Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی،موجاں ای موجاں

    پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی،موجاں ای موجاں

    اسلام آباد:پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی،موجاں ای موجاں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل رجسٹریشن کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موبائل کی رجسٹریشن توسیع کے بعد اب 3 جون تک کرائی جاسکتی ہے، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ موبائل بلاک کردیے جائیں گے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ موبائل رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کی گئی تاکہ عوام سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور وبا سے محفوظ رہ سکیں۔پی ٹی اے کے مطابق غیر تصدیق شدہ موبائلز کو بلاک کرنے کا آغاز 4 جون سے کیا جائے گا جبکہ اُس سے قبل صارف کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کیا جائے گا۔

  • کرونا وائرس نے سب کچھ بدل کررکھ دیا : بالآخر پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

    کرونا وائرس نے سب کچھ بدل کررکھ دیا : بالآخر پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

    لاہور:کرونا وائرس نے سب کچھ بدل کررکھ دیا : بالآخر پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے تحت رجسٹرڈ طلبہ ہوشیار ہو جائیں، پنجاب یونیورسٹی نےگریجوایشن اورماسٹرزکی سطح پرامتحانات کاشیڈول جاری کردیا، یونیورسٹی نے گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری کے امتحانات 22 جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات محمد راؤف نواز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے، ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز 7ستمبرسے ہوگا۔پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے امیدوار دونوں روایتی اور ایم سی کیو بیسڈ آن لائن امتحان دینے کی تیاری کریں۔

    15 جولائی کے بعد حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو کھولنے کا فیصلہ ہوا تو مندرجہ بالا پارٹ ٹو کے امتحانات روایتی انداز میں لئے جائیں گے۔ تاہم اگر حکومت کی جانب سے 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی بند رہی تو پارٹ ٹو کے امتحان آن لائن ایم سی کیو بیسڈ لئے جائیں گے۔

    بی اے ،بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس اینڈ سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پارٹ ون کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پارٹ ون کے امتحانات روایتی انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاہم یہ کورونا کے باعث پیدا شدہ صورتحال بہتر ہونے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

  • بیرون ملک سے آئے تبلیغی اراکین کے 1640 افراد میں سے کتنے میں کرونا آیا مثبت

    بیرون ملک سے آئے تبلیغی اراکین کے 1640 افراد میں سے کتنے میں کرونا آیا مثبت

    بیرون ملک سے آئے تبلیغی اراکین کے 1640 افراد میں سے کتنے میں کرونا آیا مثبت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، بھارت میں کرونا پھیلا تو دہلی کے نظام الدین مرکز کے تبلیغی اجتماع کے شرکا پر کرونا کے پھیلاؤ کا الزام عائد کر کے بھارت میں تبلیغی جماعت اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی فضا قائم کی گئی

    تا ہم اب جمعیت علماء ہند نے تبلیغی مرکز میں آنے والے غیر ملکی افرار کے حوالہ سے بھارت سرکار کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے اور ان افراد کی لسٹ جاری کی ہے جو دیگر ممالک سے اس اجتماع میں شریک ہوئے تھے، جمعیت علماء ہند کے صدر ملانا سید ارشد مدنی کے مطابق دہلی اجتماع میں 47 ممالک کے 1640 غیر ملکی تبلیغی اراکین نے شرکت کی تھی جن میں سے دو کی کرونا کی وجہ سے موت ہو گئی ہے اور صرف 64 کی رپورٹ مثبت آئی تھی،جو بعد میں منفی آ چکی اور وہ سب صحتیاب ہو چکے

    جمعیت علماء ہند کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق روس سے1 ، انڈونیشیا سے777، بنگلہ دیش سے151، ملیشیا سے170، کرغستان سے 51، قزاکستان سے44، برماسے 118، سوڈانسے 24، سنگاپورسے 3، ساؤتھ افریقہ سے1، سعودی عرب سے1، فلپائن سے8، سری لنکا سے 44، نائجیریا سے 10، موزمبیق سے9، مراکش سے 2، نیپال سے 1، کینیا سے 3، ایران سے 15، فلسطین سے 3، آئی وریکوسٹاسے 12، گھانا سے 1، فرانس سے 5، گامبیا سے 2، ایتھوپیا سے 8، ڈجبوتی سے 10، ڈومالی سے 1، چین سے 4، برطانیہ سے 4، کانگوسے 1، امریکہ سے 2، ویتنام سے 12، تریناد اور ٹوباکو سے 2، تنزانیہ سے 12، تیونیشیاسے 1، برونئی سے 3، تھائی لینڈ سے 86، شام سے1، بینن سے 1، بلجیم سے 2، برازیل سے 6، آسٹریلیا سے 2، الجیریا سے 7، فجی سے 15، سنیگال سے 1، افغانستان سے 4 اراکین نے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی.

