Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس کوئی رشتہ نہیں دیکھتا،گلوکار سلمان احمد کے 50 رشتہ دار و دوست کورونا کا شکار

    کرونا وائرس کوئی رشتہ نہیں دیکھتا،گلوکار سلمان احمد کے 50 رشتہ دار و دوست کورونا کا شکار

    کراچی :کرونا وائرس کوئی رشتہ نہیں دیکھتا،گلوکار سلمان احمد کے 50 رشتہ دار و دوست کورونا کا شکار،اطلاعات کے مطابق معروف گلوکار و موسیقار سلمان احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے 50 رشتہ دار، اہل خانہ اور دوست بھی کورونا کو شکار بنے۔

    سلمان احمد ملک کی وہ پہلی شوبز و میوزک شخصیت بھی بنے تھے جنہیں سب سے پہلے اپریل کے آغاز میں کورونا ہوا تھا۔سلمان احمد کو اس وقت کورونا ہوا تھا جب وہ امریکا میں موجود تھے اور اس وقت امریکا میں کورونا عروج پر تھا۔

    سلمان احمد نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور 2 ہفتوں بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ منفی آیا تھا۔سلمان احمد نے اپریل کے آخری دنوں میں کورونا کو شکست دی تھی اور اس بعد گلوکار عوام کو کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر بتاتے دکھائی دیتے تھے۔

    مگر اب انہوں نے انکشاف کیا ہےکہ کورونا میں ان کے 50 رشتہ دار، اہل خانہ اور دوست بھی وبا کا شکار ہوئے تھے جن میں سے اب زیادہ تر صحت مند ہوچکے۔

     

    سلمان احمد نے ٹوئٹ میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کورونا میں مبتلا ہونے والے ان کے 50 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں میں سے 46 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

    گلوکار نے بتایا کہ بروقت احتیاطی تدابیر اپنانے، ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ اختیار کرنے، فیس ماسک اور سینیٹائیزر استعمال کرنے کی وجہ سے کورونا میں مبتلا وہ اور ان کے دیگر 46 قریبی رشتہ دار اور دوست وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

    اپنی ٹوئٹ میں گلوکار نے فیس ماسک پہن رکھا تھا اور انہوں نے مداحوں کو کورونا سے بچنے اور اسے شکست دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی ہدایت کی۔

    سلمان احمد نے یہ واضح نہیں کیا کہ کورونا میں مبتلا ہونے والے ان کے 50 قریبی رشتہ داروں اوردوستوں میں کون کون شامل تھے، تاہم انہوں نے آگاہ کیا کہ وبا میں مبتلا ہونے والے ان کے 46 قریبی افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تقریبا ایک شخصیات بھی صحت مند ہوچکی ہیں۔

    سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف، یاسر نواز، ندا یاسر، نوید رضا، ابرارالحق، واسع چوہدری، شفاعت علی اور گلوکار بلال مقصود سمیت دیگر شخصیات میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔تاہم تمام ہی شخصیات 2 سے 3 ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئیں۔

  • ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو بحران سے نکل آئیں گے، وزیراعظم عمران خان

    ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو بحران سے نکل آئیں گے، وزیراعظم عمران خان

    ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو بحران سے نکل آئیں گے،وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکی ٹیم اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی، فخر ہے ساتھیوں نے کورونا بحران میں مدد کی.عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ اب سے اگر ہم ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں گے تو اس بحران سے نکل جائیں گے۔

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 83 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی ہے۔

    ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہو گئے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 72 ہزار 880 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 76 ہزار 318، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، اسلام آباد میں 12 ہزار 206، آزادکشمیر میں 1,003 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں.
    کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 656 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار تینتس ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

  • ‫نئی آئی ایچ ایم ای کوویڈ19 پیشن گوئی کے مطابق یکم اکتوبر تک پاکستان میں 40,000 سے زیادہ اموات کا امکان ہے

    ‫نئی آئی ایچ ایم ای کوویڈ19 پیشن گوئی کے مطابق یکم اکتوبر تک پاکستان میں 40,000 سے زیادہ اموات کا امکان ہے

    اسلام آباد :‫‫نئی آئی ایچ ایم ای کوویڈ19 پیشن گوئی کے مطابق یکم اکتوبر تک پاکستان میں 40,000 سے زیادہ اموات کا امکان ہے.اطلاعات کے مطابق پاکستان کے لئے اپنے پہلے تخمینے میں، انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن (آئی ایچ ایم ای) واشنگٹن یونیورسٹی پیش گوئی کر رہاہے کہ یکم اکتوبر تک 42,188 افراد (18,380سے 107,18 کے درمیان) کوویڈ 19 کی وجہ سے موت کا شکار ہوں گے۔

    آئی ایچ ایم ای کے ڈاکٹر علی مکداد  جو یونیورسٹی میں پاپولیشن ہیلتھ کے ایک سینئر فیکلٹی ممبر اور چیف اسٹریٹیجی آفیسرہیں، کہتے ہیں، "پاکستان ایک حساس مقام پر ہے۔وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جرات مندانہ کوششیں، جیسے ماسک پہننا اور سماجی فاصلے رکھنے پر عمل کرنا، کنٹرول کے لازمی اقدامات ہیں کیونکہ اقوام دوبارہ کُھل رہی ہیں۔ اگر تمام پاکستانی باہر جاتے وقت ماسک پہنتے ہیں تو، ہم آج اور یکم اکتوبر کے درمیان 25,000جانیں بچاسکتے ہیں۔ یہ سب جانیں بچانے اور معیشت کے تحفظ سے متعلق ہے۔”

    تخمینے کے مطابق پاکستان میں اموات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے مگر ابھی وہ کسی انتہا کی پیش گوئی نہیں کررہا ہے۔ ملک میں یکم اکتوبر کو یومیہ اموات کی تعداد 1,431
    )346 سے4,647 کے درمیان) تک ہونے کا اامکان ہے۔ صوبہ پنجاب میں یکم اکتوبر کو 916 اموات (155 سے 3,508  تک) کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں اس دن 254 اموات (42 سے 846) کا امکان ہے ۔

    آئی ایچ ایم ای کی نئی پیش گوئی وائرس سے اموات کے ماڈل کے مطابق اگر تمام ممالک اس وقت چھ ہفتوں کے لئے سماجی فاصلے رکھنے کے مینڈیٹ نافذ کردیں تو اموات 8 افراد فی ملین تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ یکم اکتوبر سے پہلے پاکستان کے اس مقام تک پہنچنے کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔

    گھر سے نکلتے وقت ماسک پہننے والے لوگوں کی فیصد بھی ایک اہم قابل غور نکتہ ہے۔ اگر ماسک کا استعمال 95 فیصد تک بڑھا دیا جائے تو، پاکستان میں یکم اکتوبر تک ہلاکتوں کی تعداد کم ہو کر 16,994  ہوسکتی ہے۔

    بلحاظ صوبہ پاکستان کے لئے پیش گوئیاں یہ ہیں:

    آزاد جموں و کشمیر: 861 (39 سے 5,501 کے درمیان )
    بلوچستان: 2,188 (257 سے 8,434)
    گلگت بلتستان: 54 (21 سے 279)
    اسلام آباد کیپیٹل کی حدود : 262 (181 سے 408)
    خیبر پختون خواہ: 4،894 (2،272 تا 10,835)
    پنجاب: 24,830 (7,999سے 78,361)
    سندھ: 9,098 (3,352 سے 24,684)

    یہ پیشن گوئی آئی ایچ ایم ای کے تازہ ترین ماڈل پر مبنی ہے اور اس میں ہیلتھ سسٹم کے اعداد و شمار شامل ہیں، جیسے ہسپتال میں داخل ہونا، آئی سی یو میں داخلہ، اور وینٹیلیٹر کی ضروریات نیز انفیکشن، اموات اور اینٹی باڈیز کا پھیلاؤ۔ دوسرے عوامل میں فی کس ٹیسٹنگ کے تخمینے، فی کس نقل و حرکت، سماجی فاصلے رکھنے کے مینڈیٹ، ماسک کا استعمال، سماجی رابطے کی شرح اور موسمی خصوصیات شامل ہیں۔

    اموات کے نئے تخمینے اور دیگر معلومات جیسے تخفیفی اقدامات کے اثرات https://covid19.healthdata.org پر دستیاب ہیں۔

    آئی ایچ ایم ای ان تمام اور دیگر لوگوں کے تعاون کا گرم جوشی سے اعتراف کرنا چاہتا ہے جنہوں نے ہماری کوویڈ 19 کی تخمینہ جاتی کوششوں کو ممکن بنایا ہے، جو یہ ہیں: اے سی اے پی ایس؛ امریکن ہسپتال ایسوسی ایشن؛ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن؛ بلواتینک حکومت کا اسکول، آکسفورڈ یونیورسٹی؛ بلومبرگ بہبود، بوسٹن چلڈرن /ہیلتھ میپ؛ کیلیفورنیا ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن؛ کارنیگی میلن یونیورسٹی؛ واشنگٹن یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے کرسٹوفر ایڈولف اور ساتھی؛ ڈیسکارٹس لیبز؛ فیس بک ڈیٹا فار گُڈ؛ گوگل لیبز؛ جان اسٹینٹن اور تھیریسا گلیسپی؛ جولی اور ایرک نورڈسٹروم؛ قیصر فیملی فاؤنڈیشن؛ میڈٹرونک فاؤنڈیشن؛ مائیکرو سافٹ اے آئی فار ہیلتھ ؛ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے انسٹی ٹیوٹ برائے اقلیتی صحت اور صحت سے متعلق عدم مساوات (این آئی ایم ایچ ڈی) ؛ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن؛ اور ورلڈ ان ڈیٹا؛ پریمائز؛ کمولو؛ ریئل ٹائم میڈیکل سسٹم؛ ریڈاپٹ؛ سیف گراف؛ کوویڈ ٹریکنگ پروجیکٹ؛ جان ہاپکنز یونیورسٹی؛ کویت فاؤنڈیشن برائے سائنسز کی ترقی (کے ایف اے ایس)؛ نیو یارک ٹائمز؛ یونیسکو؛ میری لینڈ یونیورسٹی؛ یونیورسٹی آف میامی انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈی آف دی امریکاز (فیلیسیہ کناول اور مائیکل ٹچٹن)؛ ویلکم ٹرسٹ؛ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن؛ اور آخیر میں، دنیا بھر میں صحت اور صحت عامہ کی بہت ساری وزارتوں، تعاون کرنے والے اور شراکت داروں کا ، ڈیٹا اکٹھا کرنے کی آپ کی انتھک کوششوں کے لئے ۔ آپ کا شکریہ

    انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوایشن کے بارے میں

    انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن (آئی ایچ ایم ای) یونیورسٹی آف واشنگٹن اسکول آف میڈیسن میں عالمی صحت سے متعلق ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے جو دنیا کے اہم ترین صحت سے متعلق مسائل کی سخت ترین اور موازنہ کے قابل پیمائش فراہم کرتا ہے اور ان سے نمٹنے کے لئے استعمال کی جانے والی حکمت عملی کا جائزہ لیتا ہے۔ آئی ایچ ایم ای شفافیت کا پابند ہے اور ان معلومات کو وسیع پیمانے پر دستیاب کرتا ہے تاکہ پالیسی سازوں کے پاس وہ شواہد موجود ہوں جن کی انہیں آبادی کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے وسائل مختص کرنے کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لئے ضرورت ہے

  • قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس

    لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس،زبردست گفتگو،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے دورہ انگلینڈ کے پیش نظراہم ویڈیولنک کانفرنس کی ، اظہرعلی کا کہنا تھا تمام کھلاڑیوں کے لئے انگلینڈ روانگی خوشی کی بات ہے

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ تمام کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کے لئے پرجوش ہیں،انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے ۔ انگلینڈ کراوڈ ہمیشہ ہمیں سپورٹ کرتا ہے اس مرتبہ کراوڈ کے بغیر کھیلنا ہوگا۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ہم اچھی پرفارمنس سے شائقین کرکٹ خوشگوار یادیں دیں ۔ انگلینڈ میں پچز سمینگ ہوتی ہیں وہاں جاکر حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔ اظہر علی نے کہاکہ پوری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ سے شائقین کرکٹ کو لطف اندوز ہونے کا موقع دیں۔

     

     

     

    کامیابی حاصل کرکے قوم کوموجودہ حالات میں خوشیاں دیں۔ ہم خالی میدانوں میں کھیلنے کے عادی ہیں جس کا ہمیں موجودہ حالات میں فائدہ ہوگا۔ اظہر علی نے کہا کہ امید ہے کہ محمد رضوان اور شاداب خان جلد صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ہمارے کوچنگ سٹاف کے پاس انگلینڈ میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہمارے کوچنگ سٹاف کے تجربے کا ہمیں فائدہ ہوگا۔ ٹیم میں شامل مجھ سمیت کافی کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں کھیلنےکا تجربہ ہے ۔

    ہم خالی میدانوں میں کھیلنے کے عادی ہیں جس کا ہمیں موجودہ حالات میں فائدہ ہوگا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ باولرز کی سکلز سے باولرز کے تجربے کی کمی کو پورا کیا جائے ۔ ہماری بیٹنگ تجربہ کار ہے کوشش ہوگی کہ اس کا فائدہ اٹھایا جائے ۔

  • نیشنل کمانڈآپریشن سینٹرکا کرونا کے حوالے سےاہم اجلاس،چیف سیکٹریزاورہیلتھ سیکٹریزکی ویڈیولنک کےذریعےشرکت

    نیشنل کمانڈآپریشن سینٹرکا کرونا کے حوالے سےاہم اجلاس،چیف سیکٹریزاورہیلتھ سیکٹریزکی ویڈیولنک کےذریعےشرکت

    اسلام آباد:نیشنل کمانڈآپریشن سینٹرکا کرونا کے حوالے سےاہم اجلاس،چیف سیکٹریزاورہیلتھ سیکٹریزکی ویڈیولنک کےذریعےشرکت، اطلاعات کےمطابق این سی او سی میں ٹیسٹنگ، سمارٹ لاک ڈاؤن اور خاص کر حفاظتی تدابیر کے حوالے سے انتہائی اہم میٹنگ ہوئی۔صوبوں کے چیف سیکٹریز اور ہیلتھ سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    NCOCنے ٹیسٹنگ کے موجودہ Patternکے حوالے سے انتہائی تفصیلی جائزہ لیا۔21 جون کو ٹیسٹنگ اور گزشتہ24 گھنٹوں کی ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے مطابق

    21جون کو ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد:
    ۔ ٹوٹل ٹیسٹ ۔ 30,520
    سندھ ۔ 13,890
    پنجاب ۔ 9,598
    خیبر پختونخواہ ۔ 3,416
    اسلام آباد ۔ 2,545
    گلگت بلتستان ۔ 117
    بلوچستان ۔ 707
    آزاد جموں وکشمیر ۔ 247
    26جون کو ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد:
    ۔ ٹوٹل ٹیسٹ ۔ 21,033
    سندھ ۔ 5,103
    پنجاب ۔ 9,353
    خیبر پختونخواہ ۔ 2,913
    اسلام آباد ۔ 2,463
    گلگت بلتستان ۔ 34
    بلوچستان ۔ 881
    آزاد جموں وکشمیر ۔ 286
    سندھ میں سب سے زیادہ کمی اور پنجاب میں بھی کمی دیکھنے کو ملی۔

