Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اس سال اگر عید پر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کچھ نہیں ہوجائے گا.علامہ ناصر مدنی

    اس سال اگر عید پر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کچھ نہیں ہوجائے گا.علامہ ناصر مدنی

    لاہور :اس سال اگر عید پر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کچھ نہیں ہوجائے گا.علامہ ناصر مدنی ،اطلاعات کے مطابق معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے ہاتھ جوڑ کر عوام سے اپیل کردی کہ وہ گھروں میں بیٹھیں, اس سال اگر عید پر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کچھ نہیں ہوجائے گا.

    معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ وہ گھروں میں بیٹھیں, انہوں نے کہا کہ اگر آپ گھروں میں نا بیٹھے تو بہت بڑا نقصان اٹھائیں گے, اتنی اموات ہونگی کہ آپ سے تابوت نہیں اٹھائیں جائیں گے,

    مولانا ناصر مدنی نے کہا کہ میرے اپنے دو جاننے والے دوستوں کو کرونا وائرس ہوا اور ان کے آخری لمحات میرے سے دیکھے نہیں گئے اس لئے بچ جاؤ اس عید پر گھروں میں رہو اگر عید کے لئے خریداری نہیں کرو گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا, انہوں نے کہا کہ مساجد میں اگر کرونا ہے تو بازاروں میں اس سے زیادہ ہے, انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن خریداری کرلیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں بازاروں میں مت جائیں.

  • پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں مرحلے وار نرمی شروع

    پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں مرحلے وار نرمی شروع

    اسلام آباد:پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں مرحلے وار نرمی شروع ،اطلاعات کے مطابق عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر دنیا بھر میں تقریباً ہر ممالک میں ہی لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل یہی ہے کہ سماجی دوری اختیار کی جائے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں، کوئی بھی اپنے کام کے لیے گھروں سے نہیں نکل رہا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ لیکن اب دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں مرحلے وار نرمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    فرانس میں آج سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد آج لوگ گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔دوسری جانب فرانس میں اساتذہ اسکول جاسکیں گے جب کہ کچھ دکانیں بھی کھل جائیں گی لیکن بار، ریسٹورینٹ، تھیٹر اور سنیما بند رہیں گے۔

    اسپین میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد میڈرڈ اور بارسلونا میں گنجان علاقوں سے باہر بار اور ریسٹورینٹس کھل جائیں گے۔دوسری جانب میڈرڈ میں دوست احباب اور فیملیز کھلی جگہوں پر ملاقات بھی کرسکیں گے۔

    بیلجیئم اور یونان میں بھی آج سے کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ادھر ایران میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم ہونے کےبعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے جس کے بعد ایران میں اب بازار اور شاپنگ سینٹرز کھل چکے ہیں۔

    دوسری جانب ترکی نے بھی اتوار کو ملک بھر میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔بھارت میں منگل سے ریل سروس بحال ہونا شروع ہوجائےگی جس کے بعد نئی دہلی سے ممبئی، بنگلور، چنئی کے درمیان 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔خیال رہے کہ بھارت میں مارچ کے آخر میں ٹرین سروس بند کردی گئی تھی لیکن بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران 366 خصوصی امدادی ٹرینیں چلائی گئیں، امدادی ٹرینوں میں 300 ٹرینیں اب روزانہ کی بنیاد پر چلیں گی۔بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار ہوچکی ہے جب کہ وائرس سے 2 ہزار اموات ر پورٹ ہوئیں۔

    دنیا بھر میں جہاں لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا جا رہا ہے تو وہیں جرمنی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہےاس ضمن میں ایک جرمن ڈسٹرکٹ نے ایک پروسیسنگ پلانٹ میں وبا پھیلنے پرپابندیاں سخت کردی ہیں۔
    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ بدھ سے لوگ زیادہ وقت گھر سے باہرگزار سکیں گے جب کہ وہ لوگ جو گھر سے کام نہ کرسکتے ہوں وہ کام پر جاسکتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یکم جون تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکرنے ثابت کردیا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں‌

    ڈپٹی اسپیکرنے ثابت کردیا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں‌

    لاہور: ڈپٹی اسپیکرنے ثابت کردیا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان، اطلاعات کے مطابق عمران خان کے ساتھی ہی عمران خان کے نظریات کوپامال کرنے پرتلے ہوئے ہیں، کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس کی واضح مثال چند دن قبل اس وقت سامنے آئی جب ایک خالد نامی پاکستانی جو کہ پاکستان سے باہر کاروبار کے سلسلے میں گیا تھا اورساتھ اس کا بھائی بھی تو انہیں اطلاع ملی کہ ان کے والد محترم کرونا کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں

    ذرائع کا کہنا ہےکہ خالد خالدنامی اس پاکستانی نے بڑی کوشش کی کہ وہ کسی طرح پاکستان آجائے لیکن نہ آسکا اورنہ اس کے بھائی کو آنے دیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی دوران ان کی والدہ بھی وفات پاگئیں‌تو وہ بڑی مشکل سے ایک پرواز کے ذریعے ملتان پہنچے تو ان کو زبردستی قرنطینہ ہاوس رکھا گیا

     

    https://mobile.facebook.com/story.php?story_fbid=3126579354052670&id=1712347125475907%3Fsfnsn%3Dscwshwa&extid=5hLx5EMC2DtphZee&d=w&vh=e&_rdc=1&_rdr

     

     

    اس دوران بڑی کوشش ہوئی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی اور ان کو اس وقت وہاں سے نہ جانے دینے پیغام دیا گیا جب تک ان کے ٹیسٹس کی رپورٹس نہیں آجاتیں لیکن بدقسمی سے اس دوران ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی اسی ایئرپورٹ پر کسی دوسرے ملک سے آتے ہیں تو دوست محمد مزاری نے نہ صرف خود بلکہ اپنے ساتھ دو اپنے دوستوں کو بھی اس قرنطینہ ہاوس نہ رکھنے کا پیغام دیا اور سب لوگوں کو منہ چڑاتے ہوئے وہاں سے چلے گئے

    ذرائع کے مطابق خالد نامی ادمی اور اس کا بھائی ابھی تک وہاں ہیں ان کے والد ان کی والدہ وفات پاگئیں لیکن ان کو نہیں جانے دیا گیا لیکن نئے پاکستان میں ایک طاقت ور شخص نے سب کو منہ چراتے ہوئے وہاں سے نہ صرف خود گیا بلکہ اپنے ساتھوں کو بھی لے گیا جس پر ایک ردعمل اس وقت سامنے آرہا ہے جس میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دوست محمد مزاری کو واپس قرنطینہ سینٹر بھیجا جائے

  • شاہد آفریدی راشن لیکر مندر پہنچ گئے

    شاہد آفریدی راشن لیکر مندر پہنچ گئے

    لاہور:شاہد آفریدی مندرپہنچ گئے ، رمضان کے مہیہنے میں اہم کام ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹارآل راونڈرشاہد آفریدی نے اپنی این جی او کی طرف سے ہندوکمیونٹی کوراشن کی فراہمی کے سلسلہ مٰیں مندرپہنچ گئے ، شاہد آفریدی نے اس دوران اپنی این جی او کی طرف سے خدمات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے

     

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1259461825860702208

    باغی ٹی وی کےمطابق معروف کرکٹرنے سری لکشمری نارائن مندرمیں جاکروہاں ہندوکمیونٹی کوراشن کے پیکٹ تقسیم کئے ، ا س موقع پرشاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بلا امتیازاورمذہب کی تفریق کے بغیرتمام مستحق لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں

    اپنے دورے کے دوران شاہد آفریدی نے ہندووں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کئے اور ان کی دیگرضروریات کے بارے میں مزید استفسار کیا ،اس موقع پرشاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ہر اس جگہ پرپہنچیں گے جہاں کوئی ضرورت مند ہو

  • اسرائیلی افواج کے گولہ باری کے مقابلے میں  مشتعل فلسطینیوں کی سنگ باری ،ایک صہیونی فوجی ہلاک

    اسرائیلی افواج کے گولہ باری کے مقابلے میں مشتعل فلسطینیوں کی سنگ باری ،ایک صہیونی فوجی ہلاک

    جنین: اسرائیلی افواج کے گولہ باری کے مقابلے میں مشتعل فلسطینیوں کی سنگ باری ،ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج منگل کو علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں سرمیں پتھر لگنے سے ایک قابض فوجی جھنم واصل ہوگیا۔

    عبرانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منگل کو علی الصباح اسرائیلی کی بھاری نفری جنین کے نواحی علاقے یعبد میں داخل ہوئی اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی سنگ باری سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت 21 سالہ عمیت بن یگال کے نام سے کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر نہ صرف توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بلکہ فلسطینی روزہ داروں کو بھی زدو کوب کیا۔ تلاشی کی کارراوئی کے دوران اسرائیلی فوج نے انس ابو شملہ ،یزن کام ابو شملہ، مارسیل باسیم لطفی ابوبکر، علی محمد نظمی ابو بکر اوردیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

  • جب وبا سے بچاؤ کیلئے بڑی دعائیہ تقریب نے ہلاکتوں میں کئی گنا اضافہ کیا، ابن حجر کی کتاب سے اقتباس

    جب وبا سے بچاؤ کیلئے بڑی دعائیہ تقریب نے ہلاکتوں میں کئی گنا اضافہ کیا، ابن حجر کی کتاب سے اقتباس

    لاہور :جنہوں نے احتیاط نہ کی توپھرکتنا نقصان ہوا، حافظ ابن حجراپنی کتاب کے صفحہ 850 پرفرماتے ہیں ، علما کرام ضرورپڑھیں‌،رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی معرف محد ث ، مفسرقرآن علامہ ابن حجرکی کتاب سے ایسے انمول موتی اپنے قارئین تک پیش کررہا ہے جو کرونا وائرس کے حوالے سے ابھی تک کنفیوزن کا شکارہیں ،

    علمائے تاریخ کے مطبق حافظ ابن حجر اپنی 850 صفحات پر مبنی کتاب، بدل الماعون فی فضل الطاعون میں لکھتے ہیں کے 749 ھجری میں دمشق میں طاعون پھیل گیا تھا اور شھر کے زعماء نے فیصلہ کیا کے باہر نکل کر خصوص نماز اور دعا کا اہتمام کیا جائے جس کے بعد طاعون اور زیادہ پھیل گیا. اموات میں اضافہ ہوگیا جبکہ پہلے اموات کی شرح کم تھی. ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں 833 ھ میں قاہرہ میں طاعون پھیلا جس میں روزانہ 40 لوگ موت کا شکار ہو رہے تھے، لوگوں نے صحرا میں جاکر نماز اور دعا کا اہتمام کیا، اس نماز کے اہتمام کے چند ہفتے بعد روزانہ 1000 لوگ مرنا شروع ہوگئے.

    یہ وہ دور تھا جب وائرس، ویکسین، میڈیسن، معلومات کے زرائع محدود تھے، اس لیئے اجتماعی نماز اور دعا کرنے والوں کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن آج کے دور میں جب وبا کے پھیلنے اور احتیاط کے ساری تفصیل سامنے ہے، اس طرح لوگوں کی جانوں کو اجتماعی عبادت کے نام پر جمع کرنا مجرمانہ عمل ہے.

    یہ تو علامہ ابن حجرنے اس دور میں احتیاط نہ کرنے کی صورت میں‌ہونےوالے نقصانات کا ایک سرسری سا خاکہ دیا ہے ، ہم اس وقت دنیا جس وبا اوربیماری کا سامنا کررہی ہے اس کے مقابلے میں تو طاقت ور سے طاقت ور ملک بھی نہ ٹھہرسکا پاکستان تو ان ممالک کے مقابلے میں بہت کمزور ہے

    پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں اس قدرتیزی نہیں تھی جوآج ہے ، آج اگریہ تیزی اورکیسزروزانہ ہزاروں کی تعداد مین بڑھنے لگے ہیں تو یہ لاک ڈاون میں نرمی اورشہریوں کی غیرذمہ داری کا نتیجہ ہے،

    اس سارے معاملے میں مذہبی طبقہ بہت زیادہ جزباتی ہے ،وہ جو احتیاط کرنی چاہیے تھی اس کا قائل نہیں ہے ، اوراگرمزید احتیاط نہ کی تو بہت بڑی تباہی کا اندیشہ ہے ، ان حالات میں علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ تاریخ اسلامی کا مطالعہ کرکے اس دور کے علماء کے فیصلوں کو سامنے رکھیں اورخود بھی بچیں اورامت کو بھی بچائیں ،

  • بھارت میں مودی سرکار نے لاک ڈاؤن بارے کیا فیصلہ کر لیا؟

    بھارت میں مودی سرکار نے لاک ڈاؤن بارے کیا فیصلہ کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاوَن4کا اعلان کر دیا

    نریندر مودی نے 270بلین ڈالر کے خصوصی معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا،مودی کا کہنا تھا کہ 18مئی سے قبل نئے لاک ڈاوَن کا اعلان کیا جائے گا،

    بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ،  مکمل طورپر نئے رنگ وروپ اورنئے قوانین والا ہوگا۔ ریاستوں سے ہمیں جو تجاویز مل رہی ہیں، ان کی بنیاد پر لاک ڈاؤن سے منسلک معلومات اور نئے قوانین بھی 18 مئی سے پہلے بتا دیئے جائیں‌گے

    مودی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کا واحد طریقہ کار، خود کفیل بنانا ہے اور حکومت اس کے لیے ’خود کفیل ہندوستان مہم‘ کے تحت مجموعی طور پر 20 لاکھ کروڑ روپیے کا اسپیشل مالی پیکج دے گی۔ اس سےبھارتی صعنتوں کو مضبوطی ملے گی ۔

    واضح رہے کہ بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے،  ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں کرونا جولائی میں زور پکڑ سکتا ہے

    آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے ڈائریکٹر رندیپ گولیریا کا کہا ہے کہ بھارت میں جون یا جولائی میں کرونا وائرس کے کیسز اپنے عروج پر پہنچ سکتے ہیں۔ یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اپنے عروج پر کب پہنچے گا اس کا جواب اس بات پر منحصر ہے کہ جو ڈیٹا مل رہا ہے اس کو کس انداز میں تیار کیا جا رہا ہے ۔ فی الحال قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی

    حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل

    کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا

    مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    رندیپ گولیریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے حوالہ سے بیشتر ماہرین کی رائے یہی ہے کہ بھارت میں جون یا جولائی میں‌ کرونا عروج پر ہو گا، پہلے یہ تجزیہ کیا گیا تھا کہ ماہ مئی میں یہ وائرس اپنے عروج پر پہنچے گا تاہم چونکہ لاک ڈاون میں توسیع کردی گئی ہے اس لئے یہ مسئلہ بھی طوالت اختیار کرگیا ہے ۔ یہ ایک ایاسا عمل ہے جو مختلف عوامل پر منحصر ہے ۔ یہ ایک دیرپا لڑائی ہوسکتی ہے ۔ جب یہ وائرس اپنے عروج کو پار کر لے گا اس کے بعد بھی کورونا کے مریض سامنے آسکتے ہیں۔

  • کرونا کا خوف، بیوی نے شوہر کو کس کام سے روک دیا

    کرونا کا خوف، بیوی نے شوہر کو کس کام سے روک دیا

    کرونا کا خوف، بیوی نے شوہر کو کس کام سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 30 ہزار روپے خرچ کر کے گھر پہنچنے والے کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا،جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور کئی مزدور دوسرے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے علاقے میں جانے کے لئے پیدل یا پرائیویٹ گاڑیوں کو سہارا لے رہے ہیں

    ایسے میں 37 سالہ مزدو گوبندا دیب ناتھ نے آسام سے اپنے آبائی علاقے تریپورہ کے اگرتلہ تک پہنچنے کیلئے 30 ہزار روپے میں کار بک کروائی اور وہ گھر پہنچا تا ہم جب اس نے گھر کا دروازہ بجایا تو اسکی بیوی نے گھر کا دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا

    مزدور کی بیوی کا کہنا تھا کہ انہین ڈر ہے کہ کہیں بچوں کو کرونا نہ ہو جائے اسلئے ضروری ہے کہ 14 دن قرنطینہ مرکز میں گزارو پھر گھر آؤ، گوبندا نے بیوی کی منت سماجت کی لیکن وہ نہ مانی جس کے بعد گوبندا سرکاری قرنطینہ مرکز منتقل ہو گیا

    گوبندا نے سفر سے قبل اپنا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا تھا جو منفی آیا تھا اس نے بیوی کوٹیسٹ کا بھی بتایا لیکن بیوی نے اپنے شوہر کو گھر میں داخل ہونے سے انکار کر دیا

    قبل ازیں ریاست آندھرا پردیش میں‌ ایک خاتون نے اپنے شوہر کو کرونا کے خوف سے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا شوہر جہاں کام کرتا تھا وہیں پھنس گیا تھا بڑی مشکل سے وہ گھر پہنچا تو آگے سے بیوی نے نئی مصیبت کھڑی کر دی ، بیوی کا کہنا تھا کہ جب تک کرونا ٹیسٹ نہیں کرواؤ گے اور رپورٹ نہیں آئے گی گھر نہیں گھسنے دوں گی

    متاثرہ شوہر آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں کام کرتا تھا اس ضلع میں اب تک کرونا کے 64 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں.اسی وجہ سے اسکی بیوی نے اسے ٹیسٹ کروانے کا کہا، شوہر نے منت سماجت کی لیکن بیوی نہ مانی بالآخر محکمہ صحت کی ٹیم آئی اور ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا

    دو روز بعد اسکی رپورٹ منفی آئی تو شوہر ایک بار پھر گھر پہنچا، بیوی کو رپورٹ دکھائی تو اس پر بھی اسے تسلی نہ ہوئی اور اس نے خود لیبارٹری سے جا کر تصدیق کی بعد ازاں شوہر کو گھر آنے کی اجازت دی.

    متاثرہ شوہر کا کہنا تھا کہ پہلے لاک ڈاؤن میں گھر سے دور ہونے کی وجہ سے پریشان تھا واپس آیا تو بیوی نے میری پریشانی کو اور بڑھا دیا، خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے جو مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں دیتیں.

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

  • قطری حکومت نے دیا مودی سرکار کو بڑا جھٹکا

    قطری حکومت نے دیا مودی سرکار کو بڑا جھٹکا

    قطری حکومت نے دیا مودی سرکار کو بڑا جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران فضائی آپریشن بھی متعدد ممالک نے معطل کر رکھا ہے تا ہم بھارت نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلائی ہیں

    کئی ممالک سے بھارت اپنے شہریوں کو واپس لا چکا ہے تا ہم قطرنے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا ہے دیا ہے، قطر نے بھارتی حکومت کو اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کی اجازت دی تھی ،بھارتی حکومت نے قطر کو بتایا تھا کہ ہم اپنے شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران واپس لانا چاہتے ہیں اس لئے ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کی اجازت دی جائے

    قطر کی حکومت نے انڈین ایئر لائنز کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی تا ہم جب قطر کو معلوم ہوا کہ مودی سرکار اپنے شہریوں کی واپسی کے لئے شہریوں سے 700 ریال کرایہ لے رہی ہے جس پر قطر نے ایئر انڈیا کی فلائٹس منسوخ کر دیں اور کہا کہ اگر انڈین ایئر لائن اپنے شہریوں کو مشکل صورتحال میں مفت واپس لے جانے کی بجائے 700 قطری ریال کرایہ وصول کر رہی ہے تو قطر ایئر لائن اس سے بھی کم کرائے میں بھارتی شہریوں کو واپس پہنچا سکتی ہے

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    قطری حکومت نے اسکے بعد بھارت کی خصوصی پروازوں کی اجازت منسوخ کر دی

    آن لائن کلاس کے دوران طلبا نے بھیجی لڑکی بن کر استاد کو فحش ویڈیوز

  • ایک طرف پاکستان میں‌اسرائیل کا پرچم لہرانے کے واقعات تو دوسری طرف اسرائیل نے ایسا علان کردیا کہ دل پارہ پارہ کردیئے

    ایک طرف پاکستان میں‌اسرائیل کا پرچم لہرانے کے واقعات تو دوسری طرف اسرائیل نے ایسا علان کردیا کہ دل پارہ پارہ کردیئے

    تل ابیب :ایک طرف پاکستان میں‌اسرائیل کا پرچم لہرانے کے واقعات تو دوسری طرف اسرائیل نے ایسا علان کردیا کہ دل پارہ پارہ کردیئے ،اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی شہریت کے حامل فلسطینیوں کو مکانات بنانے اور آبادی کی افزائش کے لیے زمین فراہم نہیں کی جا رہی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیل اب فلسطینیوں کو مقبوضہ علاقوں سے بھی باہر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

    امریکا کے انسانی حقوق کے گروپ ‘ہیومن رائٹس واچ’ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں یہودی شہریوں کے حق میں ہیں اور دہائیوں سے جاری امتیازی سلوک اور زمین پر قبضے کے سبب فلسطینی شہری گنجان آباد علاقوں اور گاؤں میں رہنے پر مجبور ہیں جس میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت یہودی آبادی کی توسیع و ترقی کی مکمل حمایت کر رہی ہے اور ان یہودی بستیوں میں سے اکثر کو 1948 میں نکبہ میں تباہ ہونے والے فلسطینی گاؤں پر تعمیر کیا گیا ہے۔

    انسانی حقوق کے ادارے نے کہا کہ فلسطینی اسے اپنی تباہی تصور کرتے ہیں کیونکہ جنگ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکال کر کر اسرائیلی بستیوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔تنظیم کے مشرق وسطیٰ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ایرک گولڈ اسٹین نے کہا کہ گرین لائن کے دونوں اطراف اسرائیلی پالیسی کے سبب فلسطینی گنجان آباد علاقوں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ زمین کا اکثر حصہ اسرائیلیوں کو دستیاب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار مقبوضہ مغربی کنارے میں عام ہے لیکن اب اسرائیلی حکام اپنے ملک اسرائیل کے اندر بھی زمین کے معاملے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    اننسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی آبادی کا 21 فیصد حصہ فلسطینی شہریوں پر مشتمل ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی اور فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے تخمینہ لگایا تھا کہ اسرائیل کی حدود کی تین فیصد سے بھی کم زمین فلسطینی آبادیوں کو رہائش کے لیے دستیاب ہے۔اسرائیلی حکومت ملک کی براہ راست 93 فیصد زمین کو کنٹرول کرتی ہے جس میں مقبوضہ مشرقی یروشلم کا علاقہ بھی شامل ہے اور حکومتی ایجنسی اسرائیل لینڈ اتھارٹی زمین کے تمام تر امور کو دیکھتی ہے۔

    اسرائیل لینڈ اتھارٹی کے تقریباً آدھے اراکین کا تعلق جیوش نیشنل فنڈ سے ہے جس کے پاس یہودیوں کے سوا کسی اور کو زمین نہ دینے اور اسی ایجنسی کے پاس یہودیوں کی آباد کاری کے حقوق اور انہیں ترقیاتی کاموں کی اجازت دینے کا حق ہے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہودیوں کی ہر بستی میں داخلے کی ایک باقاعدہ کمیٹی ہے جو فلسطینیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دیتی اور ان کے پاس اس بات کے قانونی حقوق ہیں۔

    کچھ یہی معاملہ ناگیو میں فلسطینی گاؤں بدون کا بھی ہے جس میں قائم عمارتوں کو یہ کہہ کر گرانے کا حکم دیا گیا ہے کہ ان کے پاس عمارتیں بنانے کا اجازت نامہ نہیں اور موجودہ حالات میں ان افراد کے لیے یہ اجازت نامہ حاصل کرنا ناممکن ہے۔1948 سے اب تک اسرائیل نے اپنی سرزمین پر 900 سے زائد یہودی بستیاں بنانے کی اجازت دی ہے لیکن اس کے برعکس اسرائیلی شہریت کے حامل فلسطینیوں کو انتہائی کم تعداد میں عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق یروشلم کے علاوہ اسرائیل میں تعمیر 60 سے 70 ہزار فلسطینیوں کے مکانات کو گرائے جانے کا خطرہ ہے۔