    جمعیت علماء ہند کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے جو تبلیغی آئے ان میں سے 739 کو دہلی کے قرنطینہ مرکز میں قرنطینہ کیا گیا جبکہ باقی افراد کو دیگر مقام پر، لیکن بھارتی میڈیا نے بھارت میں تبلیغی جماعت پر کرونا کے پھیلاؤ کا جھوٹا الزام لگایا جس کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا ہوا، ان پر حملے ہوئے، تشدد کیا گیا، سبزی فروشوں، دکانداروں کا بائیکاٹ کیا گیا اور مودی سرکار خاموش تماشائی بنی رہی

    مولانا ارشد مدنی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے تبلیغی جماعت کے اراکین میں مریضوں کے حوالہ سے ہمیشہ جھوٹ بولا، مجموعی مریضوں کے ساتھ تبلیغی جماعت والوں کو کبھی بیس، کبھی 25 اور کبھی 30 فیصد کہا گیا حالانکہ یہ غلط اعدادوشمار تھے، تبلیغی جماعت کے اکثر اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے انہیں زبردستی قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا تھا ،میڈیا کے ساتھ حکومتی وزراء بھی تبلیغی جماعت پر الزامات لگانے میں سب سے آگے تھے اور میڈیا پھر اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرتا تھا

    مولانا ارشد مدنی نے سوال اٹھا یا کہ اس وقت بھارت میں کرونا کے 80 ہزار کے قریب مریض ہیں، حکومت مسلمان مریضوں کے اعداد و شمار کیوں نہیں پیش کرتی تا کہ سب واضح ہو جائے، تبلیغی جماعت پر الزامات اور پروپیگنڈے پر مودی سرکار کی بین الاقوامی تنظیموں، عالمی ادارہ صحت نے بھی سخت ردعمل دیا تھا اسکے باوجود تبلیغی جماعت پر الزامات لگائے جاتے رہے،.مولانا سعد پر بھی الزامات لگائے گئے حالانکہ انکے خاندان کے تمام افراد کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا، تبلیغی مرکز کو سیل کیا گیا،کئی مساجد کو بھی سیل کیا گیا ،حالانکہ کسی مسجد سے کرونا کا کوئی مریض‌ نہین نکلا تھا، دہلی سرکار مسلم دشمنی میں اندھی ہو چکی تھی.

    مولانا ارشد مدنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جو فہرست دی ہے اگر کسی کے اندر ہمت ہے تووہ اس کے خلاف فہرست پیش کرے کہ کتنے تبلیغی جماعت کے اراکین میں کرونا مثبت آیا تھا اور کتنے میں منفی. میڈیا کی حرکات کی وجہ سے ہم مجبورہوئے اورہم نے اس کا تجزیہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے ہمیں امید ہے کہ وہاں سے انصاف ملے گا کیونکہ یہ محض مسلمانوں کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ملک کے اتحاد اور قومی یکجہتی سے جڑاہوا معاملہ ہے۔

    مولانا ارشد مدنی کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کرونا چین سے پھیلا اور بھارت پہنچا تو اسے میڈیا والوں نے مسلمان بنا دیا، مضحکہ خیر الزامات مسلمانوں پر لگائے گئے اور یہ میڈیا کے سلسلہ میں یہ کہاوت بالکل سچ ثابت ہورہی ہے کہ اتنا جھوٹ بولوکے جھوٹ بھی سچ معلوم ہونے لگے۔ بھارت عوام کو درحقیقت اس ترتیب کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹی وی وچینل خود ایسانہیں کررہے ہیں بلکہ اس کے پیچھے بعض نادیدہ لوگوں کا دماغ کام کررہا ہے جن کی ہدایت پر یہ سب کچھ ہورہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ سب سرکارکی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ غیرمنظم لاک ڈاؤن سے سرکارکی خامیاں اورناکامیاں سامنے آنے لگی تھی جن پر پردہ ڈالنے کیلئے اس وباکو مذہبی رنگ دیا جانا ضروری ہوگیا تھا فرقہ پرستوں کا یہ حربہ کامیاب رہا اور مسلمان پورے معاملہ میں ویلن بن چکا ہے۔

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

    کرونا وائرس،11 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی جماعت کے 14 اراکین کو جیل بھجوا دیا گیا

    جانیں بچانا ضروری، تبلیغی جماعت کے 150 اراکین نے پلازمہ عطیہ کرنیکے کیلئے روزہ توڑ دیا

    بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کوئمبٹور کے رہنے والے محمد مصطفی کو راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال سے چار روز قبل سلطانپوری میں واقع قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا گیا تھا اورانکی دوبارہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی نہیں آئی تھی۔ محمد مصطفی 19 مارچ کو تمل ناڈو سے دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے لئے آئے تھے اور 24 مارچ کو انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ واپس جانا تھا لیکن 24 مارچ کی رات کوگیر لاک ڈاون کے اعلان کے بعد وہ نہیں جاسکے۔

    31 مارچ کو انہیں راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، مصطفی کی اہلیہ کا کہنا تھا مصطفی ڈاکٹرز سے شوگر کی دوا اور وقت پر کھانے کی گزارش کرتا رہا، لیکن کسی نے اس کی نہیں سنی۔ اس نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر اس کو وقت پر کھانا اور دوا ملتی رہے تو وہ ٹھیک ہو جائیں گے لیکن اب تو میں ان کو آخری بار بھی نہیں دیکھ پاوں گی مصطفی کے اہل خانہ میں اہلیہ اور دو لڑکے ہیں

    کرونا پھیلانے کا الزام، 700 تبلیغی اراکین کے پاسپورٹ ضبط

  • میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ وزیر تعلیم نے بتادیا

    میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ وزیر تعلیم نے بتادیا

    لاہور:میٹرک کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ وزیر تعلیم نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 90 روز میں کیا جائے گا، میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ 15 جون سے شروع کروائی جائے گی۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے زیر بحث چند نکات کی تفصیلات بیان کردیں۔ مرادراس نے کہا کہ نمبروں کی ایمپورنگ کیلئے امتحانات کا آخری چانس دینے والے طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبہ کو 3 فیصد اضافی نمبرز دے کر بارہویں میں پاس کردیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ انٹرپارٹ ون میں مکمل فیل ہونے والے طلبہ پارٹ ٹو میں بھی فیل تصور کیے جائیں گے۔نہم جماعت کے مختلف مضامین میں امپرومنٹ کیلئے میٹرک کے امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کےمطابق نمبرز ایوارڈ کیے جائیں گے۔پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائےگا۔پریکٹیکل میں تمام بچوں کو 50 فیصد نمبرز دے دیئے جائیں گے۔پریکٹیکل کے باقی 50 فیصد نمبر پیپر میں حاصل کردہ نمبروں کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ جن بچوں کویہ آپشن پسند نہیں وہ آئندہ سال اپنی خواہش کے مطابق دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔دوبارہ امتحان دینے کیلئے طالبعلم کو 15 جولائی تک بورڈ سے رابطہ کرنا ہوگا۔پروموٹ ہونے والے طلبہ کے دہم اور بارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبرز کو ڈبل کردیا جائے گا۔

    مراد راس کا کہنا ہے کہ بورڈ کیجانب سے جاری کردہ مارکس شیٹ سے بچوں کی پرفارمنس کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکے گا، مارکس شیٹ مکمل مشاورت کے بعد جاری کی جائے گی۔

  • چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان،طلبا کے والدین کا زلفی بخاری کے وعدے پراطمنان،خوش ہوگئے

    چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان،طلبا کے والدین کا زلفی بخاری کے وعدے پراطمنان،خوش ہوگئے

    اسلام آباد: چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان،طلبا کے والدین کا زلفی بخاری کے وعدے پراطمنان،خوش ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور وزارت خارجہ کے تعاون سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے حکمت عملی مرتب کی۔چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں موجود طلبہ کی واپسی کے لیے 18 مئی کو حکومت پی آئی اے کی خصوصی پرواز بھی چلائے گی، وطن واپسی آنے والے طلبہ سے ٹکٹ کی قیمت پچاس ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’چین میں موجود 300طلبہ کو وطن واپس لایاجائےگا‘۔ معاونِ خصوصی نے اس بات کا اعلان طلبہ کے والدین سے ملاقات کے بعد کیا اور انہیں حکومتی سہولتوں کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا۔ جس پر انہوں نے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیر مقدم بھی کیا۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان میں موجود طلبہ نے سب سے زیادہ مشکل وقت برداشت کیا، 6ماہ میں طلبہ اور والدین نے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، مشکل وقت میں والدین کیساتھ رابطے میں رہے ہیں، کم قیمت پرٹکٹ کی فراہمی سے طلبہ اور والدین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  • 22- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

