Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • تھوڑی سے نرمی کا ناجائز فائدہ : ریسٹورنٹس مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

    تھوڑی سے نرمی کا ناجائز فائدہ : ریسٹورنٹس مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

    لاہور:تھوڑی سے نرمی کا ناجائز فائدہ : ریسٹورنٹس مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا،اطلاعات کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود ریسٹورنٹس مالکان نے حکومتی پابندی کو بالائے طاق رکھ دیا، شہر کے کھلے ریسٹورنٹس نے حکومت کی کارکردگی کا پردہ چاک کردیا، ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ساتھ مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ مزنگ اور پیکو روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو صرف ٹیک اوے کی اجازت دی گئی مگر پیکو روڑ پر پہلوان چسکا ہوٹل انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کو یکسر نظر انداز کردیا۔ پہلوان چسکا ہوٹل میں درجنوں شہری کھابوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ کھانا کھانے کے دوران شہریوں نے سماجی فاصلے کو بھی یکسر نظر انداز کیے رکھا جبکہ ضلع انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔

    ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے والی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی، نیشنل این سی او سی ہو یا پنجاب حکومت سبھی کی کارکردگی کا شہر کے کھلے ریسٹورنٹس نے پردہ چاک کردیا ہے۔ تھانہ لٹن روڑ کے بالمقابل چوک خان بابا ریسٹورنٹ پر ڈائننگ سروس جاری ہے۔ ہوٹل پر کھانے کی سروسز کی فراہمی جاری ہے، ہالز میں فیمیلز باقاعدہ بیٹھ کر کھابے کھا رہے ہیں۔ ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن میں تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھلے ہیں جہاں درجنوں افراد اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔ تھانہ لٹن روڑ اور انتظامیہ کی ناک تلے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

    دوسری جانب خان بابا ریسٹورنٹ کورونا وائرس کے باعث ایک روز بھی بند نا کرایا جاسکا، پابندی کے باوجود خان بابا ریسٹورنٹ میں ڈائن ان سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ فیملیز کے ساتھ شہریوں کو ڈائن ان سروس کی فراہمی جاری رہی۔ خان بابا ریسٹورنٹ میں ملازمین اور کیش کاؤنٹرز پر ماسک کا استعمال نا سماجی فاصلے کی پرواہ کی گئی۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی مزید توسیع کردی ہے۔ تعلیمی ادارے، شادی ہالز ، ریسٹورنٹس اور سینما ہالز بدستور 30 جولائی تک بند رہیں گے، سماجی اور مذہبی اجتماعات، کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ حکومت نے ریسٹورنٹس کو صرف ٹیک آوے کی اجازت دی جبکہ ریسٹورنٹس کے ڈائنگ ہالز کھولنے پر مکمل پابندی ہے۔

  • اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے، ڈاکٹرظفر مرزا

    اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے، ڈاکٹرظفر مرزا

    اسلام آباد: اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سیکٹر سے متعلق اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ظفر مرزا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا کرونا کے حوالے سے ردعمل دُنیا میں بہترین رہا،ہم نے جلد اقدامات اُٹھائے جس سے پہلا کیس تاخیر سے رپورٹ ہوا،کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی،اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن،ایس او پیز،ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل کیاگیا،این سی او سی کے قیام سے وبا کو کنٹرول،مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایاگیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے پہلی دفعہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا،ماضی میں پی ایم ڈی سی کرپشن،نااہلیت کا گڑھ رہی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں اصلاحات کی کوششیں جاری ہے،سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کی تمام خبریں من گھڑت ہیں،تمام سرکاری اسپتال حکومتی سرپرستی میں ہی چلیں گے، اسپتالوں میں انتظامی امور،فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیلتھ سیکٹر میں مسائل کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں،ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کو کبھی بھی ترجیحی بنیادوں پرحل نہیں کیا گیا۔

  • اسد قیصر سے صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد کی ملاقات ، مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت

    اسد قیصر سے صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد کی ملاقات ، مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت

    صوابی : اسد قیصر سے صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد کی ملاقات ، مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی

    باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم ملاقات میں اسپیکر نے وفد کے مسائل سنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کی

    اس موقع پراسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے عمائدین کو ملک کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی طور پر مشکل حالات سے گزر رہا ھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معاشی جیلنجز کے تدارک کے لیے سخت فیصلے کیے۔

    اسد قیصرنے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے درست معاشی اقدامات سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔ملک کو کرونا وائرس جیسی وباء کا سامنا ھے۔ اسد قیصر نے کہا کہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جلد کرونا وائرس سے نجات مل جائے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پوری ٹیم دن رات جان فشانی کے ساتھ محنت کر رہی ھے۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس ہمارے ہیرو ہیں،کورونا کی وجہ سے ملک کو دو چیلینجز کا سامنا تھا۔

    ایک ہی وقت میں ہمیں کورونا اور معاشی چیلینج کا سامنا تھا۔ محدود وسائل کے باوجود ہمارے صحت کے شعبے نے کارکردگی دکھائی حکومت نے غریب عوام کے روزگار کا خیال رکھا۔حکومت بجلی مافیا، چینی مافیا اور آ ٹا مافیا سے لڑ رہی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں لوگ کاروبار کرنے سیاست میں آتے تھے۔ میں جب تک سیاست میں ہوں میں اپنا کاروبار نہیں کروں گا۔ صوابی کے عوام کی محرومیوں کو خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کے عوام کے لیے بہترین طرز پر ہسپتال قائم کیے۔ صحت کے شعبے میں جدید طرز کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوابی میں بہترین تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ سڑکیں، سوئی گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کے لئے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

  • ایران اس وقت کرونا وائرس کی وبامیں بہت زیادہ مبتلا ہے، ساڑھے3 کروڑ افراد کورونا کی زد میں ہیں: حسن روحانی

    ایران اس وقت کرونا وائرس کی وبامیں بہت زیادہ مبتلا ہے، ساڑھے3 کروڑ افراد کورونا کی زد میں ہیں: حسن روحانی

    تہران:ایران اس وقت کرونا وائرس کی وبامیں سخت مبتلا ہے، ساڑھے3 کروڑ افراد کورونا کی زد میں ہیں،اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک میں 3 سے ساڑھے 3 کروڑ افراد ممکنہ طور پر کورونا کے خطرے کی زد میں ہیں۔

    ایران کے صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں ڈھائی کروڑ افراد کورونا کا شکار ہیں۔

    حسن روحانی کا کہنا تھا کہ تقریبا 14 ہزار افراد کورونا وائرس کے باعث سے انتقال کر چکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 440 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تضاد کی وضاحت نہیں کی۔

  • کرونا نے امریکہ جیسے مضبوط معاشی ملک کا بیڑہ غرق کردیا، امریکیوں کے پاس دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں:سینیٹرز

    کرونا نے امریکہ جیسے مضبوط معاشی ملک کا بیڑہ غرق کردیا، امریکیوں کے پاس دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں:سینیٹرز

    واشنگٹن :کرونا نے امریکہ جیسے مضبوط معاشی ملک کا بیڑہ غرق کردیا، امریکیوں کے پاس دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ 20 فیصد امریکیوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

    امریکی ریاست ورمونٹ کے نمائندے اور امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حریف برنی سینڈرز نے ٹوئیٹ کیا کہ ایسے حالات میں کہ جب ہر پانچ امریکیوں میں سے ایک امریکی کے پاس ڈاکٹرز کی تجویز کردہ دوا تک خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، ماڈرنا کمپنی نے کورونا وائرس کا ممکنہ ویکسین تیار کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ سے چار سو تیراسی میلین ڈالر حاصل کئے اور اس طرح کمپنی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹرایک رات میں ارب پتی بن گئے۔

    برنی سینڈرز نے ایک اور ٹوئیٹ کیا کہ ایسے میں کہ جب امریکی خاندان ساڑھے چھے ٹریلین ڈالر اپنے ہاتھ سے گنوا چکے ہیں اور پانچ کروڑ امریکی شہریوں نے حکومت سے روزگار دیئے جانے کی درخواست کی ہے، امریکہ کے چھے سو ارب پتی لوگوں کی ثروت میں پانچ سو چوراسی ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    امریکہ میں عدم مساوات اور ظلم پر سینیٹر برنی سینڈرز کا یہ اعتراض ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے۔ اس وقت امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 37 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے اب تک ایک لاکھ 42 ہزار متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    برنی سینڈرزکی طرح اوربھی کئی سینیٹرزنے انکشاف کیا ہےکہ امریکہ اب معاشی طورتباہ حال ہوچکا ہے اورامریکیوں کے پاس کھانے پینے اوردوائی لینے کے لیے بھی پیسے نہیں

    امریکہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا کو مہار کرنے میں لاپرواہی برتی جس سے ملک میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کی مخالفت کردی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کی مخالفت کردی

    واشنگٹن :امریکیوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کا حکم نہ دیں،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ امریکیوں کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک پہننے کا حکم نہ دیں۔

    امریکی نیوز چینل فوکس کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکا میں عوام کے لیے ماسک کو لازمی پہننے کے حکم کے خلاف ہیں کیونکہ لوگوں کے لیے کچھ تو آزادی ہونی چاہیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کچھ روز قبل یہ کہا ہے کہ ریاست اور مقامی حکمرانوں کو عوام کو زبردستی ماسک پہننے کا حکم دینا چاہیے۔

    ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ ماسک کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے انتہائی اہم ہے اس لیے ہم سب کو استعمال کرنا چاہیے۔تاہم اس صورتحال میں امریکی عوام کا ماسک پہننا سیاسی شکل اختیار کرچکا ہے۔

    جب کہ کچھ مقامی حکام نے تو شہریوں پر ماسک پہننا ذاتی انتخاب کے بجائے لازمی شرط قرار دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خود ماسک پہننے سے انکار کر چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔

    لیکن چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ماسک پہن کر عوام کے سامنے آئے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

  • پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو ترک فضائی کمپنی سے برطانیہ اور یورپ پہنچانے کے انتظامات کرلیے

    پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو ترک فضائی کمپنی سے برطانیہ اور یورپ پہنچانے کے انتظامات کرلیے

    کراچی:پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو ترک فضائی کمپنی سے برطانیہ اور یورپ پہنچانے کے انتظامات کرلیے،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے جس کے تحت ترک فضائی کمپنی کے ذریعے یورپین ممالک میں مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کردیے گئے۔

    پی آئی اے ترکی کی فضائی کمپنی pegasus airlines کے ذریعے اپنے مسافروں کو برطانیہ اور یورپ پہنچائے گی،قومی ائر لائن اور پیگاسس کے درمیان 31جنوری2020کو کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ ہوچکا ہے۔

    کوڈ شیئرنگ کو مزید فعال کرنے کیلئے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے،پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو ترکی کے صبیحہ گوچن ایئرپورٹ استنبول پہنچائے گی۔ 2 گھنٹے بعد مسافروں کو پیگاسس ائرلائن سے برطانیہ اور یورپ کے ان شہروں میں جہاں پی آئی اے پابندی سے قبل پروازیں آپریٹ کرتی تھی وہاں مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔

    قومی ائرلائن یورپ اور برطانیہ کے دوسرے 25 مقامات کیلئے اپنے شیڈول فائنل کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کےلیے ایک اور متبادل انتظام کے تحت خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے مسافروں کو پہنچانے کے حوالے سے بھی تگ ودو جاری ہے،جس کے لیے فرانس کی ایک نجی چارٹرطیارہ کمپنی سے بھی بات چیت جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک ہونے کے معاملے پر امریکا اور یورپ نے پی آئی اے کاخصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

  • صحافیوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا بازی لے گئی،ملتان کے صحافیوں کے لئے کٹس تقسیم

    صحافیوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا بازی لے گئی،ملتان کے صحافیوں کے لئے کٹس تقسیم

    صحافیوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا بازی لے گئی،ملتان کے صحافیوں کے لئے کٹس تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا نے ڈین گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے تعاون سے ملتان کے الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز اور کیمرہ مینز کو کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے پرسنل پروٹیکٹو کٹس تقسیم کی گی ہیں

    اس موقع پر ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ اور ، ملتان الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کمیٹی کے سربراہ شہزاد فرید ،ایم یو جے کے جنرل سیکرٹری انجم پتافی ، کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر سید تنویر گیلانی ، ،شہباز بٹ بھی موجود تھے

    میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل

    ایمرا ملتان کے عہداران ملتان کے ممبران کے دفاتر میں جاکر پرسنل پروٹیکٹو کٹس تقسیم کرے گے اس حوالے سے ایک تقریب رکھی جائے گی جس میں رضی الدین رضی ، ارشد چودھری،شہزاد فرید ،میاں مقصود ، انجم پتافی ،اور ملتان پریس کلب کے عہداران ممبران میں پرسنل پروٹیکٹو کٹس تقسیم کرکے اس مہم کا آغاز کرے گے

    ایمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری

  • تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز،قافلہ لاہورسے اسلام آبادروانہ

    تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز،قافلہ لاہورسے اسلام آبادروانہ

    لاہور:تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز،قافلہ لاہورسے اسلام آبادروانہ،اطلاعات کے مطابق ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے ، تاجروں اور دیگر کاروباری تنظیموں سے وابستہ افراد بذریعہ موٹر وے ، کاروں ، منی بسوں اورٹرکوں میں روانہ ہوئے ، ملتان روڈ پر ٹریفک بحال ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز ہوگیا اور ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا قافلہ اسلام آباد روانہ ، تاجروں اور دیگر کاروباری تنظیموں سے وابستہ افراد بذریعہ موٹر وے ، کاروں ، منی بسوں اورٹرکوں میں روانہ ہوئے ، ملتان روڈ پر ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔

    انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے تحریک کا حصہ بننے پر دیگر کاروباری ایسوسی ایشنز نے خیر مقدم کیا۔ انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری نعیم میر کا کہنا تھا کہ معیشت گھٹن کا شکار ہے اور تاجر دیوالیہ ہوگئے اور مزدور، محنت کش فاقہ زد ہوگئے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔

    دوسری جانب عوامی رکشہ یونین کی تاجر تحریک نے حمایت میں ریلی نکالی اور سیکڑوں رکشے ٹھوکرنیاز بیگ پر پہنچ گئے ،، مجید غوری کی قیادت میں شرکا کےمہنگائی ،بے روزگاری اوربھتہ خوری کے خلاف نعرے اور ہارں بجاؤ حکومت جگاؤ تحریک کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

    یاد رہے کہ چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر قریشی نے 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دی تھی انہوں نے میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے نظر کیوں نہیں آرہے؟

    میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے نظر کیوں نہیں آرہے؟

    میرج ہالز اور کیٹرنگ ایسوسی ایشنز نے بھی اٹھارہ جولائی کو ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، عامر قریشی نے کہا کہ ریسٹورنٹس، میرج ہالزاورکیٹرنگ کا کاروبار بند ہونے سے کئی شعبوں کا کاروبار ختم ہوکررہ گیا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے442 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد89,465 ہو گئی۔

    لاہورمیں 190،ننکانہ3،قصور1،شیخوپورہ2،راولپنڈی46،جہلم2، اٹک 5،چکوال 9اورگوجرانوالہ میں15کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 3، نارووال2،گجرات21،منڈی بہاؤالدین7، ملتان29،خانیوال1،وہاڑی 14،فیصل آباد18،چنیوٹ2،ٹوبہ1، جھنگ 4اور رحیم یار خان میں2کیسز سامنے آئے۔سرگودھا26،خوشاب2،بہاولنگر1،بہاولپور14،لودھراں 3،ڈی جی خان 5، مظفرگڑھ 2، راجن پور 1،لیہ1،ساہیوال1،اوکاڑہ1اورپاکپتن میں 8کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 8 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد2067 ہو چکی ہیں۔ اب تک634,246ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 65,009 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں