Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا ہے،مریم اورنگزیب

    وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا ہے،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن نے کورونا سے متعلق حکومتی دعوں کا پول کھول دیا ،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائےاور حالت کا جائزہ لیا جائے ،وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا ہے ،کورونا ٹیسٹنگ روک کر مختلف اورمن گھڑت نتائج دکھانے کی کوشش کی گئی،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں،

    واضح رہے کہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کورونا پر حکومتی فیصلوں کا جائزہ لینے والی پارلیمانی کمیٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا نے حکمراں اداروں اور حکومتی اشرافیہ پر عوام کا اعتماد متزلزل کیا ہے۔

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ایچ آر سی پی کے مطابق ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ صرف 25 فیصد عوام نے کورونا کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو مؤثر کہا ہے جب کہ 94 فیصد کے خیال میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،50 فیصد سے زائد کو خدشہ ہے کہ علاج اور امداد تک رسائی میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیاز برتا جائے گا اور 70 فیصد کے خیال میں کورونا سے خواتین گھریلو تشدد کے زیادہ خطرے میں آگئی ہیں۔

    چین میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے

     

  • چین میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے

    چین میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے،

    چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، کرونا ووہان سے پھیلا تھا وہاں اگرچہ کرونا ختم ہو چکا تھا لیکن اب پھر چین میں کرونا کے مزید 22 مریض سامنے آ گئے جن میں سے 13 مقامی جبکہ باقی باہر سے آئے ہوئے کیسز ہیں۔

    چین کے قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری یومیہ رپورٹ کے مطابق مقامی انفیکشن کے کیسز میں سبھی شمال۔ مغربی چین کے شن جیانگ اوئیگر علاقے کے ہیں۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق اس دوران کورونا سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔

    خیال ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد چین نے پورے شہر کو سیل کردیا تھا تاہم بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر سیل ہونے سے قبل ہی تقریباً 5 لاکھ افراد ووہان سے دنیا بھر میں پھیل چکے تھے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 اموات،1587 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 اموات،1587 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 اموات،1587 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1587 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5599 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہو چکی ہے، دو لاکھ پانچ ہزار 929 کرونا مریض صحتیباب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 40 ہزار 768 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں 7 ہزار 977، پنجاب میں 7 ہزار 24، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 275، بلوچستان میں 194، آزاد کشمیر میں 277 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 259 میں ٹیسٹ کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں 102 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 31890 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں 11424، اسلام آباد میں14576، آزاد جموں و کشمیرمیں 1888 گلگت میں 1807 اور پنجاب میں 89,793 کورونا مریض ہیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 83، سندھ میں ایک ہزار 993، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 142، اسلام آباد میں 159، بلوچستان میں 132، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 ہو چکی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 53 ہزار 555 ہے۔

  • ‏پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری

    ‏پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری

    اسلام آباد :‏پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری،اطلاعات کے مطابق حکومت نے ‏پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری دے دی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ نکالے جائیں گے جو سیاسی سفارش پرشامل ہوئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے گھوسٹ ملازمین کی فہرست تیارکرلی ہے ،

    دوسری طرف پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگرانہیں جبری طورپرریٹائر کیا جاتا ہے تو سخت ردعمل دیں‌گے

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی کا بزنس پلان منظور کر لیا۔پلان کے تحت2400 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔۔

  • ہمارے مفادات مشترکہ پھرحکومت کےخلاف مشترکہ جدوجہد کیوں نہ کریں‌؟شہباز شریف نے  بلاول بھٹو کوبڑا پیغام دے دیا

    ہمارے مفادات مشترکہ پھرحکومت کےخلاف مشترکہ جدوجہد کیوں نہ کریں‌؟شہباز شریف نے بلاول بھٹو کوبڑا پیغام دے دیا

    لاہور: ہمارے مفادات مشترکہ پھرحکومت کےخلاف مشترکہ جدوجہد کیوں نہ کریں‌؟شہباز شریف نے بلاول بھٹو کوبڑا پیغآم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوٹیلی فون کرکے حکومت کےخلاف مشترکہ جدوجہد کرنےکا مشورہ دے دیا

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا وفد کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کرے گا۔

    اس سے قبل 8 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد پر مشاورت کی تھی۔

    دونوں رہنماؤں نے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت کے ساتھ اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

  • پی سی بی  نے ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس

    پی سی بی نے ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس

    لاہور:پی سی بی نے ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے سے محروم رہ جانے والے شائقین کو 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کی رقم واپس کردی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس ایل ٹکٹس ری فنڈ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے شروع ہوا تھا،پہلے مرحلے میں بارش سے متاثرہ راولپنڈی کا میچ اورکورونا وائرس کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر ہونے والے 5 میچز کی ٹکٹیں ری فنڈ ہورہی ہیں ۔

    پی سی بی ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس کرچکا ہے جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ، 65 ہزار 300 روپے بنتی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل ٹکٹ ری فنڈز کے پہلے روز ایک کروڑ ، دوسرے روز 55 لاکھ، تیسرے روز 43 لاکھ 88 ہزار، چوتھے روز 32 لاکھ 61 ہزار، پانچویں روز 22 لاکھ 66 ہزار اور چھٹے روز 16 لاکھ 34 ہزار سے زائد رقم شائقین کو واپس کی گئی ۔

    پی سی بی کے مطابق ٹکٹس ری فنڈ کا پہلا مرحلہ 5 اگست تک جاری رہے گا پھر6 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں فائنل کے ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے۔

  • چینی شہرچنگ جیا جیےکےمیئرلیوجین کااہل کراچی کےلئےبڑا تحفہ

    چینی شہرچنگ جیا جیےکےمیئرلیوجین کااہل کراچی کےلئےبڑا تحفہ

    کراچی :چین کے شہر چنگ جیا جیے کے میئر لیو جین نے چنگ جیا جیے میونسپل گورنمنٹ چین کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لئے کمشنر کراچی کو 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسکس کا تحفہ بھیجا ہے۔، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اپنے دفتر میں یہ تحفہ وصول کیا ۔

    کمشنر کراچی افتخار شالوانی نےنے چینی حکومت اور میئر لیو جین کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ میئر لیو جین کی جانب سے سرجیکل ماسکس کا تحفہ چین اور پاکستان کے عظیم دوستی کے تعلقات کا مظہر ہے اس سے کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات مضبو ط ہوں گے اور کراچی اور چنگ جیا جیے شہروں کے درمیان دائمی دوستی کا دروازہ کھلے گا ۔

     

     

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر کمشنر کراچی کو چنگ جیا جئے شہر کے مئیر لیو جین Liu Gean کی جانب سے کراچی شہر سے دوستانہ جذبہ پر معمور خط بھی پیش کیا گیا ۔ خط میں میئر لی جین نے کراچی شہر سے تعاون اور دوستانہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

    انھوں نے سیاحت، اقتصادیات ، تجارت ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں رابطہ و تعاون قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا انھوں نے کہا کہ دونوں شہروں کے درمیان ترقیات کے شعبوں میں مضبو ط تعلقا ت قائم نے کی ضرورت ہے اس سے دونوں شہروں کی ترقی میں اضافہ ہوگا اور اس سے دونوں شہروں کے لئے بہتر مستقبل کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہوگی ۔

     

    انھوں نے کہا کہ وہ کراچی میں گورونا وبا کی صورتحال سے پریشان ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے شہرکی جانب سے کراچی شہر کو 20 ہزار میڈیکل سرجیکل ماسکس کا تحفہ دے رہے ہیں اس سے ہزاروں میل دور دوستوں کے دوستانہ اورمحبت بھرے جذبات کو تسکین پہنچے گی اور اس سے گورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

    انھوں نے امید ظاہر کی حکومت کی جانب سے شہر میں کورونا سے نمٹنے کے لئے جو کوششیں کی جارہی ہیں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور وہ جلد از جلد بارآور ہوں گی اور شہر یوں کو اس سے جلد نجا ت ملے گی اور وہ معمول کی زندگی گذارنے کے قابل ہوں گے۔ میئر لی جین نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو وفد کے ہمراہ اپنے شہر چنگ جیا جیے کے دورہ کی دعوت دی

  • پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ  رن فارامیونٹی سمینار ختم ہوگیا

    پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار ختم ہوگیا

    لاہور: پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار ختم ہوگیا،اطلاعات کےمطابق
    پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینارمیں‌بڑے بڑے اتھلیٹس نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سیمنار کے آخری روز دو لیکچرز ہوئے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیمنار میں مجموعی طور پر سات لیکچرز ہوئے

    باغی ٹی وی کے مطابق دوسرے ڈاکٹر علی شیر باجوہ اتھلیٹس کے تحفظ اور ورزش کے اثرات پر لیکچرز دیا

    میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ستی اتھلیٹس کی زندگی میں خون کی اہمیت پر دوسرا لیکچردیا،

    یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس سیمنار میں مجموعی طور پر 198 افراد نے حصہ لیا شرکامیں کوچز، ٹرینرز، فزیو تھراپسٹ ،میڈیکل کمیٹی کے ممبران شامل تھے

    پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار میں سیف ممالک کے نمائندوں کے علاوہ افغانستان اور ایران کو بھی مدعو کیا گیا تھا

     

    اختتامی تقریب سے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی شرکاسے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خطے میں اتھلیٹکس کے ہر شعبے کو فروغ دیا جائے

    سمینار کے انعقاد سے اتھلیٹس ،کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو آگاہی ملی ہے ۔ سمینار ورلڈ اتھلیٹیکس کا منظور شدہ تھا

  • ایران مصائب میں پھنس گیا ، ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بغاوت،11 ایرانی شہریوں کوپھانسی

    ایران مصائب میں پھنس گیا ، ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بغاوت،11 ایرانی شہریوں کوپھانسی

    تہران:ایران مصائب میں پھنس گیا ، ایک طرف کرونا تو دوسری طرف بغاوت،11 ایرانی شہریوں کوپھانسی ،اطلاعات کے مطابق ایران اس وقت سخت پریشانی کے عالم میں ہے ،ایران پرایک طرف کرونا وائرس نے تباہیاں مچارکھی ہیں تو دوسری طرف بغاوتیں پھوٹ رہی ہیں ،

    باغی ٹی وی کے مطابق ایرانی حکومت اس قدر خوف زدہ ہے کہ جون کے آخر سے اب تک 11 ایرانی شہریوں – تین تہران میں اور آٹھ اصفہان کو نومبر 2019 میں حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

     

    اس کے علاوہ جون میں ، اسلامی انقلابی گارڈ نے غریب ایرانیوں کے فلاح کا کام کرنےوالی این جی او ، امام علی سوسائٹی کو بند کردیا اور "ایران مخالف سرگرمیوں” کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی بانی ڈائریکٹر شرمین میمانی نیجد کو گرفتار کیا۔

    دوسری طرف عالمی منظرنامے پرنظررکھنے والے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں میں ایرانی حکام نے اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوششوں کو کیوں تیز کیا؟ اس کا مختصر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا ہےکہ ایران پراس وقت سخت "خوف” ہے۔

    ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ ایک طرف کرونا کی وجہ سے ساڑھے تین کروڑ ایرانی بیمارہیں تو دوسری طرف کئی صوبوں میں اٹھنے والی بغاوت نے ایران کے درودیوارہلا کررکھ دیئے ہیں‌

    ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ ایک طرف ایران معاشی تباہی کی طرف جارہا ہے تو دوسری طرف اس پرمزید معاشی پابندیوں‌کی وجہ سے ایران ہرآنے والے دن میں کمزورہورہا ہے جوکہ ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے

  • بیلجیئم میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے  پھیلنے لگا ہے

    بیلجیئم میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے پھیلنے لگا ہے

    بیلجیئم میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے پھیلنے لگا ہے

    دی انٹر ہیلتھ فیڈرل انسٹیٹیوٹ (Sciensano) کے مطابق اب روزانہ 200 نئے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران یہ تعداد 80 افراد روزانہ تھی۔ اس طرح نئے مریضوں میں 61 فیصد کا اضافہ سامنے آرہا ہے۔یاد رہے کہ صحت کے ماہرین عوام کی جانب سے لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد اختیار کردہ رویے کو نامناسب قرار دے رہے ہیں۔

    وہ خبردار کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باعث اس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔اسی حوالے سے حکومت نے آج اس تازہ ترین صورتحال کے بعد سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    دوسری جانب معاشی صورتحال کے باعث مختلف تجارتی حلقوں نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اس وائرس کے باعث لگنے والے معاشی زخموں سے مسلسل خون بہ رہا ہے۔ اگر اس صورتحال کا تدارک نہ ہوا تو روزگار فراہم کرنے والے کئی شعبے دم توڑ جائیں گے۔
    جبکہ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 65 ہزار 437 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 247 ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار945 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 879 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار998ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے۔

    میکسیکو میں تین لاکھ 38 ہزار 913 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 38 ہزار 888 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 28 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 445 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار420 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

    برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 273 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دا لاکھ 71 ہزار606 ہوگئی ہے اور13ہزار979 متاثر ہیں۔