Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • لندن ایئرپورٹ،ہانگ کانگ اور اٹلی جانے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

    لندن ایئرپورٹ،ہانگ کانگ اور اٹلی جانے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

    لندن ایئرپورٹ،ہانگ کانگ اور اٹلی جانے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

    باغی ٹی وی : ہانگ کانگ اور اٹلی جانےوالے مسافروں کو ایک گھنٹے کیلئے کورونا ٹیسٹنگ سے گزرنا ہوگا۔

    اس ٹیسٹ کیلئے مسافروں کو پہلے سے بکنگ کرانی ہوگی جس کی لاگت 17 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ہانگ کانگ اور اٹلی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے ملک آنے والے مسافروں کےکورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط عائد کررکھی ہے۔ہانگ کانگ اور اٹلی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے ملک آنے والے مسافروں کےکورونا ٹیسٹ منفی آنے کی شرط عائد کررکھی ہے۔

    کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

    رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

  • بھارت کی  نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ

    بھارت کی نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ

    بھارت کی نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ

    باغی ٹی وی : بھارت کی ایک سرکاری کمیٹی جسے کورونا وائرس کی پروجیکیشن کے حوالے سے ذمہ داری دی گئی ہے نے کہا ہے کہ آئندہ برس فروری تک ملک کی ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی میں سے لگ بھگ نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    کمیٹی کے مطابق اس سے اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں 75 لاکھ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور یہ امریکا کے بعد دوسرا سب سے زیادہ وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد والا ملک ہے.
    تاہم ستمبر کے مہینے میں وبا کی پیک (بلند ترین شرح) کے بعد اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، اور ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب اوسطاً روزانہ 61 ہزار 390 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

    انڈین انسٹیٹوٹ فار ٹیکنالوجی کانپور کے پروفیسر اور سرکاری کمیٹی کے رکن منندرا اگروال کہتے ہیں کہ ہمارے میتھیمیٹیکل ماڈل کے تخمینے کے مطابق اس وقت آبادی کا 30 فیصد حصہ وبا میں مبتلا ہوچکا ہے اور یہ فروری تک 50 فیصد ہوجائے گا۔

  • پاکستان میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پاکستان میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا سے 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 625 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 ہو گئی ہے،

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 760، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 708، بلوچستان میں 15 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب میں 2 ہزار 298 ، سندھ میں 2 ہزار 581 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 اموات ہو چکی ہیں

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 461 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 950 صحتیاب ہو چکے ہیں،پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 5 اموات ہوئی ہیں جبکہ 433 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 384 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 409 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 اموات ہوئی ہیں

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

  • امریکاکورونا کیلئےپاکستان جیسےاقدامات کرتا توکھربوں ڈالربچالیتا،دنیا عمران خان کوفالوکرے:عالمی ماہرِاقتصادیات

    امریکاکورونا کیلئےپاکستان جیسےاقدامات کرتا توکھربوں ڈالربچالیتا،دنیا عمران خان کوفالوکرے:عالمی ماہرِاقتصادیات

    عالمی بینک کے سابق چیف اکونومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر لیری سمرز نے پاکستان کے کورونا اقدامات کو زبردست قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا پاکستان کی طرح کووڈ کے خلاف اقدامات کرتا تو دس ٹرلین ڈالرز بچاے جا سکتے تھے.

    اس سے قبل عالمی ادارہ صحت، عالمی اقتصادی فورم اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ (IPC-IG) کی جانب سے منعقدہ نے بھی پاکستان کے کوروناوائر کی روک تھام کے لیے اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہے۔

    پاکستان کی سول اور عسکری قیادت. وفاقی اور صوبائی سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی نے تاریخی اقدامات سے نہ صرف قیمیتی جانوں کو بچایا بلکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا۔

    ایک ایسے وقت میں جب خطے اور دنیا میں اکثر ممالک کو تنقید کا سامنا ہے پاکستان کی کرونا حکمت عملی کی تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر چیلیجز کو کامیابیوں میں بدل سکتے ہیں۔

    امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل کےسابق سربراہ نے پاکستان کی کورونا کےخلاف حکمت عملی کی شاندار انداز میں تعریف کی۔ اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی طرح اقدامات کرتا تو10 ٹریلین ڈالرزکی بچت ہوسکتی تھی۔

    یاد رہے کہ عالمی بینک کے سابقہ سربراہان نے پاکستان کےکرونا اقدامات کوزبردست قرار دیا جبکہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیوایچ او)،ورلڈ اکنامک فورم بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کرچکے ہیں۔

    ورلڈاکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’کرونا کے خلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے‘۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرح نمو کے حوالے سے انڈیکس شیئر کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کی تھی۔

    راہول گاندھی نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کرونا بحران کے دوران حکومت پاکستان نے بھارت سے بہت زیادہ بہتر اقدامات کیے۔

    مائیکرو سافٹ کے بانی اور سماجی رہنما بل گیٹس نے بھی عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی اور مائیکرو لاک ڈاؤن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے اسے اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

  • ملک بھر میں کورونا کے مزید 567 کیسز سامنےآگئے

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 567 کیسز سامنےآگئے

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 567 کیسز سامنے آ گئے

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 567 کیسز سامنے آ گئے، ایک روز میں 16 شہری وبا کے ہاتھوں جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات ہوئیں جبکہ 567 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہو گئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 41 ہزار 713 ، پنجاب میں 1لاکھ1 ہزار 559 اور خیبرپختونخوا 38ہزار 598 تعداد ہے، اسلام آباد میں 17ہزار 996 اور بلوچستان میں 15ہزار 669، آزاد کشمیر 3 ہزار 437 اور گلگت میں 4047 تعداد ہو گئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 069 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے۔

  • کرونا وائرس کےسخت حملےجاری ہیں،جوبھی جلسےمیں آنا چاہےوہ ذمہ دارخود ہوگا،کرونا ہوگیا توہم ذمہ دارنہیں،پھرنہ کہنا:آصف زرداری

    کرونا وائرس کےسخت حملےجاری ہیں،جوبھی جلسےمیں آنا چاہےوہ ذمہ دارخود ہوگا،کرونا ہوگیا توہم ذمہ دارنہیں،پھرنہ کہنا:آصف زرداری

    کراچی: کرونا وائرس کے سخت حملےجاری ہیں،جوبھی جلسے میں آنا چاہے وہ اپناذمہ دارخود ہوگا،کرونا ہوگیا توہم ذمہ دارنہیں،پھرنہ کہنا ،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے باغ جناح جلسے سے قبل اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدیداران کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کل باغ جناح جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکن، اراکان اسمبلی اور عہدیداران کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں شریک کارکن ماسک، سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں، اراکین اسمبلی، عہدیدار، کارکنوں کو ماسک، سینی ٹائزر مہیا کریں۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ جس کسی نے جلسے میں آنا ہے وہ اپنی حفاظت کا بندوبست کرکے آئے ، اگرکسی کوکرونا ہوگیا تو ہم ذمہ دارنہیں ہوں گے

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے وبا سے بچنا لازمی ہے، قیادت کو کارکنوں کی صحت اور زندگی بہت عزیز ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے سابق صدر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا، ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آصف علی زرداری کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ آصف علی زرداری گزشتہ دنوں حکومت کے خلاف بنائے جانے والے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے حوالے سے متحرک تھے، انہوں نے اس حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں، جس کے دوران انہوں نے کرونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا تھا۔

  • بھارتی گلوکار کمارسانو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    بھارتی گلوکار کمارسانو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    بھارتی گلوکار کمار سانو بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوے کی دہائی میں شہرت کی بلندی کو چھونے والے پلے بیک گلوکار کمار سانو کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں- گلوکار کی ٹیم اپنے فیس بک پیج پر شائقین اورمداحوں کو COVID-19 کی تشخیص سے آگاہ کیا ہے۔

    فیس نُک پر دی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ہے ، "بدقسمتی سے سانو دا نے کورونا کا مثبت تجربہ کیا ہے براہ کرم ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔ آپ کا شکریہ۔

    بمبئی ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں سانو نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سلونی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے امریکہ لاس اینجلس جانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا ، "میں کافی دن سے اپنی اہلیہ سلونی ، بیٹی شینن اور انابیل کے ساتھ رہنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا اور اب آخر کار ، میں اپنی سالگرہ ، 20 اکتوبر ، ان کے ساتھ گزاروں گا۔”

    تاہم 62 سالہ کمار سانو پرواز سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی شرط کی وجہ سے علامتیں نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرایا جو حیران کن طور پر مثبت آگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنگر کمارسانو میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور ان میں کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    کمار سانو کی اہلیہ سلونی نے بتایا کہ اگر وہ تب تک ٹھیک محسوس کرتے ہیں تو وہ 8 نومبر کو امریکہ آئیں گے اور اگر وہ نہ آسکے تو ہم سب ان کے ساتھ تہوار منانے ممبئی جائیں گے۔

    کمار سانو کے بیٹے جان کمار سانو فی الحال بگ باس 14 پر نظر آ رہے ہیں۔ ان کے بیٹا ریئلٹی شو میں داخل ہونے سے پہلے ، گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اپنے مداحوں سے اپنے بیٹے کی حمایت کرنے کی درخواست کی گئی۔
    https://www.instagram.com/tv/CFoCd9qpFa0/?igshid=1fognan54zdre
    ویڈیو میں ، انہوں نے کہا ، “آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میرا بیٹا جان بگ باس کے گھر جارہا ہے۔ اس کے ساتھ میری تمام نیک تمنائیں ، اس کے ساتھ ہیں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کا ساتھ دیں تاکہ وہ کامیابی حاصل کرے اور گیم شو جیت سکے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب بھی اسے نیک خواہشات بھیجیں۔ برائے مہربانی اس کی حمایت کریں۔ ”

    واضح رہے کہ اس سے قبل ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا بھی کورونا وئارس کا شکار ہوئے تھے جنہوں نے بعد میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ اب صحتیاب ہو چُکے ہیں –

    کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا بعد ازاں اداکار آفتاب شیو داسانی نے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی9 تصدیق کی تھی-

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔

    بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے بھارت اس وقت دنیا سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔

    سلمان خان نے بھارتی اداکار فراز خان کے ہسپتال کے بل ادا کر دیئے

    ارجن کپور نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

    ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • سنیئرتجزیہ نگار،ممتازصحافی مظہرعباس بھی کرونا وائرس کاشکار، اللہ شفاعطافرمائیں،صحت وتندرستی سے نوازیں:مبشرلقمان

    سنیئرتجزیہ نگار،ممتازصحافی مظہرعباس بھی کرونا وائرس کاشکار، اللہ شفاعطافرمائیں،صحت وتندرستی سے نوازیں:مبشرلقمان

    لاہور:سنیئرتجزیہ نگار،ممتازصحافی مظہرعباس بھی کرونا وائرس کاشکار، اللہ شفاعطافرمائیں،صحت وتندرستی سے نوازیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرصحافی تجزیہ نگار مظہرعباس کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کےسنیئرتجزیہ نگار،ممتازصحافی مبشرلقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مظہرعباس کی بیماری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی

     

     

    اپنے ٹویٹ پیغام میں سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ہمارے معززاورنہایت ہی قابل احترام دوست مظہرعباس کرونا وائرس کا شکارہوگئےہیں اورمیں ان کی صحت یابی کےلیے اللہ کے حضوردعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مظہرعباس کوصحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے

    مبشرلقمان نے دیگربیماروں کے لیے بھی جلد صحت یابی کی دعاکی

  • کرونا وائرس نے پھرسراٹھا لیا:چوبیس گھنٹوں میں مزید 6 ہزار جانیں لے لیں

    کرونا وائرس نے پھرسراٹھا لیا:چوبیس گھنٹوں میں مزید 6 ہزار جانیں لے لیں

    شنگھائی: کرونا وائرس نے پھرسراٹھا لیا:چوبیس گھنٹوں میں مزید 6 ہزار جانیں لے لیں،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی، کرونا کی اس دوسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 100 افراد ہلاک جب کہ 4 لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

    شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 11 لاکھ 9 ہزار 250 ہو گئی ہیں۔

    یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 215 ممالک اور علاقوں میں 3 کروڑ اور 95 لاکھ 93 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 58 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 23 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ 88 ہزار ہے، جن میں 53 لاکھ 95 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں کرونا بدستور بے قابو ہے، ایک دن میں مزید 62 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 74 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اموات 1 لاکھ 13 ہزار ہو چکی ہیں۔

    برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 53 ہزار ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 1 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں وائرس سے اموات 23 ہزار 700 سے زائد ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 69 ہزار ہو چکی ہے۔