Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ماسک نہ پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد۔

    ماسک نہ پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماسک نا پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر 3000 جرمانہ عائد ہو گا، اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں‌ پر جرمانے عائد کئے جائیں‌گے. اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 60 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2964 نئے مریض سامنے آئے

    کرونا کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 26 ہزار 240، سندھ میں 28 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 27، بلوچستان میں 4 ہزار 393، گلگت بلتستان میں 711، اسلام آباد میں 2 ہزار 589 جبکہ آزاد کشمیر میں 255 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 61 ہزار 136 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 398 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 543 ہوگئی۔ سندھ میں 481، پنجاب میں 497، خیبر پختونخوا میں 473، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور اسلام آباد میں 28 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

  • دو ماہ میں کرونا کا شکار 172 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش، 44 نوزائیدہ بھی کرونا کا شکار

    دو ماہ میں کرونا کا شکار 172 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش، 44 نوزائیدہ بھی کرونا کا شکار

    دو ماہ میں کرونا کا شکار 172 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش، 44 نوزائیدہ بھی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے،کرونا کا شکار 172 خواتین کے بچے پیدا ہوئے ہیں جن میں سے 44 بچے بھی کرونا کا شکار نکلے

    بھارتی ریاست گجزات کے علاقے احمد آباد میں مختلف ہسپتالوں سول ہاسپیٹل، ایس وی پی، سولا سول، شاردابین اور ایل جی اسپتال میں کوروناوائرس سے متاثر 172 خواتین نے بچوں کو جنم دیا ہے ان میں سے 44 نوزائیدہ بچے بھی کوروناوائرس کا شکار نکلے

    سول ہسپتال کے شعبہ گائنا کالوجسٹ کے سربراہ ڈاکٹر امت مہتا کا کہنا ہے کہ خواتین اس بات کو لیکر کافی پریشان ہیں کہ ان کے بچے محفوظ رہ پائیں گے یا نہیں۔ ہسپتال میں گزشتہ دو ماہ میں 90 خواتین کی ڈلیوری کی گئی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر کیس میں خواتین کرونا کا شکار تھیں ۔ ان میں سے 29 بچوں میں کرونا مثبت پایا گیا

    ایس وی پی اسپتال میں گزشتہ دو مہینوں میں 70 خواتین کی ڈلیوری کی جا چکی ہیں۔ اس میں سے 15 بچے کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔ ڈاکٹر پارول شاہ کا کہنا ہے کہ سوائن فلو جیسی متاثرہ بیماریوں کے موازنے میں کورونا پازیٹو خواتین اچھے طریقے سے اس کا مقابلہ کررہی ہیں۔ کوروناوائرس پازیٹو خواتین میں سے صرف ایک خاتون کو سانس لینے میں پریشانی ہوئی جبکہ دیگر سبھی خواتین خود ہی صحتیاب ہو گئیں

    ماہرین کے مطابق زیادہ تر خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر خواتین میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ڈاکٹر مہتا کے مطابق ماں سے بچے میں وائرل انفیکشن کے ٹرانسفر کی پہچان ورٹیکل ٹرانسمشن کے طور پر ہوئی۔

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8380 نئے مریض سامنے آئے اور 193 ہلاکتیں‌ ہوئیں، مجموعی طور پر بھارت میں‌5 ہزار سے زائد مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، مہاراشٹر میں‌ کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں 24 گھنٹوں میں 2940 مریض سامنے آئے ہیں اور 99 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے،مہاراشٹر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 65,168 ہو گئی ہے

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 اموات، مریضوں میں‌ بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 اموات، مریضوں میں‌ بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 60 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2964 نئے مریض سامنے آئے

    کرونا کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 26 ہزار 240، سندھ میں 28 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 27، بلوچستان میں 4 ہزار 393، گلگت بلتستان میں 711، اسلام آباد میں 2 ہزار 589 جبکہ آزاد کشمیر میں 255 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 61 ہزار 136 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 398 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 543 ہوگئی۔ سندھ میں 481، پنجاب میں 497، خیبر پختونخوا میں 473، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور اسلام آباد میں 28 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں.

  • قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا ڈاکٹرمحمد اعظم خان کی وفات پراظہارتعزیت،خدمات پرخراج تحسین

    قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا ڈاکٹرمحمد اعظم خان کی وفات پراظہارتعزیت،خدمات پرخراج تحسین

    لاہور :قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا ڈاکٹرمحمد اعظم خان کی وفات پراظہارتعزیت،خدمات پرخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی خیبرپختونخوا کے معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم خان کے کورونا سے انتقال پر تعزیت کیا ہے

    قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کا کہنا تھا کہ علاقے اور انسانیت کے لئے خدمات پر ڈاکٹر محمد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ علاقے کے عوام کے لئے ان کا مسیحا کا خصوصی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

    قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی کورونا کے خلاف جنگ میں قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، طبی ومعاون عملہ اپنی جان خطرے میں ڈال لوگوں کو کورونا سے بچانے کا جہاد کررہا ہے

    اس موقع پرقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر محمداعظم اور دیگر مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

  • انڈیا فرانس جرمنی کو پیچھے چھوڑ کرونا کا شکار ممالک میں ساتویں نمبر پر آ گیا

    انڈیا فرانس جرمنی کو پیچھے چھوڑ کرونا کا شکار ممالک میں ساتویں نمبر پر آ گیا

    لاہور:انڈیا فرانس جرمنی کو پیچھے چھوڑ کرونا کا شکار ممالک میں ساتویں نمبر پر آ گیا,اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس نے سخت گرمی اوردرجہ حرارت کے باوجود تباہیاں پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھاہے ، اس وقت پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت اس وائرس کی زد میں تیزی سے آرہا ہے

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق آج کی تازہ ترین صورت حال بہت پریشان کن ہے ، اس وقت بھارت کرونا وائرس کے شکارملکوں میں ساتوں نمبرپرآگیا ہے

     

     

    بھارتی میڈیا گروپ زی نیوز نے خبردار کیا ہےکہ اس وقت بھارت فرانس اورجرمنی کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے اور مجموعی طورپرساتویں نمبرپرآگیا ہے، دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہےکہ اگریہی صورت حال رہی تو اگلے چند دنوں تک بھارت میں صورت حال بہت ہی زیادہ خراب ہوجائے گی

  • ‏وزیراعظم بنی تو بے حیائی ختم کردوں گی: وینا ملک ، ڈر ہے کہیں پی ٹی آئی والے اس کو بھی سنجیدہ لینا نہ شروع کر دیں، حنا پرویز بٹ

    ‏وزیراعظم بنی تو بے حیائی ختم کردوں گی: وینا ملک ، ڈر ہے کہیں پی ٹی آئی والے اس کو بھی سنجیدہ لینا نہ شروع کر دیں، حنا پرویز بٹ

    لاہور:‏وزیراعظم بنی تو بے حیائی ختم کردوں گی: وینا ملک ، ڈر ہے کہیں پی ٹی آئی والے اس کو بھی سنجیدہ لینا نہ شروع کر دیں، اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی ایم این اے حنا پرویز بٹ نے معروف اداکارہ وینا ملک کے بیان پراپنا سخت ردعمل دینا شروع کردیا ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق  ن لیگ ک ایم این اے نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وینا ملک کا یہ کہنا کہ وہ اگروزیراعظم بن گئیں تو ملک سے بے حیائی ختم کردیں گی یہ سمجھ سے بالا تر ہے

     

     

    حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مجھے تو ڈر ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس کے بیان کو سنجیدہ ہی نہ لینا شروع کردیے اور ان کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں

     

  • ڈاکٹرمحمد اختر ایم ایس العزیزہسپتال مرید کے کرونا وائرس کہ وجہ سے وفات پاگئے

    ڈاکٹرمحمد اختر ایم ایس العزیزہسپتال مرید کے کرونا وائرس کہ وجہ سے وفات پاگئے

    لاہور: ڈاکٹرمحمد اخترایم ایس العزیزہسپتال مرید کے کرونا وائرس کہ وجہ سے وفات پاگئے ،باغی ٹی وی کے مطابق گورنمنٹ العزیز ہسپتال مرید کے کے سنیئر ڈاکٹراورانچارج ڈاکٹرمحمد اخترکرونا وائرس کی وجہ سے قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرمحمد اخترچند دن پہلے کرونا وائرس کا شکارہوئے تھے ، جس کے بعد ان کا علاج معالجہ جاری تھا ، لیکن اس کے باوجود ان کی طیبعت نہ سنھبل سکی اوروہ آج قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں‌

    ڈاکٹرمحمد اخترانتہائی شفیق انسان تھے اورہر جاننے اورنہ جاننے والوں کے ساتھ بڑی محبت اورشفقت کے ساتھ پیش آتے تھے ،

