Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس کے سبب دنیا میں دو کروڑ16 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    کورونا وائرس کے سبب دنیا میں دو کروڑ16 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں دو کروڑ16 لاکھ سے زائد افراد متاثر

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں دو کروڑ16 لاکھ4 ہزار192 افراد متاثر اور76 لاکھ8 ہزار739 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جب کہ ایک کروڑ43 لاکھ سے زائد شفا یاب ہوئے۔

    امریکہ میں کورونا وائرس سے 55 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1101 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار606 ہوگئی ہے۔

    برازیل میں 33 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 601 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ7 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 لاکھ89 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک دن میں 950 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 50 ہزار 84 ہوگئی ہے۔

    روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار 617 جان کی بازی ہار چکے ہیںجنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 677 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار 653 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 17 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 56 ہزار 543 اموات ہوئی ہیں۔
    ترکی میں جون کے بعد پہلی بار کورونا کے 1200سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جہاں متاثرین 2 لاکھ 78ہزار سے زیادہ ہوگئے۔

    دنیا میں کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

    کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

    دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 31 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 63 لاکھ کے قریب ہے۔امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65 ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں

  • اور بی آر ٹی کی بس خراب ہوگئی، افتتاح کے دوسرے ہی دن بس خراب خراب

    اور بی آر ٹی کی بس خراب ہوگئی، افتتاح کے دوسرے ہی دن بس خراب خراب

    پشاور:اور بی آر ٹی کی بس خراب ہوگئی، افتتاح کے دوسرے ہی دن بس خراب خراب ،اطلاعات کے مطابق افتتاح کے دوسرے روز ہی بی آر ٹی منصوبے کی بس خراب ،مسافر گرمی میں خوار بھی،اطلاعات کے مطابق افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے۔

    ویڈیو میں ایک مسافر کہہ رہا ہے کہ منصوبے کے افتتاح کا آج دوسرا روز ہے اور بس خراب ہو گئی جس کے باعث مسافر تپتی دھوپ میں بس سے اتر کر پیدل جارہے ہیں۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹوٹ رانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ بالاحصارکے مقام پر بس پنکچر ہوئی تھی جسے وزنی کرین کی مدد سے چمکنی ڈپو منتقل کرکے اس کا ٹائر تبدیل کیا گیا۔

  • اقلیتوں کے لیے خوشخبری:سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ پانچ ماہ بعد عبادت کیلئے کھول دیا گیا

    اقلیتوں کے لیے خوشخبری:سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ پانچ ماہ بعد عبادت کیلئے کھول دیا گیا

    لاہور: کورونا وباء میں کمی، سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ ریگل چوک 5 ماہ بعد عبادت کیلئے کھول دیا گیا۔اطلاعات کےمطابق اس فیصلے کے بعد اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

    سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ ریگل چوک کورونا وباء کے پیش نظر گزشتہ 5 ماہ سے عبادت کیلئے بند تھا۔ چرچ کے دروازے مختلف مکاتب فکر کے علماء کی موجودگی میں کھولے گئے۔ اس موقع پر کورونا وائرس کے مکمل خاتمہ کے لئے بین المذاہب اجتماعی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

    تقریب میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاہ، بشپ آف لاہور بشپ عرفان جمیل، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، سردار بشن سنگھ، پادری عمائنول کھوکھر، پادری شاہد معراج، حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی اور قاری خالد محمود نے بھی شرکت کی۔

    دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے پنجاب بھر میں 128 نئے مریض سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 94 ہزار 993 اور اموات 2 ہزار 180 ہوگئی ہیں، 86 ہزار 404 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

  • پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ پر نئی پابندی عائد کردی،اساتذہ ناراض ہونے کی بجائے خوش ہوگئے

    پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ پر نئی پابندی عائد کردی،اساتذہ ناراض ہونے کی بجائے خوش ہوگئے

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ پر نئی پابندی عائد کردی،اساتذہ ناراض ہونے کی بجائے خوش ہوگئے،اطلاعات کے مطابق لاہور میں واقع شہر کی مشہور پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا،اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر طلباء کو آن لائن پڑھانے کے پاپند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا، کورونا کے خطرہ کے پیش نظر اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر طلباء کو آن لائن کلاسز پڑھانے کے پاپند ہوں گے، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کا کہناتھا کہ حکومتی ہدایات موصول ہونے پر ایسا کیا جارہا ہے جب تک اور احکامات نہیں ملتے تب تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔

    رجسٹرار ہائیر ایجوکیشن کا کہناتھا کہ اساتذہ اپنے شعبہ جات میں بیٹھ کر آن لائن کلاسز نہیں پڑھا سکتے، رجسٹرار شعبہ جات کے سربراہان صرف داخلوں کی تیاری کیلئے چند اساتذہ کو ڈیوٹی پر بلا سکتے ہیں، کمیشن اور حکومت کی جانب سے آئندہ ہدایات تک مذکورہ احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اساتذہ اس فیصلے پرخوش دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ابھی سخت گرمی ہے گھرمیں سے ہی پڑھانے میں ان کو آسانی ہے

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ہونے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 747 نئے کیس رپورٹ ہوئے،کورونا سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں،اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار 624 ہو گئی،ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 47 تک جا پہنچی ہے،ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 261ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سب سے زیادہ 1 لاکھ 25 ہزار 632کیسزرپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 95 ہزار 203 کیسز جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 35091 بلوچستان میں 12144 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گلگت میں 2452 آزاد کشمیر میں 2179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار 346 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ابتک ملک میں کورونا سے مجموعی طور پر 6162 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اس وقت 1 ہزار 311 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔‏ملک بھرکےہسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بیت اللہ کے دروازے ایک بارپھربند کردیئے

    سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بیت اللہ کے دروازے ایک بارپھربند کردیئے

    ریاض :سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بیت اللہ کے دروازے ایک بارپھربند کردیئے،اطلاعات کے مطابق حج کی ادائیگی کے بعد سعودی حکومت نے ایک بارپھرکروناوائرس سے بچاؤ اور دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی حفاظت کے پیش نظر بیت اللہ میں عمرے کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے اور کسی بھی شخص کے لئے بیت اللہ کے صحن میں طواف کی اجازت بند کر دی ہے،

     

     

    سعودی حکومت کی طرف سے عمرے کی بندش کایہ حکم سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں دونوں کے لیےہے
    اس سے قبل گذشتہ ماہ 27 فروری کو سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عارضی طور پر دنیا بھر سے ارضِ حرمین میں آنے والے عمرہ زائرین کو ویزوں کا اجراء بند کردیا تھا تاہم مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موجود سعودی اور غیر ملکی شہریوں کو عمرے اور بیت اللہ کےطواف کی اجازت دی گئی تھی ،

     

     

     

    ذرائع کےمطابق اس کے بعد حج کے موقع پرسات سو کے لگ بھگ مقامی باشندوں کوحج کی اجازت دی تھی

    سعودی حکومت نے ایک ہفتے کے بعد بیت اللہ میں عمرے اور طواف جیسی عظیم عبادت کو عارضی طور مکمل بندکر دیا ہے اور کسی بھی شخص کو عمرے یا طواف کی اجازت نہیں دی جارہی ۔عمرے اور طواف کی بندش کے بعد بیت اللہ کے خدام اللہ کے گھر کی صفائیوں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سکریننگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں

    جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی حکومت ایک طرف تو یہ دعویٰ کررہی ہےکہ بیت اللہ کے دروازے زائرین کے لیے کھول دیئے ہیں لیکن وہاں سے ملنے والے شواہد بتاتے ہیں کہ فی الحال ایسا نہیں ہے

  • روس کے مقابلے میں امریکہ نے بھی کامیاب کرونا ویکسین کا اعلان کردیا

    روس کے مقابلے میں امریکہ نے بھی کامیاب کرونا ویکسین کا اعلان کردیا

    واشنگٹن: روس کے مقابلے میں امریکہ نے بھی کامیاب کرونا ویکسین کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی کمپنی کی تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین انسانوں میں مدافعتی نظام بہتر بنانے میں کامیاب ثابت ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر کی کو وِڈ 19 کے لیے بنائی گئی ویکسین مدافعتی نظام بہتر بنانے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ 24 سال یا اس سے کم عمر افراد میں ٹی بی ویکسین کے نتائج حوصلہ افزا دیکھے گئے ہیں۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسانوں پر ٹرائل کے مرحلے کے دوران 36 افراد پر اس ویکسین کے استعمال سے ان کے اندر مدافعتی نظام کے سلسلے میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ اس ویکسین کے لیے برطانوی حکومت دوا ساز کمپنی کو 30 ملین ڈوز کا پیشگی آرڈر دے چکی ہے۔

