Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • حکومت میں کوئی کنفیوژن نہیں، نہ ہی کرونا کے حوالے سے میرے کسی بیان میں تضاد نہیں ہے، عمران خان

    حکومت میں کوئی کنفیوژن نہیں، نہ ہی کرونا کے حوالے سے میرے کسی بیان میں تضاد نہیں ہے، عمران خان

    اسلام آباد :حکومت میں کوئی کنفیوژن نہیں، نہ ہی کرونا کے حوالے سے میرے کسی بیان میں تضاد نہیں ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 26 کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاؤن کیا گیا تھا اس وقت اس سے کوئی اموات نہیں ہوئی تھیں۔

    قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 31 جنوری سے ٹڈی دل کے حملوں کو ایمرجنسی ڈیکلیئر کیا تھا اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کو ٹڈی دل پر قابو پانے سے متعلق اخراجات کے لیے مکمل اختیارات دیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ سے آنے والی سپلائیز رک گئیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کئی چیزیں ہماری ہاتھ میں نہیں افریقہ سے غیر معمولی جھنڈ آرہے ہیں جبکہ ایران اور بھارت سے بھی ٹڈی دل کا خطرہ ہے، ہم اس پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

    کورونا وائرس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 26 کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاؤن کیا گیا تھا اس وقت اس سے کوئی اموات نہیں ہوئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے شہر ووہان اور یورپ کے منظرنامے کو دیکھتے ہوئے صوبوں نے لاک ڈاؤن شروع کیا اور اپنے اقدامات اٹھائے اس وقت کوئی مرکزی منصوبہ بندی نہیں تھی۔

    اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اور میری ٹیم کو پہلے روز سے خدشہ تھا کہ اگر ہم ووہان اور مغربی ممالک کے نقش قدم پر چلے تو مشکل ہوجائے گی، پاکستان اور بھارت کی صورتحال ان سے بہت مختلف تھی۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سماجی فاصلے کی مثال دی جاتی ہے وہاں تو ویسے ہی سماجی فاصلہ ہے، ان کی آبادی پھیلی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں گنجان آبادی، کچی بستیاں، غریب افراد ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے پہلے روز ہی اس پر بات کی تھی کہ ہمیں دہرے مسائل درپیش ہیں ایک طرف ہمیں لوگوں کو کورونا سے جبکہ دوسری طرف انہیں بھوک سے بچانا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے کہا کہ مزید سخت لاک ڈاؤن کرنا چاہیے تھا جس پر شروع میں ہم نے بہت تنقید بھی برداشت کی، مجھ پر بہت دباؤ تھا اور کابینہ میں موجود افراد سمجھتے تھے کہ ہم نے ویسا لاک ڈاؤن نہیں کیا جیسا ہونا چاہیے تھا، ویسا لاک ڈاؤن بھارت نے کیا۔ اب ہمارے پاس اپنا ڈیٹا آچکا ہے پہلے ہر ملک اپنے طریقے سے اس وبا کو دیکھ رہا تھا، کسی کو اندازہ نہیں تھا، برطانیہ نے پہلے لاک ڈاؤن نہیں کیا جب کیسز بڑھے تو کیا، برازیل نے لاک ڈاؤن نہیں کیا اور آج وہاں 50 ہزار لوگ مرچکے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہاکہ بار بار کہا جارہا ہے کہ کنفیوژن تھی میں کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے دن اگر کسی ملک کی حکومت میں کنفیوژن نہیں تھی تو وہ ہماری حکومت تھی۔

    اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 13 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا تھا، 13 مارچ سے لے کر آج تک میرا کوئی بیان بتادیں جس میں تضاد ہو، میں چیلنج کرتا ہوں، جو میں 13مارچ سے کہہ رہا تھا وہی کہہ رہا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں سنگاپور جتنی آبادی ہے، 50 ہزار پر کیپٹا انکم ہے، قدرتی سماجی فاصلہ موجود ہے تو وائرس کو روکنے کے لیے سب سے بہترین چیز یہ ہے کرفیو لگادیا جائے۔

  • ایران میں کرونا سے اموات کی تعداد دس ہزار ہو گئی

    ایران میں کرونا سے اموات کی تعداد دس ہزار ہو گئی

    ایران میں کرونا سے اموات کی تعداد دس ہزار ہو گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار کا ہندسہ چھو گئی ہے. ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے بتایا ہے کہ ایران کے دو اضلاع قم اور جیلان میں کرونا کے 40 فی صد افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ جب کہ تہران میں مجموعی طور پر 15 فی صد آبادی کرونا کاشکار ہے۔
    https://twitter.com/AFP/status/1276103103717220361?s=20

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق نائب وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے دوسرے اضلاع میں کرونا کے متاثرین کی تعداد چار اور پانچ فی صد کے درمیان ہے۔ اگر ہم مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد دیکھنا چاہیں تو ایران میں یہ تعداد 65 فی صد بنتی ہے۔

    ادھر ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایران میں کرونا سے اب تک 9996 اموات ہوچکی ہیں۔ جو کہ دس ہزار کے ہندسے کو چند ہی لمحے کےبعد چھو جائے گی، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اب تک کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 501 ہوگئی ہے۔ تاہم نائب وزیر صحت نے کرونا وبا کی دوسری لہر اٹھنے کے امکانات کو رد کردیا تھ

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران ڈریمرزسکولنگ سسٹم امید کی کرن بن کرسامنے آگیا

    کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران ڈریمرزسکولنگ سسٹم امید کی کرن بن کرسامنے آگیا

    لاہور:کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران ڈریمرزسکولنگ سسٹم امید کی کرن بن کرسامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اورجہاں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بچوں کی تعلیم بہت زیادہ متاثرہوئی ہے اورہورہی ہے ، اس کے متعلق حکومتوں کی کوششیں جاری ہیں ، کوئی آن کلاسز کا حامی ہے تو کوئی باقاعدہ کلاسز کا حامی,

    باغی ٹی وی کے مطابق اس دوران جہاں بڑے بڑے تعلیمی ادارے مختلف قسم کے آن لائن تعلیمی سلسلوں کی بحالی کا دعویٰ کررہےہیں وہاں‌کچھ چھوٹے درجے کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی یہ سہولت فراہم کرنے میں کسی سے پیچھے نہین رہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ایسے ہی آن لائن تعلیمی کلاسز فراہم کرنے و الا ایک جدید تعلیمی ادارہ”ڈریمرز سکول سسٹم ” سامنے آیا ہے ، اس ادارے نے آن کلاسز کے اجرا کااعلان کیا ہے اورساتھ ہی آن لائن ٹیسٹ اورپھران کی رپورٹس بھی مہیا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے، اس ادارے کے پاس بہترین نصاب تعلیم ہے جو وہ اپنے نوجونواں تک اس آن لائن سسٹم کے تحت پہنچائے گا

    اس تعلیمی ادارے میں داخلے کے لیے جہاں‌طالب علم کا آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا وہاں طالب علم کے والدین کی گزارشات اوران کے بچے کی قابلیت سے متعلق بھی آن لائن آگاہ کیا جائے گا

    اس ادارے نے تربیۃ انٹرنینشل کا نصاب کا انتخاب کیا ہے ، اس میں تعلیمی سرگرمیوں‌کے علاوہ آن لائن حفظ القران اورمارشل آرٹس کی تعلیم بھی دی جائے گی

  • کرونا وائرس جلدی جان چھوڑنے والا نہیں ، 2021 تک تباہیاں مچاتا رہے گا،برطانوی طبی ماہر کا دعویٰ

    کرونا وائرس جلدی جان چھوڑنے والا نہیں ، 2021 تک تباہیاں مچاتا رہے گا،برطانوی طبی ماہر کا دعویٰ

    لندن : کورونا وائرس کی شدت اور موجودگی 2021ء تک رہنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔،اطلاعات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی شدت کم سے کم 2021 ء کے موسم بہار تک برقرار رہے گی اور وبا اپنے عروج پر ہوگی،

    برطانوی ماہر طب کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام خطرے سے خالی نہیں ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سے لوگوں کو یہ تاثر ملے گا کہ وہ معمول کی زندگی میں واپس آ سکتے ہیں تو وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر دوبارہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اموات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے طویل مدتی اثرات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے 10 کروڑ سے زائد بچے خط غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں بھارت، پاکستان، افغانستان، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔

    دوسری جانب امریکی ماہرین صحت نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ویکسین تیار ہوسکی ہے تاہم ماسک پہننے سے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے1655نئے کیس، 86 مزید اموات

    پنجاب میں کورونا وائرس کے1655نئے کیس، 86 مزید اموات

    پنجاب میں کورونا وائرس کے1655نئے کیس، 86 مزید اموات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کورونا کی اپ ڈیٹس کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے1655نئے کیس، تعداد 71,191 ہو گئی۔

    لاہورمیں 1107،ننکانہ8،قصور6،شیخوپورہ19،جہلراولپنڈی 130،جہلم2،اٹک1،چکوال 1اورگوجرانوالہ میں 24کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ19،گجرات29،حافظ آباد11، ملتان62،مظفر گڑھ9، وہاڑی3، فیصل آباد39،چنیوٹ2،ٹوبہ10 اور رحیم یار خان میں 27کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا 20،میانوالی22،بہاولپور 22، لودھراں 5،ڈیرہ غازی خان16، لیہ 3،اوکاڑہ 9،جھنگ 11،خانیوال 3،بھکر 1،ساہیوال28اورراجن پور میں 6 کیسزسامنے آئے۔

    کورونا وائرس سے 86 مزید اموات، کل تعداد1602 ہو چکی ہیں۔ اب تک 453,070ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 20,262 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • ٹائیگر فورس کومانیٹرکرنے کے لیے جیو ٹیگنگ موبائل ایپلیکیشن تیار،بڑے اہم کام لیے جائیں گے

    ٹائیگر فورس کومانیٹرکرنے کے لیے جیو ٹیگنگ موبائل ایپلیکیشن تیار،بڑے اہم کام لیے جائیں گے

