Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • علی ظفرفاونڈیشن کی طرف سے لاہورمیں خواجہ سراوں اورعیسائی کمیونٹی میں راشن کی تقسیم

    علی ظفرفاونڈیشن کی طرف سے لاہورمیں خواجہ سراوں اورعیسائی کمیونٹی میں راشن کی تقسیم

    لاہور:علی ظفرفاونڈیشن کی طرف سے لاہورمیں خواجہ سراوں اورعیسائی کمیونٹی میں راشن کی تقسیم ،اطلاعات کے مطابق معروف سنگرعلی ظفر کی فاونڈیشن کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان حال افراد اورخاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا اپنا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق آج علی ظفر فاونڈیشن نے لاہورکے مختلف علاقوں میں غریب اورمستحق خاندانوں میں راشن کے پیکٹس تقسیم کیے ،اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ لاہور میں فاونڈیشن کی طرف سے عیسائی خاندانوں کو 1 ہزار سے زائد راشن کے پیکٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ لاہورکے خواجہ سراوں کو بھی راشن کے پیکٹس تقسیم کیئے گئے ہیں

     

    ذرائع کا کہنا ہےکہ علی ظفرفاونڈیشن کےساتھ ساتھ شاہد آفریدی کی فاونڈیشن بھی مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کررہی ہے،علی ظفر نے انسٹا گرام پراس کی کچھ تفصیل بھی جاری کی ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علی ظفر فاونڈیشن اب تک 35 سو سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم کرچکی ہے ، اس فاونڈیشن نے اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھا کہ لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانے کےلیے تمام تراحتیاطی تدابیر بھی اختیارکی جاتی ہیں اور اس دوران آنے والے افراد کو دور دور بٹھا کر راشن تقسیم کیا جاتا ہے

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرپھربہت بڑاکارنامہ سرانجام دے دیا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرپھربہت بڑاکارنامہ سرانجام دے دیا

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے زرعی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی،اطلاعات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے زراعت کو ترقی دینے اور کسانوں وکاشت کاروں کو معاونت فراہم کرنے کے سلسلے میں کئی ارب روپے مالیت کے پیکج کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں زراعت کوترقی دینے اور کسانوں وکاشت کاروں کو معاونت فراہم کرنے کے سلسلے میں کئی ارب روپے مالیت کے پیکج کی منظوری دی گئی۔

    پیکج کے تحت کسانوں کوکھاد پر زرتلافی دیا جائے گا، زرعی قرضوں پرشرح سود میں کمی لائی جائے گی، کاٹن سیڈز اور سفید مکھی کے خاتمے کیلئے کیڑے مار ادویات کی خریداری اورمقامی طور پر تیار کردہ ٹریکٹروں پرسیلز ٹیکس میں سبسڈی اس پیکج کا حصہ ہے۔زرعی پیکج چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) اور زرعی شعبہ کیلئے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے وزیراعظم کے 1200 ارب روپے سے زائد مالیت کے امدادی پیکج کا حصہ ہے۔

    وزیراعظم کے امدادی پیکج میں ایس ایم ایز کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ زرعی پیکج میں کسانوں کو کھادوں کی خریداری پر37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ ای سی سی نے ایس ایم ایز کے شعبہ کو بالواسطہ طریقے سے کیش معاونت کے ضمن میں 50 ارب روپے کے پیکج کی پہلے ہی منظوری دے دی ہے، اس کے تحت 35 لاکھ افرادکو پری پیڈ بجلی کی سہولت دی جارہی ہے۔

    وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر جو پیکج تیار کیا ہے، اس میں کسانوں کوکھادوں کی خریداری پر37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔زرعی پیکج کے تحت زرعی قرضوں پر مارک اپ میں کمیکیلئے 8.8 ارب روپے اورکاٹن سیڈز وسفید مکھی کے خاتمے کیلئے کیڑے مارادویات پر سبسڈی کے ضمن میں بالترتیب 6 ارب اور 2.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس پیکج میں ایک سال کی مدت کیلئے مقامی طورپرتیارکردہ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی مد میں 2.5 ارب روپے کا زرتلافی شامل ہے۔

  • "آپ”نیوزآپ کو بھولا نہیں‌ ،پھربہت بڑی خوشخبری سنادی ، عید کے بعد عید

    "آپ”نیوزآپ کو بھولا نہیں‌ ،پھربہت بڑی خوشخبری سنادی ، عید کے بعد عید

    لاہور:”آپ”نیوزآپ کونہیں بھولا،پھربہت بڑی خوشخبری سنادی ، عید کے بعد عید،اطلاعات کےمطابق چند دن قبل پاکستان کے بڑے ٹی وی نیٹ ورک کے بند ہونے کےبعد اب پھر نئے انداز سے اپنی نشریات شروع کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے ،

    ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ آپ نیوز عید کے بعد ری لانچ کیا جارہاہے۔۔ ذرائع کے مطابق آپ نیوز جن وجوہات کی بناپر اچانک دس یا گیارہ اپریل کو بندکیاگیا تھا وہ تمام وجوہات دور ہوگئی ہیں۔۔ذرائع نے بتایاہے کہ آپ نیوز کا لائسنس ملک ریاض کے نام کردیاگیاہے اور آفتاب اقبال تمام معاملات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہناہے کہ آپ نیوز کو عید کے فوری بعد آن ائر کیا جارہاہے لیکن امکان ہے کہ ٹیم میں کھ تبدیلیاں بھی کی جائیں۔۔ذرائع سے جب آپ نیوز کے ورکرز کی اعلان کردہ تنخواہیں نہ ملنے سے متعلق جب سوال کیاگیا تو ذرائع نے بتایا کہ سیلریز ورکرز کا حق ہے ایک دو روز میں ممکن ہے کہ ادا کردی جائیں اگر کسی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا تو آنے والے ورکنگ ڈیز میں لازمی تنخواہیں دے دی جائیں گی

  • رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی ؑکے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد

    رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی ؑکے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد

    لاہور: رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی ؑکے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی ؑکے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کر دی،

    ذرائع کےمطابق اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بالکل پابندی ہے ، تاہم پھربھی اگرکوئی زبردستی مجالس کی خواہش رکھتے ہیں تو ان کو حکومتی شرائط پرعمل کرنا ہوگا، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی مشروط اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اس حوالےسے محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق رمضان کے آخری عشرہ اوریوم علی ؑ کے موقع پر سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہیں‌، اس کے علاوہ جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔

    وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایس پی اوز کے مطابق انتظامیہ مجالس میں وقت کی پابندی پر عمل کرائے گی،امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقادصاف فرش پر کیا جائے گا، قالین نہیں بچھائے جائیں گے۔امام بارگاہ میں پختہ فرش نہ ہونے کی صورت میں قالین بچھایا جا سکتا ہے۔مجالس کے آغاز اور اختتام پرہجوم اکٹھا نہ ہو۔امام بارگاہ میں صحن موجود ہونے کی صورت میں مجلس ہال کی بجائے صحن میں منعقد کی جائے۔بچے، 50برس سے کم عمر اور بیمار افراد مجلس میں نہ آئیں۔مجلس صرف امام بارگاہ کی چار دیواری کے اندر منعقد کی جائے۔مجلس سے پہلے امام بارگاہ کے فرش کو کلورین سے دھویا جائے۔

    وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایس پی اوز کے مطابق مجلس سے قبل قالین پر بھی کلورین کا سپرے کیا جائے۔مجلس کے دوران شرکاء اور قطاروں کے درمیان کم از کم 6فٹ کا فاصلہ ہو۔احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ذمہ دار افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔شرکاء کی سہولت کیلئے امام بارگاہ کی انتظامیہ فرش پر افراد کی بیٹھنے کی جگہوں پر نشان لگائے۔مجلس کے شرکاء وضو گھر سے کر کے آئیں۔ہر کسی کیلئے ماسک، دستانے پہننا لازمی ہوگا، ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے پر ہیز کیا جائے۔لاؤڈ سپیکر کی اجازت صرف اور صرف پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015کے تحت ہوگی۔
    امام بارگاہوں میں اجتماعی افطاری اور سحری کا کوئی انتظام نہیں ہونا چاہئے۔

    وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایس پی اوز کے مطابق امام بارگاہوں کی انتظامیہ صوبائی، ضلعی حکومتوں اور پولیس سے قریبی رابطہ رکھے۔کوویڈ 19سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو مجالس کے انعقاد کی مشروط اجازت ہوگی۔ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں مجالس کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں پنجاب حکومت پالیسی پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔

  • پاک افغان بارڈ پرآج کے دن کیا اہم کام ہوئے اہم خبرآگئی

    پاک افغان بارڈ پرآج کے دن کیا اہم کام ہوئے اہم خبرآگئی

    چمن :پاک افغان بارڈ پرآج کے دن کیا اہم کام ہوئے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی خصوصئ ہدایت پر پاک افغان بارڈر باب دوستی چمن آج بھی یکطرفہ افغان ٹرانزٹ کے لیے کھلا رہا اور آج اشیا خوردونوش اور دیگر ضروری سامان اور نیٹو سپلائی کے لیے ٹرالرز پاکستان سے باب دوستی چمن گیٹ سے افغانستان چلے گیے۔

     

     

    پاک افغان بارڈر باب دوستی چمن ہفتہ میں پانچ روز افغان ٹرانزٹ اور ایک دن افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے علاوہ پاکستان سے افغانیوں کو انکے وطن واپسی جبکہ ایک دن افغانستان سے خالی تجارتی ٹرالرز اور ٹرکوں کے لیے SOPs کے ساتھ کھلا رہیتا ہے ۔

    افغانستان کے عوام نے پاکستان کی ان کاوشوں کو بے حد سراہا رہیے ہیں کیونکہ افغان عوام کے لئے بیشتر اشیا خوردونوش اور دیگر ضروری سامان پاکستان سے آتا ہے ۔اور حالیہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے پاک افغان بارڈر کو سیل کیا تھا تاہم افغان حکومت کی خصوصئ درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت پاکستان نے SOPs کے تحت پاک افغان بارڈر باب دوستی چمن کو کھول دیا ہے۔

  • ایرانی بارڈرپرکرونا وائرس کے دو متنازعہ پوائنٹ پھرکھول دیئے گئے ،ایران سے پاکستان تجارت جاری ہوگئی

    ایرانی بارڈرپرکرونا وائرس کے دو متنازعہ پوائنٹ پھرکھول دیئے گئے ،ایران سے پاکستان تجارت جاری ہوگئی

    تفتان :ایرانی بارڈرپرکرونا وائرس کے دو متنازعہ پوائنٹ پھرکھول دیئے گئے ،اطلاعات کےمطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے متصل دو مزید پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دئیے گئے ۔

    وزارت داخلہ کے حکم نامہ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک ایران امیگریشن گیٹ اور دو طرفہ دوستانہ زیرو پوائنٹ گیٹ کو کھول دیا گیا ہے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ پچھلے دو ماہ سے بند تھے

     

    پاک ایران امیگریشن گیٹ اور زیرو پوائنٹ سے ٹرانزٹ ٹریڈ ہفتے میں تین دن کھولا رہے گا جس میں 75 ٹریلرز گاڑیوں کو تجارتی سامان ایران سے لانے کی اجازت دی گئی ہے پاک ایران امیگریشن گیٹ پر ایران سے آنے والے گاڑیوں پر اسپرے کیا جارہا ہے

    یہ بھی خبریں مل رہی ہیں کہ ڈرائیورز کی اسکریننگ بھی ہو رہی ہے تفتان بارڈر پر صرف ایران سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں اور جبکہ پاکستان سے ایران تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں ۔

  • حکومت کی طرف سے اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ،کس مسجد میں نہیں ہوگا اعتکاف یہ بھی بتادیا