    ایک اور تحقیق میں ٹی بی ویکسین کے استعمال سے متعلق بھی اہم نتائج سامنے آئے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ ٹی بی ویکسین کے استعمال سے کرونا وائرس کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی، حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تپ دق (ٹی بی) ویکسین کا کرونا وائرس نتائج میں بہتری سے گہرا تعلق ہے، نوجوانوں میں بالخصوص اس کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔

    اس سلسلے میں اسرائیل کی دو یونیورسٹیوں صحرائے نقب کی بن گورین اور یروشلم کی ہیبریو یونیورسٹی کے محققین نے ٹی بی ویکسین اور کرونا وائرس کے نتائج میں گہرے تعلق کا سراغ لگایا ہے، ریسرچرز کی یہ تحقیق ایک جریدے ”جرنل ویکسینز“ میں شایع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے استعمال سے نہ صرف کرونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی آئی بلکہ شرح اموات بھی کم ہو گئی.

  • یوم آزادی پر لاہوریوں نے کرونا کو بھگا دیا

    یوم آزادی پر لاہوریوں نے کرونا کو بھگا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے لیکن پاکستان میں اب کرونا خاتمے کی جانب گامزن ہے، کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے

    پاکستان کے یوم آزادی پر این سی او سی کی جانب سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو گی اور کرونا پھیلے گا، تا ہم پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں زندہ دلان لاہوریوں نے کرونا کے ساتھ وہ سلوک کیا کہ کرونا خود سوچ رہا ہو گا یہ لاہوری چیز کیا ہیں

    پاکستان کے یوم آزادی پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا،اسی طرح لاہور میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں پرچم کشائی کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لاہوریوں نے شرکت کی، شرکا کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، وطن سے محبت کی خاطر شہریوں نے زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا اور کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی

    این سی او سی کی جانب سے روزانہ اس بات کی یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ کرونا کیسز ابھی کم ہو رہے ہیں لیکن اسکا یہ مطلب نہین کہ کرونا ختم ہو گیا، کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے، ماسک پہنا جائے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے لیکن زندہ دلان لاہوریوں نے تمام ایس او پیز نظر انداز کر دئے نہ صرف لبرٹی چوک بلکہ مینار پاکستان پر بھی شہریوں کا ہجوم رہا، شہری اپنی فیملی، بچوں کے ہمراہ مینار پاکستان پہنچتے رہے، شدید گرمی میں شہریوں نے مینار پاکستان کا رخ کیا اور وہاں کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھری گئیں

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

    یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

    ہم معیشت بہتر کرکے مسلم امہ کی قیادت حاصل کرسکتے ہیں،صدر مملکت

    یوم آزادی،حریت رہنما سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

    مستحکم پاکستان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ضروری ہے،سراج الحق

    پاکستان کو اپنائیت دینی ہو گی،وفاقی وزیر ہوا بازی کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

    قومی آزادی آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ سے جڑی ہے.قمر زمان کائرہ

    مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

    نااہل و کرپٹ ٹولہ رخصت ہوا تو پاکستان پنپنے لگا،مراد سعید

    ایک طرف پاکستان ایٹمی طاقت ،دوسری جانب بھکاری، کشکول کو توڑنا ہو گا، شہباز شریف

    پاکستان ہمارا فخر اور پہچان،ہمارا منشور پاکستان کی سربلندی ہے، فریال تالپور

    یوم آزادی، وزیراعظم عمران خان نے دیں قوم کو چار بڑی خوشخبریاں

    جس طرح یوم آزادی پر لاہوری گھروں سے نکلے اور تقریبات میں شرکت کی، کرونا ایس او پیز کو پاؤں تلے روند ڈالا، اس سے لگتا ہے کہ زندہ دلان لاہوریوں نے کرونا کو لاہور سے بھگا دیا ہے اور اگر خدانخواستہ ان تقریبات میں ایک بھی کرونا مریض ہوا تو اس کا انجام کیا ہو گا سب بے خبر ہیں،

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا سے مزید 9 اموات،ایکٹو کیسز 16 ہزار سے کم رہ گئے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا سے مزید 9 اموات،ایکٹو کیسز 16 ہزار سے کم رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پاکستان میں بتدریج کم ہو رہی ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 9 اموات ہوئی ہیں جبکہ 747 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 182 ہو چکی ہے اور مجموعی طور پر دو لاکھ 88 ہزار 47 مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہوگئی ہے ،سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 25 ہزار 632 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں 95 ہزار 203، خیبر پختونخوا ہ میں 35 ہزار 91، بلوچستان میں 12 ہزار 144، اسلام آباد میں 15 ہزار 346، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 179 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 452 ہو گئی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 307، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 236، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے.

    پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    بھارت کرونا کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی طبی ماہرین نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    سیاحتی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر این سی او سی کا نوٹس ،بڑا حکم دے دیا

    پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 65 ہزار 624 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 115 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ پاکستان بھر میں زیر علاج کرونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار 2 سو 61 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 23 ہزار 722 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔

  • برائلرمیں کرونا وائرس؟یہ بات سچ ثابت ہوئی :چکن وِنگز میں کرونا وائرس پایا گیا ، چین

    برائلرمیں کرونا وائرس؟یہ بات سچ ثابت ہوئی :چکن وِنگز میں کرونا وائرس پایا گیا ، چین

    بیجنگ: برائلرمیں کرونا وائرس؟چکن وِنگز میں کرونا وائرس پایا گیا ،،اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ برازیل سے چین میں درآمد ہونے والے چکن وِنگز میں کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ برازیل سے آئے چکن وِنگز میں کرونا وائرس پایا گیا ہے، جب چکن وِنگز سے لیے گئے سیمپل کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا تو نتیجہ مثبت آیا۔

    جمعرات کو سامنے آنے والے اس معاملے نے نئے خدشات کھڑے کر دیے ہیں، چین کے شہر شینزن کے حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس برازیل سے منگوائے گئے فروزن چکن وِنگز کے ایک دستے میں پایا گیا ہے، جس سے فروزن فوڈ کے جراثیم سے آلودہ ہونے کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آ گیا ہے، اس سے قبل جون میں بیجنگ میں منجمد کی گئی سالمن مچھلی میں بھی کرونا وائرس نکلا تھا۔

    تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ فوڈ اور فوڈ پیکجنگ کے ذریعے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    شینزن میں واقع ضلع لونگانگ کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ درآمد شدہ فروزن فوڈ کی جانچ کے دوران چکن وِنگز کی سطح سے لیے گئے سیمپلز میں کرونا وائرس موجود پایا گیا۔

    حکام نے کرونا وائرس سے آلودہ چکن وِنگز کے برانڈ کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم مذکورہ برانڈ کی دیگر مصنوعات کا پتا لگایا جا رہا ہے جنھیں کمپنی فروخت کر چکی ہے۔ جس علاقے میں چکن وِنگز کو اسٹور کیا گیا تھا اسے بھی اسپرے کر کے جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شینزن ہیلتھ افسران نے ان لوگوں کا بھی فوری طور پر پتا لگا لیا ہے کہ جو ان چکن وِنگز سے رابطے میں آئے تھے، جب ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ سب نیگیٹو آئے۔

    دوسری طرف ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ لوگوں کو کھانے کی چیزوں یا ان کی پیکنگ کی وجہ سے کرونا وائرس انفیکشن ہو جائے۔ سی ڈی سی نے بیان دیا ہے کہ کھانے کی چیزوں، ان کی پیکنگ یا تھلوں کی وجہ سے وائرس انفیکشن ہونے کا امکان بہت ہی کم مانا جاتا ہے۔

  • فضائی سفرکرنے والوں کے لیے خوشخبری: برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا

    فضائی سفرکرنے والوں کے لیے خوشخبری: برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا

    اسلام آباد : فضائی سفرکرنے والوں کے لیے خوشخبری: برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا،اطلاعات کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اس موقع پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا، برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر برٹش ایئرویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔

    پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ آج برٹش ایئرویز کے زریعے 100 سے زائد مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ، مسافروں کی ہیلتھ کاؤنٹر اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی ، برطانوی سفارتخانے کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔ برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    یاد رہے برٹش ایئرویز نے لندن سے پاکستان پروازوں‌ کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا ، اسلام آباد اورلندن کےدرمیان ہفتے میں3 پروازیں چلائی جائیں‌ گی، مسافروں‌ کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق لندن سفر کے دوران مسافروں‌ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلائٹس کا آغاز دونو ں ملکوں میں مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے تحت پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