    این سی او سی نے صوبوں سے 21جون کے بعد سے اب تک پچھلے ہفتے میں روزانہ ٹیسٹنگ میں کمی کے حوالے سے وجوہات دریافت کیں۔

    سیکرٹری ہیلتھ سندھ نے فورم کو بتایا کہ چند انتظامی وجوہات کی بنیاد پرٹیسٹنگ میں کمی آئی ہے جس کو اگلے 2سے3 روز میں حل کرلیا جائے گا۔ اور ٹیسٹنگ نمبر ز میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

    صوبوں نے این سی او سی کو بتایا کہ لوگوں کی ٹیسٹنگ کی ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے اور لوگ Home Isolationکو ترجیح دے رہے ہیں۔ علامات ظاہر ہونے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔

    14جون سے ملک بھر میں 20شہروں میں 542لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں کی نقل وحرکت محدود ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے صوبوں نے NCOCکو آگاہ کیا کہ عوام کے رویے میں بڑی حد تک مثبت تبدیلی آئی ہے۔لو گ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں اور خاص کر بروقت معلومات اورNCOCسے ہدایات کی وصولی کے نتیجے میں لوگوں میں آگاہی میں اضا فہ ہو اہے۔

    صوبوں نے انڈسٹریز، مارکیٹس، ٹرانسپورٹ، کورٹ، کچہری، سرکاری دفاتر، مساجد اور عوامی اجتماعات کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے NCOCکو آگاہ کیا۔ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے یہ بات واضح ہوئی کہ عدالتوں میں حفاظتی تدابیر کا سب سے زیادہ خیال رکھا گیا۔ اور یہ تناسب سب جگہوں سے زائد ہے۔

    تاہم مارکیٹس اور شاپنگ مالزمیں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے مزید کوششیں کرنا ہو گی۔ اسی طر ح ہسپتالوں، آئسولیشن سنٹرزQuarantine / میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد سب سے زیادہ رہا۔جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اس پر عمل درآمد کم رہا۔ صوبوں نےNCOCکےTTQسٹریٹجی او حفاظتی تدابیر کو سراہا۔جس کے نتیجے میں اُنہیں Targetted lockdown میں مدد ملی۔

    اَسد عمر نے تمام صوبوں، خاص کر فیلڈ سٹاف کی دن رات محنت کو سراہا جو عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی حفاظت سے بالا تر ہو کر اس وبا کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ہمیں حفاظتی تدابیر خاص طور پر فیس ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل کرانا ہو گا تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے۔ اسد عمر نے کہا کہ جہاں جہاں صوبوں کو اضافی مدد خاص طور پر بلوچستان میں PCR ٹیسٹ مشینیں یا ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت ہو وہاں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

  • اداکار شفاعت علی بھی کورونا صحتیاب

    اداکار شفاعت علی بھی کورونا صحتیاب

    گلو کار ابرارلحق ،اداکارہ ندا یاسر، اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز، اداکارہ روبینہ اشرف ،واسع چوہدری و دیگر کے بعد اداکار شفاعت علی اور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : کامیڈین اداکار شفاعت علی میں رواں ماہ کے آغاز میں 7 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا شفاعت علی نے 18 جون کو اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ 19 جون کو کیا جائے گا اور انہوں نے قرنطینہ میں 2 ہفتے گزار لئے ہیں۔

    شفاعت علی مداحوں سے منفی ٹیسٹ آنے کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور 25 جون کو انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے شفاعت علی نے اپنی ٹویٹ میں صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہا کہ وہ بیامری کے دوران سب کی دعاؤں سپورٹ اور نیک تمناؤں کے لئے ہمیشہ کے لئے سب کے مقروض رہیں گے۔


    شفاعت علی نے لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اور ہر زندگی کا ہر دن انسان کے لیے ایک بونس ہے اپنے خواب پورے کرو.

    معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    روبینہ اشرف کورونا سے صحتیاب

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

     

  • پنجاب میں کرونا سے مزید 27 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا سے مزید 27 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، پنجاب میں کرونا سے 1656 اموات ہو چکی ہیں

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے1143نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 72,880 ہو گئی۔ لاہورمیں 493، ننکانہ1، قصور3، شیخوپورہ 3، راولپنڈی 250،جہلم 3،چکوال 29 اور گوجرانوالہ میں 60کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ15،نارووال 2،گجرات20، ملتان 42 ، مظفر گڑھ18، وہاڑی2، فیصل آباد57،چنیوٹ7،ٹوبہ6 اور رحیم یار خان میں 6کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا15،میانوالی 25 ،خوشاب  1،بہاولنگر5،بہاولپور10، لودھراں 2،ڈیرہ غازی خان 8، لیہ 3، اوکاڑہ 9،جھنگ 9،خانیوال10،بھکر 1،ساہیوال 23 اور پاکپتن میں 5 کیسزسامنے آئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 27 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد1656 ہو چکی ہیں۔ اب تک 470,507ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 21,340 ہو چکی ہے۔

    "حکومت نوں ٹھنڈ اے شاہ جی۔ نتھیا گلی 4 دن رہ کے آئے نے” ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز پر خواجہ آصف کا تبصرہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

    معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔

     

    کرونا کی دوسری لہر سے کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

  • کرونا کی دوسری لہر سے کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    کرونا کی دوسری لہر سے کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ستمبر میں کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر آئی تو کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رنیری گوریرا کا کہنا ہے کہ عالمی وبا توقعات کے عین مطابق پھیل چکی ہے۔ ستمبر اکتوبر میں جب درجہ حرارت کم ہوگا تو کورونا کی شدت بڑھ جائے گی۔

    رنیری گوریرا نے سو سالہ پرانے ہسپانوی فلو کا کورونا کے ساتھ موازانہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپانوی فلو گرمی میں نیچے چلا گیا تھا اور ستمبر اکتوبر میں شدت سے اس کا دوبارہ آغاز ہوا تھا. اس دوران پانچ کروڑ انسان زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ادارے کو کورونا وبا سے لڑنے کیلئے پچاس کھرب کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف میڈیکل ٹیسٹوں، مریضوں کے علاج اور ویکسینز کے لیے اگلے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر پچاس کھرب سے زائد کی ضرورت ہوگی۔ پچاس کھرب میں سے 21 کھرب روپے فوری طور پر درکار ہیں۔

    بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان

    لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ

    لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی

    ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ، تاحال ایک بھارتی میجر چینی فوج کے قبضے میں ہے، دفاعی تجزیہ کار کرنل ر اجے شکلا

    "حکومت نوں ٹھنڈ اے شاہ جی۔ نتھیا گلی 4 دن رہ کے آئے نے” ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز پر خواجہ آصف کا تبصرہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

    معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے

    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اب تک مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کی طرف سے صرف چھ کھرب چھتیس ارب ہی جمع ہوسکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی سربراہی میں طے کردہ مالی ہدف دور دور تک پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

    پاکستان میں 30 جون تک کرونا کیسز کی تعداد کتنی ہو سکتی ہے؟ اسد عمر نے بتا دیا

  • برطانیہ میں کرونا وائرس کے آدھے سے زیادہ کیسز کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا گیا

    برطانیہ میں کرونا وائرس کے آدھے سے زیادہ کیسز کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا کیسز کے باہر سے آںیوالے مریضوں میں سے آدھے پاکستان سے آئے ہیں،1190 سے زیادہ فلائٹس سے 65000 لوگ برطانیہ آئے

    برطانوی اخبارٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ میں بیرون ممالک سے آنے والے افراد کو قرنطینہ کرنے اور سخت چیکنگ کرنے کا کہا جا رہا ہے کیونکہ برطانیہ میں بیرون ممالک میں سے آنے والے افراد میں سے آدھے پاکستان میں سے آئے جو کرونا مریض نکلے

    کہا جا رہا ہے کہ بیرون ممالک سے کرونا مریضوں کے نصف 4 جون سے ہی پاکستان سے آئے ہیں کیونکہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ڈیٹا میں 30 کیس دکھائے گئے ہیں۔

    یکم مارچ سے ، پاکستان سے 190 پروازیں آچکی ہیں جو ایک دن میں 4،000 کورونا وائرس کے واقعات کی اطلاع دے رہی ہیں اور لاک ڈاؤن کو کم کرنے کے بعد سے کرونا مریضوں میں پھر اضافہ ہوا ہے

    دی ٹیلی گراف کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ 65،000 سے زیادہ افراد نے برطانیہ کا سفر کیا اور زیادہ تر کے پاس برطانوی پاسپورٹ موجود ہیں۔ان میں سے کچھ افراد براہ راست اسپتال پہنچنے اور انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں داخل ہوئے جب کہ روزانہ ملک سے دو پروازیں برطانیہ آتی ہیں۔

    اسی ہفتے ایمریٹس ایئر لائن نے 22 جون کو ہانگ کانگ جانے والی پرواز میں 30 مسافروں میں کرونا کی تشخیس کے بعد پاکستان کے ساتھ پروازیں معطل کر دی ہیں

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اپریل کے شروع سے ہی براہ راست برطانیہ کے لئے دو طرفہ پروازین شروع کر چکی ہے، پہلے یہ پروازیں برطانوی اور پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے لئے چلائی گئیں لیکن اب انہوں نے روزانہ کی باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں

    ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنے والے مسافروں کو اسکرین کیا گیا تھا اور ان کو ماسک پہننا پڑا تھا جن مسافروں کو بخار تھا انکو سفر کی اجازت نہیں دی جاتی ،

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پاکستان میں وائرس کے تقریبا 200،000 کیسز اور 4،000 کے قریب اموات ریکارڈ کی گئی ہیں،پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دو ہفتے قبل انتباہ کیا تھا کہ پاکستان میں جولائی کے آخر تک ایک ملین کورونا وائرس کے مریض ہو سکتے ہیں،

    برطانیہ سے آنیوالی پرواز میں کرونا کے کتنے مشتبہ مریض؟ کہاں منتقل کر دیا

  • ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا حکومت کو کارروائی کا حکم

    ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا حکومت کو کارروائی کا حکم

    اسلام آباد : ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا حکومت کو کارروائی کا حکم،اطلاعات کے مطابق سپریم کورڈ نے کرونا از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منافع خوروں نے کرونا مریضوں کی ادویات ذخیرہ کرلی ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے اور اسی طرح کرونا مریضوں کےلیے گیس سلنڈر بھی مہنگے فروخت ہورہے ہیں جبکہ غیر قانونی اقدام کے خلاف وفاقی، صبائی سطح پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

    سپریم کورٹ نے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے کرونا سے متعلق طبی آلات، ادویات مناسب قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی جبکہ کرونا وائرس سے متعلق طبی آلات اور ادویات کی ترسیل بھی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ڈریپ امریکا، یورپ میں رجسٹرڈ ادویات کی پاکستان میں جلد رجسٹریشن یقینی بنائے اور مقامی طور پر کورونا سے نمٹنے والی ادویات کو بھی جلد رجسٹرڈ کیا جائے۔

    عدالت نے رجسٹریشن سے متعلق آئندہ سماعت پر ڈریپ سے رپورٹ بھی طلب کرلی اور کرونا پر یکساں پالیسی بنانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کو مہنگی گاڑیاں خریدنے سے دیا جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