    22- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

    اہور:22 – رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج بائیسویں دن بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسلے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

     

     

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • پی ٹی اے نے الخدمت فاونڈیشن کوعطیات کی وصولی کے لیے ایس ایم ایس سروس دینے سے انکارکردیا

    پی ٹی اے نے الخدمت فاونڈیشن کوعطیات کی وصولی کے لیے ایس ایم ایس سروس دینے سے انکارکردیا

    اسلام آباد:پی ٹی اے نے الخدمت فاونڈیشن کوعطیات کی وصولی کے لیے ایس ایم ایس سروس دینے سے انکارکردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کی ایک بہت بڑی رفاعی تنظیم جسے الخدمت فاونڈیشن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کو اس وقت سبکی اٹھانا پڑی جب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ان کی ایک درخواست مسترد کردی

    باغی ٹی وی کےمطابق الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو یہ درخواست دی گئی کہ فاونڈیشن ایک رفاعی تنظیم اوررضاکارانہ طورپرمستحق لوگوں کی خدمت کرتی ہے ، اس تنظیم سے پورے ملک سے لوگ وابستہ ہیں اوروہ تنظیم کی خدمت کی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کےحوالے سے عطیات بھی دینا چاہتے ہیں .

    الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے کہا گیاتھا کہ عوام الناس کی کےلیے سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس فراہم کی جائے تاکہ لوگ ایس ایم ایس کے ذریعے عطیات الخدمت فاونڈیشن تک بھیج سکیں

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے نے الخدمت فاونڈیشن کی یہ درخواست یہ اعتراض لگا کرمسترد کردی کہ وزارت داخلہ کی طرف سے اس بات کی اجازت نہیں مل سکی لہذا الخدمت کی یہ درخواست مستردی کی جاتی ہے،

  • طے کر لیں، ہمیں وائرس کے ساتھ گزارہ کرنا ہو گا، وزیراعظم

    طے کر لیں، ہمیں وائرس کے ساتھ گزارہ کرنا ہو گا، وزیراعظم

    طے کر لیں، ہمیں وائرس کے ساتھ گزارہ کرنا ہو گا، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیکل ورکرز دنیا بھر میں جہاد کر رہے ہیں،لاک ڈاؤن کا کھولنے کے فیصلے پرطبی عملے کی فکرتھی کہ اسپتالوں پردباؤبڑھے گا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وائرس کے ساتھ رہنا ہے، اس سال ہم طے کر لیں، اس وائرس کے ساتھ گزارہ کرنا ہے،جب تک ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک وائرس کنٹرول نہیں ہوگا،دنیابھرکےماہرین کہہ رہےہیں کہ اس سال ویکسین نہیں آسکتی،ایس اوپیز کے تحت تمام کاروبار کھولیں گے، عوام ذمہ داری لیں، پابندیوں میں نرمی کی کامیابی کا انحصار عوام کے اپنے نظم و ضبط پر ہوگا۔ریاست احساس کا نام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، امریکہ جاپان، سمیت ممالک نے بڑے پیکج دیئے اس کے مقابلے میں ہم اپنے وسائل دیکھیں کیا ہم اپنے بزنس بند کر سکتے ہیں،جہاں لاک ڈاؤن ختم ہوا وہاں دوبارہ کیسز سامنے آگئے،سنگاپور، کوریا اور چین میں دوبارہ وائرس آگیا،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ ہم وہ لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے جو چائنہ میں ہے، یہاں غربت ہے، وہاں غربت نہیں ہے،ہماری لیبر فورس کے ڈھائی کروڑ مزدور اس وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہیں، اس حساب سے 15 کروڑ افراد متاثر ہیں.ابھی تک مزید کیسز بڑھیں‌ گے، نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سنٹر کام کر رہا ہے، تمام صوبوں سے کوآرڈینیشن جاری ہے، ہمیں پتہ ہے کہ کیسز بڑھیں گے لیکن یہ بھی پتہ ہے کہ لوگوں کو روزگار نہ دیا تو لوگ بھوک سے مریں گے، دن میں دس دفعہ سوچتا ہوں کہ سفید پوش کیسے گزارہ کرتے ہویں گے، ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنا ہماری مجبوری ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے وائرس سست ہو گا ختم نہین ہو گا، ووہان میں وائرس ختم ہو کر دوبارہ آ گیا ہے، پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، 24 اپریل کو ہم نے 14 مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،پاکستان میں مشکل سے 8ارب ڈالرکاریلیف پیکج دیا ،دیکھناہوگاکیا ہم لاک ڈاون کےمزید متحمل ہوسکتےہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا سے موازنہ کیا جائے تو ہمارے ہاس کیسز کم ہیں، ہسپتالوں پر ابھی تک پریشر نہیں بڑھا، لیکن یہ کیسز بڑھیں گے، جون کے آخر تک ہماری ہسپتال کی سہولیات میں اضافہ ہو گا، مریضوں میں سے چند مریضوں کو ہسپتال جانے کی ضرورت ہوتی ہے جو سیریس ہو، اس حوالہ سے ڈاکٹرز تیاریوں کے بارے میں آگاہی دیں گے، ہم اپنےلوگوں کوبھوک سے مرنے سے بچا رہے ہیں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپیل کرتا ہوں ایس او پیز پر چلیں، ہم آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن اٹھا رہے ہین اگر کیسز بڑھتے ہیں تو ہمیں پھر ان ایریاز کو لاک ڈاؤن کرنا ہو گا.

  • سندھ میں کرونا سے مزیر 12 ہلاکتیں، مریضوں میں کتنا ہوا اضافہ؟وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    سندھ میں کرونا سے مزیر 12 ہلاکتیں، مریضوں میں کتنا ہوا اضافہ؟وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی وبائی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں آج 870 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل 5566 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 870 کیسز رپورٹ ہوئے،ابتک 113393 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں ابتک 14916 کورونا کے کیسز ہوچکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں12 مریض انتقال کر گئے، کورونا کے باعث ابتک مرنے والوں کی تعداد 255 ہوگئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 533 مریض صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3606 ہوگئی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 11055 مریض زیرعلاج ہیں، گھروں پر 9651 جبکہ 887مراکز اور 517 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 107 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 35 وینٹی لیٹرز پر ہیں ، 870 کیسز میں 567 نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع شرقی 139میں ، وسطی میں 125 اور جنوبی میں 115 نئے کیسزسامنے آئے، ملیر میں 102، ضلع غربی میں 52 اور کورنگی میں 34 مزید کیسز رپورٹ ہوئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں 57، سکھر میں 23 اور خیرپور میں 22 نئے کیسز ظاہر ہوئے، قمبر شہدادکوٹ میں 19، گھوٹکی میں 16 اور سانگھڑ میں 12 نئے کیسز سامنے آئے، حیدرآباد میں 11 اور جیکب آباد میں 7 مزید کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ، شہید بینظیرآباد، شکارپور اور جامشورو میں 3-3 مزید کیسز ظاہر ہوئے، لاڑکانہ میں 122 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 35 مثبت آئے،

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں مزید ٹیسٹ کرنے کیلئے 8 کورونا کی مشتبہ ہلاکتوں کے رابطوں کو ڈھونڈا جا رہا ہے، لاڑکانہ میں 3 گلیوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے، پیر جو گوٹھ میں 291 کیسز کی دوبارہ ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 47 مزید مثبت آئے

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے ، اموات میں ‌بھی اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے ، اموات میں ‌بھی اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے ، اموات میں ‌بھی اضافہ

    باغی تی وی :پنجاب میں کورونا وائرس کے 356 نئے کیس سامنے آگئے،صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 13914 ہو گئی۔

    لاہور میں کورونا وائرس کے 168 مزید کیسز،تعداد 6867 ریکارڈ کی گئی . فیصل آباد میں کورونا وائرس کے 47 مزید کیسز،تعداد 571 ہوگئی

    گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 50 مزید کیس آنے کے بعد تعداد 842 ہوگئی.شیخوپورہ میں کورونا وائرس کے مزید 10، سیالکوٹ میں 32 مزید کیسز رپورٹ ہوئے .

    کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 11 مزید اموات ہوئی ہیں. صوبے میں اب تک کل اموات کی تعداد 234 ہوگئی
    جبکہ پنجاب میں 4720 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک کل 151،247 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
    ادھر پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 833 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 نئےمریض سامنے آائے،، پنجاب میں 13 ہزار 914، سندھ میں 14 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، گلگت بلتستان میں 501، اسلام آباد میں 866 جبکہ آزاد کشمیر میں 105 مریض ہیں.