Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 29 اموات،پنجاب میں 5730 کرونا مریض  ملک بھرمیں‌ 14680 ہوگئے

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 29 اموات،پنجاب میں 5730 کرونا مریض ملک بھرمیں‌ 14680 ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 29 اموات،پنجاب میں 5730 کرونا مریض ملک بھرمیں‌ 14680 ہوگئے،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور آج بھی مزید کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 14 ہزار 680 جبکہ اموات 322 ہوگئی ہیں۔

    اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 92 اور پنجاب سندھ میں 95 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    کُل ٹیسٹ: 157،223
    جبکہ
    صحتیاب مریض: 3،233

    آج کے کیسز کی صورتحال

    آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 623 کیسز سامنے آئے ہیں اور 23 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 90 کیسز 4 ہلاکتیں، سندھ 335 کیسز 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 176 کیسز 10 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سندھ
    صوبے میں آج کورونا کے مزید 335 کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔

    پنجاب

    پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5730 اور ہلاکتیں 95 ہوگئی ہیں۔ترجمان کےمطابق 768 زائرین، 1925 رائے ونڈ سے منسلک تبلیغی ارکان، 86 قیدی اور 2951 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 1380 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


    اسلام آباد

    وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 261 اور ہلاکتیں 4 ہوگئی ہیں۔

    بلوچستان :
    بلوچستان میں آج کورونا سے مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کےمطابق صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں پیر کو کورونا کے مزید 72 مریض سامنے آئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    آزاد کشمیر
    آزاد کشمیر سے آج بروز منگل کورونا کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

    خیبرپختونخوا
    خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس کے 176 نئے کیسز اور 6 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں میں مجوعی تعداد 2160 اور ہلاکتیں 114 ہوگئیں۔صوبائی وزارت صحت کے مطابق پشاور میں 7، مردان میں دو اور ایبٹ آباد میں ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 562 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

     

    گلگت بلتستان
    گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 320 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مزید 3 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 222 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

     

  • چین وہان میں کرونا وائرس پھیلانے والی امریکی فوجی خاتون جاسوس تک پہنچ گیا

    چین وہان میں کرونا وائرس پھیلانے والی امریکی فوجی خاتون جاسوس تک پہنچ گیا

    بیجنگ :چین وہان میں کرونا وائرس پھیلانے والی امریکی فوجی خاتون جاسوس تک پہنچ گیا ،اطلاعات کےمطابق چین نے ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے والی امریکی فوجی خاتون کی شناخت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج میں ریزرو فوجی عہدیدار ہی یہ وبا پھیلانے والی خاتون فوجی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق چین نے ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے والی امریکی فوجی خاتون کی شناخت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی فوج میں ریزرو فوجی عہدیدار ہی یہ وبا پھیلانے والی (پیشنٹ زیرو) خاتون فوجی ہیں۔ اپنی رپورٹ میں چین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہی خاتون اپنے ساتھ کورونا وائرس لائی تھیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ریزرو خاتون فوجی کا نام ماٹجی بیناسی ہیں اور ان کے شوہر میٹ نے اس نئی پیشرفت کو رات کا بھیانک خواب قرار دیا ہے۔ 

    چائنیز سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ چین اور اس کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کی ذمہ دار امریکی فوجی ماٹجی بیناسی ہیں۔ اگرچہ ماٹجی بیناسی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور نہ ہی ان میں کسی طرح کی علامات ظاہر ہوئی ہیں تاہم سازشی نظریات پھیلانے والوں نے ان پر امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کو گزشتہ سال اکتوبر میں چین تک پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ وہ چین میں بطور سائیکل سوار (سائکلسٹ) فوجی جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے گئی تھیں۔ سازشی نظریات میں ماٹجی بیناسی کا نام پہلی مرتبہ مارچ میں سامنے آیا تھا۔ 

    بیناسی کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سازشی نظریہ ماننے والے افراد سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کے گھر کا پتہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ امریکی ٹی وی سی این این پر اپنے پہلے انٹرویو میں ماٹجی بیناسی کہتی ہیں کہ میرے لیے یہ سب ایک بھیانک خواب سے کم نہیں۔  ماٹجی بیناسی امریکی فوج کی سویلین ملازم ہیں اور امریکی فوج کے فورٹ بیلوائر ورجینیا میں تعینات ہیں۔  بیناسی نے چین کے شہر ووہان میں ملٹری ورلڈ گیمز میں حصہ لیا تھا۔

    اگرچہ سائیکل ریس کے آخری چکر میں وہ حادثے کا شکار ہو کر گر گئی تھیں اور ان کی پسلی ٹوٹ گئی تھی لیکن دو بچوں کی والدہ ماٹجی بیناسی کے ساتھ بعد میں پیش آنے والے واقعات ان کیلئے کافی تکلیف کا باعث بنے ہیں۔  ان کیخلاف امریکہ میں سب سے سخت بیان 59 سالہ امریکی یوٹیوب ویڈیو میکر جارج ویب نے جاری کیا۔ ان کی جاری کردہ ویڈیو کو 2 کروڑ 70  لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ 

    جارج ویب کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس امریکی فوجی لیبارٹری میں بنایا گیا اور اسے ماٹجی بیناسی اپنے ساتھ ملٹری اولمپکس میں شرکت کے موقع پر ساتھ لے گئیں۔  ماٹجی بیناسی اور ان کے شوہر میٹ کا ای میل باکس اس وقت سے لے کر اب تک دھمکیوں اور نفرت انگیز پیغامات سے بھرتا جا رہا ہے۔  دنیا بھر سے انہیں تنقید پر مبنی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور انہیں قتل کی دھمکیاں اور فائرنگ اسکواڈ سے مارنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

      چین کے سرکاری اخبار دی گلوبل ٹائمز نے بھی جارج ویب کے بیان کو پیش کرتے ہوئے انہیں واشنگٹن ڈی سی کا ایک تحقیقاتی صحافی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ووہان آنے والے امریکی فوجی وفد کی صحت اور انفکشن انفارمیشن رپورٹس جاری کی جائیں۔ 

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لی ژانگ  نے بھی کہا ہے کہ امریکہ نے یہ وائرس چین منتقل کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ان دعووں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے کسی کا یہ کہنا غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے کہ وائرس امریکہ نے پھیلایا۔ 

  • سورج کی طاقتور شعاعیں ہوا اور سطحوں پر کورونا وائرس کو فوری ختم کرتی ہیں، امریکی سائنسدانوں نے پھر امید لگا لی

    سورج کی طاقتور شعاعیں ہوا اور سطحوں پر کورونا وائرس کو فوری ختم کرتی ہیں، امریکی سائنسدانوں نے پھر امید لگا لی

    واشنگٹن : سورج کی طاقتور شعاعیں ہوا اور سطحوں پر کورونا وائرس کو فوری ختم کرتی ہیں، امریکی سائنسدانوں نے پھر امید لگا لی ،اطلاعات کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سورج کی طاقتور شعاعیں ہوا اور سطحوں پر کورونا وائرس کو فوری ختم کرتی ہیں۔

    تاہم یہ تحقیق ابھی منظرعام پر نہیں لائی گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر داخلہ کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ولیم برائن نے گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں صحافیوں کو بتا کہ امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سورج کی شعاعیں وباء کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہیں اور امید ہے کہ موسم گرما تک اس کا پھیلائو کم ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اب تک کی سب سے بڑے مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شمسی توانائی ہوا اور سطحوں پر وائرس کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی اور ہم نے درجہ حرارت اور نمی میں بھی ایک جیسے اثرات دیکھے ہیں جہاں درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ ہوتا ہے یا دونوں ہی کورونا وائرس کے لیے کم فائدہ مند ہیں۔

    برائن نے کہا کہ وائرس کی نصف زندگی 18 گھنٹے ہے جب غیر محفوظ سطح یعنی دروازوں، ہینڈلز اور سٹیل کی چیزوں پر درجہ حرارت 20 فیصد نمی کے ساتھ 21 سے 24 سینٹی گریڈ ہو لیکن وائرس کی باقی آدھی ز ندگی 6 گھنٹے تک ہوتی ہے جب نمی کا تناسب 80 فیصد تک ہو اور اس کے ساتھ ساتھ 2 منٹ تک سورج کی شعاعیں بھی اس میں شامل ہوں جبکہ ہوا میں وائرس کی آدھی زندگی ایک گھنٹہ ہے جب درجہ حرارت 20 فیصد نمی کے ساتھ 70 سے 75 ڈگری سینٹی گریڈ ہو اور اگر اس میں سورج کی شعاعیں بھی داخل ہوں تو وائرس کی زندگی ڈیڑھ منٹ تک رہ جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں وائرس کی منتقلی یا پھیلائو کم ہو سکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ وباء مکمل طور پر ختم ہو جائے گی بلکہ سماجی فاصلے کی ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری غیرذمہ داری ہو گی کہ ہم یہ خیلا کریں کہ گرم موسم میں یہ وائرس مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور ہم سب آزاد ہیں اور لوگ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر دیں

  • کرونا وائرس کے حملوں میں کمی آنے کے بعد بڑے شہروں میں سکول کھل گئے

    کرونا وائرس کے حملوں میں کمی آنے کے بعد بڑے شہروں میں سکول کھل گئے

    بیجنگ:کرونا وائرس کے حملوں میں کمی آنے کے بعد بڑے شہروں میں سکول کھل گئے،اطلاعات کے مطابق چین کے بڑے بڑے شہروں میں سوموار سے اسکول کھل گئے ہیں۔ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ چین میں پچھلے تین ماہ سے اسکول بند تھے۔

    ذرائع کےمطابق شنگھائی میں مڈل اور ہائی اسکول کی آخری کلاسوں کے طلبا پیر سے اسکول جانا شروع ہو گئے ۔ بیجنگ میں فی الحال ہائی اسکول کی سینیئر کلاسوں کے طلبا کے لیے اسکول کھولے گئے ہیں تاکہ وہ یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان کی تیاری کر سکیں۔

    چین کے دیگر شہروں میں بھی اسکول آج کھولے جا رہے ہیں جبکہ ووہان میں اسکول چھ مئی سے کھل جائیں گے ۔ اسکول میں داخلے کے وقت ایک ایپلیکیشن کی مدد سے طلبا کا بخار وغیرہ چیک کیا جاتا ہے اور صرف تندرست بچوں کو کلاسوں میں جانے کی اجازت ہے

  • دو پادریوں میں کرونا کی تشخیص کے بعد چرچ بند کرنے کا فیصلہ

    دو پادریوں میں کرونا کی تشخیص کے بعد چرچ بند کرنے کا فیصلہ

    دو پادریوں میں کرونا کی تشخیص کے بعد چرچ بند کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، مصر میں دو پادری بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں

    مصر کے شہر دمیاط میں ابامون متری جو علاقہ کے سیکرٹری بھی ہین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں بلطیم کے ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، مذکورہ پادری کا گھرانہ بھی اس وبائی مرض سے متاثر ہوا ہے۔

    دوسری جانب قنا میں بھی وَرجن میری چرچ کے بڑے پادری سردار بیشوی ناروز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ انہیں اسوان میں قرنطینہ طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ مصر میں مسیحیوں کے مقدس امور کی مستقل کمیٹی نے ملک میں تمام کلیساؤں کو بند کرنے اور تمام تر خدمات اور سرگرمیوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    واضح رہے کہ مصر کی وزارت صحت کے مطاب مصر میں کرونا وائرس سے 300 سے زائد افراد کی اموات ہو چکی ہے جبکہ 5 ہزار کے قریب کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں

  • کرونا وائرس ، پنجاب حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس

    کرونا وائرس ، پنجاب حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس

    کرونا وائرس ، پنجاب حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے چیئرمین سلمان حسیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب حقائق کو بری طرح مسخ کر رہی ہے ،گزشتہ روز پنجاب میں صرف 1500ٹیسٹ کیے گئے،

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کے انتظامات انتہائی ناکافی ہیں، وینٹی لیٹرز کی شدید کمی اور آئی سی یو اسٹاف اسپتالوں میں موجود نہیں ،وینٹی لیٹرز پر جانے والے مریضوں میں شرح اموات 98 فیصد ہے، حکومت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی بار بار یاد دہانی کے باوجود وینٹی لیٹرز ز مہیا نہیں کر سکی،

    رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ مئی اور جون میں حکومتی نااہلی کی سزا عوام اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ادا کریں گے،حکومت پنجاب اپنی نااہلی چھپانے کیلیے ٹیسٹ کی تعداد کم کر رہی ہے، صوبائی حکومت کورونا کے خلاف بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور نفسیاتی طور پر یہ جنگ ہار چکی ہے۔

    سلمان حسیب کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر جیسے فلاپ منصوبوں کا ڈرامہ رچا کر چندہ اکٹھا کرنا ان کا اصل ہدف ہے، اگر حکومت نے اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھی تو مئی اور جون کے مہینے میں پنجاب میں خدانخواستہ اموات میں شدید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح ہے کہ طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر طبی عملے کی جانب سے کئی شہروں میں احتجاج بھی جار ی ہے

  • بھارت میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک

    بھارت میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک

    بھارت میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس بھارت میں پھیل چکا ہے ، بھارت میں تبلیغی جماعت پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام لگایا گیا اسکے بعد بھارت میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن کر دی گئیں

    کرونا کے بہانے بھارتی مسلمانوں کو جیلوں میں اور قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے، ایسی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی مسلمانوں کو بھارتی پولیس زبردستی کرونا کا مریض بنا کر جیلوں میں لے جار ہی ہے، ویڈیو میں بھارتی مسلمان کہہ رہے ہین کہ ہم سب کرونا نیگٹو ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں کرونا کے مریضوں کے ساتھ رکھا جانے کا کہا جا رہاہے، ہمیں بچایا جائے اور ہماری زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے.

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1255082833674207232

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق نہ ہونے کے باوجود پولیس انہیں کرونا کا ٹیسٹ کروانیکا کہہ رہی ہے اور انہیں اس ضمن میں ہراساں کیا جا رہا ہے پولیس گھروں پر چھاپوں کے دوران چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کرتی ہے اور نوجوان پر تشدد کرتی ہے۔اترپردیش سمیت بھارت کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    واضح رہے کہ  بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، بھارت میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، بھارت میں 24 گھنٹوں میں 58 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 939 ہو چکی ہے،بھارت میں مریضوں کی تعداد 29451 ہو چکی ہے، 7134 مریض‌ صحتیاب ہو چکے ہیں

  • کرونا تباہی ، امریکی صدر چین سے بڑا مطالبہ کرنے جارہے

    کرونا تباہی ، امریکی صدر چین سے بڑا مطالبہ کرنے جارہے

    کرونا تباہی ، امریکی صدر چین سے بڑا مطالبہ کرنے جارہے

    باغی ٹی وی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ چین پر کرونا کی وبا پھیلانے کے جرم میں ہرجانہ عاید کرنے پرغور کر رہےہیں۔ وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ‘کوویڈ ۔19’ کے شکار ہونےوالے افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ بہ تدریج معاشی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں۔ انہوں نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فریق کی خراب کار کردگی کے نتیجے میں پوری دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    کرونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت کئی گنا زیادہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے امریکا میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے پروگرام کے طریقہ کار کی جان کاری کے لیے رابطے کیے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لاکھولوگوں کو ذاتی حفاظت کےلیے سازوسامان مہیا کیے ہیں۔ ہم کرونا کے حوالےسے حقیقی اعدادو شمار فراہم کرتے ہیں لیکن دوسرے ممالک ایسا نہیں کررہے ہیں۔امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سال کے دوران معیشت میں بہتری آئے گی۔ آئندہ سال بہت اچھا ہوگا۔ امریکا دنیا کی بہترین معیشت کا حامل ہے لیکن وبائی مرض نے اس کو متاثر کیا ہے.
    واضح‌رہےکہ امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 14 ہزار 714 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 38 ہزار 990 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

    اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 422 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 521 ہو چکی ہیں۔

    اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 26 ہزار 977 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 99 ہزار 414 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 293 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 842 ہو گئے۔

    جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 126 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 758 ہو گئے.برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 92 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 149 ہو گئی۔

    ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 900 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 12 ہزار 261 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 806 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 91 ہزار 472 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 794 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 87 ہزار 147 ہو چکی ہے۔

  • کرونا وائرس، سندھ میں 24 گھنٹوں میں 7 اموات،کراچی میں مریض بڑھنے لگے

    کرونا وائرس، سندھ میں 24 گھنٹوں میں 7 اموات،کراچی میں مریض بڑھنے لگے

    کرونا وائرس، سندھ میں 24 گھنٹوں میں 7 اموات،کراچی میں مریض بڑھنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالہ سے تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے،جاں بحق افرادکی تعداد 92 ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 4236 مریض زیرعلاج ہیں،کورونا کے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں،آئیسولیشن مراکز میں 872 اور449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،35مریضوں کی حالت تشویشناک اور13 وینٹی لیٹرز پر ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53 اور وسطی میں 43 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ضلع غربی میں 24، کورنگی میں 28، ملیر میں 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں،حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7،7 مریض ،شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5 مریض ،دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا،

    کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد3782ہوگئی ہے ,

    گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشویش، عوام سے کی بڑی اپیل

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پیٍغام دیا ہے کہ انہوں نے بھی کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا،انہوں نے دعاؤن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ کرین گے، جلد صحتیاب ہو جاؤں گا

  • کرونا ریلیف فنڈ، اظہر علی نے شرٹ اوربلا نیلامی کیلئے پیش کر دیا

    کرونا ریلیف فنڈ، اظہر علی نے شرٹ اوربلا نیلامی کیلئے پیش کر دیا

    کرونا ریلیف فنڈ، اظہر علی نے شرٹ اوربلا نیلامی کیلئے پیش کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کورونا وائرس کےخلاف کیلئے میدان میں آ گئے

    اظہر علی نے عوام کی مدد کیلئے اپنی شرٹ اور بلا نیلامی کیلئے پیش کر دیا،اظہر علی کی شرٹ اور بلے کی بولی 10 لاکھ روپے سے شروع ہو گی،شرٹ اور بلے کی بولی لگانے کا آخری دن 5 مئی مقرر کیا گیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہر علی نے اپنا نمبر دیا ہے اور کہا ہے کہ بولی شروع ہو چکی ہے جو 5 مئی کو ختم ہو گی،
    نیلامی کی رقم کورونا کے خلاف فنڈز میں استعمال کی جائیگی۔

    https://twitter.com/AzharAli_/status/1255016799583813632

    کرکٹر اظہر علی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں اس وجہ سے میں نے یہ فیصلہ اٹھایا ،یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے جتنے بھی پیسے آئیں گے وہ ریلیف فنڈ میں دوں گا، واٹس ایپ نمبر اور ٹویٹر پر انباکس کیا جا سکتا ہے

    اظہر علی نے یہ بیٹ چیمئین ٹرافی میں بھارت کے خلاف استعمال کیا تھا .

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام صوبوں نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے مستحق شہریوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر رکھا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں