خدمات انجام دیں اور اب دو سال سے ہم نیوز سے وابستہ تھے، بطور ٹیچرشعبہ تدریس سے بھی تعلق رہا

    طارق ملک کی وفات پر اسلام آباد سے صحافی برداری نے افسوس اور غم کا اظہارکیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے

    سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق محمود ملک ایک زیرک اور منجھے ہوئے صحافی تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طارق محمود ملک کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر کی توفیق دے۔

  • کرونا سے مزید 70 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا سے مزید 70 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این س او سی کی جانب سے جاری کردپہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9 ہزار 80 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض صحتیاب ہو چکے اور 42 ہزار 851 زیر علاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 491 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 اور آزاد کشمیر میں 194 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 441، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، بلوچستان میں 17 ہزار 838، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 19.89 فیصد ہے۔

    این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 9.4 فیصد، بلوچستان میں 14.2، گلگت بلتستان میں 0.5، اسلام آباد 4.3، خیبر پختونخوا 7.2 اور سندھ میں 14.9 فیصد تک ہوگئی ہے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • انڈواسرائیل چیمبرآف کامرس نے عرب امارات میں پنجے گاڑدیئے،دبئی میں مرکزی دفترکا قیام:پاکستان کوآوٹ‌کرنے کا منصوبہ

    انڈواسرائیل چیمبرآف کامرس نے عرب امارات میں پنجے گاڑدیئے،دبئی میں مرکزی دفترکا قیام:پاکستان کوآوٹ‌کرنے کا منصوبہ

    دبئی :انڈواسرائیل چیمبرآف کامرس نے عرب امارات میں پنجے گاڑدیئے،دبئی میں مرکزی دفترکا قیام ،اطلاعات کے مطابق بھارت اوراسرائیل کے درمیان تجاری ، معاشی اوراقتصادی مشترکہ مفادات کا دائرہ کار اب عرب دنیا میں بھی پھیلنے لگا ہے ، اس سلسلے کی تازہ کڑی عرب امارات میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف انڈواسرائیل چیمبر آف کامرس نے دبئی میں اپنے مرکزی دفتر کو قائم کرکے آج اس کا افتتاح بھی کردیا ہے

    اس مشترکہ تجاری ، اقتصادی اورمعاشی ادارے کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں اسرائیل اوربھارتیوں کے درمیان محبت ،تجارت ، سرمایہ کاری اورایسے ہی دیگر ثقافتی اورمعاشرتی اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے

    اس حوالے سے انڈواسرائیل چیمبر آف کامرس کے تعاون سے دبئی میں ابراہیم ایکارڈز کی بنیاد رکھی گئی ہے ، جس کی تقریب میں جو کہ متحدہ عرب امارات میں ہوئی اس میں ہندوستانی سفیر پیون کپور نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر احمد عبدالرحمٰن البانا ، یو اے ای کے ہندوستان میں سفیر۔ اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IRENA) میں اسرائیل کے مشن کے سربراہ ، ڈاکٹر ڈین شہام۔ ڈاکٹر رون مالکا ، ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر اور اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر سنجیو کمار سنگلا نے شرکت کی۔

    اس حوالے سے ایک اہم اسرائیلی شخصیت نے اپنے خیالات کو کچھ اس طرح بیان کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ "اسرائیل ، ہندوستان ، اور متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے ہندوستانی تارکین وطن سے سے میرا رابطہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔

    اس موقع پردونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے اس امید کا اظہارکیا کہ عرب امارات کے ساتھ مل کرخطے میں مشترکہ مفادات کا تحفظ کریں گے

    اس موقع پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ تینوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق ، آئی ٹی ، ایگری ٹیک ، فوڈ سیکیورٹی ، صحت کی دیکھ بھال ، میڈ ٹیک ، اور پائیداری کے رشتوں کومضبوط کریں گے

    اس موقع پراس عزم کااظہاربھی کیا گیا کہ پہلے عرب امارات اوربھارت اسٹراٹیجک پارٹنرز تھے تواب اسرائیل ،بھارت اورعرب امارات ایک پارٹنرہوں گے

    پون کپور جو مارچ 2016 سے ستمبر 2019 تک اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر رہے تھے نے کہا کہ "حالیہ امن معاہدے اور متحدہ عرب امارات اور اسرائیل دونوں کے ساتھ ہندوستان کے بہترین تعلقات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی ڈاسپ پورا کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر البنا جو کہ بھارت میں عرب امارات کے سفیر کہتے ہیں کہ "میں IFIICC کے بانیوں مرزی اور روییو کو فیڈریشن کے بروقت آغاز کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ ابراہیم ایکارڈز کی مدد سے اس سہ فریقی تنظیم کا مقصد اسرائیل ، متحدہ عرب امارات اور اب ہندوستان میں کاروباری طبقات کے لئے مشترکہ قیادت اور مربوط اقدامات کی فراہمی ہے۔ ”

    اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر سنجیو کمار سنگلا نے کہا کہ "اگرچہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی معیشت سائز کے لحاظ سے ہیں ، لیکن متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہندوستان کی تجارت اسرائیل کے ساتھ اس کی تجارت کے مقابلے میں 12 گنا ہے۔ اب اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ایک نیا باب شروع کیا ہے۔ ان تعلقات میں ، ان تینوں ممالک کے لئے نئے کاروبار کے مواقع پیش کرنا جن میں جدت شامل ہے۔ ”

    دوسری طرف بھارت اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان اس تازہ ڈویلپمنٹ نے خطے کے دوسرے ممالک کے لیے بڑے پغام چھوڑ دیئے ہیں‌، بھارت اسرائیل عرب امارات میں اپنا اثرورسوخ بڑھا چکے ہیں اور عرب امارات کی اس انداز سے برین واشنگ کرکے پاکستان کے مفادات کوسخت نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں ، اس صورت میں پاکستان کوعرب امارات کی منڈیوں سے آوٹ بھی کیا جاسکتا ہے

  • نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    نیتو کپور کورونا سے صحتیاب

    بالی وڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپو رمحض ایک ہی ہفتے میں کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : نیتو کپور میں رواں ماہ 4 دسمبر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری ریاست سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔

    ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیتو کپور ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رہیں اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

    نیتو کپور کا دوسرا ٹیسٹ ایسے وقت میں منفی آیا جب کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو دعا کی اپیل کی تھی۔

    نیتو کپور کو اداکار ورون دھون اور فلم ساز راج مہتا کے ساتھ 4 دسمبر کو کورونا ہوا تھا اور یہ سب آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    اداکارہ کی بیٹی نے والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں نیتوکپور کی بیٹی نے 11 دسمبر کو والدہ کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ساتھ ہی انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    جبکہ دوسری جانب بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیتو کپور کی طرح ورون دھون اور راج مہتا کی طبیعت بھی کافی بہتر ہے اور وہ دوبارہ فلم کی شوٹنگ پر جانے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی تجاویز اور منفی ٹیسٹ آنے کے منتظر ہیں۔

    ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ دوسری جانب ’جگ جگ جیو‘ کی کاسٹ میں شامل انیل کپور اور کیارہ اڈوانی نے فلم کی شوٹنگ شروع کردی اور جلد ہی ورون دھون، نیتو کپور اور راج مہتا بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم جُگ جُگ جیو کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی لیکن اس معاملے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کردی گئی تھی-

  • یونیسیف نے کرونا کے اثرات کو دوسری جنگ عظیم کے برابر قرار دے دیا

    یونیسیف نے کرونا کے اثرات کو دوسری جنگ عظیم کے برابر قرار دے دیا

    یونیسیف نے کرونا کے اثرات کو دوسری جنگ عظیم کے برابر قرار دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پہلی بار یونیسف نے برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر گھرانوں کے لیے گھریلو ہنگامی امداد کا آغاز کیا ہے .

    دنیا بھر کے بچوں کو انسانی بنیادوں پر ترقیاتی امداد فراہم کرنے کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ایجنسی نے نوجوانوں پر کورونا وائرس وبائی امراض کے اثرات کو دوسری جنگ عظیم کے ساتھ تشبیہ دی ہے۔
    ایجنسی کا کہنا ہے کہ مارچ میں پہلے قومی لاک ڈاؤن کے بعد سے ان خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو معیشت کو نقصان پہنچا ہے اور اہم روزگار ضائع ہوچکے ہیں۔

    مئی میں ، چیریٹی فوڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری یوگو سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2.4 ملین بچے (17٪) غذائی غیر تحفظ کا شکار ہیں ۔ اور اکتوبر تک اس میں کہا گیا تھا کہ 900،000 اضافی بچے ایسے سکولوں میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جہاں‌ مفت کھانا دیا جاتا ہے .

    یونیسف نے اب چیریٹی اسکول فوڈکے لئے 25،000 یورو کی گرانٹ کا وعدہ کیا ہے جو اس رقم کا استعمال ساؤتھ وارک ، جنوبی لندن میں غذائی قلت کے شکار بچوں اور اہل خانہ کو دو ہفتہ کے کرسمس اسکول کی تعطیلات کے دوران فراہم کرے گا۔اس میں ہزاروں بچوں اور بڑوں کا ناشتہ دیا جائے گا.

    دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 18 لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ 7 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 11 ہزار 68 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 130 اور 99 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

    برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 854 اور 69 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

    روس میں 27 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 47 ہزار 968 ہے۔

    فرانس میں 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59 ہزار 72 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 18 لاکھ 88 ہزار کورونا کیسز اور 64 ہزار 809 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اٹلی میں بھی 18 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 65 ہزار 857 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کرونا سے ہلاکتوں کا پچھلے پانچ ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کرونا سے ہلاکتوں کا پچھلے پانچ ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کرونا سے ہلاکتوں نے پچھلے پانچ ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران آج سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں۔ پاکستان میں آج مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 9 ہزار 10 تک پہنچ چکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، بلوچستان میں 17 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799، اسلام آباد میں 35 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 کیسز رپورٹ ہوئے.

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 203، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، بلوچستان میں 17 ہزار 796، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 19.89 فیصد ہے۔

    این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 9.4 فیصد، بلوچستان میں 14.2، گلگت بلتستان میں 0.5، اسلام آباد 4.3، خیبر پختونخوا 7.2 اور سندھ میں 14.9 فیصد تک ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.8 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 7.71 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.04، کوئٹہ میں 5.06 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