Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پی آ‌ئی اے نے ہنگامی حالات کے پیش نظر ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی بندش میں 7 مئی تک توسیع دے دی

    پی آ‌ئی اے نے ہنگامی حالات کے پیش نظر ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی بندش میں 7 مئی تک توسیع دے دی

    اسلام آباد :پی آ‌ئی اے نے ہنگامی حالات کے پیش نظر ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی بندش میں 7 مئی تک توسیع دے دی ،اطلاعات کے مطابق ملک بھرکے ائیرپورٹس سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 7 مئی تک توسیع کردی گئی۔

     

     

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پابندی کے دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔ اس سے پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش 30 اپریل تک تھی جس میں اب توسیع کردی گئی ہے۔اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی معطلی میں بھی 15 مئی تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک پروازیں بند ہیں جبکہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پراوزیں چلائی جارہی ہیں جو کراچی، اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس سے آپریٹ ہورہی ہیں۔اس کے علاوہ وفاق نے ملکی سطح پر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی ہے جبکہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن اور بین الصوبائی بس سروسز بھی معطل ہیں۔

  • وزیراعظم نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے خصوصی فورس کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، اپوزیشن دیکھتی رہ گئی

    وزیراعظم نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے خصوصی فورس کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، اپوزیشن دیکھتی رہ گئی

    اسلام آباد: وزیراعظم نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے خصوصی فورس کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، اپوزیشن دیکھتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے سدباب کیلئے بنائی گئی ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے انھیں ہدایات جاری کیں کہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے۔

    وزیراعظم نے معاونین خصوصی سے ملاقات میں رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار نے متحرک ہوتے ہوئے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گی۔

    احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگار مزدوروں کی مالی مدد کی جائیگی۔ ٹائیگر فورس ریلیف سرگرمیوں کیساتھ ساتھ عوامی آگاہی کی ذمہ داریاں بھی انجام دے گی۔ ٹائیگرز فورس سے مساجد، یوٹیلیٹی سٹورز اور قرنطینہ سینٹر سمیت اہم مقامات پر خدمات لی جائیں گی۔

  • اسلام آباد میں تحریک انصاف کی اہم ترین شخصیت میں کرونا وائرس کی تشخیص

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کی اہم ترین شخصیت میں کرونا وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی اہم ترین شخصٰت میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے،پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں،

    چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے اور انکی خیریت دریافت کرتے ہوئے انکی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    تھرپارکر سے اقلیتی رکن اسمبلی نے چند روز قبل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کے ساتھ مٹھی میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی، سید عبدالرشید اور انکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اقلیتی رکن اسمبلی نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا

    واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے،  وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

     

    خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

  • ٹرمپ نے روس کے بعد چین پرسنگین الزام عائد کردیا ، صورتحال کشیدہ ہوگئی

    ٹرمپ نے روس کے بعد چین پرسنگین الزام عائد کردیا ، صورتحال کشیدہ ہوگئی

    بیجنگ :ٹرمپ نے روس کے بعد چین پرسنگین الزام عائد کردیا ، صورتحال کشیدہ ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے پہلے روس پرسنگین الزام عائد کیا تھا اب چین پرعائد کردیا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے امریکا کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین کو امریکا کے صدراتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں میری شکست کے لیے وہ (چین) ہر ممکن وسائل استعمال کرے گا۔

    اس ضمن میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدارتی انتخابات امریکا کے داخلی معاملات کا حصہ ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ امریکا، بیجنگ کو اس معاملے میں نہیں گھسیٹے گا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اُمید ہے کہ امریکا، چین کو اپنے سیاسی انتخابات میں نہیں گھسیٹے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چین سے جو کچھ بن سکا وہ میری شکست کے لیے کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین چاہتا ہے کہ ان کا سیاسی حریف کامیاب ہو تاکہ جو دباؤ چین پر میں نے ڈالا وہ دور کیا جا سکے۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں چین کے تناظر میں دیگر آپشنز پر بھی غور کررہا ہوں۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ’میں بہت کچھ کر سکتا ہوں‘۔

    امریکی صدر نے چینی حکام کے بارے میں کہا تھا کہ ’وہ مسلسل عوامی رابطے کو استعمال کرتے ہوئے خود کو معصوم ظاہر کر رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ امریکی تجارتی خساروں کو کم کرنے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ کیے گئے ان کے معاہدے، وائرس سے سامنے آنے والے معاشی نقصانات سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ’لفظی جنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان مارچ کے آخر میں ایک فون کال پر غیر رسمی معاہدہ ہوا تھا جو اب لگتا ہے کہ ختم ہوگیا ہے۔اس سے قبل 27 اپریل کو وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم چین سے خوش نہیں ہیں، ہم پوری صورتحال سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ اس کو جڑ سے روکا جا سکتا تھا۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے لیکن ساتھ ہی امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق الزام تراشتیوں کا معاملہ بھی شدت اختیار کر گیا تھا.امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کو ’چینی وائرس‘ قرار دیا تھا.

    بعدازاں امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی ایک خفیہ رپورٹ، جو وائٹ ہائوس میں جمع کرائی گئی تھی، میں دعویٰ کیا تھا کہ چین نے اپنے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پیمانے کو چھپا کر رکھا اور اس کے لیے کیسز اور اموات کی مجموعی تعداد پوری طرح ظاہر نہیں کیا.کورونا وائرس کی وبا سے قبل چین اور امریکا کے مابین پہلے ہی سے تجارتی جنگ جاری تھی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر اربوں ڈالر کے ٹیرف عائد کردیے تھے

  • اسے کہتے ہیں گڈگورننس ،کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود دیامر بھاشا ڈیم کی اصولی منظوری

    اسے کہتے ہیں گڈگورننس ،کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود دیامر بھاشا ڈیم کی اصولی منظوری

    اسلام آباد: اسے کہتے ہیں گڈگورننس ،کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود دیامر بھاشا ڈیم کی اصولی منظوری ،اطلاعات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے 175 ارب روپے سے زائد کے دیامر بھاشا ڈیم کی اصولی منظوری دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران 250 ارب روپے سےزائد مالیت کے 4 میگا پراجیکٹس کی منظوری دیدی گئی۔مشیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے 175 ارب سے زائد کے دیامر بھاشا ڈیم کی اصولی منظوری دیدی

    اجلاس کے دوران 12.43 ارب کے لودھراں ملتان 62 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک منصوبے کی منظوری دی گئی، لودھراں ملتان این 5 سیکشن میں 2 فلائی اوور، 2 انٹر چینج اور 4 چھوٹے پل شامل ہیں۔اجلاس کے دوران پنجاب کے 11 کم ترقی یافتہ اضلاع میں 32ارب سے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے تمام 26 اضلاع میں 30 ارب کے اری گیٹڈ ایگریکلچر پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

  • کورونا وائرس :لاک ڈاون کی وجہ سے خواتین کس طرح جنسی تشدد کا شکارہورہی ہیں اوراب کس حالت میں ہیں،اہم رپورٹ آگئی

    کورونا وائرس :لاک ڈاون کی وجہ سے خواتین کس طرح جنسی تشدد کا شکارہورہی ہیں اوراب کس حالت میں ہیں،اہم رپورٹ آگئی

    نیویارک: کورونا وائرس :لاک ڈاون کی وجہ سے خواتین کس طرح جنسی تشدد کا شکارہورہی ہیں اوراب کس حالت میں ہیں،اہم رپورٹ آگئی ،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ (یو این) کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فینڈ (یو این پی ایف) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا کی وبا کے باعث گھریلو تشدد و ناچاقی کے معاملات میں بے تحاشہ اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

    عالمی ادارے کے مطابق لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے باعث جہاں خواتین پر گھریلو تشدد میں اضافہ ہوگا، وہیں دیگر کئی طرح کے تشدد اور ناانصافیوں میں بھی اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤں کے دوران تشدد کے واقعات میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ساتھیوں سے تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد میں ڈیڑھ کروڑ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

    اسی طرح اگر لاک ڈاؤں کو تین ماہ تک برقرار رکھا جاتا ہے تو تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی، اگر لاک ڈاؤن کو 6 ماہ تک بڑھایا جاتا ہے تو ایسے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ جب کہ 9 ماہ تک لاک ڈاؤن کو بڑھائے جانے کی صورت میں یہ تعداد 6 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے ایک اندرونی دستاویز میں کہا کہ مذکورہ تخمینے عالمی ہیں اور اس میں اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک شامل ہیں۔اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہر تین ماہ میں صنفی تشدد میں ڈیڑھ کروڑ کا اضافہ ہوگا، یعنی یہ اعداد معمول کے مطابق ہونے والے تشدد کے علاوہ ہیں اور انہیں رپورٹ بھی نہ کیے جانے کے امکانات ہیں۔یہ اعداد و شمار اوینیئر ہیلتھ، جان ہاپکنز یونیورسٹی (امریکا) اور وکٹوریہ یونیورسٹی (آسٹریلیا) کے تعاون سے تیار کیے گئے اور ان میں محتاط اندازے لگائے گئے ہیں۔

    کورونا کی وبا کے دنیا میں کس طرح کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، فی الحال اس سے متعلق بہت بڑی معلومات دستیاب نہیں ہے لیکن محتاط اندازے سے لگائے گئے یہ اعداد و شمار خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے خوفناک مستقل کی پیش گوئی کر رہے ہیں اور اس ضمن میں اگر فوری اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو بہت مسائل ہوں گے۔

    ایک اندازے کے مطابق آج بھی 20 کروڑ خواتین ایسی ہیں جنہیں ان کے مخصوص اعضا میں تبدیلی ایف جی ایم (female genital mutilation) کا سامنا کرنا پڑا، یہ عمل لڑکیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور جلد شادی کے لیے اکثر ان کے بچپن میں کیا جاتا ہے، جس کے باعث لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، ایسے پروگرامز جو ایف جی ایم کے عمل کی مخالفت کرتے ہیں وہ پوری دنیا کی برادریوں میں کامیاب بھی ثابت ہوئے۔

    کووڈ 19 سے بچوں کی شادیوں کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، خصوصاً اس وقت جب متعدد ممالک میں سماجی دوری پر عملدرآمد ہورہا ہے، اس مسئلے کے لیے تمام اقدامات ایک طرح متاثر نہیں ہووں گے، مگر اوسطاً ایک سال کا التوا ہوسکتا ہے۔

    مارچ 2020 تک دنیا بھر کے ترقی پذیر یا غریب ممالک کی 45 کروڑ خواتین حمل کی روک تھام میں مدد دینے والے جدید طریقوں کو استعمال کررہی تھیں مگر کووڈ 19 کی وبا کے نتیجے میں خواتین کے لیے ان طریقہ کار پر عمل کرنا بھی مشکل ہوگا۔

    ان عوامل کے نتیجے میں حمل کی روک تھام میں مدد دینے والی اشیا کی تیاری کا عمل بھی متاثر ہوسکتا ہے، طبی مراکز کی بندش، طبی عملے کی عدم دستیابی اور خواتین خود کووڈ 19 کے ڈر سے طبی مراکز میں جانے سے پچکچائین گی، جس سے بھی مانع حمل مصنوعات تک رسائی کم ہوگی۔

  • عمران خان نے میلہ لوٹ لیا ، مشکل حالات کے باوجود بہت بڑا فیصلہ ، اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان گئی

    عمران خان نے میلہ لوٹ لیا ، مشکل حالات کے باوجود بہت بڑا فیصلہ ، اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان گئی

    لاہور :عمران خان نے میلہ لوٹ لیا ، مشکل حالات کے باوجود بہت بڑا فیصلہ ، اپوزیشن مانے یا نہ مانے دنیا مان گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات کے باوجود پاکستانیوں کے لیے بہت بڑا فیصلہ کرکے میلہ لوٹ لیا ہے ، اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے حکم کے بعد خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی جارہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔

    بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریاکرڈ کمی کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 44 روپے تک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

    اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔اتھارٹی کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 33 روپے 94 پیسے اور 24 روپے 57 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔تاہم حکومت نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا۔

    قبل ازیں 24 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔وفاقی حکومت نے 29 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی تھی۔

  • وائرس انسان کا تیار کردہ یا جینیاتی تبدیلی کا نتیجہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ:  ٹرمپ سچا یا پھرچین بے گناہ

    وائرس انسان کا تیار کردہ یا جینیاتی تبدیلی کا نتیجہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ: ٹرمپ سچا یا پھرچین بے گناہ

    واشنگٹن :وائرس انسان کا تیار کردہ یا جینیاتی تبدیلی کا نتیجہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ ٹرمپ سچا یا پھرچین بے گناہ ،طلاعات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہا ہے کورونا وائرس ‘انسانوں کا تیار کردہ یا جینیاتی طور پر تبدیل کرکے نہیں بنایا‘ گیا۔

    واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ابھی بھی اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ وائرس کا جانوروں سے کوئی تعلق بنتا ہے یا نہیں اور یہ کہ ’کیا کوئی حادثہ چینی لیب میں پیش آیا؟‘

    ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر کی جانب سے جاری بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے یہ چین کے صوبے ووہان کی لیب سے عالمی وبا نے جنم لیا،واضح رہے کہ کورونا وائرس سے تاحال 2 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ متعدد دفعہ ٹرمپ انتظامیہ چین پر الزام لگا چکی ہے کہ سیاسی دشمنی اور تجارتی محاذ آرائی کی وجہ سے وائرس پھیلایا گیا۔امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اس امر پر زور دیا کہ وہ سختی سے اس بات کی جانچ پڑتال کریں گے کہ یہ وبا متاثرہ جانوروں سے پھیلی یا ووہان کی لیبارٹری میں ہونے والے کسی حادثے کا نتیجہ ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پوری دنیا میں پھیلا اس لیے چین سے نقصانات کا ہرجانہ طلب کرسکتے ہیں جو بڑی رقم ہوسکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ‘ہم چین سے خوش نہیں ہیں، ہم پوری صورت حال سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں اس کو روکا جاسکتا تھا’۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس گزشتہ برس دسمبر میں چین میں سامنے آیا تھا جہاں ہوبے کے شہر ووہان میں ہزاروں افراد متاثر اور ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد چینی حکومت نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے طویل لاک ڈاؤن کیا تھا۔
    چین نے سخت اقدامات کے بعد کورونا وائرس پر قابو پالیا اور اب معاشی سرگرمیاں بحال ہوچکی لیکن حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔کورونا وائرس رواں برس کے اوائل میں ہی چین کے بعد دیگر ممالک میں بھی پھیل گیا اور سب سے زیادہ براعظم یورپ متاثر ہوا جہاں اسپین اور اٹلی میں لاکھوں متاثرین رپورٹ ہوئے اور ہزاروں اموات ہوئی۔

    لاک ڈاؤن کے باعث امریکی معیشت مشکلات کا شکار ہے اور حالیہ دنوں میں امریکی تیل کی قیمت بھی عالمی مارکیٹ میں ریکارڈ منفی پر چلی گئی ہے جس کو ماہرین غلط شگون قرار دے رہے ہیں۔ٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ چین وائرس کی تفتیش کے لیے آزادانہ تحقیقات کی اجازت دے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ لیبارٹری میں وائرس تیار کیا گیا یا نہیں۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی ان مطالبات کو دہرا چکے ہیں کہ چین حساس لیبارٹری تک رسائی کی اجازت دے تاکہ عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کی جاسکیں۔

    دوسری جانب چین نے ان مطالبات کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور برطانیہ میں چین کے سفارت کار چین وین نے کہا تھا کہ ہمارا ملک کسی قسم کی عالمی تفتیش کو تسلیم نہیں کرسکتا کیونکہ ‘آزاد تحقیقات کا مطالبہ سیاسی ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس وقت وائرس سے لڑ رہے ہیں اور ہماری تمام تر کوششوں کا مرکز وائرس کے خلاف لڑنا ہے اور ایسے موقع پر تحقیقات کی بات کیوں کی جاتی ہے’۔ تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘اس سے نہ صرف توجہ ہٹ جائے گی بلکہ وسائل بھی تقسیم ہوجائیں گے’۔

    دوسری جانب ووہان کے انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ کورونا وائرس کو ان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

    ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کے سربراہ ڈاکٹر یوآن زمنگ نے کورونا وائرس کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے سازشی مفروضوں کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ناممکن اور جھوٹ ہے کہ کورونا کو ہمارے ادارے کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

    ڈاکٹر یوآن زمنگ کا کہنا تھا کہ یہ گمراہ کن باتیں ہیں کہ کورونا کو ہماری لیبارٹری میں تیار کیا گیا، ایسی باتیں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ کورونا ہماری لیبارٹری میں تیار ہوا ہو، اس کے کوئی بھی ثبوت نہیں ہیں اور ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

  • لاہور پولیس نے اہم مجرم گرفتارکرلیا

    لاہور پولیس نے اہم مجرم گرفتارکرلیا

    لاہور:لاہور پولیس نے اہم مجرم گرفتارکرلیا ،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا اوررمضان المبارک کی آمد کے باوجود مجرم پیشہ افراد اپنا گھنوئنا کھیل کھیلنے سے باز نہیں آرہے ، یہی وجہ ہے کہ آج لاہورپولیس نے کاروائی کرکے کے ایک اہم مجرم کوگرفتار کرلیا ہے،

    ذرائع کےمطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کی کارروائی کرتے ہوئے موبائل چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم محمد عثمان گرفتارکرلیا ہے، اس مجرم کو مخبری پرگرفتارکیا گیا ، ادھرپولیس حکام کا کہنا ہےکہ گرفتارملزم سے 2موبائل فونزاور نقدی برآمد ہوئی ہے

    لاہور پولیس کے مطابق گرفتارسابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم کا شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری کی متعدد وارداتوں کااعتراف کیا ہے،لاہورانویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد گرفتارکیا۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشاد کی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اورعہد کیا کہ وہ لاہور کے جرائم سے پاک شہربنا کررہے گے

  • لاک ڈاون میں اسپنرزمشتاق احمد نے انوکھا کام کرنا شروع کردیا ، اہم خبرآگئی

    لاک ڈاون میں اسپنرزمشتاق احمد نے انوکھا کام کرنا شروع کردیا ، اہم خبرآگئی

    لاہور:لاک ڈاون میں اسپنرزمشتاق احمد کیا کام کرنا شروع کردیا ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد نے لاک ڈاؤن کو اسپنرز کی تیکینک پر کام کرنے کے لیے بہترین وقت قرار دے دیا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹو ڈبلیوز کی موجودگی میں وکٹیں لینا ایک چیلنج تھا۔

    ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کا موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپنرز کے لیے منعقدہ سیشن میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان میں گیند بآسانی گھومتا ہے مگر انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں وکٹیں لینے کے لیے اوور اسپن سے کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کی لیگ اسپن بہتر ہورہی ہے جبکہ یاسر شاہ گگلی پر خاص کام کررہے ہیں، شاداب خان کے پاس ویری ایشنز ہیں انہیں طویل طرز کی کرکٹ میں کامیابی کے لیے صرف تجربہ درکار ہے۔

    مشتاق احمد نے لاک ڈاؤن کو اسپنرز کے لیے اپنی تیکینک پر کام کرنے کے لیے بہترین وقت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیرئیر کے آغاز میں مرحوم عبد القادر کی نقالی میں اپنا ایکشن خراب کر بیٹھے پھر صادق محمد نے ایکشن تبدیل کرایا جس سے ان کی گگلی اور لیگ اسپن مزید مؤثر ہوگئی۔

    سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ٹو ڈبلیوز کے ہوتے ہوئے ٹیم میں شامل کسی بھی باؤلر کے لیے وکٹیں لینے آسان نہیں تھا مگر انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اسپنر کو آرٹ کے ساتھ ساتھ اسمارٹنس درکار ہوتی ہے، بطور اسپنر وکٹ کیپر سے ربط بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معین خان کے ساتھ مل کر حریف بلے بازوں کو اپنی اسپن کے جال میں پھنسا کر پویلین کی راہ دکھاتے تھے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ وہ کیرئیر کے مشکل وقت میں تنقید سننے کی بجائے اپنی حکمت عملی بناتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مزدور کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد سے کبھی ہار نہ ماننا سیکھا۔