    لاہور: ٹائیگر فورس کومانیٹرکرنے کے لیے جیو ٹیگنگ موبائل ایپلیکیشن تیار،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے مؤثر استعمال سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کرلیا، ٹائیگر فورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا،معاون خصوصی عثمان ڈار نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن تیار کروا لی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں کو باآسانی مانیٹر کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایچ او اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی ایپ سے منسلک ہوں گے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اور موقع پر کارروائی ممکن ہو گی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ ایپ کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پر ایپ لانچ کریں گے، ٹائیگر فورس خود ساختہ مہنگائی کی بھی نشاندہی کر سکے گی۔

    انہوں نے کہاکہ ماسک نہ پہننے والے خریدار یا دکاندار کے خلاف بھی فوری کارروائی ممکن ہو گی، ہر ٹائیگر فورس کی پرفارمنس اور رضاکارانہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے گا، قومی خدمت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں سے وزیراعظم عمران خان خود ملاقات کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے ملاقات میں کہا کہ لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کورونا کی پیک سے نکل جائیں گے۔ اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا توہسپتالوں پر بوجھ پڑے گا، ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا ہے۔

    واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 60افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد3755ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے مزید 3892 مریض سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

  • کرونا وائرس پرسیاست نہ چمکائیں ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا پاکستانی سیاستدانوں سمیت عالمی رہنماوں ‌کے نام پیغام

    کرونا وائرس پرسیاست نہ چمکائیں ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا پاکستانی سیاستدانوں سمیت عالمی رہنماوں ‌کے نام پیغام

    جنیوا:کرونا وائرس پرسیاست نہ چمکائیں ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا پاکستانی سیاستدانوں سمیت عالمی رہنماوں ‌کے نام پیغام،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو بھی میدان میں آنا پڑگیا ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہوجائیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 مرض پھیل رہا ہے، پوری دنیا میں مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، دنیا میں 10 لاکھ کیسز 3 ماہ میں رپورٹ ہوئے۔لیکن افسوس اس بات پرہے کہ سیاستدان اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ، ان کو ایسی سوچ سے بازآنا چاہیے ،

    انہوں نے کہا کہ 10 سے 20 لاکھ وائرس کیسز پہنچنے میں صرف 8 دن لگے. بھارت،پاکستان ،امریکا اور دیگر ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 95 لاکھ 35 ہزار 219 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

  • ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    پاکستان معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق عالمگیر وبا کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار اور سیاسی رہنما ابرارالحق نے گذشتہ روز اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔


    ابرار الحق نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے آمین۔

    ابرارالحق کی اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح اور معروف شخصیات اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہی ہیں۔


    معروف میزبان اور اینکر وسیم بادامی نے بھی رد عمل دیتے ہوئے ابرار الحق کی صحتیابی پر اللہ کا شُکر ادا کیا-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے لیے اور اس وبا سے لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

  • ملک میں‌کرونا کی سپیڈ جاری ، مریض  ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئے

    ملک میں‌کرونا کی سپیڈ جاری ، مریض ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئے

    ملک میں‌کرونا کی سپیڈ جاری ، مریض ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 71 ہزار 191، سندھ میں 74 ہزار 70، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365، اسلام آباد میں 11 ہزار 710 جبکہ آزاد کشمیر میں 930 کیسز رپورٹ ہوئے.
    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 71 ہزار 191 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 74 ہزار70 ، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزادکشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 602 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 161، خیبر پختونخوا میں 869، اسلام آباد میں 115، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 71 ہزار 976 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

  • عید الضحیٰ کے موقع پر 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    عید الضحیٰ کے موقع پر 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    ریاض : عید الضحیٰ کے موقع پر 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے بینکوں اور ترسیلات زر کے اداروں میں عید الضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید الضحیٰ کی تعطیلات منگل 7 ذوالحجہ 1441ھ 28 جولائی کو ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی اور بدھ 5 اگست سے دفاتر کھلیں گے۔

    سعودی مانیٹری اتھارٹی نے بینکوں اور ترسیلات زر کے اداروں سے متعلق عید الضحیٰ کی تعطیلات کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ اداروں میں عید کی چھٹی 7 دن ہوگی، جس کی شروعات 29 جولائی سے ہوگی۔

    ساما نے بیان میں کہا کہ مذکورہ ادارے کے ہر ملازم کو قانون محنت کی دفعہ 112 کے مطابق تقریبات کے موقع پر مکمل محنتانے کے ساتھ چھٹی لینے کا حق ہے۔

    ساما کا کہنا ہے کہ ترسیلات کے وہ ادارے جہاں لوگوں کی آمد و رفت زیادہ ہے وہ عید کی چھٹیوں میں بھی کام کریں گے۔

    اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں اور ترسیلات زر کے مراکز میں مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجائے تاکہ کورونا کی وبا سے محفوظ رہا جاسکے۔

    واضح رہے کہ سعودی مانیٹری اتھارٹی مملکت میں کام کرنے والے تمام بینکوں اور ترسیلات زر کے معاملات کا نگران ادارہ ہے جسے سعودی کابینہ نے بینکنگ کے امور کے جملہ اختیارات دیے ہیں۔