Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کرونا نے "گھر” کرلیا، ایک اور ادارہ بند

    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کرونا نے "گھر” کرلیا، ایک اور ادارہ بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مقامی میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسز سامنے آگئے

    کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ایک ہفتے کے لیے کالج کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.،کالج میں یکم نومبر تک تدریسی عمل معطل رہے گا،

    کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

    قبل ازیں اسلام آباد کے مزید 4 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق ہو گئی،ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس ٹو میں 2کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں جی الیون تھری کے نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں ایف ایٹ ون نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

    اسلام آباد کے دو کالج اور تین اسکولوں کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ ہرانسٹی ٹیوٹ میں کوویڈ 19 کے 2 مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو فی الحال سیل کردیا گیا ہے ، اور ڈس انفیکشن جاری ہے۔ وزارت نے انسٹی ٹیوٹ میں موجود تمام طلبہ اور عملے کے ٹیسٹ کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے غیر متعینہ وقت تک بند رہیں گے۔

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

  • کرونا کے خاتمے کیلئے ویکسین حلال ہو گی یا حرام؟ نئی بحث سے عوام پریشان

    کرونا کے خاتمے کیلئے ویکسین حلال ہو گی یا حرام؟ نئی بحث سے عوام پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے بنائی گئی ویکسین حلال ہو گی یا حرام، اس پر بحث شروع ہو گئی

    کرونا وائرس کی ویکسین کے حلال یا حرام ہونے کے حوالہ سے بحث انڈونیشیا میں شروع ہوئی ہے،وہاں عوام میں بحث شروع ہونے کے مطابق انڈونیشیا کے صدر نے عوام کو بے چین اور پریشان ہونے سے گریز کی تلقین کی ہے۔

    انڈونیشیا کے عوام میں کورونا وائرس کے انسداد کی ویکسین کے حوالے سے اضطراب بڑھ رہا ہے کہ آیا یہ حلال بھی ہو گی یا نہیں۔ انڈونیشی علماء کونسل نے سن 2018 میں فتویٰ دیا تھا جس نے خسرہ بیماری کی ویکسین کو حرام قرار دے کر اس کا استعمال ممنوع کر دیا تھا۔اس تناظر میں انڈونیشا کے صدر جوکو ویدودو نے اپنی عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے انسداد کی ویکسین کے حوالے سے قبل از وقت پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔

    انڈونیشیا میں کرونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65,000 سے تجاوز کر چکی ہے اور اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہزار چھ سو سترہ ہے۔ انڈونیشیائی حکومت کرونا کے انسداد کیلئے دستیاب ہونے والی ویکسین کی منظوری رواں برس نومبر میں دینے والی ہے۔

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

    انڈونیشیا کے صدر کے علاوہ ماہرین کا بھی خیال ہے کہ ہزاروں جزائر پر مشتمل ملک کی دو سو ستر ملین آبادی کو ویکسین کی فراہمی انتہائی پیچیدہ عمل ہے۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ویکسین لگانے کا عمل اسی وقت شروع ہو گا جب ماہرین کے ساتھ ساتھ علماء کونسل بھی اسے حلال قرار دے گی۔ انڈونیشیا کی حکومت پہلے ہی 50 ملین ویکسین کی خوراک دواساز چینی کمپنی سائنوویک سے اگلے برس مارچ تک حاصل کرنے کا ایک معاہدہ کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ 100 ملین خوراک آسٹرا زینیکا سے اگلے برس اپریل تک حاصل کرنے کا بھی معاہدہ کیا جاچکا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات کے ساتھ مریضوں میں بھی ایک بار پھر مزید اضافہ ہونے لگا

    پاکستان میں کرونا سے اموات کے ساتھ مریضوں میں بھی ایک بار پھر مزید اضافہ ہونے لگا

    پاکستان میں کرونا سے اموات کے ساتھ مریضوں میں بھی ایک بار پھر مزید اضافہ ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 اموات ہوئی ہیں جبکہ 736 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 702 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 642 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 9 ہزار 136 صحتیاب ہوچکے ہیں

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 438 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 107، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 641، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810، بلوچستان میں 15 ہزار 738، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 323 اور سندھ میں 2 ہزار 590 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 266، اسلام آباد میں 201، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 اموات ہوئی ہیں۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

  • کورونا کیسز میں اضافہ:اگرعوام الناس نے احتیاط نہ کی توپھرلاک ڈاون لگانا پڑے گا:این سی او سی

    کورونا کیسز میں اضافہ:اگرعوام الناس نے احتیاط نہ کی توپھرلاک ڈاون لگانا پڑے گا:این سی او سی

    لاہور:کورونا کیسز میں اضافہ:اگرعوام الناس نے احتیاط نہ کی توپھرلاک ڈاون لگانا پڑے گا:ا طلاعات کے مطابق کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کورونا وبا دوبارہ سراٹھار ہی ہے، آئندہ دو ہفتوں میں خاص توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پابندیوں اور کاروبار بند کرنے سے بچنا ہے تو ضابطہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔این سی او سی کے مطابق ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔این سی او سی نے شادی ہالز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ضابطہ کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں تیزی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 افراد انتقال کر گئے ہیں۔پاکستان میں تقریباً ڈھائی ماہ بعد ایک روز کے دوران کورونا سے یہ سب زیادہ اموات ہیں۔

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا

    اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت پر دوبارہ اقدامات کرنا پڑیں گے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کیے جاسکتے ہیں

    اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریزشریک ہیں،اجلاس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،تمام چیف سیکریٹریز کو ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ،ہائی رسک سیکٹرز ٹرانسپورٹ،مارکیٹس،شادی ہالز،ریسٹورنٹس اورعوامی اجتماعات پر توجہ دی جائے ،ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کویقینی بنایا جائے ،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ فوری کارروائی کرے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

  • برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر ، ریکارڈ 21 ہزار 331 کیسز سامنے آگئے

    برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر ، ریکارڈ 21 ہزار 331 کیسز سامنے آگئے

    برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر ، ریکارڈ 21 ہزار 331 کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی : برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر جاری ہے، ریکارڈ 21 ہزار 331 کیسز سامنے آئے جبکہ 241 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 43 ہزار 967 ہو چکی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق کئی علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں، وزیرِ صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کاروبار اور ملازمین کے لیے رکھے گئے 60 ملین پاؤنڈ کے پیکج پر مزید بات ہو سکتی ہے، مقامی لیڈر 65 ملین کا فنڈ چاہتے ہیں۔

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    دوسری جانب کورونا کے سبب یورپ کی معیشت کو مشکل صورتحال سے دوچار ہونے کا خدشہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، فرانس نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے رات کا کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ دیگر یورپی ممالک نے بھی وبا سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔
    واضح‌ رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ 64 ہزار 529 افراد متاثر اور 11 لاکھ 23 ہزار 217 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 65 ہزار 750 ہو گئی ہے اور 91 لاکھ 75 ہزار 562 ایکٹیو کیسز ہیں۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 222 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 56 ہزار 653 ہو گئی ہے۔

  • اگر یہ کام نہ کیا تو زندگیوں سے محروم ہو جائیں گے، اسد عمر نے قوم کو خبردار کر دیا

    اگر یہ کام نہ کیا تو زندگیوں سے محروم ہو جائیں گے، اسد عمر نے قوم کو خبردار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پھر ہم زندگیوں اور ذریعہ معاش دونوں سے محروم ہو جائیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے روزانہ کورونا سے اموات کی شرح 12 تھی جس میں گزشتہ ہفتوں کی نسبت 140 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ ہماری کوتاہی ہے، ہم اجتماعی طور پر ایس اوپیز کو نظر انداز کر رہے ہیں، جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

  • احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا تو کرونا کی وجہ سے  سنگین نتائج ہو سکتے ہیں. اسد عمر

    احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا تو کرونا کی وجہ سے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں. اسد عمر

    احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا توکرونا کی وجہ سے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں. اسد عمر

    باغی ٹی و ی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا ہے۔

    انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ جاں بحق افراد کی تعداد بارہ تھی جو پچھلے کئی ہفتوں کے مقابلے میں ایک سو چالیس فیصد زائد ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ ہم تمام احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اجتماعی غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اس کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ روش نہ بدلی گئی تو ہم زندگیاں اور روزگار کے ذرائع سے محروم ہو جائیں گے۔

    پاکستان میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پاکستان میں کرونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا سے 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 625 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 ہو گئی ہے،

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 760، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 708، بلوچستان میں 15 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب میں 2 ہزار 298 ، سندھ میں 2 ہزار 581 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 اموات ہو چکی ہیں

  • کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 6 لاکھ 64 ہزار 529 افراد متاثر اور 11 لاکھ 23 ہزار 217 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 65 ہزار 750 ہو گئی ہے اور 91 لاکھ 75 ہزار 562 ایکٹیو کیسز ہیں۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 222 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 56 ہزار 653 ہو گئی ہے۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 75 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

    برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہے۔روس میں 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔اسپین میں 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار 992 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 716 اموات ہوئی ہیں۔

    کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 29 ہزار 102 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 70 ہزار 876 افراد متاثر اور 33 ہزار 820 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بنا جب 24 گھنٹے کے دوران دنیا میں 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

    رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

  • پاکستان کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    پاکستان کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    پاکستان کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    باغی ٹی و ی : پاکستانیوں کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر، پاکستان میں ٹرائل کی جانے والی چینی ویکسین برازیل میں مکمل محفوظ قرار دے دی گئی۔

    برازیل میں اب تک 9 ہزار افراد کو کورونا کی تجرباتی ویکسین دی جاچکی ہے۔ برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے، آفادیت رپورٹ کلینکل ٹرائل مکمل ہونے پر جاری کی جائے گی۔ برازیلی ریاست ساؤپاولا نے فروری کے آخر تک 6 کروڑ چینی ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، برازیل میں کوروناسے اموات امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہیں
    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا سے 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 625 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان کو ملی بڑی کامیابی ، کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا آغاز