Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے

    معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،معروف ماہرتعلیم ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کورونا کے باعث وفات پا گئے

    پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹرمغیث الدین کچھ دنوں سےعلیل اوراسپتال میں زیر علاج تھے،تا ہم آج انکی موت ہو گئی ہے، ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی

    ڈاکٹرمغیث الدین شعبہ سوشل سائسنزمیں خدمات سرانجام دےچکےہیں، ان کے ہزاروں شاگرد مختلف صحافتی اداروں میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر ہھے ھیں پنجاب یونیورسٹی سمیت وہ مختلف یونیورسٹیوں میں شعبہ صحافت کے سربراہ رہے ہیں

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے،، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ 88 ہزار 926ہوگئی ہے، 24گھنٹوں کےدوران مزید60 افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے ہیں ،ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد3ہزار755ہوگئی ہے

  • یورپی یونین کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب، امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    یورپی یونین کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب، امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    یورپی یونین کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب، امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کرلیا ہے

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا حتمی فیصلہ یکم جولائی سے پہلے کرلیا جائے گا۔یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے، امریکی میں کورونا کے باعث25 لاکھ شہری بیمار جب کہ ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس کے سبب بیمار اور ہلاک افراد کی تعداد کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اور امریکہ دنیا میں کرونا مریضوں اور اموات میں پہلے نمبر پر پے

    یورپی یونین حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں یورپ کورونا کا مرکز تھاتب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی عائد کی تھی۔ اب یورپی یونین امریکی شہریوں پر پابندی عائد کرے گی

    ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

    تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

    فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    فیس بک، گوگل، ٹویٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ دیا کریں، یورپی یونین کا مطالبہ

    یورپی یونین کے امریکی شہریوں پر پابندی لگانے پر صدر ٹرمپ کو منہ کی کھانی پڑے گی جب کہ یورپی پابندی امریکی صدر کی ناکامی ثابت کرے گی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہے۔

    ٹرمپ کی ٹویٹ پر فیکٹ چیک لگانے پر یورپی یونین نے ٹویٹر کی حمایت کر دی

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا مریض 23 ہزار سے بڑھ گئے، اموات میں بھی اضافہ

    خیبر پختونخواہ میں کرونا مریض 23 ہزار سے بڑھ گئے، اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز 23ہزارسےتجاوزکرگئے

    خیبرپختونخوامیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 12 افرادجاں بحق ہو گئے،جبکہ کوروناوائرس کے 755نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خیبر پختونخوامیں کورونا سے جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 855ہوگئی ہے

    خیبرپختونخوامیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد23ہزار 388ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کوروناسے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 516 مریض صحت یاب ہوئے،خیبرپختونخوامیں کوروناسےاب تک9ہزار385 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، پشاورمیں کوروناسےمتاثرہ مریضوں کی7ہزار828 ہوگئی،پشاورمیں مجموعی طورپرکوروناسے417افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

    کورونا سے صحت مند 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    پشاورمیں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 4افرادکوروناسےجاں بحق ہوئے،پشاورمیں گزشتہ24گھنٹے کے دوران 277 افراد متاثر ہوئے

    سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،اموات کی مجموعی تعداد 3755 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،اموات کی مجموعی تعداد 3755 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ 88 ہزار 926ہوگئی ہے، 24گھنٹوں کےدوران مزید60 افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے ہیں

    ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد3ہزار755ہوگئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 72ہزا656 کوروناکیسزرپورٹ ہوئے،پنجاب میں69ہزار536کوروناوائرس کے کیسز،خیبرپختونخوا23ہزار388 ،بلوچستان میں کوروناکے9ہزار634 کرونا مریض ہیں.

    اسلام آباد میں کوروناکیسزکی تعداد11ہزار483ہوگئی،گلگت بلتستان میں کوروناکیسزکی تعدادایک ہزار337ہوگئی،آزادکشمیرمیں کورونا وائرس کیسز کی تعداد892 ہے،

    کورونا وائرس سے زیادہ ایک ہزار516اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں.سندھ ایک ہزار124اورکےپی میں 855اموات ،بلوچستان میں کوروناوائرس سے106 اموات رپورٹ ہوئی ہیں.اسلام آباد میں 108 افرادکوروناسےجان بحق ہوئے،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں کورونا سےاموات کی 23،23 ہوگئیں

    ملک بھر میں 77 ہزار 754 کورونا متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکےہیں،گزشتہ 24گھنٹوں میں23ہزار380ٹیسٹ کیے گئے ،اکوروناٹیسٹ کی مجموعی تعداد 11لاکھ 50 ہزر141 ہے،ملک میں 769اسپتالوں میں کورونامریضوں کےلیے سہولیات موجود ہیں،اس وقت ملک بھرمیں 6256 کورونامتاثرہ افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں

    این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں ایک ہزار539وینٹی لیٹرزکورونامتاثرین کے لیے مختص کئے گئے ہیں.اس وقت 549 مریض وینٹی لیٹر پرہیں،کورونامتاثرین کےلیےایک ہزار895مزیدوینٹی لیٹرزفراہم کیےجائیں گے،جولائی کےآخرتک وینٹی لیٹر  انتہائی نگہداشت کے وارڈز کےلیےدستیاب ہوں گے

    این سی او سی کے مطابق آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں کوئی کورونامریض وینٹی لیٹرپرنہیں،اسلام آباد میں 250 بیڈز پر مشتمل وبائی امراض کااسپتال بھی جلد فعال ہوجائےگا،اسلام آبادمیں اسپتال کےفعال ہونےسےدیگراسپتالوں پردباوَ کم ہوگا ،گلگت بلتستان میں 200 آکسیجن سلنڈر بھجوا دیئے گئے،

  • خیرالناس من ینفع الناس :لاہور کے شہری نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

    خیرالناس من ینفع الناس :لاہور کے شہری نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

    لاہور:خیرالناس من ینفع الناس :لاہور کے شہری نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی،اطلاعات کے مطابق کورونا بحران کے دوران کرونا وائرس سے جنگ لڑتے افراد نے بہت سی مشکلات برداشت کی ہیں، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے باعث اب کرونا مریض کے لیے آکسیجن سلنڈر کی فراہمی نامکمن ہوتی جارہی ہے مگر ایسے حالات میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے جو لوگوں کو سستی اشیا فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    کورونا بحران کے دوران ذخیرہ اندوزی نے انسانیت کے منہ پر طمانچہ دے مارا ہے، ہسپتالوں میں جگہ کم ہوئی توعلاج معالجہ کا سامان بھی آسمان کو چھونے لگا، اب ہسپتالوں سمیت پرائیویٹ سیکٹرز میں آکسیجن سلنڈر کی کمی اور قیمتوں میں اضافہ نے کورونا سے جنگ لڑتے افراد کو دوہری اذیت میں مبتلا کر ڈالا ہے۔ ان مشکل حالات میں انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھاتے ہوئے لاہور کے رہائشی شاہد نوید نے آکسیجن سلنڈر مفت فراہم کرنا شروع کردیے ہیں۔

    شاہد نوید کا کہنا ہے کہ 12 ہزار کی قمیت کا سلنڈر 33 ہزار تک پہنچ چکا جبکہ دیگر لوازمات بھی مہنگے ہو چکے ہیں، ایسے میں اپنے لوگوں کی مدد کرکے انکو اس مشکل وقت سے نکالنے کی کوشش کی ہے،۔ بلا تفریق کوئی بھی ضرورت مند آکسیجن سلنڈر حاصل کر سکتا ہے اور استعمال کے بعد واپس کیے جا سکتے ہیں۔

    شہریوں کی جانب سے شاہد نوید کے اس اقدامات کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے شاہد نوید آکسیجن سلنڈر کے ساتھ ساتھ راشن اور دیگر ضروریات کی اشیا فراہم بھی کر رہا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ نے آکسیجن سلنڈر اور متعلقہ اشیا کی ذخیرہ اندوزی پر 2 ماہ کی پابندی لگا دی ہے۔سلنڈر مافیا کے سٹاک ہولڈرز نے آکسیجن سلنڈر کی قیمتیں 3گنا مہنگا کرکے کورونا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے جینا مشکل اور موت کو آسان بنادیاہے۔ جیکل مصنوعات کے ڈسٹری بیوٹرز نے بتایا کہ 2 ماہ قبل 60 سی ایف ٹی کا حامل فی سلنڈر کی قیمت 4500روپے تھی جو اب بڑھ کر سے 20000روپے تا 21000روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے ۔

  • ایک طرف کرونا تو دوسری طرف  7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    ایک طرف کرونا تو دوسری طرف 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    میکسیکو سٹی: ایک طرف کرونا تو دوسری طرف 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری،اطلاعات کےمطابق شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ اوآکسا اور میکسیکو سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

     

     

    https://twitter.com/corelionnews/status/1275460796848447488

    شدید زلزلے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی اور عوام خوف زدہ ہوکر جان بچانے کے لیے ادھر سے اُدھر بھاگنے لگے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔

     

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ماہرین نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

    ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ وآکسا میں چند مکانات کی دیواریں گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے زمین لرزنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

     

     

    یاد رہے کہ میکسیکو میں 2017 میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 360 افراد ہلاک ہوئے تھے، آج آنے والا زلزلہ ماضی کے مقابلے میں بہت شدید بتایا جارہا ہے۔

     

  • کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز: لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی،

    کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز: لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی،

    لاہور: کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز: لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی،،اطلاعات کے مطابق حکومت نے کورونا کے پیش نظر شہروں سے دور مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے چند روز میں ایس او پیز واضح کئے جائیں گے۔

    تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں کے اندر عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈی نہیں لگے گی۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا ہے۔

    شہری قربانی کے جانور کیسے خریدیں گے؟ اس سلسلے میں سفارشات پر کام جاری ہے۔ قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت ممکن بنانے کے لیے آئندہ چند روز میں ایس او پیز واضح کیے جائیں گے۔

    شہروں میں مویشی منڈیوں پر پابندی کا فیصلہ شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا ہے۔ شہر کے باہری حدود کے قریب کم آبادی والے علاقوں میں منڈیوں کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔

  • لاہور میں ایک بارپھرسخت لاک ڈاون،نقل وحرکت پرمکمل پابندی کا فیصلہ ، اطلاق کل سے ہوگا

    لاہور میں ایک بارپھرسخت لاک ڈاون،نقل وحرکت پرمکمل پابندی کا فیصلہ ، اطلاق کل سے ہوگا

    لاہور:لاہور میں ایک بارپھرسخت لاک ڈاون،نقل وحرکت پرمکمل پابندی کا فیصلہ ، اطلاق کل سے ہوگا ،اطلاعات کے مطابق لاہورمیں ایک بارپھرسخت لاک ڈاون کی وارننگ دے دی گئی ہے، لاہور کے پوش علاقوں میں سخت ترین لاک ڈاون کا فیصلہ کرونا سے بچاو کےسلسلے میں کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے آج وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اہم اجاس میںٰ‌فیصلہ کیا گیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کل سے شروع ہونےوالے لاک ڈاون میں ہرقسم کی نقل وحرکت پرپابندی ہوگئی

    ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کا نیا سلسلہ ہفتہ دس پرمحیظ ہوگا ، جس میں لاہور کے مشہورعلاقے جن میں ڈیفینس ، ماڈل ٹاون جیسے کچھ اور ملحقہ علاقوں میں یہ لاک ڈاون کل صبح سے طاری ہوجائے گا‌

  • گورنرپنجاب کا طلباکے تعلیمی سلسلے کوبچانےکے لیے زبردست اقدام ، طالب علم بھی راضی والدین بھی راضی

    گورنرپنجاب کا طلباکے تعلیمی سلسلے کوبچانےکے لیے زبردست اقدام ، طالب علم بھی راضی والدین بھی راضی

    لاہور:پنجاب میں طلباکی تعلیم کے سلسلے کوبچانےکے لیے گورنرپنجاب کا زبردست اقدام ، طالب علم بھی راضی والدین بھی راضی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے تباہ حال نظام تعلیم اوراس سے وابستہ نسل نو کوبچانے کے لیے گورنرپنجاب نے ایک بہت ہی زبردست فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنرسیکرٹیریٹ سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں‌ تمام پرائیویٹ اورپبلک سیکٹرز کی تمام یونیورسٹیززیرتعلیم طالب علموں کا مستقبل بچانے کے لیے ایک خدمت انسانیت پرمشتمل کام کریں ، گورنرپنجاب کی طرف سے اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کرونا کی وجہ سے جہاں بچے متاثرہیں وہاں بچوں کے والدین اس سے زیادہ پریشان ہیں


    اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نونہالوں‌کا مستقبل بچانے کے لیے ان کے ساتھ بھرپورتعاون کریں

    اس سلسلے میں کہاگیا ہےکہ تمام پرائیویٹ اورپبلک سیکٹریونیورسٹیزطالب علموں کوفیس کی ادائیگی کے سلسلے میں رعایت دیں‌،اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں‌سے فیسوں کی وصولی کے لیے قسطیں کی جائیں تاکہ کرونا کی وجہ سے معاشی طورپرتباہ حال والدین آسانی سے فیسیں‌بھی ادا کرسکیں اوربچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہ سکے

  • حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار،شریفوں نےملک کا بیڑہ غرق کردیا،صوبائی وزیراطلاعات

    حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار،شریفوں نےملک کا بیڑہ غرق کردیا،صوبائی وزیراطلاعات

    لاہور : حمزہ شہباز جیسے کرپٹ سیاستدان معاشرے میں کورونا سے زیادہ خطرناک قرار،شریفوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات نے حمزہ شہبازجیسےکرپٹ سیاستدان معاشرےمیں کوروناسےزیادہ خطرناک قرار دے دیا اور کہا احتساب کا بگل بج گیاہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب نے انفارمیشن افسران کےتربیتی سیشن کے اختتام پر ویڈیولنک خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرتربیتی کورس کاانعقاد کیاگیا، ڈی جی پی آر میں پہلی بار نئےافسران کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ، کاوش پرڈی جی پی آراسلم ڈوگر اور ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وبا میں ٹیکنالوجی کا اس سےبہتر اورمثبت استعمال ممکن نہیں تھا، محکمہ اطلاعات میں نئے منتخب افسران سے بہترین کارکردگی متوقع ہے،وزیراطلاعات پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا حمزہ شہبازجیسےکرپٹ سیاستدان معاشرےمیں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں، ان کی ترقی اقربا پروری کے بغیرممکن نہ تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ سے جیبیں بھریں، احتساب کا بگل بج گیاہے، سب کرپٹ پکڑے جائیں گے۔