Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اگریہی رفتار رہی تو ملک میں اگست تک کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ ہوجائیگی، طبی ماہرین

    اگریہی رفتار رہی تو ملک میں اگست تک کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ ہوجائیگی، طبی ماہرین

    لاہور:ملک میں کورونا کی دہشت نے عوام میں خوف وہراس پھیلارکھا ہے، اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ جولائی اور اگست تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے واری تیزی کے ساتھ جاری ہیں، مہلک وبا کی وجہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا،کورونا کے بڑھتے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے کیسز کے پیش نظر طبی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،ماہرین کیسز اور اموات میں اضافے کے خطرناک رجحان کی جانب بھی اشارہ کر رہے ہیں ۔ملک کے چار بڑے شہروں سےطبی ماہرین کی آرا اور اعدادوشمار کو پرکھا گیا ۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی کا کہناتھا کہ کورونا کی وجہ سے صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے اورجولائی ،اگست تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 سے 40 لاکھ تک جاسکتی ہے جبکہ اموات بھی بڑھ 80 کر ہزار تک پہنچ سکتی ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے پروفیسر سعید خان کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا کے جتنے مریض سامنے آرہے ہیں اور جتنی اموات ہو رہی ہیں وہ آنے والے وقتوں میں چار سے پانچ گنا تک بڑھ سکتی ہیں ۔

    دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا لوگوں نے احتیاط نہ کی تو مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے بھی بڑھ جائے گی۔طبی ماہرین نے کورونا کے ٹیسٹوں کی شرح میں اضافہ کے ساتھ مریضوں کی تعداد بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے نجی ہسپتال کے پروفیسر مختیار زمان کے مطابق صوبے میں اگر آج ایک لاکھ ٹیسٹ یومیہ کیے جائیں تو کیسز کی تعداد پچیس ہزار تک پہنچ سکتی ہے ۔ماہرین نے وثوق سے کہا کہ ملک میں بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کورونا سے متاثر ہیں، لیکن ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

  • کورونا کیخلاف جنگ میں شریک ہزاروں نرسز تنخواہ سےمحروم،کس کوفریاد سنائیں ، کس کے پاس جائیں

    کورونا کیخلاف جنگ میں شریک ہزاروں نرسز تنخواہ سےمحروم،کس کوفریاد سنائیں ، کس کے پاس جائیں

    لاہور:کورونا کیخلاف جنگ میں شریک ہزاروں نرسز تنخواہ سےمحروم،اطلاعات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والی 5 ہزار نرسز چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں، بیشتر ہسپتالوں کے کورونا وارڈز میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

    کورونا کیخلاف جنگ میں شریک5ہزارنرسز4ماہ سےتنخواہ سےمحروم ہیں۔ پبلک سروس کمیشن کےتحت بھرتی ہونیوالی 5 ہزار نرسز کو مارچ میں ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی پرمامور کیا گیا لیکن تاحال تنخواہ کی ادائیگی شروع نہیں ہوسکی۔

    ڈی جی نرسنگ پنجاب کوثر پروین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے نرسز کی اسناد کی تصدیق اور میڈیکل نہیں ہوسکا جس سے تنخواہ کی ادائیگی تاخیر سے دوچار ہوئی تاہم جلد جانچ پڑتال کے عمل کو مکمل کرکے بقایاجات کے ساتھ تنخواہ معمول کے مطابق ملنا شروع ہوجائے گی۔

    دوسری جانب لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 اموات اور 762 نئے کیسز سامنے آگئے، 102 روز میں 590 اموات اور کیسز کی مجموعی تعداد 35582 ہوگئی، شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 604 مریض داخل ہیں ،202 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جبکہ 112 وینٹیلیٹر پر ہیں۔

    کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 762 نئے مریض اور 10 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ لاہور میں کورونا سے 590 اموات اور 35582 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 604 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ 202 مریض آئی سی یو اور 112 وینٹیلیٹر پر ہیں۔ پنجاب بھر میں بھی چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1228 نئے کیس اور 21 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 69,536 اور 1516 اموات ہوچکی ہیں

  • دنیا بھر میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد پچاس لاکھ،مرنے والوں کی تعداد  4لاکھ 80ہزار سےزائد

    دنیا بھر میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد پچاس لاکھ،مرنے والوں کی تعداد 4لاکھ 80ہزار سےزائد

    اسلام آباد:دنیا بھر میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد پچاس لاکھ،مرنے والوں کی تعداد 4لاکھ 80ہزار سےزائد،اطلاعات کے مطابق "کورونا” دنیا بھر میں کرونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد پچاس لاکھ 78 ہزارسے زائد ہوچکی ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق دوسری طرف کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 4لاکھ 80ہزار 562 ہوگئی ہے ،جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
    ٕ
    کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 911 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا متاثرین کا حامل دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 52 ہزار سات سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی۔

    بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار چار سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

    برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو زیر قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔

    اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

    پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

  • کرونا کے باوجود ماسکو میں "وکٹری پریڈ” ، پیوٹن کا خطاب

    کرونا کے باوجود ماسکو میں "وکٹری پریڈ” ، پیوٹن کا خطاب

    ماسکو:کرونا کے باوجود ماسکو میں "وکٹری پریڈ” ، پیوٹن کا خطاب ،اطلاعات کے مطابق ماسکو میں "وکٹری پریڈ” ہوئی ہے. پیوٹن نے بھی خطاب کیا ہے.

    ایک طرف کرونا کی وجہ سے بیرونی زائرین کے لیے حج بھی روک دیا گیاہے، لاک ڈاؤن چل رہے دنیا میں تو دوسری طرف روس پریڈ کر رہا ہے امریکہ میں ریلیز ہورہی ہیں

    یوم فتح کی روایتی پریڈ ، جو 9 مئی سے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سےمنسوخ کردی گئی تھی ،آج ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ہورہی ہے۔

     

    https://youtu.be/z4pFnlr0zck

    روس میں ہونے والی اس فتح پریڈ میں 13،000 فوجی ، 234 فوجی گاڑیاں اور 75 ہوائی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری طرف روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس پریڈ کوبے مقصد منسوخ نہیں کیا گیا ،بلکہ اس دن کی مناسبت سے آج منعقد کیا گیا ہے ، کیونکہ اسی جگہ پر 24 جون 1945 کو پہلی فتح پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    اس موقع کی یاد میں ، جدید ترین ہارڈ ویئر کے ساتھ ساتھ دوسری جنگ عظیم کی تاریخی وردی اور کریملن کی دیواروں کے ساتھ ہتھیاروں کی نمائش جاری ہے۔

  • ٹڈی دل کھانے سے کرونا ختم ہو سکتا ہے، ریاض فتیانہ کا اسمبلی میں بیان

    ٹڈی دل کھانے سے کرونا ختم ہو سکتا ہے، ریاض فتیانہ کا اسمبلی میں بیان

    ٹڈی دل کھانے سے کرونا ختم ہو سکتا ہے، ریاض فتیانہ کا اسمبلی میں بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب ٹڈیوں کے حملے بھی جاری ہیں ،قومی اسمبلی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے ٹڈیوں کو کرونا کا علاج بتایا ہے

    قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ ایک مفروضہ ہے کہ ٹڈی دل کھانے سے کورونا کا دفاع کیا جاسکتا ہے،اس کی تحقیق کروالی جائے اوراگر ایسا ثابت ہوجائے تو قوم خود ٹڈی دل کا تیا پانچہ کردے گی ،حکومت کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    https://twitter.com/umair_sheikh722/status/1275733211285422080

    ریاض فتیانہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے،سوشل میڈیا پر صارفین رکن اسمبلی کے اس بیان پر شدید تنقید کر رہے ہیں اور کہہ رہے کہ دنیا میں ابھی تک کرونا کا علاج سامنے نہیں آ سکا، تا ہم اب رکن اسمبلی علاج بتا رہے ہیں

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ محترمہ زرتاج گل کے "اقوال زرین” کے بعد اب پیش خدمت ہے پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ کا فلسفہ۔۔۔کورونا سے بچنے کے لئے قوم کو ٹڈی دل کھانے کا مشورہ ۔۔۔۔یا اللہ رحم ۔یہ کس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ فسادٹیکنالوجی اورشاہکار تاج کے بعد پیش خدمت ہے پاکستان ریسرچ انسٹیوٹ آف فتیانولوجی کے عظیم سائینسدان ریاض فتیانہ،ملکی پالیسی سازادارے کے ممبران کی اسمبلی فلور پر کہی ہر بات ریکارڈ کا حصہ اور عالمی سطح پر اہم ہوتی ہے

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے،، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ 88 ہزار 926ہوگئی ہے، 24گھنٹوں کےدوران مزید60 افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے ہیں ،ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد3ہزار755ہوگئی ہے

  • دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ اسی ہزار ہو گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ اسی ہزار ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے،دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ اسی ہزار ہو گئی ہے

    کرونا اگرچہ چین سے پھیلا تھا لیکن چین نے کرونا پر قابو پا لیا، اسوقت کرونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں ،جہاں مریضوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

    برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 52 ہزار 771 زندگیاں نگل چکا ہے۔

    کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 359 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 705 ہو چکی ہے۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 483 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 183 ہو گئی۔

    برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 927 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 210 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 832 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 325 ہو گئیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 1 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 165 ہو گئے۔

    فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 720 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 61 ہزار 267 ہو گئے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 346 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ  مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 144 تک جا پہنچی ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 833 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 863 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 970 ہو گئے۔

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے،، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ 88 ہزار 926ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کےدوران مزید60 افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے ہیں ،ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد3ہزار755ہوگئی ہے

    معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے

  • اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ہزاروں لوگوں کا جنازے پر اکٹھ

    اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ہزاروں لوگوں کا جنازے پر اکٹھ

    اسلام آباد:اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ہزاروں لوگوں کا جنازے پر اکٹھ ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد جیسے بڑے شہرمیں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود کسی قسم کی بھی احتیاط سے کام نہیں لیا جارہا ،اسلام آباد سے باغی ٹی وی کےمطابق اس جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اوربالکل کرونا سے احتیاط نہیں برتی گئی

    ادھرسوشل میڈیا پریہ بحث چھڑگئی ہے کہ مذہبی طبقہ جان بوجھ کرکیوں غیرذمہ داری کا ثبوت دے رہا ہے، حالانکہ یہی لوگ جومیڈیا پرآتے ہیں توبڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کا اپنا عمل یہ ہےکہ نہ تو خود احتیاط کرتے ہیں اورنہ ہی دوسروں کےلیے اچھا نمونہ بنتے ہیں

    یاد رہےکہ کل حضرت اقدس پیرمولاناعزیزالرحمن ہز اروی راولپنڈی والے انتقال کرگئے ، وہ شیخ الحدیث مولانازکریا کے خلفا کے پاکستان میں غالباًآخری سرخیل تھے ، پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی نماز جنازہ ترنول راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    مرحوم کی عمر 74 سال تھی ، وہ جامعہ دارلعلوم زکریہ ترنول کے مہتمم تھے ،مولاناعزیز الرحمن ہزاروی مولانا فضل الرحمن کے دست راست تھے اور جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے سرپرست اعلی بھی تھے ۔

    مولانا کو دارالعلوم زکریاسرائے خربوزہ میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ مولاناپیرمختارالدین شاہ کربوغہ شریف نے پڑھائی ، ان کے بڑے بیٹے مولاناقاری عتیق الرحمن کوجانشین اورمفتی اویس عزیزکونائب مقررکردیاگیا۔

  • لاہور کے مزید 8 علاقے سیل کرنے کا اعلان،کرونا ختم نہیں بلکہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے کم ہو گا، یاسمین راشد

    لاہور کے مزید 8 علاقے سیل کرنے کا اعلان،کرونا ختم نہیں بلکہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے کم ہو گا، یاسمین راشد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاہور کے مزید 7 علاقے سیل کرنے کاا علان کر دیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ گلشن راوی،ماڈل ٹاؤن،گلبرگ،فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن ،ڈی ایچ اے،والڈ سٹی کوسیل کیاجارہاہے، سیل کیے گئے علاقوں میں بنیادی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی ،سات مزید علاقوں کو لاک ڈاؤن کرنے کا اہم مقصد ہی کورونا سے بچاؤہے،ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے،اسمارٹ لاک ڈاوَن کا مقصد کورونا کے پھیلاوَ کو روکنا ہے،گلبرگ، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سمیت 7 علاقوں کو رات12 بجے سے سیل کیا جارہا ہے،

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،جن علاقوں میں کورونا کیسز بڑے وہ مکمل سیل کررہے ہیں،پنجاب میں 30 سے 35 فیصدبیڈزدستیاب ہیں،کورونامریضوں کی ریکوری 20 ہزارکےقریب ہوگئی،پبلک سیکٹر میں 250ہائی ڈیپنڈیسی یونٹس ہیں،پبلک سیکٹر میں 60وینٹی لیٹرز موجود ہیں،تیس سے پچاس فیصد بیڈز اسپتالوں میں خالی پڑے ہیں

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا ختم نہیں ہوگا لیکن ایس او پیز پر عمل درآمد سے کم ضرور ہوگی،امید ہے جن علاقوں کو بند کیاجائے گا وہاں بھی کیسز کم آئیں گے،

    دوسری جانب سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت لاہور میں علاقوں کی بندش کا آٹھواں روز ہے، شہر کے دیگر علاقوں کی طرح رائل پارک کےعلاقے کو بھی بیریئر اور خار دار تاریں لگا کر بند رکھا گیا، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

    رائل پارک میں تقریباً 150 کے قریب گھر اور 120سے زائد کمرشل دکانیں ہیں جہاں پر ایک ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں، رہائشیوں کی غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہے۔ شہریوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ایک بار پھر علاقے کی سیمپلنگ کرانے کامطالبہ بھی کیا۔

  • پنجاب میں کرونا مریض 70 ہزار کے قریب پہنچ گئے،اموات میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا مریض 70 ہزار کے قریب پہنچ گئے،اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،کورونا وائرس کے1228 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 69,536 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 762، ننکانہ7، قصور5، شیخوپورہ10، جہلم10، اٹک85 اور گوجرانوالہ میں 14کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ12،گجرات60،حافظ آباد 7،منڈی بہاؤالدین6، ملتان80، مظفر گڑھ3، وہاڑی6، فیصل آباد 35، چنیوٹ6، ٹوبہ6 اور رحیم یار خان میں 17کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا 41، میانوالی15، بہاولنگر11، لودھراں 3،ڈیرہ غازی خان17، لیہ1، بھکر 3، ساہیوال4 اور پاکپتن میں 2 کیسزسامنے آئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 21 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد1516 ہو چکی ہیں۔ اب تک 445,339ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 19,935 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں ،کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں

  • پی آئی سی کارڈیک سرجری کے سربراہ کو دوسری بار کرونا ہو گیا

    پی آئی سی کارڈیک سرجری کے سربراہ کو دوسری بار کرونا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی کارڈیک سرجری کے سربراہ میں پھرکوروناکی تشخیص ہوئی ہے

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اپریل میں بھی کوروناسےمتاثرہوئےتھے،سربراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کو14روز پی کےایل آئی میں رکھاگیا،یکم جون کوسربراہ پی آئی سی کارڈیک سرجری نےدوبارہ ڈیوٹی جوائن کی

    مریض کی دل کی سرجری کےبعدان میں کوروناکی علامات ظاہرہوئیں ،سربراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی نے2نجی لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروایاشوکت خانم اورچغتائی لیبارٹری سے ٹیسٹ مثبت آنے پرگھرپرقرنطینہ کرلیا

    کرونا ایکسپرٹ ایڈوائیزری گروپ کا کہنا ہے کہ ریسرچ کےمطابق ایساممکن نہیں کسی شخص کودوبارہ کورونامتاثر کرے ، رپورٹس دوبارہ مثبت آنےپرکیس سٹڈی کے طورپردیکھ رہے ہیں،

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

     

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے،، ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید60 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں ،ملک بھرمیں کورونا سےاموات کی تعداد 3 ہزار 755ہوگئی ہے

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کرونا کے نشانے پر،3 ڈاکٹر سمیت 12 افراد میں کرونا کی تشخیص