Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وٹا من ڈی کی کمی والے افراد پرکرونا وائرس کس قدر آسانی سے حملہ کرتا ہے ؟ طبی ماہرین نے خبردار کردیا

    وٹا من ڈی کی کمی والے افراد پرکرونا وائرس کس قدر آسانی سے حملہ کرتا ہے ؟ طبی ماہرین نے خبردار کردیا

    لندن :وٹا من ڈی کی کمی والے افراد پرکرونا وائرس آسانی سے حملہ کرتا ہے ؟ طبی ماہرین نے خبردار کردیا ،اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں برطانوی اور امریکی سائنسدانوں کی دو علیحدہ علیحدہ تحقیقات میں یہ کہا گیا ہے کہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی وافر مقدار میں موجودگی، کورونا وائرس کے حملے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تاہم دیگر ماہرین کو ان تحقیقات پر شبہ بھی ہے۔

    اس ضمن میں برطانوی ماہرین کی تحقیق ’’ایجنگ کلینیکل اینڈ ایکسپیریمنٹل ریسرچ‘‘ میں آن لائن شائع ہوئی ہے جو ایک باقاعدہ تحقیقی جریدہ ہے۔ البتہ دوسری تحقیق ’’میڈآرکائیو‘‘ (medRxiv) نامی آن لائن ریسرچ جرنل میں شائع ہوئی ہے جو ’’بے قاعدہ تحقیقی مجلے‘‘ کا درجہ رکھتا ہے۔

    برطانوی ماہرین نے اپنی تحقیق میں اٹلی اور اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد کا موازنہ شمالی یورپ کے دیگر ممالک سے کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان دونوں ممالک کے لوگوں میں وٹامن ڈی کی اوسط مقدار، شمالی یورپی ممالک کے لوگوں میں اوسط سے کم ہے۔ اس سے انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار میں موجودگی ہمیں کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

    medRxiv میں شائع شدہ تحقیق مقالے میں وٹامن ڈی اور کورونا وائرس کے تناظر میں 10 ملکوں سے حاصل شدہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا ہے؛ اور عین وہی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے جو برطانیہ والے مطالعے میں کیا گیا تھا۔

    تاہم بعض دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں تحقیقات میں وٹامن ڈی سے متعلق نتیجہ بہت جلد بازی میں اخذ کیا گیا ہے۔ ’’ان میں سے کوئی ایک تحقیق بھی یہ ثابت نہیں کرتی کہ وٹامن ڈی کی وجہ سے کورونا وائرس سے تحفظ حاصل ہوتا ہے،‘‘ ڈاکٹر مارک بولینڈ نے کہا جو یونیورسٹی آف آکلینڈ، نیوزی لینڈ میں شعبہ طب کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔

    دوسری جانب سان فرانسسکو میں ’’سن لائٹ، نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ ریسرچ سینٹر‘‘ کے سربراہ ولیم گرانٹ کا خیال ہے کہ دونوں تحقیقات سے سامنے آنے والے نتائج قابلِ بھروسہ ہیں جو وٹامن ڈی کے بارے میں کیے گئے سابقہ مطالعات و تحقیقات کی تائید بھی کرتے ہیں۔ اسی طرح لیوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں کلینیکل سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر فرینک لاء کہتے ہیں کہ ان کی اپنی تحقیق بھی تقریباً وہی کہتی ہے جو مذکورہ دونوں مقالہ جات میں کہا گیا ہے: وٹامن ڈی سے واقعی فرق پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار میں موجودگی، بیماریوں کے خلاف لڑنے والے مدافعتی نظام (امیون سسٹم) کو مضبوط اور بہتر بنانے میں مددگار ہوتی ہے۔دھوپ پڑنے پر انسانی جسم میں یہ وٹامن تیار ہوتا ہے جبکہ رس دار اور ترش پھلوں، زیادہ چکنائی والی مچھلی، انڈے کی زردی، گندم، جو اور پنیر وغیرہ بھی وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں۔

    کورونا وائرس اور وٹامن ڈی کے باہمی تعلق پر مختلف ملکوں میں مزید تحقیقات جاری ہیں جن کے حتمی نتائج آنے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ بعض ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وٹامن ڈی اگرچہ امیون سسٹم کو مضبوط بناتا ہے لیکن کورونا وائرس سے متاثر ہوجانے کے بعد وٹامن ڈی استعمال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی صحت یاب، گھر منتقل،کن کا خصوصی شکریہ اداکیا اہم خبرآگئی

    اسپیکر قومی اسمبلی صحت یاب، گھر منتقل،کن کا خصوصی شکریہ اداکیا اہم خبرآگئی

    پشاور:کورونا وائرس کے شکار اسپیکر قومی اسمبلی صحت یاب، گھر منتقل،کن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، اہم خبر آگئی ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے پر اسپتال میں زیر علاج تھے ساتھ میں ان کے اہل خانہ کے دو افراد کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلا تھا۔

    علاج ہونے کے بعد اسد قیصر کا آج پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ طبیعت کی بحالی پر وہ اسپتال سے اسپیکر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل تھے ڈسچارج ہونے کے بعد اب وہ پھر سے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کردیں گے۔

    اپنی صحت یابی کے حوالے سے ٹویٹ میں اسپیکر کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میری کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے جب کہ بچوں کی رپورٹ بھی کل تک آجائے گی، میں دعائے صحت کرنے والے تمام خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں۔

  • کورونا وائرس اسپتال میں آتشزدگی سے 5 مریض ہلاک،آگ کس نے لگائی ،اہم خبرآگئی

    کورونا وائرس اسپتال میں آتشزدگی سے 5 مریض ہلاک،آگ کس نے لگائی ،اہم خبرآگئی

    ماسکو: کورونا وائرس اسپتال میں آتشزدگی سے 5 مریض ہلاک،آگ کس نے لگائی ،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے لیے مخصوص اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ کے اسپتال سینٹ جارج اسپتال میں آتشزدگی سے 5 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 150 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    ہلاک ہونے والوں میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر تھے اور اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے پر قاصر تھے، آگ سے سب سے زیادہ نقصان آئی سی یو کو پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔اسپتال سے تمام مریضوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

  • زلفی بخاری وطن سے دورپاکستانیوں کے دل کے قریب،سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے زبردست کام کردیا

    زلفی بخاری وطن سے دورپاکستانیوں کے دل کے قریب،سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے زبردست کام کردیا

    اسلام آباد :زلفی بخاری وطن سے دورپاکستانیوں کے دل کے قریب،سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے زبردست کام کردیا ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کی ذاتی دلسچپی اور دن رات کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب نے پاکستانیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق ان کوششوں کے نتیجے میں آج نائب سعودی وزیر نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل ’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کا نائب سعودی وزیر برائے ہیومن ریسورسز کیساتھ ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں کوروناکےسعودی عرب کے مزدوروں پر پڑنے والے اثرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نائب سعودی وزیر نے پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے۔

    خیال رہے سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وطن واپسی کے خواہش مند غیرملکیوں کی سہولت کے لیے (عودۃ) آن لائن پروگرام کا اجرا کیا تھا، اس پروگرام کے تحت وطن واپسی کے منتظر تمام غیرملکیوں کو آن لائن ابشر کے ذریعے واپسی کی درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جو غیرملکی کارکن ایگزٹ ری انٹری، فائنل ایگزٹ، مختلف قسم کے وزٹ ویزوں یا سیاحتی ویزوں پر سعودی عرب آئے ہوئے ہوں اور وطن واپس جانا چاہتے ہوں وہ واپسی کی کارروائی ابشر کے ذریعے آن لائن کرواسکتے ہیں۔

    وزارت افرادی قوت نے واضح کیا تھا کہ عودۃ پروگرام کے تحت وطن واپسی کے خواہش مند افراد کو مملکت سے نکلنے کے ویزے جاری ہوں گے اور پروازوں کے ذریعے انہیں وطن بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے، حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے لیے پرواز اس ملک کی منظوری کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔

  • خیبرپختونخواہ بدل رہا ہے ، بہترشہری سہولیات اورخدمات  پرمبنی  ” سٹیزن امپرومنٹ پراجیکٹ ” شروع کرنے کا اعلان کردیا

    خیبرپختونخواہ بدل رہا ہے ، بہترشہری سہولیات اورخدمات پرمبنی ” سٹیزن امپرومنٹ پراجیکٹ ” شروع کرنے کا اعلان کردیا

    پشاور:خیبرپختونخواہ بدل رہا ہے ، بہترشہری سہولیات اورخدمات پرمبنی ” سٹیزن امپرومنٹ پراجیکٹ ” شروع کرنے کا اعلان کردیا.اطلاعات کےمطابق صوبائی حکومت صوبے کے پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز بشمول پشاور، کوہاٹ ، ایبٹ آباد، مردان اور سوات میں شہریوں کو بہتر شہری سہولیات اور خدمات کی فراہمی اور اُن کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کیلئے ” سٹیزن امپرومنٹ پراجیکٹ ” کے نام سے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کرنے جارہی ہے ۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے معاونت سے شروع کئے جانے والے اس پراجیکٹ کے تحت ان شہروں میں میونسپل انفراسٹرکچرز کو بہتر بناکر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پارکوں اور تفریحی مقامات کی تعمیر، نکاسی آب اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے علاوہ میونسپل سروسز کے دیگر شعبوں میں متعدد منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔

    یہ بات منگل کے روز وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ بلدیات کے ایک اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس کو مذکورہ پراجیکٹ کے تحت ان شہروں میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کی تفصیل، پراجیکٹ پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت اور دیگر مختلف پہلوﺅں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش ، سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 9.50 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے ۔ اس پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے درکار زمین کی خریدار ی صوبائی حکومت کر ے گی ۔ پراجیکٹ کی تفصیلی ڈیزائننگ پرکام جاری ہے جسے جلد مکمل کرکے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گاجبکہ اس سال کے آخر تک ان منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

    اس منصوبے کے تحت مذکورہ شہروں کیلئے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں 479 کلومیٹر لمبی واٹرسپلائی پائپس کی تبدیلی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تعمیر ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر اور مختلف مقامات پر پارکس، فیملی ایریاز ، واکنگ ٹریکس اور فوڈ سٹریٹس کی تعمیر، ایبٹ آباد کے شہری علاقوں میں واٹر سپلائی پائپس کی تبدیلی ، چونا واٹر سپلائی سکیم کی اپ گریڈیشن ، سالڈویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تعمیر، 4500 فٹ لمبی گلیوں کی پختگی کے علاوہ مختلف مقامات پر پارکنگ ایریا، بانڈری وال، ہائیکنگ ٹریلز اور فیملی ایریاز کی تعمیر ، کوہاٹ میں 150 کلومیٹر واٹرسپلائی پائپس کی تبدیلی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تعمیر ، سوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر ، ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی تعمیر کے علاوہ فیملی پارک، واکنگ ٹریک اورفیشنگ پوائنٹس کی تعمیر، مینگورہ میں 20 کلومیٹر واٹر سپلائی سکیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور دریاﺅں کے کنارے تفریحی مقامات کی تعمیر جبکہ مردان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔

    منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس سال جولائی تک پراجیکٹ کی انجنیئرنگ ڈیزائن کو مکمل کرلیا جائے تاکہ اس سال کے آخر تک اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے اس پراجیکٹ کو ان شہروں کے رہائیشوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے ان شہروں کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

  • طاقت کا محور بدل چکا کرونا سے لڑنے کیلیے چودھری شجاعت نے دیا اہم مشورہ

    طاقت کا محور بدل چکا کرونا سے لڑنے کیلیے چودھری شجاعت نے دیا اہم مشورہ

    دنیا سمیت پاکستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، نئی بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: چودھری شجاعت حسین
    چودھری شجاعت حسین اور سالک حسین سے جی ڈی اے کے رہنما سردار غوث بخش مہر کی ملاقات
    کورونا کا مقابلہ اکیلا کوئی ملک نہیں کر سکتا سب کو ایک نقطہ نظر پر اکٹھا ہونا ہو گا: ملاقات میں گفتگو

    پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رکن قومی اسمبلی سردار غوث بخش مہر نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً ملک میں تیزی سے پھیلنے والی وبا کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غوث بخش مہر نے چودھری شجاعت حسین کو سندھ کی سیاسی صورتحال، کورونا سے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور راشن کی تقسیم جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا سمیت پاکستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، طاقت کا محور بدل چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں بموں اور میزائلوں کی بالادستی بھی اب بے معنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بدلتی ہوئی صورتحال میں ایک نئی بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، کورونا کا مقابلہ اکیلا کوئی ملک نہیں کر سکتا، اس وبا سے بچنے کیلئے پوری دنیا کو ایک نقطہ نظر پر اکتفا کرنا ہو گا۔

  • آصف زرداری کیا واقعی چل بسے؟

    آصف زرداری کیا واقعی چل بسے؟

    آصف زرداری کیا واقعی چل بسے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کو روز تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کبھی بھی حقائق پربات نہیں کرتے، وفاقی وزرا الزام لگاتے ہیں، بتاتے کچھ بھی نہیں۔ ناقدین سے کبھی بھی اچھائی کی توقع نہیں رکھتے، پی ٹی آئی والے آتے ہیں بڑی بڑی باتیں کر کے چلے جاتے ہیں، جن لوگوں کا کام منفی پروپیگنڈا کرنا ہے انہیں یہ چیزیں نظر نہیں آئیں گی، تنقید کرنیوالوں کی آنکھوں پر پیپلزپارٹی کیخلاف تعصب کاچشمہ ہے، کہتے ہیں وزیرصحت سندھ نظر نہیں آتیں، ہمارے وزیر پریس کانفرنس نہیں کام کرتے ہیں، اور وزیر صحت کا کام پریس کانفرنس نہیں کام کرنا ہے

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال پیپلزپارٹی دورمیں آئی،این آئی سی وی ڈی 2011 میں سندھ حکومت کوملا، 18 ویں ترمیم کے بعد ادارہ امراض قلب کیلئے 11 ارب کابجٹ مختص کیا، این آئی سی وی ڈی سے 70 لاکھ 12 ہزار افراد کا مفت علاج ہوا، سندھ کے ہسپتالوں میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے۔

    آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    مرتضی وہاب نے سابق صدر آصف زرداری کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر چلتی خبروں پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر آصف زرداری سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں،آصف زرداری کومعمول کی بیماری ہے اور گھر پرہیں،آصف زرداری کا علاج جاری ہے،

    سابق صدر آصف زرداری کی کرونا وائرس سے وفات کی افواہیں گردش میں

  • سندھ میں کرونا سے 18 مزید ہلاکتیں، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے کی اپیل

    سندھ میں کرونا سے 18 مزید ہلاکتیں، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے کی اپیل

    سندھ میں کرونا سے 18 مزید ہلاکتیں، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعدادساڑھے12 ہزار سے زائد ہوگئی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے کرونا کیسز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 593نئے کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد12ہزار 670ہوگئی،صوبے بھر میں سب سے زیادہ 18 اموات ہوئی ہیں کورناوائرس کے باعث سندھ میں 218 ہلاکتیں ہوئی ہیں

    دینی مراکز اور اجتماع گاہ کو قرنطینہ سینٹر نہیں بنانے دیں گے،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا اعلان

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 412نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 494ہوگئی،گزشتہ روز لاک ڈاوَن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا،ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے،

    کرونا وائرس کا کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے،کراچی میں آخری دس مریضوں کی کرونا سے موت ہوئی ہے ان کی عمریں 30 سال سے کم تھیں

    کراچی میں آخری دس مریض جنکی موت ہوئی ان میں دو 27 سالہ خواتین، ایک 18 سالہ لڑکی، ایک 24 سالہ خاتون،19 سالہ لڑکے، 35 سالہ ،26 سالہ، 38 سالہ اور 20 سالہ مرد مریض کی کراچی میں کرونا سے ہلاکت ہوئی ہے.

  • یہ ہمارا ہے، ہم اسکے ساتھ "زیادتی” نہیں ہونے دیں گے، وزیر خارجہ

    یہ ہمارا ہے، ہم اسکے ساتھ "زیادتی” نہیں ہونے دیں گے، وزیر خارجہ

    یہ ہمارا ہے، ہم اسکے ساتھ "زیادتی” نہیں ہونے دیں گے، وزیر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کو دفن کرنا پالیسی نہیں، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، آپ پریشان کیوں ہوتے ہیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  یورپ، امریکا کی کیفیت سب کے سامنے ہے، پاکستان نے بھی اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے اور کریں گے، بحیثیت قوم اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق پالیسی واضح ہے، کوئی ابہام نہیں، بحیثیت قوم ہم نے کورنا وبا کا مقابلہ کرنا ہے، تاثر دیا جاتا ہے وبا کا حل لاک ڈاؤن ہے، وبا کا اصل حل ویکسین ہے، لاک ڈاؤن نہیں، کب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار ہوگی کسی کو علم نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا لاک ڈاؤن کورونا کا حل نہیں، آپ کی اطلاع کیلئے وزیراعظم اسلام آباد میں ہیں، وزیراعظم روزانہ کورونا پر میٹنگ کرتے ہیں، 9 سے 11 بجے روزانہ اجلاس ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ شریک ہوتے ہیں، جمہوریت میں پارلیمان کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اسدعمر کے زیرصدارت اجلاس میں روزانہ سندھ کی بھی نمائندگی ہوتی ہے، یہ ایک نیشنل ایمرجنسی ہے، سب نے مل کر کام کرنا ہے۔پارلیمنٹ میں سامنے آنے والی تجاویز کو نیشنل کو آرڈیشن کمیٹی میں لے جائیں گے ,وزیراعظم نے ہرگز نہیں کہا کہ لاک ڈاوَن اشرافیہ نے کرایا,ان کا مطلب تھا کہ لاک ڈاوَن کی بات کرنے والی اشرافیہ کے پاس وسائل ہیں ،غریب لوگوں کے پاس لاک ڈاوَن کے حوالے سے وسائل نہیں ہیں،

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

    کرونا وائرس سے بھارتی فوج میں ہلاکتیں

    بھارتی فوج میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری،اہلکاروں میں شدید خوف

    سینیٹ اجلاس میں راجہ ظفر الحق کی حکومت پر کڑی تنقید، کیا کہا؟

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا ہم اٹھارویں ترمیم کا احترام کرتے ہیں,ہم نے سندھ حکومت کا آرڈیننس واپس کیا،اگر آپ اپنی مرضی اور سیاست کرنا چاہیں تو ایسا نہیں ہوسکتا،سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی نہ ہوگی کیونکہ سندھ ہمارا ہے،تیاری کرلو ہم پنجاب کے بعد سندھ میں اپنا لوہا منوانے آرہے ہیں،اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ کورونا کے حوالے سے تجاویز دیں,ہم خندہ پیشانی سے قبول کریں گے سیاست کریں گے تو سیاسی جواب دیں گے،

    سینیٹ اجلاس میں شیری رحمان نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم شخصیات کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم شخصیات کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صنعت و کاروبارسے وابستہ شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے،

    زینفا(Zenfa)پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمقصود بسرا نے پاکستان نیوانرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈکی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 50لاکھ روپے کا چیک وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کیا ،صدر زو انرجی (Zonergy) مسٹررچرڈ(Mr.Richard)اور مسٹرکیون(Mr.Kevin)نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو 20 لاکھ روپے کا چیک چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے دیا

    زوانرجی کے صدر نے 5ہزار ماسک بھی عطیہ کئے،وزیر اعلی عثمان بزدارنے مشکل وقت میں متاثرہ افراد کی مدد کیلئے آگے آنے پرمخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں جمع ہونے والی رقم کی پائی پائی حقداروں تک پہنچے گی کورونا وباء سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے -ان حالات میں صاحب حیثیت افراد پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دوسروں کا بوجھ بانٹنا بڑی عبادت ہے – میں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران گھروں میں رہیں – تاجر اور دکاندار ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں -کاروبار کی اجازت دی ہے، کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے- زندگیاں محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط ضروری ہے – ہم نے زندگیوں کا تحفظ بھی کرنا ہے اور لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے –

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی اختر ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،سیکرٹری تو انائی،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے،وزیراعلیٰ پنجاب