Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ہندوستان میں کورونا وائرس کی تباہیاں جاری  ، ایک ہی  دن میں 507 لوگ جاں بحق ہوگئے

    ہندوستان میں کورونا وائرس کی تباہیاں جاری ، ایک ہی دن میں 507 لوگ جاں بحق ہوگئے

    نئی دہلی :ہندوستان میں کورونا وائرس کی تباہیاں جاری ، ایک ہی دن میں 507 اموات،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں پیر اور منگل کو کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی آنے کے بعد اس وبا کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگیاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں18653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

    ہندوستانی میڈیا نے آج بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 18653 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 585493 ہوگئی جبکہ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد میں 507 افراد کا اضافہ ہوا جس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 400 ہو گئی۔ تاہم کورونا سے اب تک 3 لاکھ 47 ہزار979 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 953 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 14 ہزار21 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 78 ہزار 662 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 840 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 57 لاکھ 98 ہزار 270 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • امریکہ کی 25 سے زائد ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ،صورت حال مزید بگڑگئی

    امریکہ کی 25 سے زائد ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ،صورت حال مزید بگڑگئی

    واشنگٹن : امریکہ میں کورونا وبا نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال لیے۔ 25سے زائد ریاستوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، ماہرین صحت نے صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی25سے زائد ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، فلوریڈا، ٹیکساس اور ایری زونا میں صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دے دی گئی ہے۔

    امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میںکورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے بھی شرکت کی، ایف ڈی اے، سی ڈی سی کے افسران بھی سماعت میں شریک تھے۔

    دوران سماعت گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو امریکا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد یومیہ ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے، عوام نے احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کیا توصورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

    کورونا ٹاسک فورس کے رکن کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے کے نتائج پریشان کن ہوں گے، امریکا میں اس وقت تک یومیہ40ہزار کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں، آنے والے دنوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔

    ڈاکٹر فاؤچی کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے پورے ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اموات کے حوالے سے پریشان کن اعداد سامنے آسکتے ہیں، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک پہننا انتہائی اہم ہے۔

    امریکی سینیٹ میں سماعت کے موقع پر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے کہا کہ نوجوانوں کو ماسک پہننے سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے،
    ماسک پہننے کے حوالے سے سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، امریکی ایئرلائنز کے فیصلوں پر تشویش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی ایئرلائنز نے تمام نشستیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکا میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد مزید بڑھارہے ہیں۔

    علاوہ ازیں اپنے بیان میں ڈاکٹراسٹیون ہان نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام ہورہا ہے، ویکسین کی جلد تیاری میں خطروں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

  • سعودی عرب میں کورونا پھرسے سر اٹھانے لگا، یومیہ کیسز میں اضافہ

    سعودی عرب میں کورونا پھرسے سر اٹھانے لگا، یومیہ کیسز میں اضافہ

    سعودی عرب میں کرونا پھرسے سر اٹھانے لگا، یومیہ کیسز میں اضافہ

    باغی ٹی وی :سعودی عرب میں کوئی ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور منگل کے روز وزارتِ صحت نے کووِڈ-19 کے 4387 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے اس مرض کا شکار 50 افراد وفات پاگئے ہیں۔

    وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 1649 ہوگئی ہے اور اس وَبا کا شکار مریضوں کی تعداد 190823 ہوگئی ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کی بڑی وجہ لوگوں کا حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنا ہے اور وہ بالخصوص سماجی فاصلے کے ضابطے کی پاسداری نہیں کررہے ہیں۔

    انھوں نے شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ہر وقت ماسک پہن کر رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

    ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں الہفوف شہر میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ 980 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت الریاض میں 342 ، المبرز میں 323اور الدمام میں 308 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور صوبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریض 76 ہزار سے زائد، اموات 1762 ہو گئیں

    پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریض 76 ہزار سے زائد، اموات 1762 ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 761نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد76,262 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 403، ننکانہ 1،قصور 1،شیخوپورہ 7،راولپنڈی 87،اٹک 2،جہلم 4 اور گوجرانوالہ میں 12کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ6،نارووال 7،گجرات26، حافظ آباد1، منڈی بہاؤالدین10،ملتان42، خانیوال 1،وہاڑی2، فیصل آباد64، چنیوٹ9، ٹوبہ 9،جھنگ 1اور رحیم یار خان میں 5کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا 6، میانوالی 4، خوشاب3،بہاولپور 6، ڈیرہ غازی خان7، مظفرگڑھ22، لیہ 2،اوکاڑہ1،ساہیوال7اور پاکپتن میں 3 کیسزسامنے آئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 35 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد1762 ہو چکی ہیں۔ اب تک 501,509ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 27,488 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔

  • عامر خان کا سٹاف کوویڈ 19 کا شکار

    عامر خان کا سٹاف کوویڈ 19 کا شکار

    بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کےسٹاف میں سے کچھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجبکہ وہ اور اہل خانہ بالکل محفوظ ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان نے ایک نوٹ شیئر کیا جس پرلکھا ہے کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے سٹاف کے کچھ ممبران کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ان تمام افراد نے خود کو فوری طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CCDIpWXhxGG/
    اداکار عامر خان نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ بی ایم سی نے کورونا میں مبتلا ان کے اسٹاف ممبرز کو فوری طور پر میڈیکل کی بنیادی سہولیات فراہم کیں جس پروہ بی ایم سی حکام کے نہایت شکر گزار ہیں-

    عامر خان نے لکھا کہ وہ اور اُن کے اہل خانہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

    انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں اداکار نے مزید لکھا کہ وہ ابھی اپنی والدہ کو اسپتال لے کر جارہے ہیں جہاں اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، صرف والدہ کا کورونا ٹیسٹ ہونے سے رہ گیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی رپورٹ منفی آنے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    عامر خان نے لکھا کہ وہ بی ایم سی کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جو اُن کے اسٹاف ممبرز کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کررہے ہیں۔

    عمار خان نے لکھا کہ وہ کوکیلابن ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف ڈاکٹرز اور نرسز کے نہایت شکر گزار ہیں وہ جانچ کے عمل کے ساتھ بہت خیال رکھنے والے اور پروفیشنل تھے-

  • لاہور میں لاک ڈاؤن کے 100 روز مکمل ،پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری

    لاہور میں لاک ڈاؤن کے 100 روز مکمل ،پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے 24 مارچ سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری جزوی لاک ڈاون کو سینچری مکمل ہو گئی ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے لاک ڈاؤن کے 100روز میں حکومتی ایس او پیز یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے۔ 02 لاکھ 53 ہزار795 شہریوں کو ناکوں پر روکا،نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ 02 لاکھ 42ہزار429 شہریوں کو وارننگ، گھروں کو واپس بھیج گیا۔ 02 لاکھ 30 ہزار832 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ 8279 موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔ 01 لاکھ 26ہزار686 موٹر سائیکلز، 31 ہزار 635رکشوں،51 ہزارسے زائد کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 7798 ٹیکسیوں،13 ہزار679بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو اور روک تھام کے تمام اقدامات شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے ہیں۔ شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں،گھروں تک محدود رہیں۔ پولیس افسران اور جوان فیس ماسک،سینٹائزرز اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

    پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی سامنے آ گئی، عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

  • مقبوضہ کشمیر میں 6 سو کے قریب بھارتی فوج و پولیس کے اہلکار کرونا کا شکار

    مقبوضہ کشمیر میں 6 سو کے قریب بھارتی فوج و پولیس کے اہلکار کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج و پولیس کے 588 اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید73اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔اسکے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد 588پہنچ گئی ہے۔

    منگل کو سی آر پی ایف18بٹالین کولگام کے 58اہلکار،29بٹالین سی آر پی ایف پانتہ چھوک کا ایک اہلکار اور44بٹالین سی آر پی ایف ایچ ایم ٹی کا ایک اہلکار متاثر پایا گیا۔اس طرح متاثرہ سی آر پی ایف کی مجموعی تعداد 260 ہوگئی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق منگل کو ہی پولیس سٹیشن راجپورہ پلوامہ کے 11کانسٹیبل بھی متاثر پائے گئے ہیں۔ اس طرح وادی میں مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 235تک پہنچ گئی ہے۔اسکے علاوہ50 فوجی اہلکار،19 بیکن اہلکار، بی ایس ایف کے23 اہلکار اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات جموں وکشمیر وی کے سنگھ نے بتایاکہ پورے جموں و کشمیر میں 150کے قریب قیدیوں کو کورونا نمونے حاصل کرنے کے بعد قرنطینہ کیاگیاہے ۔ ہم نے پورے جموں وکشمیر میں نئے قیدیوں کیلئے کورونا نمونے اورپھر قرنطینہ کو لازمی قرار دیاہے اور فی الوقت ہمارے پاس سبھی جیلوں میں150ایسے نئے قیدی ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھاگیاہے ۔تاہم انہوں نے بتایاکہ ابھی تک نہ ہی کوئی قیدی کورونا میں مبتلا پایاگیااور نہ ہی کسی بھی جیل کے اہلکار میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرونا مریضوں میں اضافہ، اموات بھی 100 سے بڑھ گئیں

    مقبوضہ کشمیر میں کرونا مریضوں میں اضافہ، اموات بھی 100 سے بڑھ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں 30جون کو مزید5اموات کے بعد کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 101تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 12جموں جبکہ89کشمیر میں تعلق رکھتے ہیں۔

    جون کے مہینے میں 73افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد میں رواں ماہ کے دوران5051کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے خصوصی اعدادو شمار کے مطابق بدھ 30جون کو2فوجی، 11پولیس اور 60سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت مزید 260افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 7497 تک پہنچ گئی ہے جن میں1611جموں جبکہ 5886 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 260متاثرین میں سے 46 سرینگر ،44بارہمولہ،64کولگام،19شوپیان،17اننت ناگ،ایک کپوارہ، 14پلوامہ،19بڈگام،3بانڈی پورہ، ایک گاندربل، 12جموں ،7ادھمپور ،5رام بن،5کٹھوعہ، ایک سانبہ اور 2راجوری سے تعلق رکھتے ہیں۔

    کورونا وائرس مریضوں کی اموات کا سلسلہ جموں سے شروع ہوا جہاں بسوہلی کی رہنے والی ایک 85سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرا نے بتایا خاتون سانس لینے میں تکلیف کی بیماری میں مبتلا تھی اور تب سے لیکر آکسیجن پر تھی۔ڈاکٹر ڈوگرا نے بتایا وہ 25جون کو اسپتال میں داخل ہوئی لیکن بدھ کی صبح 7بجکر 30منٹ پر فوت ہوگئی۔کورونا وائرس سے دوسری موت سرینگر کے جے وی سی اسپتال میں ہوئی اور دیوان باغ بارہمولہ کے رہنے والا52سالہ شخص فوت ہوگیا ۔

    خاتون میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفادیوا نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا فوت ہونے والا شخص 27جون کو اسپتال میں نمونیا اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے داخل ہوا ۔ انہوں نے کہا ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے بائوجود بھی بدقسمتی سے مریض کو نہیں بچا سکے۔ سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں ٹریفک حادثہ کا شکار ایک 23سالہ نوجوان اور 65سالہ خاتون بھی فوت ہوگئے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے بتایا شوپیان کا 23سالہ نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگیا تھالیکن رپورٹ مثبت آنے کے بعد 29تاریخ کو نوجوان کو سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا

    ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا اس کے علاوہ برزلہ کی ایک 65سالہ خاتون فوت ہوگئی ہے جو پہلے وائرس سے متاثر تھی۔ڈاکٹر ٹاک نے بتایا خاتون کی رپورٹ منفی آئی تھی اور اب اسکی دوسری رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

  • پاکستان میں‌ کرونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 91 اموات

    پاکستان میں‌ کرونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 91 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 133 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ13ہزار470ہوگئی،24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید91افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد4ہزار395ہوگئی ہے.

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد84ہزار640ہوگئی،پنجاب میں کورونا کے76ہزار262کیسزرپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 598 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،بلوچستان میں 10ہزار476کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعدد 12 ہزار 912 ہو گئی ،آزادکشمیر میں کورونا کے ایک ہزار93کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت میں ایک ہزار 489کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،

    پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار762ہوگئی،سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 377 ہوگئی ،خیبر پختونخوا 951 اور اسلام آباد میں 128 کورونا مریض جاں بحق ہوچکے،بلوچستان 121،آزادکشمیر30 اور گلگت بلتستان میں 26 کورونا مریض جاں بحق ہوئے

    اس وقت ملک بھر میں ایکٹوکیسز کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 273 ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 510 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،ملک بھر میں 768 اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، اس وقت 5 ہزار 50 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،

    ملک بھر میں کورونا مریضوں کےلیے 1562 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،ملک بھر میں 491 کورونا مریض وینٹی لیٹرپرہیں،ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب ہوگئے،املک بھر میں کورونا کے متاثرہ 50فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ،

  • دنیا والوسن لو ابھی کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    دنیا والوسن لو ابھی کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    جنیوا :دنیا والوسن لو ابھی کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ ابھی کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، 6ماہ بعد بھی وائرس خاتمے کے قریب تک نہیں پہنچا بلکہ مرض کا پھیلاؤ درحقیقت تیزہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قاتل کورونا وائرس کو دنیا میں تباہی مچاتے ہوئے چھ ماہ مکمل ہوگئے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا 6ماہ بعد بھی کورونا وائرس خاتمے کے قریب تک نہیں پہنچا، وائرس کم ہونے کے بجائے تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    ڈاکٹر ٹیڈ روس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہ اپنائیں تو مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ سکتی ہے، جنوبی ایشیا میں وبا کا عروج جولائی کے آخر میں متوقع ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب چاہتےہیں کوروناجلدختم اورمعمول کی زندگی کی طرف لوٹیں، بہت ملکوں کےاقدامات سےمرض کاپھیلاؤکم ہوالیکن رکانہیں جبکہ کچھ ملکوں میں معیشت دوبارہ کھلنےپرکیسزمیں اضافہ ہورہاہے۔

    ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا کہ چین سے کیسزرپورٹ ہونے کے کل6ماہ مکمل ہورہے ہیں ، 6 ماہ پہلے کسی نےسوچانہ تھاکہ کوروناہماری دنیامیں افراتفری پیدا کرے گا، آئندہ ماہ ٹیم وائرس کے آغاز کی تحقیقات کیلئے چین جائے گی۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ وبائی مرض کاپھیلاؤدرحقیقت تیزہورہاہے اور یہ انسانیت کی سب سےبہترین اوربدترین حالت سامنےلایا ہے۔