    یاد رہےکہ اس سے قبل پاکستان کے بہت سے ڈاکٹراپنے اہم وطنوکا علاج کرتے کرتے خود قربان ہوگئے،ڈاکٹرمحمد اختربھی ان میں‌شامل تھے جو اپنی جان کی پروا کئے بغیردوسروں کی جانوں کی حفاظت کےلیے اپنے شب وروز ایک کئے ہوئے تھے ،اللہ تعالیٰ ڈاکٹرمحمد اخترکی مغفرت فرمائے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے

  • ایک طرف پی آئی اے پر مشکل وقت تو دوسری طرف بلندیوں کی طرف اڑان: پاکستانی تاریخ میں پہلی بار براہ راست پرواز امریکا روانہ

    ایک طرف پی آئی اے پر مشکل وقت تو دوسری طرف بلندیوں کی طرف اڑان: پاکستانی تاریخ میں پہلی بار براہ راست پرواز امریکا روانہ

    کراچی:ایک طرف پی آئی اے پر مشکل وقت تو دوسری طرف بلندیوں کی طرف اڑان: پاکستانی تاریخ میں پہلی بار براہ راست پرواز امریکا روانہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار براہ راست پرواز امریکا روانہ ہوگئی، براہ راست پرواز امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے لیے براہ راست پراوز نے اڑان بھر لی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا روانہ ہوگئی۔پائلٹس اور کیبن کریو نے طیارے میں یادگاری تصویر لی، فضائی عملے نے کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک پہنے اور گلوز کا استعمال کیا۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پرواز پاکستان سے براہ راست امریکا جا رہی ہے، پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔30اپریل کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کو امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کا پروانہ ملا، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ براہ راست پروازوں کی اجازت سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی وجہ سےہے، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی اقدامات بھی وجہ بنے اور وزیر اعظم نےذاتی طور پر پروازیں چلانےاور پاکستانیوں کی جلدواپسی کےاقدامات کیے۔

    ادھر سی ای او ارشد ملک نے وزیر اعظم، وزیر ہوابازی اوروزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امریکا کے لیے ریلیف پروازیں چلائیں گے،جہاں ہزاروں پاکستانی منتظر ہیں۔

  • ابرار الحق کی طبیعت ناساز، کرونا کا شکار، دوست احباب کو احتیاط برتنے کا پیغام

    ابرار الحق کی طبیعت ناساز، کرونا کا شکار، دوست احباب کو احتیاط برتنے کا پیغام

    اسلام آباد: ابرار الحق کی طبیعت ناساز، کرونا کا شکار ، دوست احباب کو احتیاط برتنے کا پیغام،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو کرونا کی علامات ظاہر ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ابرار الحق نے علامات ظاہر ہونے کے بعد کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹر نے ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطاً خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے، جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی اور میں وائرس سے متاثر نہیں ہوں گا‘۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں گزشتہ رات سے خشک کھانسی اور بخار میں مبتلا ہوں، امید ہے کہ یہ کورونا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت جن لوگوں نے بھی میرے ساتھ ملاقات کی ہے ان تمام کو احتیاطی تدابیر اختیار کر لینی چاہئیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ،کون ہوگاکپتان اورکون جائے گا انگلستان،پی سی بی کردے گی چند دنوں میں اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ،کون ہوگاکپتان اورکون جائے گا انگلستان،پی سی بی کردے گی چند دنوں میں اعلان

    لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ،کون ہوگاکپتان اورکون جائے گا انگلستان،پی سی بی کردے گی چند دنوں میں اعلان ،اطلاعات کے مطابق تربیتی کیمپ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کل مشاورت کرے گی

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے بورڈ حکام ہیڈ کوچ مصباح الحق کو آگاہ کریں گے اسی سلسلے میں چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ساتھی سلیکٹرز سے رابطہ ہوا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ابتدائی نام تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سینٹرل کنٹریکٹ کے 18 اور ایمر جنگ کھلاڑیوں کوکیمپ میں مدعو کیا جائے گا ۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق فواد عالم ، عمران خان سینئر، خوشدل شاہ، محمد موسی ، عمادبٹ، بلال آصف کے نام زیر غور آئیں گے۔اس کے علاوہ محمد حفیظ، شعیب ملک، وہاب ریاض محمد عامر کے نام بھی زیر غور آئیں گے ۔
    کیمپ کے لئے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بدھ تک کیا جائے گا۔