Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی

    باغی ٹی و ی :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار تک پہنچ گئی، وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
    برازیل میں مزید 13 سو ایک، امریکا میں 1284 اور بھارت میں ایک ہزار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ میکسیکو میں مزید 737، کولمبیا میں 308 اور ایران میں 174 افراد جان سے گئے۔

    روس میں 124، سعودی عرب 34، بنگلہ دیش 44، بولیویا 66، رومانیہ میں 53 افراد لقمہ اجل بنے۔ گوئٹے مالا میں 29 اور ہنڈراس میں 18 افراد کورونا وائرس کے سبب موت کا شکار ہوئے۔
    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 89 ہزار 492 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 512 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 39 لاکھ 41 ہزار 358 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 70 ہزار 415 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 15 ہزار 666 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 2 ہزار 47 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 239 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 28 لاکھ 43 ہزار 204 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 5 ہزار 564 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 32 لاکھ 29 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے۔

    یورپ اور باقی دنیا میں مہلک وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ لاطینی امریکا کے ممالک برازیل، میکسیکو اور پیرو سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے

  • کورونا وائرس کی افواہوں سے دنیا بھر میں 800 افراد ہلاک ہوگئے

    کورونا وائرس کی افواہوں سے دنیا بھر میں 800 افراد ہلاک ہوگئے

    نیویارک :کورونا وائرس کی افواہوں سے دنیا بھر میں 800 افراد ہلاک ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق 2020 کے ابتدائی 3 مہینے میں کورونا وائرس کے حوالے سے جعلی معلومات کے پھیلاؤ کے نتیجے میں دنیا بھر میں کم از کم 800 افراد ہلاک ہوگئے۔

    آن لائن نقصان دہ معلومات کے نتیجے میں 6 ہزار کے قریب افراد ہسپتال پہنچ گئے۔یہ بات جریدے امریکن جرنل آف ٹروپیکل میڈیسین اینڈ ہائی جین میں شائع تحقیق میں سامنے آئی۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ جعلی تفصیلات کے پھیلاؤ میں افواہوں اور سازشی خیالات نے اہم کردار ادا کیا اور انفرادی و برادری کی سطح پر شواہد پر مبنی گائیڈلائنز کی جگہ انہیں ترجیح دینے کے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق طبی اداروں کو کووڈ 19 سے متعلق جھوٹی معلوماتکو رئیل ٹائم ٹریک کرنا چاہیے جبکہ مقامی برادریوں اور حکومتی اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملاکر ان کی روک تھام کرنی چاہیے۔

    تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ متعدد افراد بظاہر قابل اعتبار نظر آنے والے مشوروں جیسے ادرک کی بہت زیادہ مقدار، مخصوص وٹامنز کے استعمال اور دیگر کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سے بھی لوگوں یا مارکٹوں کو کورونا وائرس کے جعلی ٹوٹکوں بشمول سپلیمنٹس (جن میں بلیچ شامل تھا) فروخت کرنے میں مدد ملی۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کو جعلی تفصیلات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہیے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور آن لائن اخبارات کی شناخت عام افراد میں جعلی تفصیلات کی مانیٹرنگ، افواہوں اور سازشی خیالات کی روک تھام کے لیے بہترین پلیٹ فارمز کے طور پر ہوئی ہے۔

    تحقیق کے مطابق بیشتر افراد کی ہلاکتیں جعلی رپورٹس سے متاثر ہوکر مینتھول یا الکحل پر مبنی صفائی کی مصنوعات پینے کے نتیجے میں ہوئیں۔آن لائن افواہوں کے نتیجے ایران میں بڑی تعداد میں لوگ ہر پی کر ہلاک ہوئے، 5 جی ٹاورز کے خلاف مہم شروع ہوئی۔

  • آل راؤنڈر محمد حفیظ  کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا

    آل راؤنڈر محمد حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا

    آل راؤنڈر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد حفیظ نے پی سی بی کی طرف سے بائیو سیکیور قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد انہیں قرنطنیہ میں بھیج دیا گیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قرنطینہ میں محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کے بعد ان کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، ان کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کا بھی کورونا وباء کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ دونوں اراکین نے ساؤتھ ہمپٹن میں سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

    کرونا ٹیسٹ کامعاملہ ، محمد حفیظ‌ مشکلات کا شکار

  • وزیر اعظم کا تعمیراتی صنعت کے لیے مراعاتی پیکج:ہزاروں کی تعداد میں پروجیکٹس رجسٹر ہونے لگے

    وزیر اعظم کا تعمیراتی صنعت کے لیے مراعاتی پیکج:ہزاروں کی تعداد میں پروجیکٹس رجسٹر ہونے لگے

    اسلام آباد:وزیر اعظم کا تعمیراتی صنعت کے لیے مراعاتی پیکج:ہزاروں کی تعداد میں پروجیکٹس رجسٹر ہونے لگے ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی صنعت کے لیے مراعاتی پیکج کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، ہزاروں کی تعداد میں پروجیکٹس رجسٹر ہونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلڈرز اور ڈویلپرز کا صنعت پیکج سے فائدے کا رحجان معیشت کے استحکام کا ضامن ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 40 پراجیکٹس اب تک ایف بی آر کے سسٹم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، مزید 4812 پراجیکٹس نے رجسٹرڈ ہونے کے لیے ڈرافٹس تیار کر لیے۔

    ترجمان کے مطابق ایک خریدار نے ڈکلیریشن ایف بی آر کو جمع کروا دی، 297 خریداروں نے آئرس سسٹم میں اپنی ڈکلیریشنز تیار کر لی ہیں۔ کاروباری طبقے کی طرف سے مراعاتی پیکج پر اچھا رحجان دیکھنے میں آیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رجحان وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی صنعت اور ہاؤسنگ سیکٹر کے ویژن پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیر اعظم کا مراعاتی پیکج ملکی معیشت کے استحکام کی طرف سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا این سی او سی کا دورہ

    وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا این سی او سی کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے این سی او سی کا دورہ کیا

    وفاقی وزیر سید امین الحق کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ٹیکنالوجی و دیگر امور پر تبادلہ خیالات کیئے۔سربراہ این سی او سی اسد عمرنے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی کی ٹیکنیکل معاونت کے بغیر این سی او سی کا کردار بہت مشکل ہوجاتا،اسد عمر نے این سی او سی کی طرف سے وفاقی وزیر سید امین الحق کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ کورونا وباءکے دوران حکومت پاکستان کے تمام محکمے ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، وزارت آئی ٹی نے اپنا کردار ایک قومی فریضے کے طور پر ادا کیا، این سی او سی کیلئے ویب سائٹس،موبائل ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ریکارڈ مدت میں بنائے گئے،

    سید امین الحق کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں سول و ملٹری تعاون کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے، تمام ادارے ملک و قوم کو محفوظ و خوشحال رکھنے کیلئے یک زبان ہیں، وزارت آئی ٹی مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے،

  • کرونا ختم نہیں ہوا، احتیاط کریں، چین سے پہنچا طبی سامان،چیئرمین این ڈی ایم اے

    کرونا ختم نہیں ہوا، احتیاط کریں، چین سے پہنچا طبی سامان،چیئرمین این ڈی ایم اے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے چین سے طبی سامان لے کرطیارہ پہنچا ہے،31 اگست تک مزید طبی سامان چین سے پاکستان پہنچےگا،

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اورحکومت چین کے تعاون پرشکرگزارہیں،پاکستان اورچین کی دوستی کے نئے معنی کاپتہ چلاہے،طبی سامان کی کمی پرچین کے سفیرنے تعاون کیا،کورونا وبا ختم نہیں ہوئی،شہری احتیاطی تدابیراختیارکریں،عالمی اداروں نے پاکستان کے کوروناکیخلاف اقدامات کی تعریف کی،چین کی جانب سے کوورنا وباکے دوران تعاون ناقابل فراموش ہے،

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

    کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی سامان کی کمی ہوئی چینی سفیر نے فوری مدد کی،چینی حکومت کے زکر گزار ہیں

  • پاکستان میں‌ کرونا سے مزید 10 اموات

    پاکستان میں‌ کرونا سے مزید 10 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا کے 753 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 10 اموات ہوئی ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار139ہوگئی ہے جبکہ دو لاکھ 86 ہزار674 مریض مجموعی طور پر سامنے آ چکے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد16ہزار475ہوگئی ہے،سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 24 ہزار 556 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 94 ہزار715، خیبرپختونخوا میں 34ہزار859، بلوچستان میں 11ہزار956، اسلام آباد میں 15ہزار296، آزاد کشمیر میں 2ہزار157 اور گلگت میں کورونا مریضوں کی تعداد 23ہزار82 ہوگئی ہے،

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 177، سندھ میں 2 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 58 ہو چکی ہے،

    پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    بھارت کرونا کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی طبی ماہرین نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر این سی او سی کا نوٹس ،بڑا حکم دے دیا

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔

  • پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے،وزیراعظم کو غریب یاد آگئے

    پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے،وزیراعظم کو غریب یاد آگئے

    اسلام آباد:پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے،وزیراعظم کو غریب یاد آگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری پر توجہ دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت موبائل،انٹرنیٹ سروسز کی بہتری، اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف موبائل کمپنیوں نے نیٹ ورک مزید بہتر بنانے کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو اسپیکٹرم کے حصول کی درخواست اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ موبائل نیٹ ورکس، انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے،پسماندہ علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروسزکی بہتری پر توجہ دی جائے۔

    وزیراعظم نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے مزید اسپیکٹرم حاصل کرنے میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسپیکٹرم کی فروخت کا عمل شفاف طریقہ کار، ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

    اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں حماد اظہر، علی زیدی، شیخ رشید، عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعمیرات، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • وزیر خارجہ کا ازبک ہم منصب کوفون، بھارت کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

    وزیر خارجہ کا ازبک ہم منصب کوفون، بھارت کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ‏ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ۔ دونوں راہنماوں کے درمیان اہم معاملات خصوصاکرونا عالمی وبائی صورتحال ،دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ مراسم ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر خارجہ نے کرونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے موثر اقدامات سے ازبک ہم منصب کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس عالمی وبا کے دوران، تاشقند سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی معاونت پر ازبک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس،وبائی صورت حال معمول پر آنے کے بعد جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ وزیر خارجہ نے اپنے ازبک ہم منصب کو بھارت کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مظلوم، نہتے کشمیری گذشتہ سال 5اگست سے بدترین بھارتی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کا اغواء، ماورائے عدالت قتل، اور بلاجواز گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں۔ بھارت ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے درپے ہے جو سیکورٹی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور 4th جنیوا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت، اقلیتوں بالخصوص ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کو، کرونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیکر ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھے ہوئے ہے عالمی برادری کو بھارت کے اس ہتک آمیز رویے کی پھرپور مذمت کرنی چاہیے۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں نہتے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کی نفرت پر مبنی پالیسیاں، نہ صرف خطے کیلئے بلکہ عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار، خلوص نیت سے ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ قطر میں عنقریب شروع ہونیوالے بین الافغان مذاکرات سے افغانستان میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو گی۔

    اس موقعہ پر دونوں وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہو جب کہ ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ء ازبکستان کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، ازبک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حالات معمول پر آنے کے بعد جلد دورہ ازبکستان کا عندیہ دیا۔

  • سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں سے متعلق مایوس کن خبردے دی

    سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں سے متعلق مایوس کن خبردے دی

    ریاض:سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں سے متعلق مایوس کن خبردے دی ،اطلاعات کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ رواں سال اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم جی اے سی اے نے مذکورہ خبر کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دے دی۔

    سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، تاحال اس قسم کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، انٹرنیشل فلائٹس کی بحالی کرونا کیسز میں کمی سے مشروط ہے۔جی اے سی اے کے مطابق بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے 15 مارچ 2020 سے بین الاقوامی پروازیں معطل کردی تھیں جس کی بحالی کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔

    سعودی عرب میں 31 مئی سے اندرون ملک پروازوں بحال ہیں اور مسافر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ایک شہر سے دورے شہر باآسانی سفر بھی کررہے ہیں، جبکہ وہ غیرملکی جو اپنے ممالک واپس جانا چاہتے ہیں انہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس بھیجا جا رہا ہے