Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وفاقی حکومت نے رمضان المبارک اورعیدالمبارک کے حوالے سے صوبوں کو اہم مراسلہ جاری کردیا

    وفاقی حکومت نے رمضان المبارک اورعیدالمبارک کے حوالے سے صوبوں کو اہم مراسلہ جاری کردیا

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے رمضان المبارک اورعیدالمبارک کے حوالے سے صوبوں کو اہم مراسلہ جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان اور عید کے دوران لاک ڈاون کے ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کیلئے صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا

    اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو ایس او پیز پر عمل کیلئے مراسلہ جاری کیا-یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایس اوپیز پر گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں بھی مشاورت کی گئی-

    وفاقی حکومت کیطرف سے ان ایس پی اوز میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے لاک ڈاون کے حوالے سے طے کردہ تراویح کیلئے ایس او پیز کا رمضان کے آخری عشرے اور عید کی نماز پر بھی اطلاق ہوگا- تمام صوبائی حکومتیں طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔

    ذرائع کےمطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ایس اوپیز کو عمل کیا جائے۔ 9 مئی کے بعد لاک ڈاون کے حوالے سے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آخری عشرہ رمضان اور یوم علی کے جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔

  • کورونا متاثرین کی مدد کی جائے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈرز کو ہدایت

    کورونا متاثرین کی مدد کی جائے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈرز کو ہدایت

    راولپنڈی: کورونا متاثرین کی مدد کی جائے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈرز کو ہدایت،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے سدرن کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو قرنطینہ سنٹر کا دورہ بھی کرایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کورونا کے حوالے سے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور علاقے کی سماجی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کےمستقبل کیلئے تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کمانڈرز کوہدایت کی کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں تک ہر صورت رسائی یقینی بنائی جائے۔ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔

  • چین سے پھربُری خبرآگئی، وائرس کی نئی لہر، جیلن شہر میں لاک ڈاؤن

    چین سے پھربُری خبرآگئی، وائرس کی نئی لہر، جیلن شہر میں لاک ڈاؤن

    بیجنگ :چین سے پھربُری خبرآگئی، وائرس کی نئی لہر، جیلن شہر میں لاک ڈاؤن،اطلاعات کےمطابق چین کے شمال مشرقی شہر جیلن نے ایک مقامی کورونا وائرس کلسٹر کے وجود میں آنے کے بعد اپنی سرحدیں جزوی طور پر بند کر دی ہیں اور نقل و حمل کے رابطے منقطع کردیے ہیں۔شہر میں سامنے آنے والے نئے کیسز پر چین میں بیماریوں کی دوسری لہر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    40 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر جیلن نے بدھ کے روز بس سروس معطل کردی اور کہا کہ اس سے صرف اسی صورت میں رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی جب ان کا گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہوگا اور انہوں نے ’سخت آئی سولیشن‘ کی غیر معینہ مدت مکمل کی ہوگی۔

    مقامی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سنیما گھر، ان ڈور جم، انٹرنیٹ کیفے اور دیگر منسلک تفریحی مقامات کو فوری طور پر بند کرنا چاہیے جبکہ فارمیسیز کو بخار اور اینٹی وائرل ادویات کی تمام فروخت کی اطلاع دینی چاہیے۔

    ہفتے کے آخر میں شوالان کے نواحی علاقے میں انفیکشن کی ایک نئی لہر کی اطلاع ملی تھی، بدھ کے روز جیلن کے نائب میئر نے متنبہ کیا تھا کہ صورتحال ’انتہائی شدید اور پیچیدہ‘ ہے اور ’اس کے مزید پھیلاؤ کا خطرہ ہے‘۔بدھ کے روز اس شہر میں 6 نئے کیس رپورٹ ہوئے یہ تمام کیسز شولان سے جڑے ہوئے ہیں جس سے مقامی لانڈری سے منسلک کیسز کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے۔اتوار کے روز شہر سے جانے ہونے والی ٹرینوں کے ساتھ ساتھ شولان نے عوامی آمد و رفت بھی بند کردی۔

    سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق جیلن میں بدھ کی صبح مرکزی ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سروسز بھی معطل کردی گئیں۔واضح ر ہے کہ چین بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پر قابو پاچکا ہے جس کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاؤن اور پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

    حالیہ دنوں میں ووہان میں کئی ہفتوں تک کسی کیس کے سامنے نہ آنے کے بعد نئے کیسز سے اس شہر کے تمام ایک کروڑ 10 لاکھ رہائشیوں کی ٹیسٹنگ کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے جہاں گذشتہ سال کے اواخر میں کورونا وائرس سامنے آیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار ہوگئی ہے جبکہ وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

  • دنیا بھر میں  کرونا کے وار تیزی سے جاری ، تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    دنیا بھر میں کرونا کے وار تیزی سے جاری ، تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    دنیا بھر میں کرونا کے وار تیزی سے جاری

    باغی ٹی وی :عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 16 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 08 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 83 ہزار 8 سو سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں
    امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار 425 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 636 ہو چکی ہے۔

    امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 28 ہزار 465 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 746 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

    اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 520 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 920 ہو چکی ہیں۔

    کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 212 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 271 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 692 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 463 ہو گئی۔

    اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 911 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 21 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 991 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 225 ہو گئے۔

    برازیل میں کورونا وائرس 12 ہزار 461 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 214 تک جا پہنچی ہے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 755 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 73 ہزار 274 ہو گئے

  • کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس کاافسر بھی جان کی بازی ہار گیا

    کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس کاافسر بھی جان کی بازی ہار گیا

    کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھ پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف زندگی کی بازی ہار گئے۔

    باغی ٹی وی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں تعینات سب انسپکٹر محمد حنیف کورونا وائرس کا شکار ہوکر شہید ہوگئے۔

    وفات سے قبل سب انسپکٹر حنیف کی جانب سے جناح اسپتال میں بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، ویڈیو میں شہید سب انسپکٹر کو محکمے کے افسران سے داد رسی نہ ہونے کا شکوہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔شہید سب انسپکٹر محمد حنیف کے 24اپریل کو ریکارڈ کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرانے آیا ہوں کسی نے صبح سے نہیں پوچھا۔

    ویلفیئر حکام سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر حنیف کا کورونا ٹیسٹ 7 مئی کو مثبت آیا تھا۔ویلفیئرحکام نے کہا کہ جناح اسپتال میں سب انسپکٹر حنیف نے کورونا ٹیسٹ کی غرض سے آنے کا نہیں بتایا تھا، شہید سب انسپکٹر نے جناح اسپتال میں اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر حنیف عام مریض کی حیثیت سے جناح اسپتال میں علاج کرانے پہنچا،ویلفیئر حکام کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ضلعی سطح پر محکمے کے فوکل پرسن مقرر ہیں، سب انسپکٹر حنیف کا کیس علم میں آنے کے بعد محکمے نے مستقل داد رسی کی.
    واضح رہے کہ اس سے پہلے ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل عرفان الحق کرونا سے خالق حقیقی سے جاملے . ان کی بیوی، بیٹے اور بیٹی میں بھی ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس وجہ سے سب قرنطینہ میں ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے کسی ملٹری افسر کی یہ دوسری شہادت ہے.
    اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
    اس سے قبل ایسے ہی پاک فوج کے میجرمحمد اصغر دوسروں‌کو بچاتے بچاتے خود نہ بچ سکے اورکرونا کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں‌ فواج پاکستان کی طرف سے ملک کے مختلف مقامات اورمختلف محاذوں پرکرونا وائرس سے بچاو‌کے سلسلے میں افسران اورجوان دن رات خدمت کررہے ہیں،

    آئی ایس پی آر کے ذرائع کےمطابق میجر محمد اصغرپاک افغان بارڈر طورخم کے مقام پرسرحد سے پارآنے والے اورجانے والوں کو سکریننگ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے ، اورلوگو ں کو کرونا سے بچاوں‌کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ،

  • 113 سالہ خاتون نے کرونا کو کیسے دی شکست؟ سب حیران

    113 سالہ خاتون نے کرونا کو کیسے دی شکست؟ سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 113 سالہ معمر خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

    سپین میں 113 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دی ہے، امریکہ میں پیدا ہونے والی 113 سالہ ماریہ سپین کے شر اولوت میں مقیم ہیں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے کیئر ہوم میں آئسولیٹ کر لیا تھا،اور کرونا وائرس کو شکست دے دی

    کیئر ہوم کے ترجمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 113 سالہ ماریہ بیماری سے بچ گئیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔معمر خاتون میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں، ان کا گزشتہ ہفتے ٹیسٹ ہوا تھا جس کا نتیجہ نیگیٹو رہا۔

    کرونا وائرس کا شکار 113 سالہ یہ خاتون کئی ہفتوں تک اپنے کمرے میں محدود رہیں اور عملے کے صرف ایک فرد کو حفاظتی ملبوسات میں انہیں دیکھنے کی اجازت تھی۔

    خاتون کی صحت یابی کے بعد مقامی ٹی وی نے خاتون کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ عملے کو بہت مہربان اور خیال رکھنے والا کہہ رہی ہیں، جب ایک ملازم نے ان سے لمبی زندگی کا راز پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اچھی صحت کا تحفہ ملا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    113 سالہ ماریہ کی پیدائش 4 مارچ 1907 کو سان فرانسکو میں ہوئی تھی اور پہلی جنگ عظیم کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ اسپین آئیں، وہاں انہوں نے 1918 میں اسپینش فلو کا بھی سامنا کیا تھا.

  • امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

    امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

    امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کے تحت پہلے 2روز میں مستحق خاندانوں 3ارب روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب تک 2لاکھ70ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو مالی امدادشفاف طریقے سے دے چکے ہیں۔ کورونالاک ڈاؤن سے 25لاکھ متاثرہ خاندانوں کو 12ہزارروپے فی خا ندان مالی امدادفراہم کررہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 600سے زائد امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کی طرح انصاف امداد پروگرام عام آدمی کی معاشی مشکلات کے ازالے کیلئے ہے۔
    احساس کفالت پروگرام اور انصاف امداد پروگرام وزیراعظم عمران خان کے قابل قدر ویژن کا عکاس ہے۔ کورونا وباء اوراس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ طبقات کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مالی امداد کے اس شاندار پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔

  • لاک ڈاؤن میں کتنے لاکھ افراد تک راشن پہنچایا گیا؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    لاک ڈاؤن میں کتنے لاکھ افراد تک راشن پہنچایا گیا؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ حکومت شفاف طریقے سے مستحقین میں امداد تقسیم کررہی ہے،

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ این جی او ز کی طرف سے رضاکارانہ طورپر6 لاکھ افراد تک امداد پہنچائی گئی ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں این جی او زاب بھی کام کررہی ہیں پنجاب میں صاف پانی میری اولین ترجیح ہے ،این جی اوز اور مخیر حضرات کی طرف سے خدمات پران کا مشکور ہوں،

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ صاف پانی پراجیکٹ پراربوں روپے خرچ ہوئے ،اب بھی این جی او ز اور مخیر حضرات پانی پلانٹس نصب کرنے کے لیے تیار ہیں،این جی او ز صاف پانی کی فراہمی کے لیے مکمل فعال ہیں

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملکی سیاست میں متحد ہونے کارجحان نظرنہیں آ رہا،مستحقین کی مالی معاونت کیلیے حکومت نے اہم اقدام کیے ہیں،کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہے ،کورونا کا مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا پر سنجیدگی کی بجائے سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے،عوام بخوبی جانتےہیں کہ کون کیا کررہاہے،امدادی سرگرمیوں میں مخیرحضرات اور فلاحی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے،مشکل کی گھڑی میں قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، مستحق خاندانوں تک راشن پہنچا رہے ہیں.

    لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

  • لاڑکانہ، سیشن کورٹ میں کرونا پہنچ گیا، بینک بھی سیل

    لاڑکانہ، سیشن کورٹ میں کرونا پہنچ گیا، بینک بھی سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس لاڑکانہ میں بھی پھیل گیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں بھی دو کورونا کے مثبت کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت لاڑکانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے اسٹینو شکیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے مزید دیگر افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو ٹیکنیشن انچارج عدیل کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے سیشن کورٹ عملے کے مزید کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث نجی بینک برانچ کو سیل کردیا گیا۔ بینک منیجر عمران شیخ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بینک کو سیل کر دیا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق بینک کے تمام عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں کورونا وائرس سے لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 4 محلے سیل کر دیئے گئے، لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

    گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشویش، عوام سے کی بڑی اپیل

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں میں علی گوہر آباد، سمیع آباد، سامٹیہ روڈ اور قافلہ سرائے کے علاقے شامل ہیں، لاڑکانہ کے علاقے نواں تک، دڑی محلہ اور باقرانی روڈ 5 روز سے سیل ہیں،پولیس نے تمام گلیوں اور مین سڑکیں بھی بند کردیں,مکینون کو گھروں تک محدود کردیا گیا

  • پاکستان میں 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 2 ہزار سے زائد نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 2 ہزار سے زائد نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 2 ہزار سے زائد نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، 24 گھنٹوں میں‌2 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آگئے. پاکستان میں مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے بڑھ گئی

    نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 24 گھنٹوں میں 2255 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار ر 336 ہو گئی، پنجاب میں 13 ہزار 225، سندھ میں 12 ہزار 610، خیبر پختو نخوا میں 5 ہزار 21 اور بلوچستان میں 2 ہزار 158 ،اسلام آباد میں 759، گلگت بلتستان 475 اور آزاد کشمیر میں 88 مریض ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 737 تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 267 ہے۔ سندھ میں 218، پنجاب 214، بلوچستان 27، گلگت بلتستان 4 اور اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 257 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8812 ہو گئی۔ پنجاب میں 4531، سندھ 2229، خیبرپختونخوا میں 1305، بلوچستان 256، گلگت بلتستان 331 اور اسلام آباد میں 92افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 68 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