Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • میں نے سوچا تھا کہ یہ ایک دھوکہ ہے ، لیکن ایسا نہیں ہے،کوویڈ پارٹی’ میں شرکت کے بعد 30 سالہ کا انتقال

    میں نے سوچا تھا کہ یہ ایک دھوکہ ہے ، لیکن ایسا نہیں ہے،کوویڈ پارٹی’ میں شرکت کے بعد 30 سالہ کا انتقال

    ٹیکساس : میں نے سوچا تھا کہ یہ ایک دھوکہ ہے ، لیکن ایسا نہیں ہے،کوویڈ پارٹی’ میں شرکت کے بعد 30 سالہ کا انتقال ،اطلاعات کے مطابق ٹیکساس میں ‘کوویڈ پارٹی’ میں شرکت کے بعد 30 سالہ کا انتقال ہوگیا

    دی گارڈین اخبارلکھتا ہےکہ جاں بحق ہونے والی اس مریضہ کا کہنا تھا کہ : ‘میرے خیال میں غلطی ہوئی ہے ، میں نے سوچا تھا کہ یہ ایک دھوکہ ہے ، لیکن ایسا نہیں ہے’ ،

    ادھر اس موت کے حوالے سے ٹیکساس کے ایک طبی عہدیدار نے بتایا ہے کہ 30 سالہ مریض کی موت ایک "کوویڈ پارٹی” میں جانے کے بعد ہوئی ، جس میں یہ یقین کیا گیا تھا کہ وائرس کو جھانسہ دے رہا ہے۔

    سان انتونیو کے میتھوڈسٹ ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جین ایپلبی نے کہا ، "مریض کی وفات سے قبل ، انہوں نے اپنی نرس کی طرف دیکھا اور کہا ‘مجھے لگتا ہے کہ میں نے غلطی کی ہے ، مجھے لگتا تھا کہ یہ ایک دھوکہ تھا ، لیکن ایسا نہیں ہے۔” .

    ایپلبی نے کہا: "میں خبردارکرنے والے نہیں بننا چاہتا ، اور ہم اپنی برادری کو یہ سمجھنے میں مدد کے لئے کچھ حقیقی دنیا کی مثالیں بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ وائرس بہت سنگین ہے اور آسانی سے پھیل سکتا ہے۔”

    یاد رہے کہ فلوریڈا میں 15،000 نئے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوئے ، جو امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ ہے

  • کوروناوائرس کے باعث  دنیا بھر میں 5 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد ہلاک

    کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں 5 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد ہلاک

    کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں 5 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد ہلاک

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 5 لاکھ 71 ہزار 574 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 30 لاکھ 36 ہزار550 متاثر ہیں جب کہ 75 لاکھ 82ہزار شفایاب ہوئے ہیں۔

    امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 34 لاکھ 13 ہزار 995 افراد متاثرہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 371 افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ37ہزار782 ہوگئی ہے۔

    برازیل میں 18 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 72ہزار151اموات ہوئی ہیں۔

    بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 79 ہزارسے زائد ہے اور 23 ہزار187 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 27 ہزار162 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار335 ہوگئی ہے۔پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار870 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ26 ہزار سے زائد ہے۔

    کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 15ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 979 جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزارچار سوسے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 988 ہے۔میکسیکو میں دو لاکھ 99 ہزار750 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور35 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 819 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

    ایران میں دو لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور12 ہزار829جاں بحق ہوچکے ہیں۔پاکستان کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں 12ویں نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ48ہزار872 افراد متاثر اور5ہزار197 ہلاک ہوچکے ہیں۔
    میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 35ہزار 6ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 99ہزار 750ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 819ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89ہزار 603ہو چکی ہے۔

    ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4ہزار 79ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 76ہزار 242رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 3 لاکھ افراد کو کرونا سے بچایا ،اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس

    اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 3 لاکھ افراد کو کرونا سے بچایا ،اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ہنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجلاس جاری ہے، پنجاب میں این سی او سی کا یہ پہلا اجلاس ہے

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،راجہ بشارت ،صوبائی چیف سیکرٹریز و دیگر بھی شریک ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،

