Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا ویکسین لگوانے پر سعودی عرب بازی لےگیا، اہم اعلان کردیا

    کورونا ویکسین لگوانے پر سعودی عرب بازی لےگیا، اہم اعلان کردیا

    کورونا ویکسین لگوانے پر سعودی عرب بازی لے گیا، اہم اعلان کردیا

    کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے سعودی عرب بازی لے گیا سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے موبائل ایپلی کیشن صحتی کے ذریعے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے شہریوں اور مکینوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

    خواہشمند افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین حکومت کی جانب سے مفت لگائی جائے گی۔

    سعودی عرب کی فوڈ اور خوراک اتھارٹی نے گذشتہ جمعرات کوامریکا کی دواساز فرم فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کو مملکت میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

    سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)کے مطابق’’اتھارٹی نے فائزر کے 24 نومبرکو فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ویکسین کے اندراج کی منظوری کا فیصلہ کیا تھا۔اب اس کمپنی کی ویکسین مملکت میں استعمال کے لیے درآمد کی جائے گی۔‘‘

    فوڈ اور ڈرگ اتھارٹی نے ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ہونے کا تفصیلی جائزہ لیا تھا اور کمپنی کے فراہم کردہ ڈیٹا کے جائزے کے لیے کئی اجلاس منعقد کیے تھے۔ان میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین اور سائنس دان بھی شریک ہوئے تھے۔دواساز کمپنی کے نمایندے سے ملاقاتوں میں اتھارٹی نے مختلف سوالات پوچھے تھے۔

    سعودی عرب میں فائزر کی مہیا کردہ ویکسین تین مراحل میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 65 سال سے زاید عمر کے شہریوں اور مکینوں کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف محاذِ اوّل پر لڑنے والے طبّی عملہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پہلے سے مختلف دیرینہ امراض کا شکار افراد کو ترجیحاً سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

  • امریکہ میں کرونا ویکیسن سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    امریکہ میں کرونا ویکیسن سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    امریکہ میں کرونا ویکیسن سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ملک بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے

    جرمن کمپنی بائیو این ٹیک اور فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ مشی گن میں ایک فیکٹری سے اتوار کو روانہ کی گئی۔ اس کیساتھ ہی امریکہ میں ویکسین کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سب سے پہلے یہ ویکسین ایک نرساور نرسنگ ہومز میں بزرگ افراد کو لگائی گئی۔ امریکہ کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ لگوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والوں کو کچھ عرصے بعد ویکیسن لگوانا چاہئے ۔ میں منتظر ہوں مناسب وقت پر ویکسین لگواؤں گا۔

    امریکہ کے مقامی میڈیا میں خبرآئی تھی کہ ٹرمپ کے ساتھ ہی نائب صدر مائیک پینس اور دیگر اعلی عہدیداروں کو ویکسین لگائی جائے گی تا ہم ٹرمپ نے ویکسین فی الحال لگوانے سے انکار کیا ہے

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کرونا ویکسین اسرائیل پہنچنے پر اسرائیلیوں کا جشن،اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا اعلان

     

  • کرونا سے مزید 73 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا سے مزید 73 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پاکستان میں دوسری لہر جاری ہے،مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 73 افراد کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 905 ہو گئی ہے، ملک میں 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہو چکے اور 48 ہزار 8 زیر علاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 422 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 477، اسلام آباد میں 377، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 175 اور آزاد کشمیر میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 787، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، بلوچستان میں 17 ہزار 771، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔

  • بل گیٹس نے کروناوائرس کے پھیلاؤ  بارے خطرناک بات کہہ دی

    بل گیٹس نے کروناوائرس کے پھیلاؤ بارے خطرناک بات کہہ دی

    بل گیٹس نے کروناوائرس کے پھیلاؤ بارے خطرناک بات کہہ دی

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال پر مزید تشویش ناک بات کہہ دی .مائیکروسافٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن 2020 تک جاری رہنا چاہیے اور ریسٹورانٹس مزید چھ ماہ تک بند رہنے چاہیے. بل گیٹس کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق لاک ڈاون 2022 میں داخل ہوسکتا ہے جس کے بعد اگلے چھ ماہ تک ریستوران اپنے دروازے بند کردیں گے۔

    ارب پتی مائیکرو سافٹ کے بانی نے اتوار کے روز سی این این کے جیک ٹپر کے ساتھ انٹرویو کے دوران اپنی پیش گوئیاں بیان کیں جس میں یہ بات کہی. امریکہ میں کورونا مریضوں کی نئی تعداد سامنے آئی ہے . اور ہسپتالوں میں بھی یہ تعداد بڑھ رہی ہے.

