Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیکس اینڈ بیکس چوبرجی لاہور برانچ سیل

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیکس اینڈ بیکس چوبرجی لاہور برانچ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں معروف بیکری کیکس اینڈ بیکس کو سیل کر دیا گیا

    اے سی سٹی تبریز مری کا کہنا تھا کہ تین ملازمین نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے اس وجہ سے بیکری کو سیل کیا گیا، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہین کی جائے گی، ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے

    کیکس اینڈ بیکس چوبرجی کے منیجر کا کہنا تھا کہ گاہک آیا اور گارڈ نے اسے ماسک کا کہا لیکن وہ اندر آ گیا، کسٹمر کے ساتھ زبردستی کس طرح کریں، ہم نے سب نے ماسک پہن رکھے ہیں،اے سی صاحب آئے اور انہوں نے برانچ سیل کر دی

    واضح رہے کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور بھر میں کاروائیاں جاری ہیں،مارکیٹوًں، دکانوں میں ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں رواں ماہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالہ سے آپریشن میں 141263دکانوں کی انسپکشن کی گئی ، خلاف ورزی پر16923 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

  • ایمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری

    ایمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا نے ڈین گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے تعاون سے نیوز ون نیوز چینل، کیپٹل نیوز چینل، ابتک نیوز چینل، ڈان نیوز چینل اور ایکسپریس نیوز چینل میں پرسنل پروٹیکٹو کٹس تقسیم کی

    اس موقع پر ایل ڈی اے کے افسران نے بھی مختلف صحافتی اداروں میں وزٹ کیا نیوز ون نیوز چینل، کے بیورو چیف منور بٹ، کیپٹل نیوز چینل کے بیورو چیف شاداب ریاض خان، ایکسپریس نیوز چینل محمد الیاس، ڈان نیوز چینل کے بیورو چیف بلال، اب تک نیوز چینل کے اسائنمنٹ ایڈیٹر محمد علی اور سئنیر پرڈویسر جنید بیگ، نے کٹس وصول کیں.

    اس موقع پر ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ نے ایمرا کے ممبران میں ان کے دفاتر میں جاکر کورنا وائرس جیسی سنگین وبا سے بچانے کے لیے پرسنل پروٹیکٹو کٹس تقسیم کی ہیں

    میڈیا ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کے لئے ایمرا صدر نے کی میڈیا مالکان سے اپیل

  • کرونا سے سندھ میں آج سب سے زیادہ اموات،وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے بڑی اپیل

    کرونا سے سندھ میں آج سب سے زیادہ اموات،وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ آج شدید دکھ بتا رہا ہوں کہ 74 مرید مریض انتقال کرگئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ابتک انتقال کرنے والے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، ابتک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 1343 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہر ہوئے، ابتک 443757 ٹیسٹ ہوچکے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا متاثرہ ابتک 81955 مریض سامنے آچکے ہیں، صوبہ بھر میں اس وقت 35026 مریض زیرعلاج ہیں، 33482 مریض گھروں کے اندر اور 88 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں، اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، آج 92 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1093 مریض صحت یاہوکر گھروں کہ چلے گئے، ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 45616 ہوگئی ہے، شہر کراچی میں 689 مزید کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی 252، ضلع جنوبی 175، ضلع وسطی میں 107 نئے کیسز ظاہر ہوئے، ملیر 62، ضلع غربی 49 اور کورنگی میں 44 مزید کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد 93، گھوٹکی 76، سکھر 74 اور میرپورخاص میں 34 نئے کیسز سامنے آئے، ٹنڈو الہیار 32، جیکب آباد 28، سانگھڑ اورشہیدبینظیرآباد میں 23-23 نئے کیسز ظاہر ہوئے، لاڑکانہ 22، قمبر اور شکارپور 19-19، دادو 13 اور عمرکوٹ میں 12 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، بدین اور نوشہروفیروز میں 9-9، سجاول 6، ٹنڈو محمد خان 5 نئے کیسز سامنے آئے، ٹھٹھہ میں 4، کشمور-کندھ کوٹ اور مٹیاری میں ایک ایک نئے کیسز ظاہر ہوئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عوام لازمی طور پر ایس او پیز پر عمل کریں، ہمیں اس وبا سے ملکر جان چھڑانی ہے،

  • یاسر نواز کے بعد نوید رضا نے بھی پلازما عطیہ کر دیا

    یاسر نواز کے بعد نوید رضا نے بھی پلازما عطیہ کر دیا

    یاسر نواز کے بعد عالمی وبا کورونا سے صحتیاب ہونے والےاداکار نوید رضا نے بھی بلڈ پلازما عطیہ کر دیا ہے

    باغی ٹی وی : نوید رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں اداکار ہسپاتل میں موجد بستر پر لیٹے پلازمہ عطیہ کر رہے ہیںاس کے کیپشن میں نوید رضا نے بتایا کہ اس مہلک وائرس کوویڈ 19 کے ساتھ لڑنے والی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد کے لئے الحمد اللہ میں نے آج کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس کو پلازما عطیہ کیا –
    https://www.instagram.com/p/CB3ILClA9Lx/
    اداکار نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور لیب ٹیکنیشنز کی انتہائی پیشہ ور ٹیم نے آج میری مدد کی

    انہوں نے کوویڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں سے گذارش کی کہ جو صحت یاب ہوچکے ہیںوہ کوویڈ 19 سے لڑنے والے لوگوں کے لئے پلازما کا عطیہ کریں ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں۔

    علاوہ ازیں نوید رضا نے پلازما عطیہ کرنے کے طریقہ کار کی ویڈیو شئیر اور ڈاکٹر کا پیغام شئیر کیا-
    https://www.instagram.com/p/CB5Kevwg0J2/
    اداکار نے لکھا کہ پلازما عطیہ کرنے کا طریقہ کار۔ ڈاکٹر شوکت – ڈاؤ کا اہم پیغام ہمارے پاس صحت اور سائنس کے ڈو میڈیکل میں پلازما عطیہ کرنے کا مکمل تجربہ ہے۔ اس سے دیکھیں اور سیکھیں ، کوویڈ مرض کے مریض کے لئے پلازما کتنا آسان اور فائدہ مند ہے۔

    اس سے قبل نوید اور ان کی اہلیہ کنول نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کو آگہی دینے کیلئے اپنا تجربہ شیئر کیا تھا۔ جوڑے نے بتایا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کےبعد سے صحتیابی تک ان میں کیسی علامات پائی گئیں۔ دونوں تقریباً10دن تک سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محروم رہے۔ تشخیص کے بعد انہوں نے وٹامن سی، کلونجی اور قہوے کااستعمال کیا جبکہ ضرورت سے زیادہ دواؤں، اینٹی الرجک اور اینٹی بائیوٹکس سے پرہیز کیا۔

    اداکار نوید رضا کا کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری

    ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    روبینہ اشرف کورونا سے صحتیاب

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

    اداکار شفاعت علی بھی کورونا صحتیاب

    کورونا وائرس کو شکست دینے والے یاسر نواز نے پلازمہ عطیہ کر دیا

    واسع چوہدری کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

     

  • کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ناسا کی منفرد ڈیوائس،گلے کا الیکٹرانک تعویذ بنا دیا

    کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ناسا کی منفرد ڈیوائس،گلے کا الیکٹرانک تعویذ بنا دیا

    واشنگٹن :کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ناسا کی منفرد ڈیوائس،گلے کا الیکٹرانک تعویذ بنا دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو نوول کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکے گی۔

    ناسا کی جیٹ پروپلسیون لیبارٹری نے ایک نیکلس یا ہار تیار کیا ہے جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کو چھونے جارہے ہیں۔اس ڈیوائس کو پلس (Pulse) کا نام دیا گیا ہے اور اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا۔

    اس میں ایک سنسر لگایا گیا ہے جو اس وقت ارتعاش یا وائبریشن پیدا کرتا ہے جب ہاتھ چہرے کی جانب بڑھتے ہیں۔ہاتھ چہرے کے جتنا قریب ہوگا ارتعاش اتنا زیادہ طاقتور ہوگا

     

     

    ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘اس ویئرایبل ڈیوائس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم از کم کرنے میں مدد دینا ہے، جو اس وقت پھیلتا ہے جب کوئی فرد کسی آلودہ سطح کو ہاتھوں سے چھوتا ہے اور پھر اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھوتا ہے’۔

    بیان میں مزید بتایا گیا ‘اس ڈیوائس سے لوگوں کو اندازہ ہوسکے گا کہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چہرے کو دن بھر میں کتنی بار چھوتے ہیں، یہ ایسا لاشعوری رویہ ہے جس پر کوئی غور بھی نہیں کرتا’۔

    امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس کم قیمت اور آسانی سے کوئی بھی تیار کرسکتا ہے۔اس کو تیار کرنے کا طریقہ کار اور پرزوں کی فہرست اوپن سورس فراہم کی گئی ہے اور کوئی بھی مفت ان کی مدد سے اس ڈیوائس کو تیار کرسکتا ہے۔

    دہگر ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے ایپل، سام سنگ اور گوگل سمیت دیگر کی جانب سے بھی ڈیوائسز میں ایسی اپ ڈیٹس کی جارہی ہیں جن کا مقصد کووڈ 19 کے پھیلاؤ میں کمی لانا ہے۔

    سام سنگ اور گوگل نے اسمارٹ واچز کے لیے ہاتھ دھونے کے حوالے سے ٹائمر پیش کیے ہیں جبکہ ایپل نے اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران متعدد فیچرز متعارف کرائے جن میں سے ایک ایپل واچ میں ہینڈ واش ٹائمر بھی تھا۔

    خیال رہے کہ گھر سے باہر فیس ماسک کا استعمال، عام استعمال کی اشیا کو اکثر صاف کرنا، ہاتھوں کو اکثر دھونا اور اپنے منہ کو کم از کم چھونا کورونا وائرس سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا سے نوجوان لڑکیاں یا لڑکے زیادہ متاثر؟

    پنجاب میں کرونا سے نوجوان لڑکیاں یا لڑکے زیادہ متاثر؟

    لاہور:پنجاب میں کرونا سے نوجوان لڑکیاں یا لڑکے زیادہ متاثر؟ رپورٹ کے منظرعام پرآتے ہی بے چینی پھیل گئی ،اطلاعات کےمطابق محکمہ صحت پنجاب نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے نوجوان لڑکیوں کے بر عکس لڑکے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

    مطابق پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں میں بھی لڑکیوں کی نسبت لڑکے زیادہ متاثر ہیں۔

    محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں یہ چشم کشا انکشاف سامنے آیا ہے کہ صوبے میں ضعیف العمر افراد کرونا سے سب سے کم متاثر ہوئے، مردوں میں 51 ہزار 80 کرونا کے شکار جب کہ 50 ہزار 81 مشکوک کیسز ہیں۔

    خواتین میں 23 ہزار 70 کرونا سے متاثر ہیں جب کہ 19 ہزار 89 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد 31 سے 45 سال کے ہیں، محکمہ صحت نے بتایا کہ اس ایج بریکٹ میں 22 ہزار 978 نوجوان کرونا سے متاثر ہیں۔

    صوبائی اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کرونا کا شکار ہیں، 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد وائرس کا شکار ہوئے، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد کرونا متاثرین ہیں۔

    وائرس سے سب سے کم متاثر ہو نے والے 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں، پنجاب میں 75 سال سے زائد عمر کے کرونا کے شکار افراد کی تعداد 1319 ہے۔

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 13 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 202 ہو گئی۔پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 سو 73 ہو گئی ہے۔

  • کرونا وائرس کے مریض کی موت سے قبل آخری فیس بک پوسٹ نے سب کوغمگین کردیا ،اہم پیغام بھی دے دیا

    کرونا وائرس کے مریض کی موت سے قبل آخری فیس بک پوسٹ نے سب کوغمگین کردیا ،اہم پیغام بھی دے دیا

    ٹیکسس: کرونا وائرس کے مریض کی موت سے قبل آخری فیس بک پوسٹ نے سب کوغمگین کردیا ،اہم پیغام بھی دے دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ایک شخص نے اپنی موت سے قبل فیس بک پر پچھتاوے سے بھری پوسٹ لگائی جس میں اس نے سماجی فاصلوں کے اصول کی خلاف ورزی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 51 سالہ شخص ٹومی میکائس نے ایک پارٹی میں شرکت کی تھی جس کے ایک ہفتے بعد اس میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔منگل کے روز اس نے اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا مثبت نتیجہ اسے جمعرات کے روز موصول ہوگیا۔

    ٹومی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سخت پچھتاووں کا اظہار کیا، اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ چند روز قبل باہر گئے تھے جہاں سے وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    انہوں نے لکھا کہ واپس آکر انہوں نے اپنی والدہ اور بہنوں کی صحت کو بھی خطرات لاحق کردیے، آپ میری طرح بے وقوف مت بنیں اور باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

    ٹومی کی ٹیکسس میں مقیم بھانجی لوپیز نے بتایا کہ ابتدا میں ہمیں لگا کہ ان کی حالت ذیابیطس کی وجہ سے خراب ہوئی ہے لیکن جلد ہی علم ہوگیا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    لوپیز کے مطابق منگل کے روز ٹیسٹ کروانے اور جمعرات کے روز اس کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد، اتوار کے روز انکل نے ہمیں فون کیا اور بتایا کہ انہیں سانس لینے میں بہت تکلیف کا سامنا ہے، انہوں نے ایمبولینس بلوائی ہے اور وہ اسپتال جا رہے ہیں۔

    بھانجی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اسپتال میں انہیں آکسیجن دی گئی، تاہم ان کی حالت بگڑتی گئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ اس کے ایک گھنٹے کے اندر اندر وہ چل بسے۔

    لوپیز کے مطابق اس پارٹی میں صرف ایک شخص وائرس سے متاثرہ تھا لیکن اس نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا، میرے انکل کے علاوہ پارٹی میں شرکت کرنے والے مزید 14 افراد بھی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، اگر یہ سب ماسک پہن کر رکھتے تو ایسا نہ ہوتا۔

    خیال رہے کہ امریکا اس وقت کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے حوالے سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، اب تک 25 لاکھ سے زائد امریکی شہری کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

  • سری لنکا:مسلمانوں کی میتیں جلانےکا سلسلہ جاری،عالمی ادارے بھی مسلمانوں کی میتوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک روکنےمیں ناکام

    سری لنکا:مسلمانوں کی میتیں جلانےکا سلسلہ جاری،عالمی ادارے بھی مسلمانوں کی میتوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک روکنےمیں ناکام

    لاہور: سری لنکا میں مسلمانوں کی میتیں جلانے کا سلسلہ جاری،عالمی ادارے بھی میتوں کے ساتھ یہ سلوک روکنےمیں ناکام،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق نئی گائیڈ لائن کے باوجود سری لنکا میں مسلمانوں کو ان کی میتوں کو تدفین کی اجازت نہیں دی جارہی۔

    مسلمانوں کی میتوں کو سرکاری سطح پر جلایا جارہا ہے جس سے مقامی مسلمانوں میں شدید غم وغصہ اور خوف پایا جاتا ہے۔

    سری لنکا میں بسنے والے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ حکام کورونا وائرس کی وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھیں اپنے مُردوں کو دفنانے کے بجائے غیر اسلامی طریقے سے جلانے پر مجبور کر کے اُن سے امتیازی سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

    بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والی 44 برس کی فاطمہ رینوزہ کو چار مئی کو ایک مقامی اسپتال میں کووِڈ 19 کے شبہے میں داخل کروایا گیا تھا۔

    سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی رہائشی تین بچوں کی ماں فاطمہ سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں جس پر حکام کو شبہ ہوا کہ شاید وہ کورنا وائرس سے متاثر ہو چکی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان کے شوہر محمد شفیق کا کہنا ہے کہ جس دن اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تو ان کے خاندان کو محسوس ہوا کہ انہیں ایک پالیسی کے تحت گھیر لیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ’فوجی جوانوں کے ہمراہ پولیس اہلکار ہمارے گھر آئے۔‘’انہوں نے ہمیں گھر سے باہر نکال دیا اور ہمارے گھر میں ہر جگہ جراثیم کُش ادویات چھڑکیں۔ ہم سب خوفزدہ ہوگئے لیکن انھوں نے ہمیں کچھ نہیں بتایا۔

    یہاں تک کہ ہمارے گھر میں موجود تین ماہ کے بچے کو بھی ٹیسٹ کیا گیا اور وہ لوگ ہمیں جانوروں کی طرح ایک قرنطینہ مرکز لے گئے۔‘انہوں نے بتایا کہ پورے خاندان کو رات بھر کے لیے وہاں رکھا گیا تاہم اگلے دن چھوڑ دیا گیا۔

    اور ہدایت کی گئی کہ اپنے آپ کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رکھو۔ اس دوران انھیں خبر ملی کہ فاطمہ اسپتال میں ہلاک ہوگئی ہیں۔ فاطمہ کے جواں سال بیٹے سے کہا گیا کہ وہ اپنی والدہ کی میت شناخت کرنے کے لیے اسپتال آئیں۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کی والدہ کی میت گھر واپس نہیں لے جائی جا سکتی کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ فاطمہ کی موت کووِڈ 19 سے ہوئی ہے۔

    اس کے بجائے انہیں چند کاغذات پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ ان کی والدہ کی لاش کو جلایا جا سکے۔

    نوجوان کے والد محمد شفیق کا خیال ہے کہ انھیں اصل حالات سے آگاہ ہی نہیں کیا گیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’اُس (بیٹے) کو کہا گیا کہ اُس کی والدہ کے جسم سے کچھ حصے مزید ٹیسٹوں کے لیے الگ کرنے ہیں۔ اگر اُنھیں کورونا نہیں تھا تو ان کے جسم کے حصوں کو نکالنے کی کیا ضرورت تھی؟ وائرس کے ٹیسٹ کرنے والے اسٹاف نے بتایا ہے کہ فاطمہ کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا تھا۔ اس اطلاع کے بعد فاطمہ کے گھر والوں کے زخم دوبارہ تازہ ہو گئے ہیں۔شفیق کا کہنا تھا کہ ’ہم مسلمان اپنے مردے جلاتے نہیں ہیں۔ اگر انھیں معلوم تھا کہ فاطمہ کو کورونا نہیں ہے تو پھر اُسے کیوں جلایا؟‘

    سری لنکا کے ایک سابق وزیر اور آئندہ انتخابات میں کھڑے ہونے والے ایک مسلمان امیدوار علی ظاہر مولانا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے 182 ارکان میں سے سری لنکا واحد ملک ہے جہاں کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی لاشوں کو جلایا جاتا ہے۔

    علی ظاہر مولانا نے بی بی سی سنہالا کو بتایا کہ ’اگر ایسے سائنسی شواہد موجود ہیں جو اس دعوے کو ثابت کرتے ہیں کہ تدفین صحت عامہ کے لیے خطرناک ہے‘ تو مسلمان کمیونٹی کو حکومت کا فیصلہ قبول ہو گا۔

    فاطمہ کے اہلخانہ سری لنکا میں رہنے والے اُن مسلم خاندانوں کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں جو حکومت کو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    رواں برس مارچ کی 31 تاریخ کو جب ملک میں پہلا مسلمان کورونا وائرس سے انتقال کرگیا تھا تو میڈیا کے مختلف اداروں نے کووِڈ 19 کی وبا کے پھیلاؤ کا الزام مسلمانوں پر عائد کرنا شروع کر دیا تھا۔ سری لنکا میں اس وبا سے صرف 11 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں اور یہ 11 کی 11 میتیں دفنانے کے بجائے جلائی گئی ہیں۔

    حکومت کے چیف ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر سوگت سماراویرا کہتے ہیں کہ یہ حکومت کی پالیسی ہے کہ تمام وہ لوگ جو کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے یا جن پر شبہ ہو کہ ان کی موت اس وائرس کی وجہ سے ہوئی ہوگی، ان سب کی لاشوں کو جلایا جائے گا کیونکہ تدفین سے زیرِ زمین پانی آلودہ ہو سکتا ہے۔

    ڈاکٹر سماراویرا کہ کہنا ہے کہ وزارتِ صحت کے طبی ماہرین نے ’معاشرے کی بھلائی‘ کے لیے یہ پالیسی اپنائی ہے۔تاہم مسلمان اور سماجی رہنماؤں اور سیاستدانوں نے سری لنکا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اس پالیسی پر نظرِ ثانی کرے۔

  • دنیا بھر میں کرونا کے کنفرم کیسز ایک کروڑ جبکہ اموات پانچ لاکھ سے تجاوز

    دنیا بھر میں کرونا کے کنفرم کیسز ایک کروڑ جبکہ اموات پانچ لاکھ سے تجاوز

    دنیا بھر میں کرونا کے کنفرم کیسز ایک کروڑ جبکہ اموات پانچ لاکھ سے تجاوز

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ ایک ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 82 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 54 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 706 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    امریکہ میں کورونا سے مزید 512 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 25 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    برازیل امریکہ کے بعد 12 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 994 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 57 ہزار ایک سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    روس میں کورونا سے مزید 188 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی۔

    بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 414 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  • دینی مدارس اوراسلامی فلاحی اداروں کےلیےحکومت کاایک اورتحفہ،اجتماعی قربانی اورکھالوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

    دینی مدارس اوراسلامی فلاحی اداروں کےلیےحکومت کاایک اورتحفہ،اجتماعی قربانی اورکھالوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

    لاہور:دینی مدارس اوراسلامی فلاحی اداروں کےلیےحکومت کاایک اورتحفہ،اجتماعی قربانی اورکھالیں اکھٹی کرنےکی اجازت اورحمایت ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مویشی منڈیاں لگانے اور مدارس سمیت دیگر فلاحی اداروں کو اجتماعی قربانی کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی ذیلی کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں مویشی منڈیاں لگانے اور اجتماعی قربانوں سے متعلق فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اس اہم اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے وزیراعظم کی طرف سے خصوصی ہدایات کی روشنی میں‌ اہم فیصلے ہوئے

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کالعدم جماعتوں کے علاوہ باقی تمام دینی اداروں ، مدارس کو اجتماعی قربانی کرنے ، کھالیں اکٹھی کرنے دینے کی اجازت دی گئی ،

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع کا کمشنر شہری حدود سے باہر نشاندہی کرے گا جہاں مویشی فروخت کرنے کی اجازت ہوگی، شہر کی حدود میں مویشی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    مویشی کی خریداری کے لیے منڈی جانے والے افرو کو ماسک، دستانے اور سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا، شہری حدود میں جانور لانے کیلئے ایس اوپیز پر عمل درآمدلازمی ہوگیا۔

    فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے کا انتظام بھی کرے گی، بچوں، بڑوں اور خواتین کو کسی صورت منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو شہری ماسک اور دستانوں کے بغیر پہنچے گا اُسے بھی دروازے سے واپس کردیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منڈیوں سےکرونا کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئےمزید اقدامات بھی کئےجائیں گے، پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں سے متعلق سفارشات تیار کر کے وفاق کو ارسال کردیں۔

    بعد ازاں وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق اہم اجلاس پیرکو طلب کرلیا ہے جس میں پنجاب حکومت اپنی سفارشات رکھے گی۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ’منظوری کے بعد پنجاب حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی، شہری علاقوں میں مویشی منڈیاں لگانے پر پہلے ہی پابندی ہے‘۔

    دوسری جانب کراچی سپر ہائی وے پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے رقبے میں مزید توسیع کا کام شروع کردیا، سپرہائی مویشی منڈی میں رواں سال نئے بلاکس تیار کیے جائیں گے۔

    ترجمان مویشی منڈی ذکی ابڑو کا کہنا تھا کہ ’رواں سال مویشی منڈی میں 6 لاکھ سے زائد مویشیوں کی گنجائش کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے‘۔

    انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈی آنے والے ہرشخص کوماسک لازمی پہنچا ہوگا، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