Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 13 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 13 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 13 اموات ہوئی ہیں جبکہ 641 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 638 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار452 ہو گئی ہے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 913 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار425، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار644، گلگت بلتستان میں 4ہزار 33 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار398 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار288 ، سندھ میں 2 ہزار574، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 اموات ہو چکی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 9ہزار 174 مریض زیرعلاج ہیں اور3لاکھ 6 ہزار 640 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

  • پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ، کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزیاں،شرکا میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

    پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ، کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزیاں،شرکا میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

    لاہور:پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ، کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزیاں،شرکا میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنے پہلے ہی جلسے میں انتظامیہ کے ساتھ طے کیے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کردی۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے گوجرانولہ کے جناح اسٹیڈیم میں آج کے جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی جس پر انتظامیہ نے سخت شرائط اور معاہدہ طے کر کے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دی تھی۔

    اپوزیشن اورانتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق جلسے سے قبل پی ڈی ایم اے نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ طے پایا تھا کہ کوئی کارکن ماسک کے بغیر جلسے میں شریک نہیں ہوگا،اس کے برعکس پی ڈی ایم کے کارکنان بغیر ماسک کے جلسے میں شرکت کی اور کسی بھی جماعت کے مرکزی رہنما یا ذمہ دار نے اپنے کارکنان کو ضابطے اخلاق کی خلاف ورزی سے نہیں روکا۔

    معاہدے کے مطابق طے پایا تھا کہ جلسے کے منتظمین شرکا کو اسٹیڈیم میں آنے اور جانے والے گیٹ پرسینٹی ٹائزر دینے کے پابند ہوں گے جبکہ پنڈال میں موجود شرکا کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا مگر ایسا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا،اس کے علاوہ جی ٹی روڈ، نیشنل ہائی وے پراستقبالی کیمپ لگانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    اس کےعلاوہ جلسے کے شرکا کی براہ راست جلسہ گاہ پہنچنے کی شق بھی انڈرٹیکنگ میں شامل تھی، مگر نون لیگ، جے یو آئی(ف) اور پیپلزپارٹی کی جانب سے انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کی گئی، مسلم لیگ (ن) نے گزر گاہوں پر جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے، مریم نواز نے شاہدرہ میں استقبالی کیمپ سےخطاب کیا،جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی گوجرانوالہ جاتے ہوئے راستے میں کارکنان اور عوام سے خطاب کیا۔

    سیاسی جماعتوں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سیاسی جماعتوں کے قافلے رنگ روڈ سے جلسہ گاہ کی طرف جائیں گے مگر مریم نواز نے قافلےکو ٹھوکر نیاز بیگ سے لےجانے کی کوشش کی، علاوہ ازیں مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر، فضل الرحمان،بلاول بھٹو نے خود بھی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس ماسک کے بغیر کارکنان سے خطاب کیا، اس کے ساتھ ہی مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری،راناثنا، عطا تارڑ، مولانا امجد بھی پنڈال میں بغیر ماسک نظر آئے۔

  • 11سیاسی جماعتوں کا اتحاد:چاروں صوبوں اورآزادکشمیرسے لوگوں کوشرکت کی دعوت مگرپنڈال پھربھی بھرانہ جاسکا

    11سیاسی جماعتوں کا اتحاد:چاروں صوبوں اورآزادکشمیرسے لوگوں کوشرکت کی دعوت مگرپنڈال پھربھی بھرانہ جاسکا

    گوجرانوالہ :تین بڑی سیاسی جماعتوں سمیت11جماعتوں کا اتحاد:چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیرسےلوگوں کوشرکت کی دعوت مگرپنڈال پھربھی بھرانہ جاسکا،اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باوجود بڑی بڑی جماعتیں جناح اسٹیڈیم کو بھر نہ سکیں۔جبکہ جلسے میں شرکت کے لیے 11 سیاسی جماعتوں کی کوششیں بھی بارآورثابت نہ ہوسکیں

    دوسری طرف اس بات کی تصدیق اینکر پرسن صابر شاکر کی رپورٹ سے ہوگئی ، صابرشاکرکہتے ہیں کہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے پہلے پاور شو سے متعلق بتایا کہ تین بڑی سیاسی پارٹیاں سمیت 11 جماعتیں پہلا پاور شو کررہی ہیں اور جلسہ گاہ میں کارکنان اور لیڈروں کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں لیکن جگہیں پھر بھی خالی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باوجود بھی جگہیں خالی ہیں جبکہ گوجرانولہ کے کے آدھے اسٹیڈیم میں اسٹیج لگایا گیا ہے تاکہ جگہ بھری ہوئی نظر آئے لیکن کیا گوجرانوالہ میں گیارہ جماعتوں کے جلسے میں پنڈال بھر گیا۔

    خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنے پہلے ہی جلسے میں انتظامیہ کے ساتھ طے کیے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 88 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 88 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 88 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    باغی ٹی وی: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 88 لاکھ ایک ہزار 325 افراد متاثر اور 10 لاکھ 97 ہزار 706 ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 54 ہزار 587 ہوگئی ہے اور 85 لاکھ 49 ہزار32 ایکٹیو کیسزہیں۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 21 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور81 لاکھ 50 ہزار 383 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 73 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 11 ہزار 337 اموات ہوئی ہیں۔برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 51 ہزار 779 اموات ہوئی ہیں۔

    روس میں 13 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 491 ہو گئی ہے.اسپین میں9لاکھ37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار413 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ31 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور24ہزار921 اموات ہوئی ہیں۔

    کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار306 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 56 ہزار 951 افراد متاثر اور 35 ہزار 511 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

    رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

  • پاکستان میں کرونا سے 7 مزید اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے 7 مزید اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے 7 مزید اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 659 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 621 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 21ہزار877 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9 ہزار421 مریض زیرعلاج ہیں اور3لاکھ 5ہزار 835 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2 ہزار279 اور سندھ میں 2 ہزار568 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 193، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار781 ہوگئی ہے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار367، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار249، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار521، بلوچستان میں 15 ہزار621، گلگت بلتستان میں 4ہزار61 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار322 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے،ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے،

  • پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ اور بچوں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی اطلاع.والدین اورحکام پریشان

    پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ اور بچوں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی اطلاع.والدین اورحکام پریشان

    لاہور: سکول کھولنے کے اثرات نظر آنے لگے، پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ اور بچوں میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی اطلاع، لاہور کے بڑے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے تصدیق کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بیکن ہاوس سکول ڈیفنس اور لرننگ الائنس ڈیفنس برانچ میں متعدد کورونا کے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ والدین کی جانب بھیجے گئے موبائل پیغامات میں سکول انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ڈیفنس بیکن ہاؤس سکول میں میاں بیوی اساتذہ کورونا سے متاثر ہیں۔

    بیکن ہاؤس سکول کے عہدے دار علی احمد خان کا کہنا تھا، بیکن ہاؤس سکول سسٹم میں انگلینڈ کی طرز پر سسٹم متعارف کروایا گیا ہے،اس کی بدولت کھیل کے میدان میں بھی طلبہ ایک دوسرے سے الگ الگ ہوتے ہیں، ایک ہی وقت میں ایک سیکشن پلے گراؤنڈ میں جاتا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ اساتذہ میاں بیوی ہیں،گزشتہ دنوں رزلٹ پازیٹو آنے پر ان دونوں اساتذہ نے گھر میں قرنطینہ اختیار کرلیا ہے،دوسرے بچوں میں کسی قسم کی علامات نہیں، اس کے باوجود متعلقہ سیکشنز کو مقررہ مدت تک کچھ دنوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔ادھرجان لرننگ الائنس ڈیفنس برانچ میں 3 بچے کویڈ 19 سے متاثر ہیں۔

    سکول انتظامیہ نے نے سولہ اکتوبر سے 23 اکتوبر تک چوتھی، پانچویں،او اور اے لیول کی کلاسز کو بند کر دیاہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگر بچے صحت مند ہو جاتے ہیں تو وہ 26 تاریخ کو سکول میں آئیں گے۔

    دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے،موسم سرما کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے۔

  • کورونا وائرس کی دوسری لہر فرانس کے 9 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ

    کورونا وائرس کی دوسری لہر فرانس کے 9 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ

    کورونا وائرس کی دوسری لہر فرانس کے 9 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت 9 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فرانسیسی صدر ایمانویئل میکرون نے کہا ہے کہ کرفیو کا آغاز ہفتے سے ہوگا، رات نوسے صبح چھ بجے تک گھر سےنکلنے پر پابندی ہو گی۔ ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    کئی دوسرے یورپی ممالک بھی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ جرمنی اور نیدرز لینڈ میں جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کے تحت کیفے اور ریستوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سپین نے بھی کورونا خدشے کے پیش نظر کیٹالونیا میں جمعرات سے 15 روز کیلئے ریستوران بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیک ریپبلک کی حکومت نے طلبا میں وبا پھیلنے کے خطرے سے بچنے کیلئے سکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، مذکورہ ملک میں گزشتہ 2 ہفتوں میں ایک لاکھ افراد میں انفیکشن ریٹ 581.3 تک پہنچ گیا جس کے بعد حکومت نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئرلینڈ میں بھی عوام کے ایک دوسرے کے گھروں میں آنے جانے اور ملاقاتوں پر جمعرات سے پابندی کا اعلان کیا گیا ہے.
    عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں3 کروڑ87 لاکھ 43ہزار864 افراد متاثر اور10 لاکھ96ہزار876 ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ91 لاکھ 23ہزار542 ہوگئی ہے اور 85 لاکھ 23 ہزار446ایکٹیو کیسزہیں۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 21 ہزار843 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور81 لاکھ 50 ہزار43 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 73 لاکھ 5ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 11ہزار311 اموات ہوئی ہیں۔

    برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 51 ہزار 779 اموات ہوئی ہیں۔روس میں 13 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 23ہزار205 ہو گئی ہے۔

  • کورونا کی دوسری لہرپہلے سے زیادہ خطرناک، پنجاب کے 2 وزرا کورونا وائرس کا شکارہوگئے

    کورونا کی دوسری لہرپہلے سے زیادہ خطرناک، پنجاب کے 2 وزرا کورونا وائرس کا شکارہوگئے

    لاہور :کورونا کی دوسری لہرپہلے سے زیادہ خطرناک، پنجاب کے 2 وزرا کورونا وائرس کا شکارہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دو وزرا میاں اسلم اقبال اورسید حسین جہانیاں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے ، پنجاب کے دو وزرا وزیر صعنت و پیداوار میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر صنعت و تجار ت پنجاب اور وزیر زراعت نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا اور عوامی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں، میاں اسلم اقبال کی گزشتہ شام طبیعت ناساز ہوئی۔

    خیال رہے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی اموات ہوئیں، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2ہزار277 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار237ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 96ہزار989ہوچکی ہے۔

    واضح رہے پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے ساتھ ہی ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا ایڈوائزری بورڈ نے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ رینڈم ٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزانہیں ، کوروناایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

    پنجاب حکومت نے صوبے میں اجتماعات پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے، دفعہ 144 کےنفاذ پرحتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کرے گی۔

  • کرونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی

    کرونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی

    کرونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 614 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 464، بلوچستان میں 15 ہزار 599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982، اسلام آباد میں 17 ہزار 681 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 258 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار681 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • کووڈ 19 ویکسینز پرگمراہ کن ویڈیوز:گوگل نےاہم اعلان کردیا

    کووڈ 19 ویکسینز پرگمراہ کن ویڈیوز:گوگل نےاہم اعلان کردیا

    واشنگٹن : کووڈ 19 ویکسینز پرگمراہ کن ویڈیوز:گوگل نےاعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ یوٹیوب پر کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے جھوٹی اور گمراہ کن تفصیلات ر مبنی ویڈیوز کو ہٹایا جائے گا۔

    کمپنی کی جانب سے ہر اس مواد پر پابندی عائد کی جائے گی جس میں عالمی ادارہ صحت یا کسی ملک کی طبی انتظامیہ کی سفارشات سے متضاد معلومات دی جائے گی۔

    کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس کی جانب سے ایسی ویڈیوز کو بھی ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے تحت ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا جائے گا جن میں کہا جائے گا کہ کووڈ 19 ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے،

    ادارے کی طرف سے خبردار کیا گیا ہےکہ یا وہ بانجھ پن کا شکار ہوسکتے ہیں یا یہ ایک ایسا ذریعہ ہوگا جو حکومتوں کو لوگوں میں نگرانی کرنے والی چپ نصب کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔یہ نئی پالیسی یوٹیوب کی کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن تفصیلاات کی روک تھام کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    اس سے قبل فیس بک کی جانب سے بھی اسی طرح کے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے منگل کو کہا تھا کہ وہ اینٹی ویکسین اشتہارات پر پابندی عائد کررہی ہےیوٹیوب کی جانب سے پہلے ہی ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جارہا ہے جو کووڈ 19 کی موجودگی سے انکار پر مبنی ہیں۔

    اپریل میں گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کی جانب سے ایسی ویڈیوز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی تھی جس میں 5 جی کو کورونا وائرس کا باعث قرار دیا گیا تھا۔

    یوٹیوب کے مطابق رواں سال فروری سے اب تک کورونا وائرس اور کووڈ 19 سے متعلق گمراہ کن یا خطرناک معلومات پر مبنی 2 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے کووڈ 19 کی ویکسینز سے متعلق مستند تفصیلات کو پھیلانے کے لیے بھی اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    تاہم بظاہر کمپنی کی جانب سے اینٹی ویکسین مواد کو مکمل طور پر پلیٹ فارم سے ہٹانے کا منصوبہ نہیں۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ویکسین کے حوالے سے ‘بڑے خدشات’ کو بیان کرنے والی ویڈیوز کو نہیں ہٹایا جائے گا۔

    تاہم کمپنی کو امید ہے کہ نئی پالیسی سے کووڈ 19 کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلاات کے پھیلاؤ کو نمایاں حد تک محدود کیا جاسکے گا۔