Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • علامہ احتشام الہٰی ظہیرنے عید کے اجتماعات تزک و احتشام کےساتھ کھلے میدانوں اور مساجد میں کرنے کا اعلان کردیا

    علامہ احتشام الہٰی ظہیرنے عید کے اجتماعات تزک و احتشام کےساتھ کھلے میدانوں اور مساجد میں کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور :علامہ احتشام الہٰی ظہیرنے عید کے اجتماعات تزک و احتشام کےساتھ کھلے میدانوں اور مساجد میں کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے برادر اصغرعلامہ احتشام الٰہی ظہیر نے اعلان کیا ہے کہ عید کے اجتماعات پورے تزک و احتشام کےساتھ کھلے میدانوں اور مساجد میں ہوں گے

     

    اپنے ٹویٹ پیغام میں علامہ احتشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اس حوالے سے یہ (علمائے اہل حدیث کا حتمی فیصلہ ) امید ہے دیو بندی اور بریلوی قیادت بھی ہمارے فیصلہ کی تائید و حمایت کرے گی،

     

     

     

    یاد رہے کہ علامہ احتشام الہی ظہیر پہلے بھی حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں‌کے حق میں نہیں‌تھے تاہم اس فیصلے کے بعد صورت حال کیا ہوتی ہے یہ تو اگلے چند دنوں تک واضح ہوجائے گی ، لیکن یہ ضرور طئے ہے کہ حکومت عوام کی جان کو درپیش خطرات کو مول لینے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی

  • ”یونیورسٹیاں فیس وصول نہ کریں“، مطالبہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    ”یونیورسٹیاں فیس وصول نہ کریں“، مطالبہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    لاہور :”یونیورسٹیاں فیس وصول نہ کریں“، مطالبہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کے کونے کونے سے یہ آواز بلند ہورہی ہےکہ یونیورسٹیز فیسیں نہ لیں ، تاکہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہے ، ادھر پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات اپنے مطالبات لے کر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انھیں بھی اگلے سمیسٹر میں پروموٹ کیا جائے اور لاک ڈائون کے دوران معاشی حالات خراب ہونے کے سبب وہ یونیورسٹیوں کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے، اس لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں کو پابند کرے کہ وہ اس عرصہ کی فیس وصول نہ کرے۔

     

    طلبہ وطالبات کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹیوں کی آن لائن کلاسز سے مطمئن نہیں ہیں۔ بعض یونیورسٹیوں نے آن لائن کلاسز کا اعلان کرکے کوئی کلاس نہیں شروع کی۔ اگر یہ کلاسز ہوں تب بھی انھیں اٹینڈ کرنا ہر طالب علم کے لئے ممکن نہیں۔

     

    لاک ڈائون نے پورے ملک میں کاروبار مکمل طور پر بند کر رکھے ہیں، ہزاروں، لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، ان حالات میں زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہورہاہے، تو یونیورسٹی کی فیس کیسے ادا کریں؟

     

    اس سلسلے میں ثمن باجوہ کہتی ہیں کہ تعلیم انسان کو اندھیروں سے نکال کرروشنیوں کی طرف لے کرجاتی ہے ، مہربانی کریں اور اس مشکل وقت میں  سمیسٹرز کے نام پر طالب علموں کا مستقبل تاریک نہ کریں وہ اتنی فیسیں کہاں سے ادا کریں گے

     

     

    ایڈووکیٹ مجیب حفیظ اللہ پنوارکہتے ہیں کہ میری تمام طالب علموں سے درخواست ہے کہ وہ یہ آوازہرجگہ بلند کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سب کی آواز ایک ہی ہو کہ ہمارے پاس اب پڑھنے کے لیے پیسے نہیں ہیں ، خدارا فیسیں نہ لیں

     

     

    عمیر الاسلام نامی صارف نے اپنے جزبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم اس قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ، ان کو اہمیت دی جائے ان کو اس مشکل وقت میں تعلیم سے بہرہ مند کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ اب ان سے فیسیں نہ لی جائیں

     

     

     

    ایک صارف نے کہا کہ آن لائن کلاسز ایک ڈھونگ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ میرا بیٹا ایک یونیورسٹی کا طلب علم ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ آن لائن کلاسز ہوں گی لیکن ابھی تک کوئی ایک بھی کلاس نہیں ہوئی۔ فیسیں وصول کرنے کے لئے ڈھونگ رچانے والوں کو شرم کرنی چاہئیے، کیا ان کے سینوں میں دل نہیں ہیں؟ کیا انھیں ذرہ برابر رحم نہیں آتا بے روزگار والدین پر؟

     

     

    مرتضیی تالپورنامی صارف نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ طالب علم کسی بھی معاشرے کا بنیادی جز ہیں ، یہی طالب علم کسی معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں ، خدارا ان کا مستقبل بچالیں اور اس مشکل وقت میں ان کو فیسوں کے نام پر تعلیم سے دور نہ کریں

     

     

    صبا اکبر نے لکھا کہ کاروبار بند ہیں، اب والدین پریشان ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی فیس کیسے ادا کریں گے؟

     

     

    آفاق احمد خان نے کہا کہ حکومت تعلیم کے نام پر لوٹ مار کرنے والے بے رحم مافیا کو لگام ڈالے۔

     

     

    ادیبہ محبوب نے لکھا کہ ڈیلی ویجز والے والدین کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لئے بڑا مسئلہ پیدا ہوچکا ہے، روزانہ کی بنیاد پر آنے والی آمدن رک چکی ہے، ان کے لئے ممکن ہی نہیں کہ وہ یونیورسٹیوں کی بھاری بھرکم فیسیں ادا کریں۔

     

     

    انیلہ صدیق نامی صارف کہتی ہیں کہ طالب علم جو کہ پہلے ہی اپنے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں ، اب ان کو اپنا حال بچانا مشکل ہوگیا ہے ، خدا ان پررحم کریں

     

     

    ایسے ہی بنت مشتاق نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا، تعلیم مکمل طور پر مفت ہوتی، یہ ہمارا حق ہے اور یہ حق اللہ کی طرف سے دیا گیا ہے تاکہ ہم اپنی زندگیوں کو بہتر کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے اس بحران میں ہمیں نہ لوٹیں۔ کچھ تو رحم کھائیں۔

     

     

     

    انجیئنئر غفارجتوئی نامی صارف نے سندھ کے طالب علموں کے حوالے سے ایک انتہائی اہم انکشاف بھی کیااورتعلیم کے لیے ان کی جدوجہد کوبھی بیان کیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ سندھ کی اکثریونیورسٹیز میں ایسے طالب علموں کی اکثریت  ہے جو دن کو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور رات کو محنت مزدوری کرکے اپنے تعلیمی اخراجات کا بندوبست کرتے ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ اب تو ان کو خود کو سروائیو کرنا مشکل ہوگیا ہے تعلیم کا سلسلہ کیسے جاری رکھیں گے ،خداراان پررحم کیا جائے

     

     

     

    اسی طرح  اس ٹرینڈ میں بڑی تعداد میں صارفین  کا ایک مجموعی موقف بھی سامنے آیا ہے ، ان کا کہنا ہےکہ حکومت یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے ساتھ سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات جیسا سلوک کرے۔ تمام ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ و طالبات کو پروموٹ کیا جائے۔ ہماری زندگیوں کو تباہ نہ کیا جائے۔ ہماری زندگیاں امتحانات سے زیادہ اہم ہیں۔

    پاکستان کے طلبہ کی بڑی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز تعلیم اور مادر علمی کےلیے فقط دھبہ ہیں۔ نہ تو طلبہ کی تعلیمی سرگرمی بہتر ہو گی بلکہ طلبہ کا اخلاقی standered بھی تباہ حال ہو رہا ہے۔ طلبہ کو بہتر انداز سے پروموٹ کیا جائے اور نئی پالیسی مرتب کی جائے۔_

     

     

    ہمارا تعلیمی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے اسے مفت تو کر دیا مگر یکساں نظام تعلیم تا حال رائج نہیں ہے۔ موجودہ حالات میں حکومتی پالیسی انتہائی مایوس کن ہے۔ طلبہ کے طبقے ہر دور میں پس پشت ڈالا گیا ہے۔

     

     

    مختلف صوبہ جات کا تعلیمی شیڈول اور پروموشنز پالیسی حیران کن ہے۔ مگر اس پہ اگر عمل درآمد کیا بھی جا رہا ہے تو جامعات کے طلبہ کی پرسنٹیج اپگریڈیشن کا شیڈول جاری نہ کیا جانا۔ اوپر سے آن لائن کلاسز کا فرسودہ سسٹم بڑی زیادتی ہے۔

  • ن لیگی ایم این اے یوٹیلٹی اسٹور سے زبردستی غریبوں کے حصے کی چینی بھی لے گیا ،مقامی لوگ مشتعل

    ن لیگی ایم این اے یوٹیلٹی اسٹور سے زبردستی غریبوں کے حصے کی چینی بھی لے گیا ،مقامی لوگ مشتعل

    پشاور:ن لیگی ایم این اے یوٹیلٹی اسٹور سے زبردستی غریبوں کے حصے کی چینی بھی لے گیا ،مقامی لوگ مشتعل ،ادھر اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ عباسی نے یوٹیلٹی اسٹور سے دھمکی دے کرچینی زیادہ مقدارمیں حاصل کی، یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ نے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ کراس واقعے کی شکایت کی ہے۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کہ حیرانی کی بات ہے ن لیگ کی قیادت غریب عوام کے مال کولوٹنا اپناحق سمجھتی ہے، یہ رویہ شرمناک ہے،اب ایسا نہیں چلے گا۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگِل نے الزام لگا یا ہے کہ این اے 15سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے مرتضیٰ عباسی نے یوٹیلٹی اسٹور سے دھمکی دے کرغریبوں کیلئےمختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی، یوٹیلٹی اسٹور پرموجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کیلئے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔

  • بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے شاہد آفریدی کا بیٹ کیوں اورکتنے میں خریدا، شکریہ کیوں ادا کیا ،اہم خبر آگئی

    بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے شاہد آفریدی کا بیٹ کیوں اورکتنے میں خریدا، شکریہ کیوں ادا کیا ،اہم خبر آگئی

    لاہور :بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحim  نے شاہد آفریدی کا شکریہ کیوں ادا کیا اوربیٹ کیوں خریدا،اہم خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلادیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کا بیٹ خرید لیا۔

    شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کا بیٹ نیلامی میں 20 ہزار امریکی ڈالرز میں خریدا۔مشفیق الرحیم نے اپنی اور بنگلا دیش کی پہلی ڈبل سنچری کا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کیا تھا۔مشفیق الرحیم نے بنگلا دیش میں کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے اپنا بیٹ نیلام کیا ہے۔

     

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے مشفیق الرحیم کو پیغام میں کہا ہے کہ ‘مشفیق آپ اپنے لوگوں کیلئے زبردست کام کر رہے ہیں، ایسے کام حقیقی ہیروز ہی کرتے ہیں، ہم سب بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اس وقت ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہوتی ہے، بنگلا دیش میں مجھے جو پیار ملا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

    آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کی طرف سے آپ کا کرکٹ بیٹ خرید کر میں آپ کے سفر کا حصہ بننا چاہتا ہوں، ہم اس بیماری سےجلد نجات پائیں گے اور کرکٹ کے میدان میں ملیں گے۔

  • ملک بھرمیں ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ، جوماسک نہیں پہنے گا اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ، ڈاکٹرظفرمرزا نے بتادیا

    ملک بھرمیں ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ، جوماسک نہیں پہنے گا اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ، ڈاکٹرظفرمرزا نے بتادیا

    اسلام آباد :ڈاکٹرظفرمرزا نے ماسک پہننے کے حوالے سے نوٹیفکیشن لانے کی بات کیوں کی ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ماسک پہننا ہر ایک شہری کیلئے لازم ہے چند روز میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا۔معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں ماسک پہننا لازم قرار دے رہے ہیں ہم نے اب تک ماسک پہننے پر قوم کو چھوٹ دے رکھی تھی کہ چاہیں تو پہن لیں یا نہ پہنیں لیکن اب ہم اس کو لازم قرار دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات اور رش والے مقامات پر جاتے ہوئے ماسک پہننے کی پابندی ہوگی اس کا نوٹیفکیشن بھی چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام صوبائی وزرائے صحت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ایک قومی پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا نام ہے’وی کیئر’رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت پاکستان کے کونے کونے میں پھیلے ایک لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ پی پی ایز کا موثر استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والی کمپنی کے ساتھ وزیراعظم پاکستان نے رابطہ کیا اور ہم نے اس کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔

    جس میں طے پایا ہے کہ دنیا کی 6 کمپنیاں یہ دوائیاں تیار کریں گی جس میں سے ایک کمپنی پاکستان کی ہوگی۔ پاکستان میں تیار ہونے کے بعد یہ دوا نہ صرف پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی ضرورت کو پورا کرے گی بلکہ پاکستان سے 127 دیگر ممالک کو ایکسپورٹ کی جائے گی۔

  • لاک ڈاؤن ،مزدور نے چوری کر کے مالک کے نام لکھا معافی نامہ

    لاک ڈاؤن ،مزدور نے چوری کر کے مالک کے نام لکھا معافی نامہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن میں مزدور دوسرے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جو ٹرین کی بحالی کے باوجود گھر واپس جانے کے لئے کرایہ نہ ہونے کی صورت میں پیدل اور سائیکلوں پر سفر کر رہے ہیں

    ایسے میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا،بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بریلی کے ایک مزدور نے گھر واپس جانے کے لئے سائیکل چوری کی اور ساتھ سائیکل کے مالک کے نام ایک معافی نامہ بھی چھوڑ گیا جس میں کہا گیا کہ میں معافی چاہتا ہوں، اسکی سائیکل لے کر جا رہا ہوں،

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

    بریلی کے رہائشی مزدور محمد اقبال نے پیدل واپسی کے دوران راستے میں بھرت پور کے راراہ گاؤں کے رہائشی صاحب سنگھ کے گھر سے سائیکل چوری کرلی تھی اور ساتھ میں معافی نامہ چھوڑا تھا جس میں ہندی زبان میں معافی نامہ لکھا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ گھر واپس جانے کے لئے میرے پاس کوئی اور ذریعہ نہیں اسلئے معافی مانگتا ہوں میرے ساتھ ایک بچہ بھی ہے، سائیکل چوری پر معاف کر دیجئے گا

  • 3 دن کے بچے میں بھی کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص

    3 دن کے بچے میں بھی کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص

    3 دن کے بچے میں بھی کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    اہسے میں بھارتی ریاست اترپردیش میں تین روز کے بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سروجنی رانی نہرو اسپتال میں کرونا وائرس کے لئے بنائی گئی وارڈ میں زیر علاج خاتون کے ہاں منگل کو بچے کی پیدائش ہوئی تھی

    بچے کو چلڈرن وارڈ میں رکھا گیا تھا، اس کا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا، بچے کی ماں بھی کرونا کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھی اسی دوران بچے کی پیدائش ہوئی تھی

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ ہے جس میں‌ تیسری بار 17 مئی کو مزید توسیع کی جائے گی، ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس بچوں میں زیادہ پھیل رہا ہے اسلئے والدین بچوں پر توجہ دیں اورانہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں.

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

    ایک رپورٹ کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے مریضوں میں بھارت میں تقریباً 8.6 فیصد ایسے مریض ہیں جن کی عمر 20 سال سے کم ہے۔ یعنی بڑی تعداد میں بچے بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ خصوصی طور پر غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے اور چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن میں رہنے والے بچے تیزی کے ساتھ کورونا انفیکشن کی زد میں آ رہے ہیں۔

    کرونا وائرس کا بچے بن رہے ہیں آسانی سے شکار،والدین رہیں ہوشیار

  • پی آئی اے نے اپنا وعدہ پورا کردیا ، عید سے پہلے عید کی خوشخبری سنادی،آج پہلا دن

    پی آئی اے نے اپنا وعدہ پورا کردیا ، عید سے پہلے عید کی خوشخبری سنادی،آج پہلا دن

    لاہور :پی آئی اے نے اپنا وعدہ پورا کردیا ، عید سے پہلے عید کی خوشخبری سنادی ،اطلاعات کےمطابق پی آئی اے نے اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہفتے کے روز پی آئی اے کی پہلی باقاعدہ پرواز لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتے کے روز پی آئی اے کی پہلی باقاعدہ پرواز سہہ پہر ایک بجے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گی، لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز ہفتے ہی کے روز شام چار بجے روانہ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ مزید پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے،اندرون ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پرپابندی برقراررکھنےکا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نےانٹر نیشنل فلائٹس کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی، سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نےباضابطہ نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق انٹر نیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی جبکہ حکومت نے15مئی تک انٹر نیشنل فلائٹ پرپہلے ہی پابندی عائد کی تھی،خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کوپابندی سےاستثنیٰ حاصل ہے۔

    واضح رہے اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سےچلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگاجبکہ کارگو فلائٹس کوبھی پابندی کےفیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظرملک بھر کےایئرپورٹس سےبین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔

  • پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے ، چین نے کیا ایک بار پھر دبنگ اعلان

    پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے ، چین نے کیا ایک بار پھر دبنگ اعلان

    پاکستان کو کبھی نہیں بھولیں گے ، چین نے کیا ایک بار پھر دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں چین کے اظہارتشکرکی قرارداد پرچینی وزارت خارجہ کے ترجمان کاردعمل آ گیا

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ سینیٹ آف پاکستان کی قرارداد کوسراہتے ہیں،سینیٹ میں کورونا وبا کے خلاف پاکستان کی امداد کرنے پر چین کاشکریہ ادا کیا گیا تھا،مشکل وقت میں مدد کرنے پر پاکستان کوکبھی نہیں بھولیں گے

    چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے تمام وسائل جمع کرکے چین کی مشکل میں مدد کی تھی،ہم اچھے اورمشکل وقتوں کے بھائی ہیں

    واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا،سینیٹ اجلاس میں چین کی حمایت میں اظہار تشکر کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی،قراداد قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے پیش کی ،قرار داد میں کرونا کے خلاف پاکستان کو تعاون کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے

    سینیٹ اجلاس میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ چین کے خلاف مختلف عناصر کی جانب سے پروپیگنڈہ کو مسترد کرتا ہے ۔ یہ ایون کورونا وائرس کے خلاف تعاون فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ اداکرتا ہے ۔کورونا سے بچاؤ میں چین نے ہمیں تعاون فراہم کیا ۔ چین نے ہمارے ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کے لئے سامان فراہم کیا ۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ چین نے پاکستان میں اپنی ٹیمیں بھیجیں ۔چینی صدر نے چین میں کرونا کے کنٹرول میں ہم کردار ادا کیا ،یہ ایوان بالا چین کے خلاف کورونا کے حوالے سے پراپیگنڈا مسترد کرتا ہے ۔چین کے خلاف کی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے

    پاکستان میں جب کرونا وائرس پھیلا تو چین کی حکومت مدد کو آئی، چین کی جانب سے کم از کم 3 ڈاکٹروں کی ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں جبکہ چین سے طبی امداد کے کئی جہاز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں

    مشکل کی گھڑی میں چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا ثبوت دیا اور طبی عملے کو پاکستان بھیجا، چین ووہاں میں پاکستانی طلبا کا نہ صرف خیال رکھ رہا ہے بلکہ وہاں انہیں طلبا کی ضرورت کی تمام چیزیں چینی حکومت کی جانب سے مہیا کی جا رہی ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو سنائیں کھری کھری

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    چین کے طبی عملے کی ٹیم نے اسلام آباد، لاہور، کراچی کا دورہ کیا اور صوبائی ہیلتھ حکام سمیت وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کی،

    چین نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان 5 لاکھ سے زائد این 95 ماس، 33 ہزار سے زائد حفاطتی کٹس، 1000 ٹیسٹنگ کٹس، 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک، 36 وینٹی لیٹر، 180 تھرما میٹر ، 100 تھرمل سکینر، 24900 دستانے،1000 لیٹر سیناٹائیزر سمیت دیگر اشیا بھی پاکستان کے حوالے کی ہیں، چین نے صوبوں کی بھی الگ سے مدد کی ہے.

  • رکن پارلیمنٹ کو جو تلاش کرے گا اسے ملے گا اپوزیشن جماعت کی جانب سے نقد انعام

    رکن پارلیمنٹ کو جو تلاش کرے گا اسے ملے گا اپوزیشن جماعت کی جانب سے نقد انعام

    رکن پارلیمنٹ کو جو تلاش کرے گا اسے ملے گا نقد انعام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن میں حلقے میں رکن پارلیمنٹ کے نظر نہ آنے پر اپوزیشن جماعت نے رکن پارلیمنٹ کو تلاش کرکے لانے والے کے لئے انعام کا اعلان کر دیا ہے

    بھارتی ریاست بھوپال میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور اس دوران کئی سیاسی شخصیات مستحقین کی مدد کر رہی ہین تا ہم بھوپال سے رکن پارلیمنٹ سادھوری پرگیہ سنگھ ٹھاکر غائب ہین اور وہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہیں اس پر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ اگر سادھوی لاک ڈاؤن کے دوران کہیں نظر آئے یا جو اسے ڈھونڈ کر لائے گا اسے 5 ہزار انعام اور توصیفی سند دی جائے گی

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے اسے کانگریس کی اوچھی سیاست کا حصہ قرار دیا۔ بی جے پی کے نائب صدر رامیشور شرما کا کہنا ہے کہ سادھوی عوام کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں۔ وہ کانگریس کی طرح دکھا نے کے لئے عوام کی خدمت نہیں کرتیں ۔

    کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر قانون پی سی شرما نے بھی کرونا لاک ڈاؤن میں رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کی عدم موجودگی پر اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ پی سی شرما کا کہنا ہے کہ کورونا کی مشکلات میں بھوپال کی رکن پارلیمنٹ کا غیر حاضر رہنا کئی سوال کھڑے کرتا ہے اور حکمران جماعت بی جے پی کو ایمانداری سے اس کا جواب دینا چاہیئے۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    واضح رہے کہ بھوپال میں 1000 کے قریب کرونا مریض ہیں، جبکہ 40 کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں