Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے،

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 اموات کرونا سے ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 709 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191 ہوگئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 763 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 91 ہزار 129، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 213، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 753، بلوچستان میں 11 ہزار 517، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 896، اسلام آباد میں 14 ہزار 722 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 961 کیسز ہیں

    پاکستان میں اب تک 17 لاکھ 99 ہزار 290 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 408 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 13 ہزار 175 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 709 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 100، سندھ میں 2 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 158، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 45 اور آزاد کشمیر میں 48 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

  • مودی کیلئے وقت ہے وہ اب بھی عمران خان کو فون کر کے مدد مانگ لے،مبشر لقمان کا مودی کو مشورہ

    مودی کیلئے وقت ہے وہ اب بھی عمران خان کو فون کر کے مدد مانگ لے،مبشر لقمان کا مودی کو مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی کے لئے اب بھی وقت ہے وہ بھارت کو کرونا سے بچاؤ کے لئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو فون کر کے مدد مانگ لے،

    مبشر لقمان آفیشل یوٹیوب چینل پر اینکر پرسن مریم خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریض کم ہو رہے ہیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے بالکل کرونا کم ہوتا نظر آ رہا ہے، عید پر اگر سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالہ سے کوشش کامیاب رہی ،مویشی منڈی کو بند کرنے کی اور لوگوں نے اسی طرح سماجی فاصلے کا خیال رکھا تو عید کے بعد ہمیں فائدہ ہو گا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو عمران خان کی آفر سمجھ نہیں آئی تھی،اگر وہ عمران خان کی بات مان لیتے اور کرونا کے حوالہ سے چیزیں شیئر کر لیتے تو انکو یہ پتہ چلتا، انڈیا پاکستان کے ڈیمو گرافکس تو ایک ہی ہیں، بسوں ، ٹرینوں میں ایک طرح سفر کرتے ہین، اب اگر وہ بات مان لیتے اور حکومت پاکستان سے چیزیں شیئر کر لیتے تو انڈیا میں بھی بہت سی قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں، انہوں نے اس کا تمسخر اڑایا، انہوں نے کہا شاید پیسوں کی بات ہو رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اتنا بجٹ نہیں جتنا ہم نے کرونا پر لگایا، اللہ تعالیٰ بڑے بول بولنے والوں کو پسند نہیں کرتا،

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب انکو پتہ چل رہا ہے کہ وہ بجٹ بھی انکو کم پڑ رہا ہے، آج بھی مودی کو چاہئے کہ وہ عمران خان کو فون کرے اور کہے کہ سوری مجھے غلط فہمی ہو گئی تھی، مجھے ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھیجیں میرے پاس، ڈاکٹر چغتائی کو بھیجیں اور ان لوگوں کو جو کرونا کے حوالہ سے کام کر رہے ہین انکو کہیں کہ ہمیں انڈیا بھی کام کر کے دیں اس سے ہمیں فائدہ ہو جائے، ہم پیسے نہیں آفر کر رہے،ہم اسکو انٹیلی جینس آفر کر رہے ہیں

  • کرونا وائرس سے بچاو :عیدالاضحیٰ کے دوران مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ

    کرونا وائرس سے بچاو :عیدالاضحیٰ کے دوران مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ

    مکہ المکرمہ: کرونا وائرس سے بچاو :عیدالاضحیٰ کے دوران مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے دوران مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا اور اس سلسلے میں سعودی حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال حج کی تیاریوں میں عازمین کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    سعودی حکام نے حج کے سلسلے میں کی گئی منصوبہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عازمین کے تحفظ پر زور دیا۔

    مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد ال احمدی نے کہا کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس سال بنیادی طور پر صحت کے پہلو پر توجہ مرکوز کی ہے اور اس سلسلے میں باقی مراحل پر آئندہ دنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل ال احمدی نے مسجد الحرام میں داخلے اور باہر نکلنے کے دوران عازمین کو کنٹرول کرنے کے لیے سماجی فاصلے اور کورونا سے بچاؤ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات کے نئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کعبہ اور صفا مروہ کے درمیان عبادات کے لیے راستوں کا بھی تعین کردیا گیا ہے جب کہ مسجد الحرام کے احاطے میں صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس آفیشل اجازت نامہ ہوگا۔

    سیکیورٹی کمانڈر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث عازمین کے لیے مسجد الحرام عرفہ کے روز اور عید کے دوران بند رہے گی جب کہ مسجد اور اس کے بیرونی احاطے میں نمازوں کی ادائیگیاں بھی معطل رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عرفات کے روز اپنا روزہ گھروں پر ہی افطار کریں۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے اور امکان ہے کہ یہ تعداد 10 ہزار تک ہوگی جس میں سعودی عرب کے شہری بھی شامل ہوں گے۔

    حکام کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کر سکیں گے جب کہ مکمل طور پر صحت مند افراد کو ہی حج کی اجازت دی جائے گی اور انہیں مناسک حج کے بعد بھی ایک مخصوص مدت تک گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہوگا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ توخود کرونا وائرس ہیں، نینسی پیلوسی

    ڈونلڈ ٹرمپ توخود کرونا وائرس ہیں، نینسی پیلوسی

    واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ توخود کرونا وائرس ہیں، نینسی پیلوسی ،اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کورونا وائرس کو ٹرمپ وائرس قرار دیتے ہوئے اس خطرناک وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کی ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے پیش نظر وہ سمجھتی ہیں کہ ٹرمپ ماسک کے استعمال کے بارے میں اب تک غلطی کا ارتکاب کرتے رہے ہیں اور انھوں نے اب اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ کورونا کوئی مذاق نہیں ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی کوتاہی و لاپرواہی کی بنا پر ہی امریکہ میں کورونا وائرس پر کنٹرول کے بجائے صورت حال اتنی ابتر ہوئی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ کورونا وائرس امریکہ میں ٹرمپ وائرس بنا ہے۔

    انھوں نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ نے اگر مہینوں قبل کہہ دیا ہوتا کہ ماسک کا استعمال کیا جائے اور اجتماعات کے بجائے سوشل ڈسٹینس کا پاس و لحاظ رکھا جائے تو بہت سے لوگ اس پر عمل کرتے اور امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت حال اتنی بھیانک نہ ہوتی – امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں انھوں نے ماسک کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا سے بچنے کے لئے ہاتھ دھونے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    دریں اثنا امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی لیڈر چک شومر نے کہا ہے کہ امریکہ کو معیشت اور حفظان صحت کے تعلق سے حالیہ عشروں کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔

    انھوں نے سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اس وقت حفظان صحت کے حوالے سے حالیہ ایک صدی اور معیشت کے لحاظ سے گذشتہ پچہتر برسوں کے بدترین بحران کا سامنا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی سینیٹ میں ریپبلکنز کے رہنما میچ مک کینل گذشتہ تین مہینوں سے ایوان کی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

    چک شومر نے اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں صدر ٹرمپ کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر حقائق سے دور ہو کر وہم و گمان میں پڑے ہوئے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ اپنی جانوں سے ہاتھو دھو بیٹھنے والے کورونا مریضوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

    امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • کرونا نے امیرملکوں کو "بچنا ” ہے توکچھ تو”کرو” ناں پرمجبورکردیا سعودی عرب میں  سرکاری اداروں کو پیٹرول کی بچت کا حکم

    کرونا نے امیرملکوں کو "بچنا ” ہے توکچھ تو”کرو” ناں پرمجبورکردیا سعودی عرب میں سرکاری اداروں کو پیٹرول کی بچت کا حکم

    ریاض:کرونا نے امیرملکوں کو "بچنا ” ہے توکچھ تو”کرو” ناں پرمجبورکردیا سعودی عرب میں سرکاری اداروں کو پیٹرول کی بچت کا حکم،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو پیٹرول کفایت شعاری سے استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس حوالے سے شاہی فرمان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو پیٹرول کفایت شعاری سے استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے، وزارت توانائی کے ماتحت سعودی انرجی سینٹر کی تجویز پر کفایت شعاری کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔

    شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، سعودی انرجی سینٹر اور کفاۃ سینٹر کے تعاون سے ہر سرکاری ادارے کی تیل کی ضروریات کی تنظیم نو کرے۔

    آرامکو سے براہ راست پیٹرول حاصل کرنے والے ادارے پیٹرول کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے کے لیے معاہدے کریں اور صرف اتنا ہی پیٹرول طلب کریں جتنا کہ بے حد ضروری ہو۔ہر سرکاری ادارے میں ایک ورکنگ ٹیم قائم کی جائے جو کفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کروائے۔

    سرکاری ادارے بھی گاڑیاں خریدتے یا کرائے پر حاصل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف ایسی گاڑیاں حاصل کی جائیں جو کم پیٹرول خرچ کرتی ہوں۔

    سعودی انرجی سینٹر بجلی گھروں اور کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے پلانٹس میں بھی پیٹرول کے استعمال کا کفایت شعاری نظام ترتیب دے گا۔

    بجلی پیدا کرنے کے لیے جنریٹر استعمال کرنے والے سرکاری ادارے جنریٹر کی تفصیلات وزارت توانائی کو فراہم کریں تاکہ وزارت توانائی نئے نظام کے تحت ان کے یہاں بجلی کے خرچ کو منظم کرسکے اور بجلی سازی کے ان کے نظام کو بجلی کے جنرل نیٹ ورک سے مربوط کر سکے۔

  • کرونا سے نمٹنے کیلئے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے دی پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری

    کرونا سے نمٹنے کیلئے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے دی پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

    بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض کی فنانسنگ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرکی گئی ہے،رقم سے صحت عامہ کی ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا،وباکے پھیلاؤسےغربت کے خاتمے کی 2 دہائیوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کوخطرات لاحق ہیں

    اے آئی آئی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قرض سے کورونا کےسماج اورمعیشت پر منفی اثرات کو بہتر بنایا جاسکے گا ،قرض کے ساتھ پاکستان کو وباکی مد میں 75 کرو ڑ ڈالر سپورٹ فراہم کی گئی ہے، قرض کا استعمال افرادی قوت کی تربیت پربھی ہوگا،

    واضح رہے کہ 26 جون کو بھی پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بھی 50کروڑ ڈالر موصول ہوگئے تھے۔رقم سے لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم کووڈ19 ایکٹو رسپانس پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔اس سے پہلے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 50،50کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔اس رقم سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

    قبل ازیں ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ موخر کرنے کا اعلان کیا تھا، پیرس کلب نے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مہلت دینے کی منظوری دی تھی اور پاکستان کو باضابطہ طور پر ان ممالک میں شامل کر لیا گیا ہے جو قرض کی ادائیگی میں تاخیر کرسکتے ہیں۔

    پیرس کلب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ یکم مئی سے 31 دسمبر 2020 تک پاکستان کا قرض موخر کر دیا گیا ہے، سہولت سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف مل سکےگا۔ اعلامیے کے مطابق کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا قرض موخر کیاگیا.

    جی 20 گروپ اور فرانسیسی وزارت خزانہ کی معاونت سے کام کرنے والے پیرس کلب نے رواں سال اپریل میں 77 غریب ترین ممالک کی جانب سے رواں سال قرض کی ادائیگیوں کو روکنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی تاکہ وہ ممالک کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرسکیں۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

    کرونا وائرس، جی 20 ممالک کا قرضوں کی وصولی موخر کرنے کا فیصلہ

    قبل ازیں آئی ایم ایف پاکستان کو قرضوں میں ایک سال کا ریلیف دے چکا ہے اور جی 20 ممالک نے بھی قرض منجمد کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے .

  • کرونا وائرس نے طورطریقے اورضابطے  ہی بدل دیئے: پنجاب یونیورسٹی نے اپنے آپ کو بدل لیا

    کرونا وائرس نے طورطریقے اورضابطے ہی بدل دیئے: پنجاب یونیورسٹی نے اپنے آپ کو بدل لیا

    لاہور:کرونا وائرس نے طورطریقے اورضابطے ہی بدل دیئے: پنجاب یونیورسٹی نے اپنے آپ کو بدل لیا،اطلاعات کئے مطابق پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ، امیدوار بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات میں شرکت کیلئے 24 جولائی تک اپنا لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں۔

    پنجاب یونیورسٹی نے گریجوایشن کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یونیورسٹی حکام کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کا آن لائن امتحان 5 اگست سے شروع ہوگا، آن لائن امتحانات پانچ اگست سے 20 اگست تک جاری رہیں گے۔ شعبہ امتحانات نے امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امیدوار 24 جولائی تک ای میل آئی ڈی کے تحت امتحانی لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں، مصدقہ ای میل ایڈریس رکھنے والے امیدوار ہی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات 24 جولائی کے بعد امیدوار کا ای میل ایڈریس تبدیل نہیں کرے گا، آن لائن امتحانات کے حوالے سے تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

    علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کو ریلیف پیکج دینے کا اعلان کردیا، طلبا کی میڈیکل فیس، ٹرانسپورٹ فیس اور لائبریری فیس ختم کردی گئی، آن لائن کلاسز کے دوران طلباسے صرف ٹیوشن فیس وصول کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا شیڈول جاری کردیا، یونیورسٹی میں فیس ماسک اور دستانوں کے بغیر طلبا کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں سینیٹائزر اور ہینڈ واش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہےکہ 15 مارچ کو لاہور میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے24 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذکیاتھاجس میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث حکومت کی جانب سے مرحلہ وار توسیع کی گئی، کورونا کے باعث 24 مارچ سے پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے، سینما گھر ، شادی ہالز بند ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا کے 372 نئے مریض،اموات میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا کے 372 نئے مریض،اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 372 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد90,816 ہو گئی ہے ۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہورمیں 182، ننکانہ1 ،شیخوپورہ  2 ،راولپنڈی 20، جہلم 3 ،اٹک 4 اور گوجرانوالہ  میں 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ2،گجرات5،منڈی بہاؤالدین2، ملتان8،وہاڑی1،فیصل آباد21،چنیوٹ 1، ٹوبہ 14اور رحیم یار خان میں 1 کیس سامنے آیا۔ سرگودھا3،میانوالی5،خوشاب1،بھکر1،بہاولنگر2، بہاولپور19،لودھراں 1،ڈی جی خان 5،مظفرگڑھ5،راجن پور11،لیہ 1، ساہیوال 2اوراوکاڑہ میں 1کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 5 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا سے اموات کی کل تعداد2095 ہو چکی ہیں۔پنجاب میں اب تک663,539ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 66,425 ہو چکی ہے۔

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔

  • پاکستان میں کرونا کے 1332 نئے مریض،38 اموات

    پاکستان میں کرونا کے 1332 نئے مریض،38 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،پاکستان میں ایک روز میں کورونا کے مزید ایک ہزار 332 مریض سامنے آگئے

    پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ 67 ہزار 428 ہوگئی،چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 38 مریض انتقال کر گئے،ملک میں کورونا سے اب تک انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 677 ہو گئی

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 90 ہزار 816، سندھ میں ایک لاکھ 14 ہزار 104، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 523، بلوچستان میں 11 ہزار 469، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 878، اسلام آباد میں 14 ہزار 701 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 937 کیسز ہیں

    ملک بھر میں اب تک 17 لاکھ 76 ہزار 882 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 331 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 10 ہزار 468 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 677 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 95، سندھ میں 2 ہزار 41، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 153، اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 135، گلگت بلتستان میں 45 اور آزاد کشمیر میں 47 مریض جان بحق ہو گئے

  • کرونا ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھے گا، ٹرمپ

    کرونا ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھے گا، ٹرمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وبا ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے کورونا ویکسین تیار کرلی تو چین کی مدد کریں گے۔ امریکی صدر نے اپنے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی۔ امریکہ میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کا حکم دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک پہننے کا حکم نہیں دے سکتا کیونکہ لوگوں کو ذاتی آزادی ہونی چاہیے قومی ماسک مینڈیٹ سے متفق نہیں ہوں تاہم میرا ذاتی طور پر یہ خیال ہے کہ ماسک پہننا چاہیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس رائے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہر کوئی ماسک پہنے کیونکہ پہلے کہا گیا ماسک نہ پہنیں لیکن پھر اچانک سب کہنے لگے کہ ماسک پہنیں۔ ڈیمو کریٹ رہنما بیوقوفوں کی طرح شہروں میں حکومت کر رہے ہیں اور پولیس کے دفاع کرنے کے لیے شہروں میں تشدد بڑھایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس عالمی کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 19 ہزار 467 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 712 افراد متاثر ہوئے جب کہ 89 لاکھ 6 ہزار 690 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 953 تک پہنچ چکی ہے۔