    حکومت کی طرف سے اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ،کس مسجد میں نہیں ہوگا اعتکاف یہ بھی بتادیا

    اسلام آباد: حکومت کی طرف سے اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجدمیں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔ کل فیصل مسجد میں خواہش مند افراد نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے ۔اس حوالے سے کچھ ایس پی اوز بھی جاری کردیئے گئے ہیں

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق صرف کشادہ مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی۔ جن مسجدوں میں ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ضلعے کی ساڑھے 9 سو میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • ایک طرف کرونا بحران تودوسری طرف دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیرکا کام شروع ،کپتان کا زبردست فیصلہ

    ایک طرف کرونا بحران تودوسری طرف دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیرکا کام شروع ،کپتان کا زبردست فیصلہ

    اسلام آباد:ایک طرف کرونا بحران تودوسری طرف دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیرکا کام شروع کریڈٹ کپتان کوجاتاہے،اطلاعات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزارت آبی وسائل کے مطابق ڈیم کا ٹھیکا چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان حالات مین جب کہ کرونا نے ساری دنیا کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اورپاکستان جیسا غریب ملک بھی اس کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے ، اس دوران 442 ارب روپے کے ساتھ تعمیراتی کام کے آغاز کو بہت سراہا جارہا ہے، اکثرملکی اورغیرملکی مبصرین اسے وزیراعظم عمران‌ خان کی بہتر حکمت عملی قراردے رہے ہیں اوراس کا کریڈٹ بھی ان کو دے رہے ہیں ،

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل کے اعلامیہ کے مطابق 442 ارب روپے کا ڈیم پارٹ کا ٹھیکا پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا۔ معاہدے پر بھاشا ڈیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بشیر نے دستخط کیے۔ پاور چائنا کی جانب سے معاہدے پر چینی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے۔

    دیا مر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ آج کا دن ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے کیونکہ پانچ دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا۔ وزارت آبی وسائل اور واپڈا کی کاوشوں سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریںگے، اس منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، دیامر بھاشا ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ زمین آباد ہوگی۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر آبی وسائل امید ہے کہ ہم وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے،پاکستان کی ترقی کے لئے آبی وسائل کے منصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے۔

  • سندھ اسمبلی میں اپنے بیگانے سب ایک ہوگئے،نئی مثال قائم

    سندھ اسمبلی میں اپنے بیگانے سب ایک ہوگئے،نئی مثال قائم

    کراچی :سندھ اسمبلی میں اپنے بیگانے سب ایک ہوگئے،نئی مثال قائم،اطلاعات کےمطابق آج سندھ اسمبلی میں حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی جس میں سندھ اسمبلی اجلاس بلانے کےمعاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی اجلاس بلانے کےلیےریکوزیشن جمع کرائی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا محدود ارکان کےساتھ سندھ اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویزدی گئی ، جبکہ 33فیصد ارکان کو اجلاس میں بلایاجائے پیپلزپارٹی کی تجویزسامنے آئی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلائے جانے والے ارکان کا 52فیصد حکمراں 48فیصد اپوزیشن جماعتوں کے ہوں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کےوفد میں امتیازشیخ ناصر شاہ سعید غنی مکیش چاولہ شامل ہوں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس کے بعد رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلا س احتیاطی تدابیر کےساتھ ہونا چاہیے

    اطلاعات کے مطابق آج یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ایوان میں نشستوں کےدرمیان فاصلہ رکھیں گے، اس کے علاوہ فیصلہ ہوا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا، اس حوالے سے فیصلہ ہوا کہ مقررہ تعداد میں ارکان شریک ہوں گے ،ساتھ ساتھ یہ بھی امید ظاہرکی گئی کہ مثبت طریقے سےکام کرکے عوام کی خدمت چاہتےہیں،ہماری کوششیں یہی ہیں کہ اس وباء سے لڑ بھی سکیں اور چھٹکارا بھی حاصل کرلیں

  • 20- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

    20- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں

    لاہور:20 – رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج بیسویں دن بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

     

     

    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے