Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی بھی کرونا کا بنے شکار

    پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی بھی کرونا کا بنے شکار

    پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی بھی کرونا کا بنے شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    تھرپارکر سے اقلیتی رکن اسمبلی نے چند روز قبل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کے ساتھ مٹھی میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی، سید عبدالرشید اور انکی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اقلیتی رکن اسمبلی نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے، سندھ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید اور ان کی اہلیہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخٰص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے،

  • کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ، بھارت میں بھی کرونا کی سپیڈ جاری ہے، بھارت کی 33 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ممبئی میں بھی مریض بڑھ رہے ہیں۔ ممبئی پولس نے کرونا سے بچاؤ کے لئے 55 سال سے زیادہ عمر کے سبھی ملازمین کو چھٹی دے دی ہے اور کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں، 52 سال سے زیادہ عمر کے ان اہلکاروں کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے جنھیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کی بیماری ہے۔

    مہاراشٹر کے کئی علاقے کرونا ریڈ زون بنے ہوئے ہیں،ناگپور، سترنجی پورہ میں 750 سے زائد لوگوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے، وہان کرونا کے مریض سامنے آںے پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی پولیس سزائیں دے رہی ہے.

    بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی حلقہ گجرات میں احمد آباد کے علاقے رانپ میں سابرمتی سنٹرل جیل میں دو قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا جیل کے باقی قیدیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

    بھوپال میں کرونا لاک ڈاؤن و دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس جرمانے کر رہی ہے،ماسک نہ پہننے اور عوامی مقامات پر تھوکنے کی وجہ سے پولیس نے ایک درجن سے زائد شہریوں سے 500 روپے جرمانہ وصول کیا ہے اور آئندہ غلطی کرنے پر جیل بھجوانے کی دھمکی دی ہے.

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

  • پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی :15جون تک پاکستان میں کورونا کے 97 فیصد کیسزختم ہو جائیں گے،عالمی ادارے کی رپورٹ

    پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی :15جون تک پاکستان میں کورونا کے 97 فیصد کیسزختم ہو جائیں گے،عالمی ادارے کی رپورٹ

    سنگاپور: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی :15جون تک پاکستان میں کورونا کے 97 فیصد کیسزختم ہو جائیں گے،عالمی ادارے کی رپورٹ ،اطلاعات کےمطابق سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 جون تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 97 فیصد کیسز ختم ہو جائیں گے۔

    سنگاپور کی یونیورسٹی نے اعدادوشمار کی بنیاد پر تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اپنی چوٹی پر پہنچ کر گھٹنا شروع ہو جائیں گے اور 15 جون تک 97 فیصد کیسز ختم ہو جائیں گے۔اس کے برخلاف عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھرسے کرونا وائرس کے خاتمے کی پشین گوئی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ 29 جون تک پاکستان سے کرونا وائرس 99 فیصد تک ختم ہوجائے گا ، اس ادارے کا یہ بھی کہنا ہےکہ 12 ستمبرتک پاکستان سے کرونا وائرس بالکل ہی ختم ہوجائے گا

    ادھر آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان جدید کورونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ کٹس بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ٹیسٹ کٹس کے ذریعہ شہری خود گھر میں ٹیسٹ کر سکیں گے کہ کیا ان کے جسم میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت موجود ہے؟

    امیونٹی ٹیسٹ کٹس صرف 20 منٹ میں نتیجہ دے گی۔ ایک ٹیسٹ کی قیمت 10 پاؤنڈ ہوگی۔ برطانوی حکومت نے پہلے ہی 5 کروڑ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔ جون سے ایک ہفتے میں 10 لاکھ ٹیسٹ کٹس بنانے کے عمل کا آغاز ہوگا۔

  • لاک ڈاؤن میں 1500 کلو میٹر پیدل چلنے والے نوجوان کی قرنطینہ مرکز میں ہوئی موت

    لاک ڈاؤن میں 1500 کلو میٹر پیدل چلنے والے نوجوان کی قرنطینہ مرکز میں ہوئی موت

    لاک ڈاؤن میں 1500 کلو میٹر پیدل چلنے والے نوجوان کی قرنطینہ مرکز میں ہوئی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی مزدور علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں، ٹرانسپورٹ، ریلوے، فضائی آپریشن سب معطل ہے

    ایسے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک نوجوان انصاف علی نے 15 روز قبل گھر جانے کے لئے ممبئی سے پیدل چلنا شروع کیا اور 15 روز میں وہ اپنے علاقے میں پہنچا، اس نے تقریبا 1500 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کیا، جب وہ اپنے علاقے میں پہنچا تو پولیس نے اسے بغیر اسکا میڈیکل ،کرونا ٹیسٹ کروائے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا جہاں بھوک اور پانی کی کمی کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا

    شراوستی کے پولس سپرنٹنڈنٹ انوپ کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ انصاف علی صبح سات بجے پہنچے تھے جہاں اس کو گھر جانے کی بجائے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا تھا قرنطینہ مرکز میں انہیں ناشتہ دیا گیا تھا لیکن 5 گھنٹے بعد انکے پیٹ میں درد ہوا اور قے آئی، اسے پہلے کو ڈاکٹر کو بلایا جاتا انصاف علی جان کی بازی ہار گیا

    چیف میڈیکل افسر اے پی بھارگو کا کہنا ہے کہ انھوں نے انصاف علی کے نمونے لیے تھے اور لکھنؤ میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا تھا۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ہم انصاف علی کی موت کی وجہ پتہ چلے گی کہ وہ کرونا کا مریض تھا یا نہیں اسکے بعد ہم لاش کا ضروری ہوا تو پوسٹ مارٹم کریں گے

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    انصاف علی ممبئی سے 1500 کلو میٹر کا سفر طے کر کے علاقے مین تو پہنچ گیا لیکن گھر نہ پہنچ سکا، اسکی موت کی خبر لواحقین کو دی گئی تو انکے خاندان میں کہرام مچ گیا، پولیس نے اسکی لاش کو سردخانے بھجوا دیا ہے ، اسکی ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد اسکی تدفین بارے فیصلہ کیا جائے گا.

  • خاں صاحب خواجہ سراوں پربھی نظرکرم ہوجائے ، سینیٹررحمان ملک نے زبردست مطالبہ کردیا

    خاں صاحب خواجہ سراوں پربھی نظرکرم ہوجائے ، سینیٹررحمان ملک نے زبردست مطالبہ کردیا

    اسلام آباد :خاں صاحب خواجہ سراوں پربھی نظرکرم ہوجائے ، سینیٹررحمان ملک نے زبردست مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کا حکومت سے خواجہ سراؤں کو فوری مالی امداد و راشن مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا کہ جہاں پورے ملک میں مالی امداد اور راشن کی تقسیم جارہی ہے اس طبقے کو بھی جاری کی جائے

    سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن کیوجہ سے خواجہ سرا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت خواجہ سراؤں کو مالی امداد، خوراک اور دیگر امدادی اشیا فراہم کریں، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہےکہ کئی شہروں سے رپورٹ ہواہے کہ نہ خواجہ سراوں کو امداد مل رہی ہے نہ طبی سہولیات لہذا ان تمام گزارشات پرجلد عمل کیا جائے

    سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ خواجہ سراں سب سے زیادہ امداد کے مستحق ہیں انکا بھرپور خیال رکھا جائے،ان کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا نہ صرف بےگھر افراد ہیں بلکہ انکا کوئی ذریعہ معاش بھی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ خواجہ سراں کو باقاعدہ آسولییشن سنٹرز میں رکھا جائے جہاں کھانے پینے و دیگر سہولیات موجود ہو،

    سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کی رہائشگاہ کا معائنہ کیاجائے اور انکا باقاعدہ کورونا ٹیسٹ کیجائے، سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں خواجہ سراں کے لئے اپنے سنٹرز قائم کیجائے تاکہ انکا بہتر علاج ہو

  • بلاول کے لاڑکانہ میں ہوئی کرونا وائرس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موت

    بلاول کے لاڑکانہ میں ہوئی کرونا وائرس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موت

    بلاول کے لاڑکانہ میں ہوئی کرونا وائرس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا میں مبتلا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی روشن علی کنبھر انتقال کرگئے

    روشن علی کرونا پازیٹو آنے کے بعد زیرعلاج تھے ایس بی سی اے کے مزید افسران کرونا میں مبتلا ہیں حفاظتی اقدامات کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفاترمیں عام شہریوں کا داخلہ بند ہے ، روشن لال کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اور کرونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ میں کورونا وائرس سے لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 4 محلے سیل کر دیئے گئے، لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

    لاڑکانہ میں سیل ہونے والے علاقوں میں علی گوہر آباد، سمیع آباد، سامٹیہ روڈ اور قافلہ سرائے کے علاقے شامل ہیں، لاڑکانہ کے علاقے نواں تک، دڑی محلہ اور باقرانی روڈ 5 روز سے سیل ہیں،پولیس نے تمام گلیوں اور مین سڑکیں بھی بند کردیں,مکینون کو گھروں تک محدود کردیا گیا. لاڑکانہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو چکی ہے.

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے حوالہ سے تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے،جاں بحق افرادکی تعداد 92 ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 4236 مریض زیرعلاج ہیں،کورونا کے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں،آئیسولیشن مراکز میں 872 اور449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،35مریضوں کی حالت تشویشناک اور13 وینٹی لیٹرز پر ہیں،

    گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشویش، عوام سے کی بڑی اپیل

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

     

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53 اور وسطی میں 43 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ضلع غربی میں 24، کورنگی میں 28، ملیر میں 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں،حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7،7 مریض ،شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5 مریض ،دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا،

    کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد3782ہوگئی ہے ,

     

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کروایا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا ہے

    ترجمان سینیٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کرونا کا ٹسیٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک روز قبل سینیٹر مرزا آفریدی سے ملاقات کی تھی جس میں آج کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    چیئرمین سینیٹ کےدیگرعملےکابھی ٹیسٹ کیاگیا،سب کاٹیسٹ منفی آیاہے

    قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کرونا وائرس کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر مرزا آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر مرزا آفریدی سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    صادق سنجرانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر مرزا آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام مل کر کورونا کی وبا کو شکست دیں گے اور اس سلسلے میں پارلیمان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر مشکل فیصلے اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے، سندھ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید اور ان کی اہلیہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخٰص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے،

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

    سینیٹ کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

  • عوامی مقامات پرکرونا سے بچاو کے لیے کوئی انتظامات نہ کیے جاسکے

    عوامی مقامات پرکرونا سے بچاو کے لیے کوئی انتظامات نہ کیے جاسکے

    لاہور:عوامی مقامات پرکرونا سے بچاو کے لیے کوئی انتظامات نہ کیے جاسکے،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے صحت کے معاملات کو چلانے والے محکمے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی طرف سے اہم انکشاف کیا گیا ہے، جس میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیرکوبروئے کارنہ لانے کا اقرار کیا گیا ہے

    ذرائع کےمطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی طرف سے 23 اپریل کو اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ وہ صوبے کے پبلک مقامات پرجراثیم کش الات نہیں لگا سکے

    ذرائع کے مطابق یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ کرونا سے بچاوکے لیے ٹنل فنڈز کی کمی اوردیگروجوہات کی وجہ سے نہیں‌لگائی جاسکیں ،یاد رہےکہ حکومت کی طرف سے عوام کو کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی انظامات نہ کرنے کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانا بنایا جارہاہے

  • کووڈ 19 کی 6 نئی علامات کی شناخت،ہرکسی کوان علامات کا جائزہ لینا چاہیے،کہیں بے خبری میں نہ مارے جائیں‌

    کووڈ 19 کی 6 نئی علامات کی شناخت،ہرکسی کوان علامات کا جائزہ لینا چاہیے،کہیں بے خبری میں نہ مارے جائیں‌

    واشنگٹن : کووڈ 19 کی 6 نئی علامات کی شناخت،ہرکسی کوان علامات کا جائزہ لینا چاہیے،کہیں بے خبری میں نہ مارے جائیں‌،اطلاعات کے مطابق نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد میں اس مرض کی علامات اوسطاً 5 دن میں نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں۔

    جبکہ طبی ماہرین نے تو پہلے ہی اس قسم کی علامات سے خبردار کیا تھا ، مگراس کے باوجود کئ سوالات پھربھی ذہن میں ابھرتے ہیں کہ وہ چھ علامات تو پہلے بھی پائی جاتی تھی ؟ کیا اگر کوئی چھینک رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وائرس نے اسے شکار کرلیا ہے؟درحقیقت اس بیماری کی علامات کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور امریکا کے اہم ترین طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول (سی ڈی سی) نے حال ہی میں 6 نئی علامات کو فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

    اس سے پہلے سی ڈی سی نے جو فہرست تیار کی تھی اس میں صرف بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکلات کو کووڈ 19 کی علامات قرار دیا گیا تھا۔مگر اب یہ فہرست مجموعی طور پر درج ذیل 9 علامات پر مشتمل ہوگئی ہے:

    بخار

    کھانسی

    سانس لینے میں مشکل

    ٹھنڈ لگنا

    ٹھنڈ لگنے سے مسلسل کپکپی

    مسلز میں درد

    سردرد

    گلے کی سوجن

    سونگھنے یا چکھنے کی حس سے اچانک محرومی

    درحقیقت مارچ میں رائل کالج آف سرجنز آف انگلینڈ کی تحقیق میں کہا گیا کہ سونگھنے کی حس سے محرومی کو پہلے ہی وائرسز سے جوڑا جاتا ہے کیونکہ ایسے 40 فیصد کیسز کسی وائرل انفیکشن کے بعد رپورٹ ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق متعدد ممالک میں کووڈ 19 کے مریضوں کے ڈیٹا میں اضافے سے یہ ٹھوس اشارہ ملتا ہے کہ بیشر مریضوں کو اس مرض کی علامات کے دوران سونگھنے کی حس سے محرومی کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

    درحقیقت بیشتر اوقات تو یہ سب سے پہلے نمودار ہونے والی علامات ہوسکتی ہیں، جس کے بارے میں ابھی کہا جاتا ہے کہ بخار سب سے پہلے اور عام ترین علامت ہے۔شواہد میں مزید بتایا گیا کہ سونگھنے کے ساتھ ساتھ چکھنے کی حس سے محرومی بھی ایسے افراد میں نظر آئی جن میں کووڈ 19 کی دیگر علامات نظر نہیں آئیں مگر وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    کیلیفورنیا یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق حال ہی میں اچانک سونگھنے یا چکھنے کی حس سے اچانک محرومی کا سامنا کرنے والے افراد میں کسی اور انفیکشن کے مقابلے میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا امکان 10 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔

    تاہم عالمی ادارہ صحت نے تاحال اپنی علامات کی فہرست کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے یعنی سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی اور ٹھنڈ لگنے کو ڈبلیو ایچ او نے اپ ڈیٹ نہیں کیا۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق بخار اس انفیکشن کی سب سے عام علامت ہے جو سب سے پہلے سامنے آتی ہے اور لگ بھگ 88 فیصد کیسز میں اسے دیکھا گیا (چین میں 55 ہزار کیسز کے تجزیے کے بعد یہ شرح بتائی گئی)، اس کے علاوہ خشک کھانسی، تھکاوٹ، گاڑھے بلغم کے ساتھ کھانسی اور سانس لینے میں مشکلات وغیرہ۔

    پیروں پر نشانات
    امریکا کی پنسلوانیا یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسین کے ماہرین نے اس علامت کی نشاندہی کی ہے جسے ‘کووڈ ٹوئیز’ کا نام دیا گیا ہے، جس میں مریض کے پیروں اور پیروں کی انگلیوں پر جامنی یا نیلے رنگ کے نشان یا زخم ابھر آتے ہیں۔

    اس یونیورسٹی کے وبائی امراض کے شعبے کے ماہر ڈاکٹر ایبنگ لوتھنگ بیچ نے بتایا ‘یہ زخم یا نشان چھونے پر تکلیف دہ اور ان میں جلن کا احساس بھی ہوتا ہے’۔

    ہیضہ
    اپریل کے شروع میں جریدے امریکن جرنل آف کیٹروانٹرالوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 کے کچھ مریضوں کو نظام ہاضمہ کے مسائل خصوصاً ہیضے کا سامنا پہلی علامت کے طور پر ہوتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق ایسے مریض جن میں ہیضہ پہلی علامت کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، ان میں بیماری کی شدت معتدل تھی، نظام تنفس کی علامات بعد میں طاہر ہوئیں بلکہ کچھ کیسز میں تو ایسی علامات نظر ہی نہیں آئیں۔

    آنکھوں کے مسائل
    اس کے علاوہ حال ہی میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی کہ یہ وائرس آنکھوں میں زیادہ طویل عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے اور آشوب چشم بھی اس کی ایک نشانی ہوسکتی ہے۔

  • بالی وڈ اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج،کرونا وائرس یا کوئی اوروجہ اہم خبرآگئی

    بالی وڈ اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج،کرونا وائرس یا کوئی اوروجہ اہم خبرآگئی

    ممبئی :بالی وڈ اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج،کرونا وائرس یا کوئی اوروجہ اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق بالی وڈ اداکار عرفان خان ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔دوسری طرف عرفان کے رشتہ داروں میں سے کسی نے بھی اس دوران باضابطہ طور پر بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔

    بی بی سی ذرائع کا کہنا ہےکہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہیں آئی سی یو میں کیوں داخل کروایا گیا ہے۔ ہسپتال نے بھی صرف ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیے جانے کے علاوہ کوئی اور تفصیل بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ایک قریبی ذرائع نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ طبیعت زیادہ بگڑ جانے کی وجہ سے ہی انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

    54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی شوٹنگ کے دوران بھی عرفان کی طبیعت اکثر بگڑ جایا کرتی تھی۔ایسے میں پوری یونٹ کو کئی بار شوٹنگ روکنی پڑتی تھی۔ جب عرفان بہتر محسوس کرتے تھے تب شاٹ لیا جاتا تھا۔

    گزشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئیں۔ ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

    2018 میں جب عرفان کو اپنے اس مرض میں مبتلہ ہونے کے بارے میں پتا چلا تھا تو عرفان خان نے خود اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔

    انہوں نے ٹویٹ کیا تھا ‘زندگی میں اچانک کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو آپ کو آگے لے کر جاتا ہے۔ میری زندگی کے گزشتہ چند برس ایسے ہی رہے ہیں۔ مجھے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ہو گیا ہے۔ لیکن میرے آس پاس موجود لوگوں کے پیار اور طاقت نے مجھ میں امید پیدا کی ہے۔’مرض کے بارے میں پتا چلتے ہی عرفان خان علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔ عرفان تقریباً ایک برس وہاں رہنے کے بعد مارچ 2019 میں انڈیا واپس لوٹ آئے تھے۔