Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر

    باغی ٹی وی : دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 46 ہزار 246 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 5 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار 923 ہے۔

    امریکہ میں کورونا وائرس سے 53 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 876 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    برازیل میں 31 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 177 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

    بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد23 لاکھ 32 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور ایک دن میں 835 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 46 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے۔

  • ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا

    ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا

    ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا

    باغی ٹی وی . امریکہ سمیت کئی ممالک کورونا کی ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے بعد کہا کہ امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کی 100 ملین ڈوز کا معاہدہ ہوا ہے جو 100 ملین کورونا ویکسین تیار کر کے امریکی حکومت کے حوالے کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 3 دیگر دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ بھی ہماری شراکت داری ہے جبکہ جولائی کے آخر سے امریکہ میں کورونا کیسز میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اور گزشتہ ہفتے فرانس اور جرمنی میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ اسپین میں 113 اور برطانیہ میں 30 فیصد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
    اس سے قبل روس نے کورونا ویکسیین بنانے کادعوٰی کیا ہے . امریکہ،چین ، برطانیہ سمیت دنیا بھرکے بڑے بڑے ملکوں پرسبقت لے گیا:موثرترین کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا،اطلاعات کے مطابق روس دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب ہے جو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر ویکسین کی منظوری دینے والا ہے۔

    روس میں کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور مؤثر ثابت ہونے پر اگست کے وسط میں اس کے استعمال کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

    روس کی جانب سے اس حوالے سے کم از کم 3 ویکسینز پر کام کیا جارہا ہے اور صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک اجلاس کے دوران کسی ایک کی تیاری قومی فخر کا معاملہ ہے۔

    روس کی نائب وزیراعظم تاتیانا گولیکووا نے اجلاس میں بتایا کہ تینوں میں سے ایک ویکسین تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور ممکنہ طور پر اگلے ماہ اس کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا ‘ 16 سو افراد پر ہونے والے کلینیکل ٹرائلز کے مکمل ہونے پر ہم اگست میں ریاستی رجسٹریشن دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روس کو توقع ہے کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کا عمل ستمبر تک شروع ہوسکتا ہے۔ روس کی جانب سے کچھ دن قبل تیز رفتار کلینکل ٹرائلز کے اعلان پر اس ویکسین کی افادیت کے حوالے سے سوالات سامنے آئے تھے

    روس: امریکہ،چین ، برطانیہ سمیت دنیا بھرکے بڑے بڑے ملکوں پرسبقت لے گیا:موثرترین کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا

  • پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی،24 گھنٹے میں مزید 17 اموات

    پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی،24 گھنٹے میں مزید 17 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 اموات ہوئی ہیں جبکہ 730 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار129ہوگئی ہے اور16 ہزار 599 ایکٹیو کیسز ہیں،

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 730 نئے کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ85 ہزار 921 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ 2 لاکھ 63 ہزار 193 صحتیاب ہوئے۔

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کرونا کیسز ہیں،سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 24 ہزار 556 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 94 ہزار715، خیبرپختونخوا میں 34ہزار859، بلوچستان میں 11ہزار956، اسلام آباد میں 15 ہزار296، آزاد کشمیر میں 2ہزار157 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعداد 23ہزار بیاسی ہوگئی ہے،

    پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    بھارت کرونا کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی طبی ماہرین نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر این سی او سی کا نوٹس ،بڑا حکم دے دیا

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 177، سندھ میں 2 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 58 ہو چکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکے ہسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

  • وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، کورونا صورتحال اور انسداد پولیو مہم پر گفتگو،بل گیٹس نے پاکستانی کوششوں کوسراہا

    وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، کورونا صورتحال اور انسداد پولیو مہم پر گفتگو،بل گیٹس نے پاکستانی کوششوں کوسراہا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے موثر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سےآگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو فون کر کے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے کوروناصورتحال اور انسداد پولیو مہم پر گفتگو کی۔وزیراعظم نے بل گیٹس کو موثر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سےآگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بروقت اور دوراندیش اقدام سےکورونا کے اثرات کم کرنےمیں مددملی، بروقت اور محتاط اقدام سےمعیشت پر کوروناکے منفی اثرات کم رہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈان پالیسی وبا سے قابو پانے کے لیے مؤثر رہی، حکومت کے بروقت اقدامات نےصحت،معیشت کےشعبوں کوبڑی تباہی سےبچا لیا وزیراعظم نے انسداد پولیو کے لیے عز کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    چند روز قبل دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی کرونا وائرس کی وبا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کیا بلکہ پاکستان میں کرونا کی صورت حال کا موازنہ یورپ کے ساتھ بھی کیا۔

    بل گیٹس نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا پاکستان نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے کڑی محنت کی، سخت اقدامات کے باعث پاکستان میں کرونا کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئی۔بل گیٹس نے پاکستان میں کرونا کی صورت حال کا موازنہ یورپ سے کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک وقت میں کرونا کیسز کی تعداد خطرناک حد پر تھی لیکن اب صورت حال یورپ جیسی ہے۔

  • کرونا نے سعودی معیشت کی کمرتوڑدی :  آرامکو کا پٹرول پمپوں پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان

    کرونا نے سعودی معیشت کی کمرتوڑدی : آرامکو کا پٹرول پمپوں پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان

    ریاض :کرونا نے سعودی معیشت کی کمرتوڑدی : آرامکو کا پٹرول پمپوں پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب جیسے مضبوط معاشی ملک نے بھی اپنی عوام پربوجھ ڈالنا شروع کردیا ہے ،ادھر سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے ماہ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

    آرامکو کے ایک بیان کے مطابق مملکت میں پٹرول پمپوں پر گیسولین 91 آکٹین گریڈ کی قیمت 1۰29 ریال سے 1۰43 ریال کی جارہی ہے اورآکٹین گریڈ 95 کی قیمت 1۰44 ریال سے بڑھا کر 1۰60 ریال کی جارہی ہے۔

    آرامکو نے اتوار کو اپنے نصف سال کے آمدن اور اخراجات کے گوشوارے جاری کیے تھے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی مانگ اور قیمتوں میں کمی کے رجحان کی وجہ سے اس کے منافع کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کے منافع کی شرح میں 73 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے باوجود کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ حصص داران میں 75 ارب ڈالر کی رقوم تقسیم کرے گی۔واضح رہے کہ آرامکو نے گذشتہ سال پہلی مرتبہ مارکیٹ میں اپنے حصص فروخت کیے تھے۔

    کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین الناصر نے سوموار کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آرامکو اپنی یومیہ پیداواری صلاحیت میں مزید دس لاکھ بیرل تک اضافے کے منصوبے پر کام جاری رکھے گی۔ وہ اپنی یومیہ پیداوار ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل تک بڑھانا چاہتی ہے۔

    تاہم انھوں نے کہا کہ 2021ء میں کمپنی کے بڑے اخراجات کی مالیت پہلے سے وضع کردہ ہدایات کے مقابلے میں کم رہے گی۔اس نے پہلے 40 سے 45 ارب ڈالر تک سرمایہ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    امین الناصر کا کہنا تھا کہ ’’ہم زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت کو ایک 20 لاکھ بیرل سے ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں۔ اس کو 2021ء میں سرمائے کی لاگت پراثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

  • برطانیہ میں 4 ماہ میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے

    برطانیہ میں 4 ماہ میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے

    لندن : کورونا وائرس: برطانیہ میں 4 ماہ میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم ،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں مارچ سے لے کر جولائی تک 3 تہائی افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے جس کے باعث سب سے کم عمر اور معمر ملازمین مالی بحران کا شکار ہیں۔

    دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلسل چوتھے مہینے اداشدہ ملازمت میں کمی آئی تاہم اب ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کی شرح میں سستی آگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر جولائی تک 10 لاکھ ملازمین میں سے 3 تہائی افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے۔

    کورونا وائرس کے باعث آجروں کے شدید مشکلات کا شکار ہونے کی وجہ سے مارچ سے جولائی کے درمیان 7 لاکھ 30 ہزار ورکرز ملازمتوں سے محروم ہوئے جبکہ جون سے لے کر اب تک مزید 81 ہزار افراد ملازمتوں سے محروم ہوئے۔

    علاوہ ازیں اس عرصے کے دوران تنخواہوں کی سطح میں بھی کمی دیکھی گئی جس میں بونسز میں 1.2 فیصد اور باقاعدہ تنخواہ میں 0.2 فیصد کمی شامل ہے اور ایسا 2001 میں اس حوالے سے ریکارڈ رکھنے کے بعد پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

    برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق زیر آور کنٹریکٹس میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملازمتوں میں کمی سے نوجوان افراد بدترین متاثر ہوئے اور وہ گھنٹوں کی کمی سے بھی سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق زیرو آور کنٹریکٹس پر موجود افراد کی تعداد میں 17.04 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار ہوگئی ہے۔ملازمتوں میں کمی سے 18 سے 24 برس اور 65 برس سے زائد کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے، مارچ سے لے کر جون تک ملازمتوں میں ایک لاکھ 61 ہزار افراد کمی ہوئی۔

    علاوہ ازیں رواں ہفتے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانیہ کے ایک تہائی آجروں کی جانب سے اکتوبر تک ملازمتوں میں کمی کرنے کا اعلان ہے۔

    چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف پرسونل اینڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ایڈیکو گروپ کی جانب کیے گئے رائے عامہ میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے دوران ملازمت برقرار رکھنے کی اسکیم کے خاتمے کے ملک بھر کی معیشت میں ملازمتوں کی ایک لہر آنے کا امکان ہے۔

  • اردو شاعر راحت اندوری انتقال کر گئے

    اردو شاعر راحت اندوری انتقال کر گئے

    اب نہ میں ہوں نہ باقی ہیں زمانے میرے
    پھر بھی مشہور ہیں شہروں میں فسانے میرے

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی اردو شاعر راحت اندوری کا انتقال ہوگیا۔ راحت اندوری کورونا میں مبتلا تھے۔ انہوں نے آج ہی اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ کووڈ۔ 19 کے ابتدائی علامات دکھائی دینے پر میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جس کے بعد انہیں آربندو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دعا کیجئے جلد ازجلد اس بیماری کو ہرا دوں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے بار بار انہیں یا پھر ان کے گھر والوں کو فون نہ کریں، بیماری کے متعلق اپ ڈیٹ کی اطلاع ٹوئیٹر اور فیس بک کے توسط سے سبھی کو ملتی رہے گی۔

    راحت اندوری طویل عرصہ سے سانس کی بیماری سے مبتلا تھے۔ حال ہی میں ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد انہیں اربندو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق راحت اندوری کو شوگر اور دل کی بیماریاں بھی تھیں۔ حال ہی میں نمونیا کے سبب ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا۔ راحت اندوری 4 ماہ سے اپنے گھر سے نہیں نکلے تھے۔ وہ صرف جانچ کے لئے ہی گھر سے باہر نکلتے تھے۔ انہیں چار پانچ دن سے بے چینی ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر پھیپھڑوں کا ایکسرے کرایا گیا تو نمونیا کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد سیمپل جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے، جس میں وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ راحت اندوری کو دل کی بیماری اور شوگر کی شکایت بھی تھی۔ راحت اندوری کے ڈاکٹر روی ڈوسی نے بتایا تھا کہ ان کے دونوں پھپھڑوں میں نمونیا ہے، سانس لینے میں تکلیف کے سبب آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، ان کو تین بار دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی
    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان تصدیق شدہ کیسوں میں نصف سے زیادہ متاثرین امریکا، برازیل اور بھارت میں ہیں۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کے روز تک دنیا بھر میں کرونا کے سبب اموات کی تعداد 7.28 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہ تعداد دنیا بھر میں ہر سال انفلوئنزا کے سبب فوت ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق سانس سے متعلق اس مرض (کرونا) نے سالانہ شدید انفلوئنزا میں مبتلا ہونے والے افراد کی اوسط تعداد سے کم از کم 4 گُنا زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت میں صحت کے ہنگامی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے باور کرایا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس بعض دیگر وائرسز کی طرح موسم کی صورت حال سے وابستہ نہیں ،،، اس امر نے کرونا پر کنٹرول کو مشکل بنا دیا ہے
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے اکتوبر کے آخر تک فٹبال میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ فن لینڈ نے کورونا کے شدید خطرے والے ممالک سے آنے والوں کے لئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پیرس میں پُرہجوم مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر ایک سو پینتیس یورو کا جرمانہ ہوگا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اٹھنے والی لہر کے خلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ کورونا کی نئی اٹھنے والی لہر سے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے، سخت اقدامات سے ہی کورونا وائرس کی نئی لہرپر قابو پایا جا سکتا ہے۔

  • کورونا وائرس دنیا بھر سے 7 لاکھ 36 ہزار جانیں لے گیا

    کورونا وائرس دنیا بھر سے 7 لاکھ 36 ہزار جانیں لے گیا

    کورونا وائرس دنیا بھر سے 7 لاکھ 36 ہزار جانیں لے گیا

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس دنیا بھر سے 7 لاکھ 36 ہزار جانیں لے گیا۔ امریکا میں اموات ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہوگئیں۔ برازیل میں ایک لاکھ ایک ہزار اور بھارت میں 45 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مختلف ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 14 لاکھ مریضوں میں سے 1 کروڑ 29 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے اکتوبر کے آخر تک فٹبال میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ فن لینڈ نے کورونا کے شدید خطرے والے ممالک سے آنے والوں کے لئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پیرس میں پُرہجوم مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر ایک سو پینتیس یورو کا جرمانہ ہوگا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اٹھنے والی لہر کے خلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ کورونا کی نئی اٹھنے والی لہر سے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے، سخت اقدامات سے ہی کورونا وائرس کی نئی لہرپر قابو پایا جا سکتا ہے۔

  • کرونا سے پاکستان میں دوسرے روز بھی 15 افراد جاں بحق

    کرونا سے پاکستان میں دوسرے روز بھی 15 افراد جاں بحق

    کرونا سے پاکستان میں دوسرے روز بھی 15 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات ہوئی ہیں جبکہ 531 نئے مریض سامنے آئے ہیں.

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہو گئی ہے،

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 531 نئے کیسز اور15 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ پاکستان میں 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی ہے جبکہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے 17 ہزار 833 ایکٹو کیسز ہیں.

    صوبہ سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 24 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 94 ہزار 586، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار755 اور بلوچستان میں 11 ہزار 921 کیسز سامنے آئے ہیں، اسلام آباد میں 15 ہزار 281 اور آزاد کشمیرمیں 2ہزار150کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2ہزار371 ہوگئی ہے.

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 170، سندھ میں 2 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 231، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 57 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور اسپتالوں میں اس وقت 146 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