Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پٹرولیم مصنوعات ، امیروں کے استعمال کی چیزیں سستی ، غریبوں کے استعمال کی چیزیں مہنگی،کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    پٹرولیم مصنوعات ، امیروں کے استعمال کی چیزیں سستی ، غریبوں کے استعمال کی چیزیں مہنگی،کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    لاہور:پٹرولیم مصنوعات ، امیروں کے استعمال کی چیزیں سستی ، غریبوں کے استعمال کی چیزیں مہنگی،کیا یہ کھلا تضاد نہیں ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف امیروں کے استعمال کے لیے پٹرولیم مصنوعات بہت سستی کردی گئی ہیں تو دوسری طرف غریبوں کے استعمال کی چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ دوسری سی این جی کی قیمتوں میں 12.50 فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی طرف سے مئی 2020ء کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں 22روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 90 روپے سے بڑھ کر 112 فی کلو ہو گئی ہے۔دوسری طرف گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 256 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1067روپے سے بڑھ کر 1323روپے ہو گئی ہے۔

    مزید برآں سی این جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 12.50 فی لیٹر کم کی گئی ہے۔

    چیئر مین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق پہلی مئی سے ہو گا۔ سی این جی کی نئی قیمت تقریبا 72 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر ثمرات نظر آ رہے ہیں۔اس سے قبل حکومت کی طرف سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

    خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔

    بیان میں کہا گیا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے۔

  • تم دہشت گرد ہو، جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں پربھارتی پولیس کا تشدد

    تم دہشت گرد ہو، جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں پربھارتی پولیس کا تشدد

    تم دہشت گرد ہو، جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں پربھارتی پولیس کا تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس بھارت میں پھیل چکا ہے، بھارت میں کرونا کی وجہ سے 3 مئی تک لاک ڈاؤن ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے

    کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد کئی ریاستوں میں کام کرنے والے اور تعلیم کے لئے جانے والے دوسری ریاستوں کے افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ، ریل سروس بند ہے ، فضائی سروس بھی بھارت میں معطل ہے

    ایسے مین بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں کو بھارتی پولیس نے بنیادی اشیا کی خریداری کے لئے باہر جانے پر تشدد کیا اور انہیں دہشت گرد کہا،شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے رہائشی الطاف ڈار کا کہنا ہے کہ جب وہ راشن لینے نکلا تو پولیس نے اس پر تشدد کیا ۔

    خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق الطاف ڈار جے پور کے حسن پورہ میں کیٹرر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔23 سالہ الطاف ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جے پور میں 25 کشمیری ایک ساتھ کام کے سلسلے میں رہ رہے ہیں ان کے پاس رقم بھی کم رہ چکی ہے اور ضروری سامان بھی ختم ہو چکا تھا جب وہ سامان کی خریداری کے لئے باہر نکلے تو پولیس نے ہمیں روکا اور شناخت پوچھی تو ہم نے بتایا کہ ہم کشمیر سے ہیں جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ تم دہشت گرد ہو اور راجستھان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہو۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

    الطاف ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ راشن خریدنے کے لئے اپنے ساتھی کے ساتھ باہر آیا ہے لیکن پولیس نے ایک نہ سنی اور بہیمانہ تشدد کیا،پولیس کے ساتھ نقاب پوش اور سویلین کپڑوں میں ایک اور شخص نے بھی ہمیں مارا پیٹا۔ الطاف ڈار کے روم میٹ بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس تشدد کی وجہ سے الطاف ڈار کی حالت خراب ہو گئی ہے ہمارے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ ہم اس کو کسی ڈاکٹر کے پاس لے کر جا سکیں،

    لاک‌ ڈاؤن، بھارتی سپریم کورٹ نے وکیلوں کو ریلیف بارے درخواست پر دیا بڑا حکم

  • لاک‌ ڈاؤن، بھارتی سپریم کورٹ نے وکیلوں کو ریلیف بارے درخواست پر دیا بڑا حکم

    لاک‌ ڈاؤن، بھارتی سپریم کورٹ نے وکیلوں کو ریلیف بارے درخواست پر دیا بڑا حکم

    لاک‌ ڈاؤن، بھارتی سپریم کورٹ نے وکیلوں کو ریلیف بارے درخواست پر دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی سپریم کورٹ نے وکیلوں کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا

    بھارتی سپریم کورٹ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وکیلوں کی مالی مدد اور دفاتر کے کرایہ میں چھوٹ دینے کے حوالہ سے دو الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوئی جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ جب پورا ملک مشکل سے گزر رہا ہے تو ایسے میں ہم صرف وکیلوں کے لئے خصوصی فنڈ بنانے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں

    بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس این وی رمن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی پر مشتمل بینچ نے دو درخواستوں کی مشترکہ سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک مشکل سے گزر رہا ہے ایسے میں وکیلوں کو چھوٹ کیسے دے دیں؟ ہمارے پاس وکیلوں کو دینے کے لئے خود کا فنڈ بھی نہیں ہے۔ وکیلوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے لیگل کونسل ہے لیکن ہم اسے اس معاملے میں کوئی حکم نہیں دے سکتے.

    درخواست گزار پون پرکاش پاٹھک نے عدالت میں کہا کہ لاک ڈاؤن میں کام نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے نئے وکیل معاشی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے وکیلوں کی معاشی امداد کے لئے فنڈ بنانے کا حکم جاری کیا جائے، لیکن جسٹس رمن نے کوئی بھی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا

    دوسری درخواست میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا لاک ڈاؤن کی وجہ سے وکیلوں کی کمائی نہیں ہو رہی ہے، اس لئے انہیں چیمبر کے کرایہ میں لاک ڈاؤن کے دوران رعایت دی جائے۔ ایک وکیل تبھی کرایہ دے سکتا ہے جب وہ خود کام کرکے کمائے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے دوسری درخواست بھی مسترد کر دی اور کہا کہ وکیلوں کو عدالت کوئی رعایت نہیں دے سکتی، آج وکیل عدالت آئے کل انجینئر آئیں گے،پرسوں کوئی اور آئے گا، کرونا کی وجہ سے سب طبقات متاثر ہیں اسلئے ہم وکیلوں‌ کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دے سکتے.،

    دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس رمن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کئی غریب افراد کرایوں کے مکان میں رہتے ہیں اور وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان بھی ہیں کیونکہ انکی مزدوری وغیرہ سب بند ہے وہ تو عدالت نہیں آئے، عدالت وکیلوں کے لئے الگ سے کیٹگری نہیں بنا سکتی اور کوئی حکم نہیں دے سکتی.

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے سخت ریمارکس کے بعد درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی

    کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

  • امریکا : ٹیکساس، آسٹن :  بل گیٹس کو گرفتار کرو ،کرونا کا ڈرامہ اب ختم کرو کے نعرے

    امریکا : ٹیکساس، آسٹن : بل گیٹس کو گرفتار کرو ،کرونا کا ڈرامہ اب ختم کرو کے نعرے

    ٹیکساس:امریکا : ٹیکساس، آسٹن : بل گیٹس کو گرفتار کرو ،کرونا کا ڈرامہ اب ختم کرو کے نعرے،باغی ٹی وی کےمطابق دنیا اس وقت کرونا وائرس کی زد میں‌ اوریہ وباپوری دنیا میں‌پھیل چکی ہے، وہاں اس وبا نے جوتباہی عالمی طاقت امریکہ میں تباہی پھیلائی ہے اس کو بڑا ہی خطرنا ک لیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وبا کا جہاں چین کو ذمہ دارسمجھا جارہا ہے وہاں مائکروسوفٹ کے بانی اورمالک بل گیٹس کو بھی اس کا ذمہ دارقرار دیا جارہے ، یہی وجہ ہےکہ اب بل گیٹس کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،

    تازہ واقعہ میں ٹیکساس اورآسٹن میں بل گیٹس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ طویل ہوگیا ہے اوراب یہ نعرے گونج رہے ہیں کہ بل گیٹس کو گرفتارکرو ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب بل گیٹس کو کرونا وائرس سے متعلق اپنے تیارکردہ ڈراموں کو ختم کرنا ہوگا ،ذرائع کےمطابق احتجاج کا یہ سلسلہ پورے امریکہ میں پھیل گیا ہے

    یاد رہے کہ چند دن قبل جرمنی میں بھی بل گیٹس کے خلاف احتجاج کیاگیا اورجب وہ ایک اجلاس میں شرکت کے لیے عمارت میں داخل ہونے لگے تو ان پرگندے انڈوں اورخراب آئس کریم سے حملہ کردیا گیا تھا

  • کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

    کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

    کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کئی ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے، چین میں اگرچہ کرونا وائرس ختم ہونے کے قریب ہے لیکن باقی ممالک میں پھیل رہا ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے ،نئی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کی دوائی کھانے والے مریض دوسرے مریضوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں،یہ تحقیق چین کے 9 ہسپتالوں میں 1128 مریضوں پر کی گئی ، بلڈ پریشر کے مریض جو بی پی کی دوائی کھاتے تھے وہ کرونا سے جلدی صحتیاب ہوئے.

    اس حوالہ سے بھارت کے ایک سینئر فزیشن ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے جن کے پاس ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کی ڈگری اور 30 سال کا تجربہ ہے وہ کہتے ہیں کہ بلڈ پریشر کی دوائیاں لیپریل، اری ٹیل اور ٹیجلاک کرونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔

    ڈاکٹر اپادھیائے کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ہمارے پھیپھڑوں کے رسیپٹر پر حملہ کرتا ہے۔ جبکہ جو لوگ بلڈ پریشر کی ادویات لیتے ہیں، ان کا رسیپٹر پہلے ہی ادویات کے ذریعہ مسدود ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے پھیپھڑوں کے رسیپٹر پر کورونا وائرس حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔ نتیجتاً 70 فیصد کیسز میں موت واقع نہیں ہوتی ہے۔

    ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے سے 20 فیصد مریض آنتوں کی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ ایسے مریضوں میں اسہال (ڈائریا)، پیٹ درد، الٹی کی شکایت ہوتی ہے۔ ان کو سینے کے انفیکشن مثلاً کھانسی، سانس اور گلے میں سوزش کی شکایت نہیں رہتی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ کرونا سے متاثرہ 100 افراد میں سے 80 افراد کے کیسز مائلڈ (غیر سنگین) ہوتے ہیں، جوکہ مدافعتی نظام کی بہتری اور انسداد کرونا کی دوائیوں سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ صرف 15 فیصد مریضوں کو آکسیجن تھیراپی کی ضرورت ہوتی ہے اور صرف پانچ فیصد کورونا وائرس کے معاملات تشویشناک ہوتے ہیں۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے تشویشناک کیسز میں مریض کے پھیپھڑوں میں سوزش یعنی ’اے آر ڈی ایس‘ ہو جاتی ہے۔ ایسے افراد کو وینٹی لیٹر، پلازما تھیراپی اور اینٹی کرونا ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

  • کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون سکول ٹیچر کی کرونا کے باعث موت ہو گئی ہے

    متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی انڈین اسکول میں انگریزی پڑھانے والی بھارتی ریاست کیرالہ کی رہائشی خاتون ٹیچر کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی ہے،خاتون ٹیچر کے شوہر نے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی بیوی پرنسی رائے میتھیو ابوظہبی انڈین اسکول میں انگلش کی ٹیچر تھیں۔ ٹیچر کے خاندان میں شوہر کے علاوہ تین بچے ہیں۔

    خاتون کے شوہر سیموئل کا کہنا تھا کہ وہ بیوی کی وفات پر بہت غمزدہ ہے۔ایک ہفتہ قبل اسے بخار ہوا تھا اور اس کی حالت مسلسل بگڑتی جا رہی تھی اور سانس لینے میں بہت زیادہ پریشانی تھی جب اسکا کرونا کا ٹیسٹ کرویا اتو ا سمیں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، اسے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا لیکن اسکی موت ہو گئی

    سیموئل کا مزید کہنا تھا کہ آخری رسومات کی ادائیگی کی لئے ہمیں ابھی تک لاش نہیں دی گئی، خاندان کے دیگر افراد کے بھی کرونا کے ٹیسٹ کروائے ہین وہ سب محفوظ ہیں.

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

     

    اسکول کے پرنسپل نیرج بھارگو کا کہنا ہے کہ ابوظہبی انڈین اسکول نے اپنے ہردل عزیز ٹیچر کے انتقال پر آن لائن کلاسز تین روز کے لئے بند کر دی ہیں، ٹیچر کی کرونا سے وفات پر باقی ٹیچر بھی پریشان ہیں ،

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

  • چھوٹے تاجروں کا 3 ماہ کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی’،بے روزگاروں کی بھی مدد کی جائے گی ، حماد اظہر

    چھوٹے تاجروں کا 3 ماہ کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی’،بے روزگاروں کی بھی مدد کی جائے گی ، حماد اظہر

    اسلام آباد :چھوٹے تاجروں کا 3 ماہ کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی’،حکومت نے تاجروں کے دلوں میں جگہ بنالی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت چھوٹے تاجروں کا تین مہینے کا بل خود جمع کروائے گی ، تاکہ تاجروں کی مشکلات کم ہوسکیں ،

    ادھرحماد اظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو شخص ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں دے گا اس کے ساتھ حکومت 4 لاکھ روپےاضافی جمع کرے گی اور یہ رقم کورونا سے بیروزگار افراد پر استعمال ہوگی۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار مزدروں ،صنعتوں اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد کو اس سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

    ادھرحماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے لیے احساس پروگرام کے اندر الگ پورٹل بنایا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان ہفتے کو اس پیکج کا اعلان کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے کابینہ نے امدادی پیکج منظور کیا ہے ، پیکج کےلیے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس سے 35 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ چھوٹےکاروبار اور صنعتیں دوبارہ کھلیں گی توان کے 3 ماہ کے بل حکومت ادا کرے گی،5 کلوواٹ کےکمرشل اور 70 کلوواٹ کےصنعتی کنکشنز مستفید ہوں گے، پچھلی کھپت کو دیکھ کر تین ماہ کی رقم اگلے بل میں جمع کرادی جائےگی۔

    خیال رہے کہ حکومت نے کورونا کے باعث معاشی بحران سے متاثر بے روزگار اور ضرورت مند افراد کے لیے 12 ہزار روپے فی خاندان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب تک 66لاکھ خاندانوں میں 81 رب روپے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کب تک چلے گی کچھ نہیں کہہ سکتے، پہلےدن سے میری ٹیم کو احساس تھا کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہوگا۔

  • روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، عہدے سے دستبردار

    روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، عہدے سے دستبردار

    ماسکو: روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، عہدے سے دستبردار ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں ، مہلک وباء نے ہر طرف اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، روسی وزیراعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’بلومبرگ‘ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل میشوتن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر سب کو آگاہ کیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم میخائل میشوتن کی طرف سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

    دوسری طرف کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی بریفنگ کے موقع پر وزیر اعظم بورس جانس کا کہنا ہے کہ میں کافی دنوں تک یہاں شامل نہ ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔میری غیر موجودگی میں لوگوں نے بہت اچھا کام کیا۔ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26711 ہو گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ سوگوار ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم اس وائرس کو شکست دینے کے لیے مضبوط بھی ہو رہے ہیں۔ برطانیہ میں وبا کا عروج گزر چکا ہے۔ ملک میں عوام کی قربانیاں کام کر رہی ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں نئے مریضوں کی آمد کم ہوئی ہے اور انتہائی نگہداشت میں لے جائے جانے والے مریض بھی کم ہوئے ہیں۔ وبا کے عروج سے گزر چکا ہے اب یہ زوال کی طرف گامزن ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تصدیق کی ہے کہ وبا کے عروج کے بعد اب اس میں کمی آ رہی ہے۔ اس وبا کو ویکسین بنا کر شکست دینگے۔ اگلے ہفتے حکومت ایک جامع منصوبہ پیش کرینگے کہ جس کی مدد سے معیشت کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔ ہم اپنے بچوں کو سکول بھیج سکیں اور کام پر کیسے جا سکیں گے اور جس کی مدد سے کام کی جگہ محفوظ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا منصوبہ بنایا جائے گا جس میں ہم بیماری کو کم کر کے اپنی معیشت کو بحال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سائنس سے رہنمائی لی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ سیاسی اتفاق رائے حاصل کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اندھیری سرنگ سے نکل آئے ہیں اور ہمارے سامنے روشنی ہے۔ یہ لازمی ہے کہ ہم ضبط کھونے نہ دیں اور اگلی بلنذ پہاڑی پر چڑھ دوڑیں۔

    بی بی سی کی صحافی نے سوال پوچھا کہ جب آخری مرتبہ وزیرِ اعظم اس میز پر بات کرنے کے لیے آئے تھے تو اس وقت سے لے کر اب تک صحت اور دولت کا بڑا نقصان ہو چکا ہے۔ انھوں نے پوچھا کہ کیا لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے سے ان کے خیال میں معیشت رکی رہے گی۔بورس جانسن نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک کہتی ہیں۔ ہمیں ہر جان جانے پر افسوس ہے اور ہم اقتصادی نقصان پر بھی افسوس کرتے ہیں۔ اور لوگوں کے ان خوابوں پر جو ان کے کاروبار کے ساتھ تباہ ہو رہے ہیں۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے ورکرز کا خیال رکھنے کے لیے بہت کوشش کی ہے، فرلو سکیم اور قرضوں کے ساتھ اور جو کچھ وہ کر سکتی ہے کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے اگر ہم نے اس طرح واپس آنا ہے جس طرح ہم آ سکتے ہیں کہ دوسرا حملہ نہ ہو، دوسرا برا حملہ دور رس اقتصادی تباہی لائے گا۔ اسی لیے ہمیں اپنے اقدامات کا بہت احتیاط کے ساتھ تعین کرنا ہے، نہ صرف اس بات کو یقینی بنائیں کہ معیشت کو آہستہ آہستہ کھولا جائے، بلکہ بیماری کو کم کرنے کے طریقے بھی ڈھونڈتے رہنا جاری رکھنا چاہیئے۔

    ذہنی صحت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر برطانوی وزیر اعظم کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ حکومت نہیں چاہتی کہ لاک ڈان کو ضروت سے زیادہ طوالت دی جائے۔

  • کرونا نے مقامی سیاست پرپانی پھیردیا،بلدیاتی انتخابات موخرہوگئے

    کرونا نے مقامی سیاست پرپانی پھیردیا،بلدیاتی انتخابات موخرہوگئے

    پشاور: کرونا نے مقامی سیاست پرپانی پھیردیا،بلدیاتی انتخابات موخرہوگئے ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے کورونا ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی کسی بھی وقت انتخابات کروائے جائیں گے۔

    تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کے زیر صدارت ہوا جس میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر نئے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی منظوری دی گئی۔صوبای کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا لوکل کونسل حلقہ بندی کے رولز 2019ء کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری سے الیکشن کمیشن عنقریب حلقہ بندیوں کا کام شروع کرے گا۔

    لوکل گورنمنٹ ترامیم میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کی حلقہ بندیوں کے لیے کم سے کم آبادی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ موجودہ صورت حال میں انتخابات موخر کرنا اچھا اقدام ہے۔لوکل گورنمنٹ نئے رولز کے تحت بعض ترامیم مزید غور کے لیے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی قواعد کے مطابق نیبرہڈ اور ویلیج کونسل ممبران کی تعداد 7 ہوگئی۔

  • لاک ڈاؤن: ایک کروڑ 80 لاکھ پاکستانیوں کے ملازمت سے محروم ہونے کا خدشہ،وزیراعظم کی درخواست بھی کام نہ آئی

    لاک ڈاؤن: ایک کروڑ 80 لاکھ پاکستانیوں کے ملازمت سے محروم ہونے کا خدشہ،وزیراعظم کی درخواست بھی کام نہ آئی

    اسلام آباد :لاک ڈاؤن: ایک کروڑ 80 لاکھ پاکستانیوں کے ملازمت سے محروم ہونے کا خدشہ،وزیراعظم کی درخواست بھی کام نہ آئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے معاشی حب کراچی کے ضلع شرقی کی ایک گارمنٹ فیکٹری کے باہر درجنوں مزدور بشمول خواتین مزدوروں کے عالمی دن سے کچھ دن قبل ہی اپنی جبری برطرفی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

    درحقیقت فیکٹری کے باہر احتجاج کرنے والے مذکورہ درجنوں ملازمین اپنی تنخواہ وصول کرنے آئے تھے مگر فیکٹری انتظامیہ نے انہیں زبانی طور پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیکٹری کو بہت مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اب انتظامیہ کو ان مزدوروں کی خدمات کی ضرورت نہیں۔اسی فیکٹری سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ایک اور ٹیکسٹائل فیکٹری کے باہر بھی درجنوں مزدور احتجاج کر رہے تھے، جنہیں جبری طور پر برطرف کیا گیا تھا۔

    پاکستان میں کرونا کی وجہ سے مزدوروں کی اسی طرح کی برطرفی کے حوالے سے مزدور یونین نیشنل لیبر فیڈریشن (این ایل ایف) کے صدر شمس الرحمٰن نے بتایا کہ لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد خصوصی طور پر کانٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو ایسے ہی کوئی اطلاع دیے بغیر ہی نوکری سے فارغ کیا جا رہا ہے۔ترک خبر رساں ادارے اناطولو سے بات کرتے ہوئے شمس الرحمٰن کا کہنا تھا گزشتہ ماہ سے حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤں کے باعث ملک بھر میں یومیہ درجنوں مزدوروں کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی نجی اداروں اور فیکٹریوں کو کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہ کریں لیکن اس باوجود ملازمین کی برطرفی جاری ہے۔وفاقی حکومت نے حال ہی میں ایسی معیشتوں اور فیکٹریوں کے لیے مراعات کا اعلان بھی کیا ہے جو لاک ڈاؤں کے دوران ملازمین کو برطرف نہیں کریں گی تاہم مزدور یونین تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ہزاروں افراد کو روزگار سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔

    حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث روزگار متاثر ہونے کی وجہ سے احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو 12 ہزار روپے تک کی رقم فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے اور اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

    پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور یہ سلسلہ 9 مئی تک جاری رہے گا، خیال کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤں کی مدت میں مزید توسیع کی جائے گی، کیوں کہ پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
    پاکستان میں 30 اپریل کی شام تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 272 تک جا پہنچی تھی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 361 تک جا پہنچی تھی۔