    یہ پوچھے جانے پر کہ وہ کس طرح صورت حال کو یہ سمجھتے ہیں‌کہ بحران آجائے گا ، گیٹس نے کہا: ‘ٹھیک ہے ، اگلے چار سے چھ مہینوں میں اس وبا کا سب سے زیادہ بڑھ جانا متوقع ہے .

    عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 27 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 20 ہزار 306 اموات ہو چکی ہیں۔

    دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 9 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

    امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 6 ہزار459 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 67 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار393 اور 98 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

  • جنوب مشرقی لندن میں کرونا کا پھیلاؤ تیز،تعلیمی ادارے بند

    جنوب مشرقی لندن میں کرونا کا پھیلاؤ تیز،تعلیمی ادارے بند

    جنوب مشرقی لندن میں کرونا کا پھیلاؤ تیز،تعلیمی ادارے بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لندن میں سکول دوبارہ سے بند ہو گئے ہیں اور آن لائن کلاسز شروع کر دی گئی ہیں

    سکائی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق لندن میں کرونا کی وبا پھر بڑھ رہی ہے،جنوب مشرقی لندن میں واقع رائل بورو آف گرین وچ کے اسکولوں کو کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پیر کے روز سے بندکیا جا رہا ہے اور کلاسز آن لائن ہوں گی

    ایک کھلے خط میں ، کونسل کے رہنما ڈینی تھورپ نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں گرین وچ میں صورتحال اب انتہائی تیزی سے خراب ہو رہی ہے،مجھے آج پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ساتھیوں نے بریفنگ دی ہے کہ گرین وچ میں وبائی امراض تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے ہمیں سب کچھ بند کرنا پڑے گا، گرین وچ میں کرونا کی شرح مارچ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے

    مسٹر تھورپ نے مزید کہا ، ان وجوہات کی بناء پر میں نے گرین وچ کے تمام اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ پیر کی شام سے بند کردیں اورآن لائن کلاسز جاری رکھیں،خاندانوں کو لکھے گئے ایک اور خط میں ، مسٹر تھورپ نے زور دے کر کہا ہر کوئی یہ سمجھے کہ یہ کسی بھی طرح سے کرسمس کی تقریبات میں توسیع کرنے کا موقع نہیں ہے ،کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایسا کر رہا ہوں، سکول بند نہیں کریں گے تو انسانی زندگیاں خطرے میں آ جائیں گی

    پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گرین وچ میں 9 دسمبر تک 915 کرونا وائرس کے نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں – جو ہر 100،000 افراد میں 248.3 کیسوں کے مساوی ہیں۔

  • جرمنی میں دوبارہ لاک ڈاؤن، کرسمس کی تقریبات منسوخ، جرمن چانسلر کے بڑے فیصلے

    جرمنی میں دوبارہ لاک ڈاؤن، کرسمس کی تقریبات منسوخ، جرمن چانسلر کے بڑے فیصلے

    جرمنی میں دوبارہ لاک ڈاؤن، کرسمس کی تقریبات منسوخ، جرمن چانسلر کے بڑے فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں کرسمس سے قبل اور بعد میں عوامی نقل وحرکت میں اضافے سے کورونا وبا کی شدت میں اضافے کے خدشے کے باعث آئندہ ہفتے کے وسط میں سخت لاک ڈائون کی حکمت عملی کا اعلان کردیا گیا۔

    جرمنی میں غیر ضروری دکانیں ، ہیئر سیلون اور اسکول بند کر دیئے جائیں گے اور معاشرتی رابطے کو مزید محدود کردیا جائے گا، 16 دسمبر سے جرمنی میں زندگی دوبارہ جمود کا شکار ہو جائے گی۔ اس سخت لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوراک کی تجارت کرنے والی سپر مارکیٹوں کے علاوہ ملک بھر میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز پھر سے بند رہیں گے۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اتوار کے روز وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جرمنی کے تمام 16 وفاقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آن لائن مشاورتی اجلاس کے بعد کیا۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب تک کے نرم لاک ڈاؤن کے مقابلے میں یہ سخت لاک ڈاؤن 16 دسمبر سے 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

    اس موقع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے موجودہ حالات کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن کا یہ انتہائی فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بیس ہزار دو سو نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ برلن میں روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے اتوار کے روز بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب تیرہ لاکھ بیس ہزار سات سو سولہ ہو گئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انیس کے باعث مزید تین سو اکیس ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ ان نئی ہلاکتوں کے بعد جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد بھی اب اکیس ہزار آٹھ سو کے قریب ہو گئی ہے۔

    جرمنی میں کرسمس کے موقع پر تقریبات گھروں میں ہوں گی، اور تقریب میں پانچ سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکیں گے، تقریب میں 14 سال سے کم عمر بچے بھی شامل نہیں ہو سکیں گے،کمپنیوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ ملازمین کو گھر سے کام کرنے دیں یا کمپنی کی چھٹیوں میں توسیع کی پیش کش کریں۔

    جرمنی میں عوامی مقامات پر شراب کی فروخت پر پابندی ہوگی ،ریسٹورینٹ سے کھانا لے جانے کی اجازت باقی رہے گی ،روایتی طور پر نیا سال منانے کے لئے استعمال ہونے والے آتش بازی کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی

    نومبر میں جرمنی نے تفریحی اور ثقافتی سہولیات بند کردی تھیں اور ریستورانوں میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی تھی۔ گذشتہ ہفتے کے دوران ، جرمنی کے امراض قابو پانے والی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ انفیکشن کے رجحان نے تشویشناک موڑ لیا ہے۔ جس کی وجہ سے دوبارہ پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، جرمنی میں مذہبی تقریبات کی اجازت دی جائے گی ، بشرطیکہ ماسک پہنے ہوں ، گانے پر پابندی ہوگی۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 36 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 36 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 36 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8ہزار 832 ہو گئی ہے،2ہزار 362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4لاکھ 40ہزار787ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3لاکھ84 ہزار719 مریض صحتیاب ہوچکے اور 47ہزار236 زیر علاج ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 365 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 158، خیبر پختونخوا ایک ہزار371، اسلام آباد 368، گلگت بلتستان99، بلوچستان175 اور آزاد کشمیر میں191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار840، خیبر پختونخوا 52 ہزار449، سندھ ایک لاکھ 95 ہزار702، پنجاب ایک لاکھ 27 ہزار541، بلوچستان 17 ہزار745، آزاد کشمیر 7 ہزار719 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 791 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور سندھ میں 11.47 فیصد تک ہوگئی ہے۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • لاہوریوں نے پی ڈی ایم کا بیانیہ دھوم دھام سے دفن کردیا – فردوس عاشق اعوان

    لاہوریوں نے پی ڈی ایم کا بیانیہ دھوم دھام سے دفن کردیا – فردوس عاشق اعوان

    لاہور: لاہوریوں نے پی ڈی ایم کا بیانیہ دھوم دھام سے دفن کردیا – اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا- اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ لاہور کے باشعور اور پڑھے لکھے باسیوں نے پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت نہ کرکے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ لیڈر شپ شاہی محلوں میں زندگی گزار کر یا وراثت سے منتقل نہیں ہوتی، لیڈر پیدائشی ہوتا ہے جو قوم کو بحران سے نکالتا ہے۔ ان نام نہاد لیڈروں نے کرونا وباء کے بحران کے دوران ملک کو مزید بحران میں دھکیلنے کی کوشش کی۔ زندہ دلان لاہور نے انکے بیانیہ کو بڑی دھوم دھام سے دفن کر دیا۔

    حکومت نے نہ کوئی رکاوٹ کھڑی کی، نہ کنٹینر لگائے، نہ پکڑ دھکڑ کی اور نہ تصادم ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی فہم و فراست اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی اعلیٰ ظرفی نے پی ڈی ایم کی تصادم کی خواہش پوری نہ ہونے دی۔ حکومت نے راجکماری کی داتا کی نگری کا امن تباہ کرنے کی خواہش کو ملیامیٹ کیا۔ عوام نے شاہی محل میں بیٹھی راجکماری کی آواز پر کان دھرنے کے بجائے جیل میں بیٹھے شہباز شریف کے خفیہ پیغام کی پاسداری کی۔  ن لیگ کے صدر پر بازی لینے کا شوق پارٹی کی نائب صدر کو لے ڈوبا۔ 150 ایکڑ میں سے صرف پانچ ایکڑ پر سیاسی تھیٹر لگایا گیا، 10 ہزار کرسیاں رکھ کر یہ وزیر اعظم پاکستان کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں۔ آج لاہور نے انکے سیاسی بیانئے کا جلوس نکال دیا۔

        فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس جلسہ کی آڑ میں یہ منتخب حکومت کو گرانے نکلے تھے عوام کی عدم دلچسپی نے انکے جلسہ کو مینار پاکستا ن  کے ایک کونہ تک محدود کر دیا۔ حکومت نے اپوزیشن کے اس غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی۔  خلاف قانون اقدامات پر قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ جن لوگوں نے قانون توڑنے میں سہولت کاری کی اب ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ملک سے ظلم و جبر، نا انصافی اور اداروں کی بے توقیری کا گند صاف کر رہی ہے۔اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ٹکٹ میں دو  مزے لے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا جینا مرنا سندھ کے اقتدار کے ساتھ ہے۔ وہ اپنا اقتدار راجکماری پر کبھی نچھاور نہیں کریں گے۔ پی ڈی ایم تصادم اور سیاسی شہادت چاہتی تھی جسے حکومت کی بہترین حکمت عملی نے ناکام بنا دیا۔

         قبل ازیں میو ہسپتال میں کورونا مانیٹرنگ سنٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا پر سیاست کرنے والے نادان سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے 24 گھنٹے میں پنجاب میں 36 اموات لمحہ فکریہ ہیں۔ پی ڈی ایم والے منی لانڈرنگ سے کمائی گئی دولت اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مفاد پرستی کی اعلی مثال قائم کر رہے ہیں۔ سیاسی یتیموں کا بے روزگار ٹولہ کرونا کے خلاف مورچہ زن ہونے کے بجائے عوام کے خلاف مورچہ زن ہے۔

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو اکہتر لوگ کرونا کی وجہ سے آئی سی یو میں چلے گئے جبکہ 26 مریض وینٹی لیٹر اور 261 مریض اکسیجن پر ہیں۔ یہ فائیو سٹار ہوٹلوں میں رہنے والے اور جلسوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سہولیات سے بھرپور وی وی آئی پی کنٹینرز والے عام آدمی کی تکلیف کا اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی معمولی سی بیماری کا علاج کروانے کے لیے باہر بھاگ جاتے ہیں اور پاکستان میں علاج کروانا توہین سمجھتے ہیں۔

        معاون خصوصی نے کہا کہ لاہور کبھی بھی ا ن کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوگا، یہ اس جگہ پر دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں جہاں سے انہیں 80 فیصد نشستیں ملی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے نہ کوئی راستہ بلاک کیا نا کنٹینر لگائے اور نہ پکڑ دھکڑ کی۔ ان کو کھلی چھٹی قانون ہاتھ میں لینے کے لئے نہیں دی نہ جتھے بنا کر اور تصادم کرنے کے لیے دی ہے۔

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے کل اپنی پیشی کے بعد نہ  تو لوگوں کو جلسے کی دعوت دی اور نہ استعفی کا کہا۔جس خاتون کے گھر کے افراد اس کے بیانئے کے ساتھ نہ ہو تو عوام کی سے اس پر یقین کر سکتے ہیں۔گیارہ کرپٹ جماعتوں کا اتحاد صرف کھاؤ پیو پروگرام میں مصروف ہے یہ لوگ اداروں کو بے توقیر کر کے کے دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار ہے۔  مینار پاکستان کو بھرنے کا دعوی کرنے والوں نے صرف 30 فیصد حصے پر سیاسی تھیٹر لگایا ہے۔ یہ لوگ تصادم اور عوام کو ڈھال بنا کر اقتدار کے سنگھاسن پر چڑھنا چاہتے ہیں ہم نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی ہے۔

  • پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی کرونا کا شکار

    پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    معروف عالم دین و خطیب ،تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں

    سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔

    مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی

    خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے تین ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 72 اموات ہوئی ہیں

  • گلوکار شہزاد رائے کے قریبی عزیز کورونا سے انتقال کر گئے

    گلوکار شہزاد رائے کے قریبی عزیز کورونا سے انتقال کر گئے

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے قریبی دوست کے والد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں ایک افسوسناک پیغام جاری کیا ہے۔


    شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ عبید الحق جو نہ صرف میرے ساؤنڈ انجینئر ہیں بلکہ گزشتہ 15 سال سے میرے دوست بھی ہیں، آج عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اُن کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

    گلوکار نے کہا کہ عبیدالحق کے والد گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

    اُنہوں نے اپنے دوست کے والد کی مغفرت اور اہلِخانہ کے صبر و جمیل کے لیے بھی دُعا کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں آج صبح 9 بجے تک کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 1 سو 42 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 547 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3 لاکھ 72 ہزار2 سو 71 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    لیجنڈری اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمبرج ہو گیا

    اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں