Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ماں نے راشن لینے بھیجا بیٹا بہو لے آیا

    ماں نے راشن لینے بھیجا بیٹا بہو لے آیا

    نئی دہلی : ماں نے بیٹے کو گھرکے لیئے سودا سلف خریدنے کے لئے بھیجا بیٹا سودا سلف لانے کی بجائے بیوی گھر لے آیا ، اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہونے پرعوام الناس سخت مشکلات کا شکارہیں جس کے لیے ان کے لیے گھرکے لیے سودا سلف لینے کے لیئےکافی مشکلات ہیں

     

    باغی ٹی وی کےمطابق ایسے ہی ایک ماں نے اپنے بیٹے کو بازار سے سودا سلف لینے کے لیے بازار بھیجا تو بیٹا جب گھرواپس آیا تو اپنے ساتھ بیوی لے کر ‌آگیا ، جس پرگھروالے سب حیران ہوگئے ، دوسری طرف لڑکے کے گھروالے ایک طرف کرونا کی وجہ سے پریشان ہیں‌تو دوسری طرف اپنے گھر میں نئ بہولانے پربہت خوش ہیں‌

    یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھرمیں لاک ڈاون کی وجہ سے بہت سے ایسے مسائل پیدا ہورہے ہیں اورایسے ہی واقعات رونما ہورہے ہیں ، کہیں طلاقیں‌ہورہی ہیں تو کہیں شادیاں ہورہی ہیں ، حالیہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

  • سینیٹ کا اہم اجلاس ویڈیولنک کے ذریعے کس کس نے شرکت کی اہم خبرآگئی

    سینیٹ کا اہم اجلاس ویڈیولنک کے ذریعے کس کس نے شرکت کی اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:سینیٹ کا اہم اجلاس ویڈیولنک کے ذریعے کس کس نے شرکت کی اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق ویڈیو لنک (webinar)کے ذریعے ڈپٹی چئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے اہم سینیٹرز نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کے مطابق کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، ایوان بالا کے اجلاس اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا

    اس ویڈیو لنک اجلاس میں سینیٹر ز مشاہد حسین سید، فیصل جاوید، رخسانہ زبیری، عثمان کاکڑ، رانا مقبول ، میاں عتیق شیخ، امام دین شوقین، سراج الحق، ولید اقبال ، مہر تاج روغانی، حاصل بزنجو ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمزی، پرویز رشید ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، سکندر مندھرو، کلثوم پروین، ذیشان خانزادہ، غوث محمد نیازی ، مولانا عبدالغفور حیدری اور ستارہ ایازنے شرکت کی

    اجلاس میں عوام کرو نا پر قابو پانے کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا و اراکین سینیٹ کی اپیل کی گئی ، سینیٹ اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے ویڈیو کانفرنسنگ کی استعداد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    سلم مانڈی والا نے کہا کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قواعد وضوابط اور اس ویڈیو کانفرنس کی روشنی میں سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    ٹپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ کرو نا وبا کے باعث غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے ، دوسری طرف اراکین کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کا اجلاس ضروری ہو گیا ہے ۔

    ڈپٹی چیرمین سینیٹ کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام صورتحال پر سیر حاصل بحث ہونی چاہئے ۔ ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔اگر حکومت اجلاس نہیں بلاتی تو اپوزیشن کے پاس ریکوزیشن کے ذریعے بھی اجلا س طلب  کرنے کا آپشن موجود ہے۔

    سلیم مانڈی والا نے کہا کہ کرو نا وبا کا پوری قوم کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ ایوان بالا اپنا موثر کردار ادا کرتا رہے گا،اراکین نے اس ویڈیو کانفرنس کو انتہائ خوش آئند قرار دیا۔ صحت کے شعبے کے عملے, ڈاکٹروں، نرسز ، سیکیورٹی اہلکار وں، پی آئی اے کے پائلٹوں اور ان تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش : آکسفورڈ یونیورسٹی سب پربازی لے گئی

    کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش : آکسفورڈ یونیورسٹی سب پربازی لے گئی

    لندن :کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش : آکسفورڈ یونیورسٹی سب پربازی لے گئی ،اطلاعات کےمطابق برطانیہ میں تیاری کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی تیار کردہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی تھی اور اس عمل کے لیے سیکڑوں لوگوں نےرضاکارانہ طور خود کو پیش کیا تھااس ویکسین کی تیاری کے لیے برطانوی حکومت نے بھی 20 کروڑ پاؤنڈ کی فنڈنگ بھی فراہم کی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کامیاب ہوئی تو اس ویکسین کو وسیع پیمانے پر تیار کیا جائے گا ۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے برطانیہ بڑی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے ساتھ ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری اورڈسٹری بیوشن کے لیے شراکت داری کر لی ہے۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد تجربات کامیاب ہونے کی صورت میں دنیا بھر میں ویکسین کی فوراً فراہمی ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن سر جان بیل نے بی بی سی ریڈیو 4 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کے نتائج جون کے وسط میں مل جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین نگران ادار ےسے منظور ہو جاتی ہے تو سب سے بڑا چیلنج اس کی وسیع پیمانے پر تیاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دنیا اس ویکسین کو اس پیمانے پر تیار کرنے کے قابل ہو کہ یہ باآسانی ترقی پذیر ممالک میں پہنچ سکے جہاں اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

    یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین وبا کے دوران "ناٹ فار پرافٹ” یعنی بغیرفائدہ کی بنیاد پراس ویکسین کو فراہم کرنے پر متفق ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف اس ویکسین کی تیاری اور فراہمی پر آنے والے اخراجات ہی وصول کیے جائیں گے۔

  • لاہور کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کرونا وائرس کا شکار

    لاہور کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کرونا وائرس کا شکار

    لاہور شہر میں کرونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، صوبائی دارالحکومت کے 15 سے زائد علاقوں کو سیل کر دیا گیا،
    لاہور کے علاقے راوی روڈ میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد میں کرونا وائرس ہونے کا خدشہ ، جس کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیموں نے ان 12 افراد کو ایمبولیس کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا، پولیس کی بھاری نفری نے راوی روڈ کی متعدد گلیوں کو بیرئیرز اور ٹینٹ لگا کر سیل کر دیا ہے، پنجاب میں اب تک کرونا کیسز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے ، جبکہ لاہور شہر میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 1500 سے زائد ہے، لاہور کے جن علاقوں میں زیادہ کیسز ہوئے ان علاقوں کو فوری سیل کر دیا گیا، سمن آباد ،سکندریہ کالونی، سوڈیوال، گلش راوی ، مکھن پورہ، راوی روڈ ، رائیوند سٹی سمیت 15 علاقوں کو سیل کر کے وہاں پولیس کی نفری لگا دی گئی ہے ۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں‌کی تعداد سوا دو لاکھ  سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں‌کی تعداد سوا دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں‌کی تعداد سوا دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں‌کرونا کی وجہ سے آزمائش بڑھتی جا رہی ہے. کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار دو سو سے بڑھ گئی جبکہ 32 لاکھ 22ہزار 315 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ تین سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 61 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی۔
    برطانیہ میں کورونا سے مزید 4419 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے۔

    اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 453 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار275 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 323 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 682 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہے۔

    فرانس میں بھی کورونا نے مزید 427 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 87 ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی.
    یران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 957 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 93 ہزار 657 ہو گئے۔

    چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 862 ہو گئے۔

    سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 157 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 402 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 874 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی۔

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 19 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 361 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 52 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس، مریضوں کےعلاج کیلئے سندھ حکومت نے دی بڑی اجازت

    کرونا وائرس، مریضوں کےعلاج کیلئے سندھ حکومت نے دی بڑی اجازت

    کرونا وائرس، مریضوں کےعلاج کیلئے سندھ حکومت نے دی بڑی اجازت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کےعلاج میں پیشرفت ہوئی ہے،سندھ حکومت نے مریضوں کیلئے پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دیدی

    کراچی کے 3اسپتالوں کوپلازمہ جمع کرنےکی اجازت دی گئی ہے، اسپتال تجرباتی بنیادپرمریضوں کےعلاج کیلئے پلازمہ کااستعمال کریں گے ،این آئی بی ڈی کےعلاوہ مزید 2 اسپتال تجرباتی بنیادوں پر پیسیو ایمونائزیشن تھراپی پر کام کرسکیں گی،ڈاکٹرروتھ فاؤ سول اسپتال ،لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں پیسیو ایمونائزیشن تھراپی کرسکیں گے،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا کیسز پر بریفنگ مین کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث12 اموات ہوئی ہیں آج کورونا کے 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس وباء کے مزید 53مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں کُل کیسز کی تعداد 6053 ہوگئی ہے، اب تک 1222 مریض صحتیاب ہوئے، جو کُل تعداد کا 20.2 فیصد ہے، جبکہ مزید 12 اموات کے ساتھ اموات کی کل تعداد 112 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2578 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ابھی تک کیے گئے ٹیسٹ کی کُل تعداد 54377 ہو چکی ہے۔ ہ سندھ میں کورونا کے 4721 مریض زیرعلاج ہیں، 3473 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 741 مریض آئیسولیشن مراکز اور 505 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جبکہ 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی، 27 انتقال کرنے والوں کی عمر 70 سال تھی، 26 انتقال کرنے والوں کی عمر 50 سے 59 کے درمیان تھی اور 9 انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھی۔ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں میں 73 فیصد مرد ہیں۔

    رکن اسمبلی کے خاندان کے 8 افراد کرونا میں مبتلا

  • پنجاب  پولیس کے 28 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص، تھانہ رائیونڈ کے دو ایس ایچ اوز کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    پنجاب پولیس کے 28 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص، تھانہ رائیونڈ کے دو ایس ایچ اوز کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے 28 اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے.
    کرونا وائرس پنجاب بھر میں تیزی ست پھیلنا شروع ہو گیا، جہاں ڈاکٹرز وائرس کا شکار ہوئے تو اس کے ساتھ پنجاب پولیس کے جوانوں میں بھی کرونا کیسز سامنے آ گئے، تفصیلات کے مطابق لاہور میں 11 ، پاکپتن میں 5 ، نارووال میں 4 اور آئی جی آفس کے ایک اہلکار میں کرونا وائرس کی تشخٰص ہو گئی ہے . پنجاب پولیس کے سو سے زائد افسران و اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 52 کی رپوڑت منفی آئیے ہے جبکہ 28 کرونا وائرس ک شکار ہو گئے .
    دوسری جانب لاہور کے تھانہ رائیونڈ میں تعینات ہونے والے دو ایس ایچ اوز کرونا وائرس کا شکار ہوئے ، ایس پی صدر غضنفر شاہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس ایچ او رائیونڈ سبطین شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد چوکی انچارج اڈا پلاٹ حیدر کو قائم مقام ایس ایچ او رائیوند لگایا گیا، گزشتہ روز قائم مقام ایس ایچ او حیدر کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ، اور انہیں ایکسپو سینٹر لاہور کے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے .

  • پہلے بیرون ملک علاج کروانیوالے اب کیوں نہیں جا رہے ،کرونا نے کیا سکھایا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    پہلے بیرون ملک علاج کروانیوالے اب کیوں نہیں جا رہے ،کرونا نے کیا سکھایا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    پہلے بیرون ملک علاج کروانیوالے اب کیوں نہیں جا رہے ،کرونا نے کیا سکھایا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں خود پر اعتماد کرکے آگے جاتی ہیں

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ چھوٹا سا ملک لیکن دنیا پر حکمرانی کرتا رہا مدینہ کی ریاست کا نمونہ سب کے لیے بہترین مثال ہے،خود اعتمادی لوگوں کومشکلات سےنبردآزما ہونے کے قابل بناتی ہے،بدقسمتی سے ہم میں خود اعتمادی کی کمی رہی ،خود اعتمادی سے غلامانہ سوچ سے نکلا جاسکتا ہے ،شوکت خانم اسپتال بناتے وقت ہماری حوصلہ شکنی کی گئی،ہمیں کہا گیا اسپتال نہیں بن سکتا ،لیکن ہم نے خود اعتمادی سے بنا کر دکھایا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں تعلیم اور ریسرچ پرپیسہ خرچ نہیں کیا ماضی میں ملکی پیداوار ی صلاحیت کو نظر انداز کیا جاتا رہا کورونا وائرس سے پہلے ہر شخص باہرعلاج کے لیے جاتا تھا،کوروناوائرس کے بعد سب ملک میں علاج کرارہے ہیں ،آج صاحب اقتدارچاہیں توبیرون ملک علاج نہیں کرا سکتے،ہر چیز کو بیرون ملک سے اپنے ملک کیسے لاسکتے ہیں؟ہمارے ملک میں پیداواری صلاحیت موجود ہے،جوملک نیوکلیئرہتھیاربناسکتا ہے اس کےلیے وینٹی لیٹربنانا مشکل ہے؟

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 60کی دہائی میں ملک ترقی کی جانب گامزن تھا،ہمیں اپنے اسپتال درست کرنے ہیں،انہیں بہتربنانا ہے،جب تک وزرا سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گےاسپتال بہترنہیں ہوں گے، ڈیڑھ سال ملک کوڈیفالٹ سے بچانے میں گزر گیا ،لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا سوچا ہی نہیں گیا کہ دہاڑی دارکا کیابنے گا،قوم کوپورا ویژن دیں گے،یہ کسی چھوٹےطبقے کے لیے نہیں پورے ملک کیلیےہوگا مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بند کردیا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پاکستان میں دو چیزیں سامنے لیکر آیا ہے کہ جو ملک ایٹم بم بناسکتا ہے وہ وینٹی لیٹر اور سینیٹائزر بھی بنا سکتا ہے ،دوسرا یہ کہ اشرافیہ چاہ کر بھی علاج کیلیے باہر نہیں جاسکتے، کرونا اگرغریبوں کی بستی میں پھیلے گا تو امیروں کی بستی میں بھی جائے گا،کروناوائرس نےسکھایا اپنے پاؤں پر کھڑاہونا ہے،

  • لاک ڈاؤن،سندھ حکومت نے کیش کی مد میں کسی کی مدد نہیں کی، عدالت میں اعتراف

    لاک ڈاؤن،سندھ حکومت نے کیش کی مد میں کسی کی مدد نہیں کی، عدالت میں اعتراف

    لاک ڈاؤن،سندھ حکومت نے کیش کی مد میں کسی کی مدد نہیں کی، عدالت میں اعتراف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو راشن کی فراہمی کے حوالہ سے درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی .

    سندھ حکومت نے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا کہ لیاری کی 15 یونین کونسل مستحقین کی نشاندہی کے بعد راشن کے بیگ تقسیم کیے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ علاقے میں کوئی ایسا شہری جس نے آپ سےرابطہ کیا ہو کہ راشن نہیں ملا؟ یہ ہی توہم بول رہے ہیں کہ جس کوراشن نہیں ملا وہ بتائے تو صحیح،

    ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ درخواست گزار 10ٹریلین روپے نقد رقم لیاری کیلیے مانگ رہے ہیں،اتنا تو صوبے کا بجٹ نہیں ہے،ان کونقد رقم کہاں سے دیں؟سندھ حکومت نے کیش کی مد میں کسی کی مدد نہیں کی، پورے صوبے میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے،

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

    ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نےلاک ڈاؤن کے دوران 96 ہزار 934 مستحقین کو زکوۃکی رقم ادا کردی ہے،راشن کی تقسیم کیلیے صوبائی حکومت نے پہلے فیز میں 58کروڑ روپے جاری کیے،صوبائی حکومت نے دوسرے فیز میں راشن کی تقسیم کیلیے50 کروڑ روپے جاری کیے،

    لاک ڈاؤن میں اب واٹس ایپ پربال کٹوائیں؟ شہری عدالت پہنچ گیا

  • پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ، زیادہ اموات کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ، زیادہ اموات کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ، زیادہ اموات کس صوبے میں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں‌ میں‌ مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعاد 15 ہزار 759ہو گئی۔

    پنجاب میں 6061، سندھ 5695، خیبرپختونخوا 2313 اور بلوچستان میں 978 کرونا کے مریض ہیں. اسلام آباد میں 313 اور آزاد کشمیر میں کرونا کے 66 مریض ہیں

    پاکستان میں کرونا سے 346 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں 100 ،پنجاب میں 103، خیبر پختونخواہ میں 122، اسلا م آباد میں 4،بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 اموات ہو چکی ہیں، 153 مریضوں‌ کی حالت تشویشناک ہے،

    پاکستان میں کورونا سے شرح اموات دو اعشاریہ ایک فیصد ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے آئندہ دو ہفتوں میں پچھتر سو بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، تارکین و طن کے لئے اڑتالیس گھنٹے کی قرنطینہ پالیسی بنائی گئی ہے۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، رمضان میں مساجد میں عبادت کی ادائیگی کے لئے 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد ضروری ہے، بلوچستان حکومت نے گھر سے باہر نکلنے کے لئے ماسک ضروری قرار دیا ہے،