    این سی او سی کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عید الاضحی کے موقع پر پورے پاکستان میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں قائم ہیں۔ تمام متعلقہ افراد کو صحت کی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    قفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں کرونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے، بیماریوں پر خاص طور پر دیہی علاقوں کے لوگوں کا شہروں میں جانا اور جانوروں کی فروخت کے بعد واپس جانا،یہ اہم ہے،عید کے لئے شہروں سے باہر مویشیوں کی مینڈیاں قائم کی جائیں گی،شہروں کے اندر کسی مویشی منڈی کی اجازت نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کے حوالہ سے جاری ایس او پیز پر صوبائی حکومتیں عملدرآمد یقینی بنائیں،مویشی منڈیوں کے اوقات صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ منڈیوں میں داخل ہونے والے لوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی،ماسک کا استعمال ضروری ہو گا سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنا ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جمع نہ ہو سکیں،مویشی منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

    اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ٹی ٹی کیو حکمت عملی کے تحت 750،000 سے زائد ایسے لوگوں کا سراغ لگایا گیا جو کرونا مریضوں سے رابطے میں آئے۔ ان رابطوں میں سے جن لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کو قرنطینہ کیا گیا

    این سی او سی نے 30 شہروں کو کرونا ہاٹ سپاٹ کے طور پرسامنے لاہا .اس وقت پاکستان بھر میں اس وقت 321 سمارٹ لاک ڈاؤنز نافذ ہیں،اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے 3 لاکھ افراد کو کورونا سے بچایا گیا ہے ،حکومت کی طرف سےبروقت اقدامات سے کورونا کے زیادہ پھیلاوَ کو روکا گیا

  • پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتی 24 گھنٹوں میں 2769 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 69 اموات ہوئی ہیں

    پاکستان میں کرونا سے مجموعی طور پر 5ہزار 266 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 2لاکھ 51 ہزار 625 مریض سامنے آ چکے ہیں.

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار533 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 87ہزار43، خیبرپختونخوا میں 30ہزار 486، بلوچستان میں 11ہزار185، اسلام آباد میں 14ہزار108، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار599 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 671 افراد کورونا مریض سامنے آئے.

    پنجاب میں کورونا سے 2 ہزار6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار747، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار87، بلوچستان میں 126، اسلام آباد میں 152، آزادکشمیر میں 43 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 22 ہزار532 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 85 ہزار 170 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں3 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 56 ہزار 700 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 975 ہے۔

  • امریکا میں ایک دن میں کورونا کےریکارڈ 66 ہزار 500 سےزائد کیسزرپورٹ ،تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 729 ہوگئی

    امریکا میں ایک دن میں کورونا کےریکارڈ 66 ہزار 500 سےزائد کیسزرپورٹ ،تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 729 ہوگئی

    واشنگٹن :امریکا میں ایک دن میں کورونا کےریکارڈ 66 ہزار 500 سےزائد کیسزرپورٹ ،تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 729 ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی ریکارڈ تعداد رپورٹ ہوئی ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار میں دکھایا گیا کہ امریکا میں ایک دن میں مجموعی طور پر 66 ہزار 528 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ امریکا بھر میں اس وقت کیسز کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 42 ہزار 73 ہوچکی ہے۔

    امریکا میں 760 مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 729 ہوگئی ہے۔امریکا میں گزشتہ 5 میں سے 4 دنوں میں 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    امریکا، دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جس کے بعد برازیل اور تیسرے نمبر پر بھارت ہے۔

    خبرایجنسی رائٹرز نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ فلوریڈا کورنا وائرس کے آغاز سے اب ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والی ریاست بن گئی ہے۔

    سرکاری اعدادو شمار کے مطابق فلوریڈا میں 15 ہزار 299 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ مجموعی کیسز 2 لاکھ 69 ہزار 811 ہیں۔

    اس سے قبل 10 اپریل کو نیویارک میں ایک دن میں سب سے زیادہ 12 ہزار 847 کیسز سامنے آئے تھے، کیلی فورنیا میں ایک دن میں 11 ہزار 694 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ نیویارک میں 15 اپریل کو 11 ہزار 571 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا کی دیگر 40 ریاستوں میں بھی کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر 4 دنوں سے روزانہ 60 ہزار کیسز کے ساتھ امریکا میں کیسز کی بڑی تعداد رپورٹ ہورہی ہے جو سب سے زیادہ ہے۔ایریزونا، کیلی فورنیا، فلوریڈا اور ٹیکساس میں کیسز میں اضافہ تیزی سے ہورہا ہے۔

    صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک ضرور پہنیں لیکن ماسک پہننے کا معاملہ بھی امریکا میں سیاست کی نذر ہوگیا ہے۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہسپتال کے دورے کے دوران پہلی مرتبہ ماسک پہنا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے مضافاتی علاقے میں قائم والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کیا اور وہاں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے افراد سے ملاقات کی۔

    وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ کسی ہسپتال میں ہوتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ ماسک پہننا بہت اچھا ہے’۔

    امریکی صدر اس وبائی مرض کے دوران ماسک پہننے والوں میں بہت دیر سے شامل ہوئے۔امریکا کے نائب صدر مائیک پینس سمیت زیادہ تر ممتاز ری پبلیکنز ماسک پہننے کی تائید کرتے رہے ہیں۔

    ریپبلکن گورنرز بھی ریاستوں میں صورت حال سنگین ہونے پر اب ماسک کے استعمال کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز کانفرنسز، کورونا وائرس ٹاسک فورس اپ ڈیٹس، ریلیوں اور دیگر عوامی تقریبات میں ماسک پہننے سے انکار کردیا تھا۔

    ان کے قریبی لوگوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا تھا کہ صدر کو خدشہ ہے کہ ماسک انہیں کمزور دکھائے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بات پر تشویش ہے کہ اس نے معاشی بحالی کی بجائے صحت عامہ کے بحران کی طرف توجہ مرکوز کردی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کو ماسک پہنے پر ان کا مذاق بھی اڑایا اور یہ تاثر دیا کہ جو بائیڈن کمزور دکھائی دیتے ہیں۔

    امریکا میں ماسک پہننا ایک اور سیاسی تقسیم کا سبب بن گیا ہے جہاں ریپبلکن ڈیموکریٹس کے مقابلے میں ماسک پہننے سے کتراتے ہیں۔

  • پاکستانیوں نے امریکی صدر کو کرونا پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے دیا، اسلام آباد میں مظاہرہ

    پاکستانیوں نے امریکی صدر کو کرونا پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے دیا، اسلام آباد میں مظاہرہ

    اسلام آباد :پاکستانیوں نے امریکی صدر کو کرونا پھیلنے کا ذمہ دار قرار دے دیا، اسلام آباد میں مظاہرہ،اطلاعات کے مطابق سول سوسائٹی اور شہریوں نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر امریکی صدر کے خلاف کرونا پھیلانے کا الزام عائد کرکے احتجاج شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں کے رکھا ہے اور امریکا اس جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اول ہے لیکن پاکستانی عوام نے امریکی صدر کو کوویڈ 19 پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

    شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کرونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج شروع کردیا، مظاہرے میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھے جو امریکی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں کورونا کے پھیلانے کا ذمہ دار ہے، اسی لیے امریکی صدر عالمی مجرم ہے، شہریوں نے کوروناسے انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ داری بھی امریکا اور صدر ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو عالمی لیڈر کی حیثیت سے عالمی برادری کو وسائل اور مدد فراہم کرنی چاہئے تھی لیکن صدر ٹرمپ نے سیاسی بیان بازی کو ترجیح دی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت اور چین کے خلاف بیانات دے کر غیر ضروری بحث چھیڑ دی اور ساتھ ساتھ نازک وقت میں عالمی ادارہ صحت کو مالی امداد روکنے کی دھمکیاں دیں۔

  • درجنوں امریکی میرینز کورونا کا شکارہوگئے

    درجنوں امریکی میرینز کورونا کا شکارہوگئے

    اوکیناوا : درجنوں امریکی میرینز کورونا کا شکارہوگئے،اطلاعات کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقے اوکیناوا میں دو اڈوں میں موجود امریکا کے درجنوں میرینز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اوکیناوا کی انتظامیہ نے امریکی فوج سے اس حوالے سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم اتنا کہہ سکتا ہیں کہ حال ہی میں درجنوں کیسز سامنے آئے کیونکہ امریکی فوج کی جانب سے حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی، اس لیے تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔رپورٹ کے مطابق کورونا کے زیادہ کیسز میرین کور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اوکیناوا کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایئراسٹیشن فوٹینما اصل مرکز ہے تاہم کیمپ ہینسن میں بھی متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ تقریباً 60 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    اوکیناوا کے گورنر ڈینی تماکی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ‘ہمیں امریکی فوج کی جانب سے جو کچھ بتایا گیا اس پر حیرت ہوئی’۔انہوں نے نیوز کانفرنس میں سوال اٹھایا کہ کیا امریکی فوجی وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات پر عمل کررہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ حالیہ پیش رفت پر واضح کیا جائے۔

    دوسری جانب امریکی میرینز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ فورسز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور بیس سے باہر سرگرمیوں کو محدد کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کے متاثرین اور ہلاکتوں کی تفصیلات فراہم کیے بغیر اپنی فوج، ان کے خاندان اور مقامی آبادی کی حفاظت کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ جاپان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے کے تحت اوکیناوا سمیت دوسرے بیس میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ مارچ میں چین نے دعویٰ کیا تھا کہ عین ممکن ہے کہ مذکورہ وائرس کو امریکی فوج چین کے شہر ’ووہان‘ لے کر آئی ہو۔

  • صوبائی وزیر تعلیم نے طلباء کوبڑی خوشخبری سنادی

    صوبائی وزیر تعلیم نے طلباء کوبڑی خوشخبری سنادی

    لاہور:صوبائی وزیر تعلیم نے طلباء کوبڑی خوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث جب تک سکول بند ہیں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے گی.

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کا سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے اعلان کے بعد فیسوں میں کمی کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعےکہنا تھا کہ جب تک کورونا کے باعث سکول بند ہیں، پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصدرعایت برقرار رہے گی۔وبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مزید کہا کہ فیسوں میں کمی نہ کرنے پر والدین متعلقہ ضلع کے سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی شکایات میں سے 95 فیصد حل کی جا چکی ہیں۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک سکول میں فیس پوری وصول کی جانے کا انکشاف ہوا،سینٹ پیٹر سکول وارث روڈ میں تین ماہ کی فیس 20 فیصد رعائت کےبغیر وصول کیے جانےپروالدین نےاظہار تشویش کیا،والدین کا کہنا تھا کہ تین ماہ کی یکمشت فیس 20 فیصد رعائت کے بغیروصول کی جارہی ہے۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ سکول انتظامیہ تین ماہ کی یکمشت فیس جمع نہ کرانے والے بچوں کےنام خارج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے،اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ نےٹیچرز کی حاضری بھی سکول میں یقینی بنانےکی ہدایت کررکھی ہے۔

    صبح نو بجےسےشام 3 بجے تک ٹیچرز کو سکول میں رہنےکا پابند کیا جارہا ہے، سکول میں چھٹیوں کے باوجود سٹاف کو بلوانے پرملازم مبین کورونا سےجاں بحق جبکہ اکاؤنٹنٹ شکیل بھٹی ہسپتال میں زیرعلاج ہے،دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی اورنہ ہی اساتذہ کو سکول آنے کا پابند کیاہے۔

  • سوئی ناردرن نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    سوئی ناردرن نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور: سوئی ناردرن نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر سمیت پنجاب بھر کے سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کردی۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ہفتہ کے روز گیس کی قلت کی وجہ سے پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو گیس بند کردی تھی، جس کو اتوار کی شام سات بجے بحال کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے گیس کی فراہمی معطل کی تھی تاہم اب صورتحال میں بہتری آنے پر گیس بحال کر دی گئی ہے۔

    گزشتہ روز مرکزی چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے 1700 سو سی این جی اسٹیشنز زبردستی بند کرائے گے، جس سے لاکھوں افراد کو بےروزگار کردیا گیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو ایل این جی دینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے نجی کمپنی کے الیکٹرک کا بوجھ اٹھاکر سی این جی سیکٹر کو قربانی کا بکرا بنایا ہے۔ سی این جی سیکٹر کو نہ مقامی گیس ملتی ہے اور نہ ہی درآمد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

  • پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی کورونا کے شکارہوگئے

    پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی کورونا کے شکارہوگئے

    اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی کورونا کے شکارہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنما و وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    طارق بشیر چیمہ میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس گزشتہ رات سے اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔ادھرذرائع کا کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈ کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی حالت تسلی بخش ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان بھی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے ہیں۔

    گزشتہ دنوں کابینہ میں شامل وزیر ریلوے شیخ رشید بھی مہلک وائرس کا شکار ہوگئے تھے جو صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