Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ایک ہی گلی میں کرونا کے 8 مریض سامنے آنے کے بعد علاقہ سیل

    ایک ہی گلی میں کرونا کے 8 مریض سامنے آنے کے بعد علاقہ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک مین ایک ہی گلی میں کرونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آ گئے

    انتظامیہ نے ایک ہی گلی میں 8 کیسز سامنے آنے پر گلی کو سیل کر دیا، محکمہ صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو سیل کر دیا، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، حنیف پارک میں دو روز قبل دو کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقے کے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے

    قبل ازیں لاہور کے انارکلی دھوبی محلہ میں ایک ہی گھر کے 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 3 خواتین ،ایک مرد اور بچہ شامل ہیں۔ مریضوں میں شامل دونوں خواتیں لندن سے لاہور آئیں تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو سیل کر دیا ہے، تاہم ابھی تک گلی اور علاقے کو سیل نہیں کیا گیا۔

    میو ہسپتال لاہور میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

    میو ہسپتال میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی،سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 70 سالہ مریض کو پھیپھڑوں میں انفیکشن، سانس لینے میں دشواری اور کوروناوائرس کی شدید علامات تھیں ۔

    واضح رہے کہ لاہور میں اب تک کورونا کے 943 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کورونا وائرس پنجاب کے 36 اضلاع میں پہنچ چکا ہے، وائرس کا شکار مریضوں میں 2082عام شہری، 1915 رائیونڈ سےمنسلک افراد، 768 زائرین اور86 قیدی شامل ہیں۔

  • لاہور میں کرونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

    لاہور میں کرونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال لاہور میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

    میو ہسپتال میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی،سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 70 سالہ مریض کو پھیپھڑوں میں انفیکشن، سانس لینے میں دشواری اور کوروناوائرس کی شدید علامات تھیں ۔

    واضح رہے کہ لاہور میں اب تک کورونا کے 943 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کورونا وائرس پنجاب کے 36 اضلاع میں پہنچ چکا ہے، وائرس کا شکار مریضوں میں 2082عام شہری، 1915 رائیونڈ سےمنسلک افراد، 768 زائرین اور86 قیدی شامل ہیں۔

    پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 68 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 925 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس وقت 20 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں چلڈرن ہسپتال میں دو بچے اور میو ہسپتال کے 8 مریض کورونا کو شکست دے کر گھر لوٹ گئے، لاہور کا پہلا متاثرہ شخص سلمان بھی صحت یاب ہونیوالوں میں شامل ہے، میو ہسپتال کے 8 اور چلڈرن ہسپتال کے دو ننھے بچوں کے کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-

    وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے-پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رمضان المبارک کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی- گروسری سٹورز،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمینٹل سٹورزوسپرمارکیٹس(صرف گروسری،پھل اورسبزیوں کے سیکشن)صبح9بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے-آپٹیشنزشاپس، بیکریاں،زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک اوپن رہیں گی- زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرزکو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی-

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    دودھ دہی کی دکانیں،پولٹری اورمرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی-پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی- مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے-میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی-مساجدکے لئے جاری20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-

    مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا عوام کے مفاد میں ہے

  • چترال میں بھی کرونا سپیڈ پکڑنے لگا، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    چترال میں بھی کرونا سپیڈ پکڑنے لگا، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    چترال میں بھی کرونا سپیڈ پکڑنے لگا، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چترال میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا، چترال میں کرونا وائرس کے 9 مریض سامنے آ چکے ہیں

    چترال میں تین اور مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی، ضلعی محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر نثار اللہ کا کہنا ہے مسماۃ بی بی سارا عمر 24 سال زوجہ حضرت علی سکنہ دمیل دروش جس نے پشاور کا سفر کیا تھا اور عبد الاعظم عمر 47 سال ولد حاجی خان سکنہ تریچ کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے، اس مریض کا تعلق اپر چترال سے ہے، اس نے بھی پشاور کا سفر کیا تھا، جبکہ شیر زمان ڈرائیور ولد محمد نواز خان سکنہ عشریت جو پشاور سے آیا تھا اور گرین لینڈ کے قرنطینہ مرکز میں تھا، اس کا ٹیسٹ بھی آج پازیٹیو آگیا۔ اس طرح چترال میں کرونا وائریس کے مریضوں کی تعداد نو ہوگئی ہے

    لوئر چترال کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں داحل کر دیا گیا ہے، جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی جبکہ ضلع اپر چترال کے مریض تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں زیر علاج ہیں۔ چترال میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ بعض حلقے اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے نہ صرف مریضوں بلکہ ڈاکٹروں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صرف چار ونٹی لیٹرز ہیں، جن میں سے ایک خراب بتایا جاتا ہے اور باقی تین کو چلانے کیلئے بھی کوئی تربیت یافتہ عملہ نہیں ہے، جبکہ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد سات ہے۔

    ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بار بار لکھا ہے کہ وہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کروائیں اور ضروری سامان، مشینری منگوائیں، جس میں فی الحال ڈپٹی کمشنر ناکام نظر آتے ہیں۔

    چترال میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 19 اپریل کو سامنے آیا تھا ، چترال ٹاؤن میں چیو ڈوک کے علاقے میں شہاب الدین نامی شحص چند دن پہلے تبلیغ سے واپس آیا تھا، وہ سیدھا گھر پہنچ گیا تھا، مگر بعد میں انتظامیہ نے اسے قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا۔ طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا، جہاں اس کا سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا، اس کا ٹیسٹ پازیٹیو یعنی مثبت آیا تھا۔

  • صوبائی اراکین اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

    صوبائی اراکین اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

    صوبائی اراکین اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے رکن میں بھی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبرقومی اسمبلی منیرخان اورکزئی کاکورناٹیسٹ مثبت آگیا

    منیرخان اورکزئی کے بیٹےاخترمنیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کیلیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمارہوئے،منیرخان اورکزئی کی حالت اب بہترہے،

    منیرخان اورکزئی گزشتہ روزحیات آبادمیڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپرتھے،ہماری فیملی کے دیگرممبران کے بھی کوروناکےٹیسٹ لئے جارہے ہیں،منیر خان اورکزئی لاک ڈاؤن کی صورتحال میں گھر پر ہی رہے ہیں

    منیر خان اورکزئی جمعیت علماء اسلام کے کرم ایجنسی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں

    واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اسے قبل اراکین صوبائی اسمبلی میں‌ تو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن قومی اسمبلی کا یہ پہلا کیس ہے.

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی، پیپلز پارٹی کے سعید غنی، جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس سے موت ہو چکی ہے، جبکہ مانسہرہ میں جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالعزیز کی بھی کرونا سے موت ہو چکی ہے.

  • سات سالہ بچی نے کرونا کو شکست دے دی

    سات سالہ بچی نے کرونا کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سات سالہ بچی نے کرونا کو شکست دے دی

    خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی ایک سات سالہ شامی بچی کم عمر مریضوں میں سے ایک ہے، سات سالہ بچی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، اس بچی نے کرونا کو شکست دے دی ہے.

    بچی کو 14 اپریل کو بخار اور کھانسی کی شکایت پر ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کے کہنے پر اسکا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو مثبت آیا تھا

    بچی کو ہسپتال میں الگ ایک ہفتے تک رکھا گیا تھا، جمعرات کو بچی کو ہسپتال سے گھر روانہ کر دیا گیا ہے، اس موقع پر ہسپتال عملے کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا .بچی کا 3 بار ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا، اب بچی گھر میں 14 روز قرنطینہ میں گزارے گی.

    بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس کے ٹیسٹ کے رپورٹ آئی تو ہم پریشان ہو گئے کہ اسکا علاج کیسے کریں گے لیکن ہم نے اسے کچھ ادویات دیں اور وہ جلد ٹھیک ہو گئی، دو قسم کی اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی سوزش کی دوائی ہم نے دی تھی اسکے علاوہ اور کوئی دوا نہیں دی.

  • سندھ میں کرونا مریضوں و ہلاکتوں میں اضافہ، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار

    سندھ میں کرونا مریضوں و ہلاکتوں میں اضافہ، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار

    سندھ میں کرونا مریضوں و ہلاکتوں میں اضافہ، وزیراعلیٰ نے بتائے اعدادوشمار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج سندھ میں 2ہزار599ٹیسٹ کیے گئے،287 نئے کیسز سامنے آئے

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے آج سندھ میں 3مریض انتقال کرگئے،سندھ میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد4ہزار232 ہوگئی،جاں بحق افراد کی تعداد78 ہوگئی ہے،اس وقت3ہزار352مریض زیرعلاج ہیں،2ہزار146مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں، 767 افراد آئسولیشن سنٹرزاور439اسپتالوں میں ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج 30مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 802 ہوگئی ہے،کراچی ضلع وسطی میں 32 نئے کیسز آئے ہیں،ضلع شرقی میں 57 کیسز آئے ہیں،ضلع جنوبی میں 79 کیسز آئے ہیں ضلع غربی میں 18 کیسز آئے ہیں،ملیرمیں 8 نئے کیسز آئے ہیں،کورنگی میں کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز آئے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں 17 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،حیدر آباد 13، شکار پور11 اورسکھر میں 7نئےکیسزسامنے آئے ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور گھرون میں ہی عبادت کریں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11940 تک جا پہنچی ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر میں کرونا وائرس کی تشخیص

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر میں کرونا وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ کے مشیر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    مشیر بلدیات خیبر پختونخوا کامران خان بنگش کا کورونا ٹیسٹ نتیجہ مثبت آگیا،مشیر آئی ٹی ضیا بنگش کا کہنا ہے کہ کامران بنگش نے علامات ظاہر ہونے پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ٹیسٹ کروایا تھا مشیر بلدیات خیبرپختونخواکامران بنگش اپنے گھر پر آئیسولیشن میں ہیں

    ضیا بنگش کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں نے 2روز قبل اکھٹے سفر کیا ،میں بھی اپنا ٹیسٹ کروارہا ہوں

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    واضح رہے کہ ا س سے قبل پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی جن کا تعلق مردان سے ہے ان میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی بھی کرونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں، جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے وہ ابھی بھی گھر میں زیر علاج ہیں.

    کرونا وائرس، پاکستان میں ایک اور ڈاکٹر چل بسا

  • مساجد بارے حکومتی احکامات پر عمل کیا جائے، فیاض الحسن چوہان نے بھی کی اپیل

    مساجد بارے حکومتی احکامات پر عمل کیا جائے، فیاض الحسن چوہان نے بھی کی اپیل

    مساجد بارے حکومتی احکامات پر عمل کیا جائے، فیاض الحسن چوہان نے بھی کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عبادات کے دوران حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل ہونا چاہیئے۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے علماء سے مشاورت کے بعد بیس نکات پر مبنی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ حکومتی اعلامیہ مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز اور تراویح کے لیے واضح ہدایات دیتا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کہ اعلامیے میں عبادت گاہوں کی صفائی، صف بندی کی ترتیب اور نمازیوں کے درمیان وقفے کے لیے واضح ہدایات ہیں۔ امام بارگاہوں اور مساجد کی لوکل کمیٹیاں احتیاطی تدابیر کی پابندی یقینی بنائیں گی۔ پابندی کی خلاف ورزی یا شدید متاثرہ علاقوں کے لیے حکومت شرائط پر نظرِ ثانی کا اختیار رکھتی ہے ۔

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کہ امید ہے عوام اس سال ایک دوسرے کا خیال کرتے ہوئے رمضان کی برکتیں حاصل کرے گی۔ آئندہ دو ہفتے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ بزدار حکومت وفاق کی رہنمائی میں کرونا کے خلاف ہر ممکن اور ضروری اقدامات کر رہی ہے.

    کرونا کے 4 مریضوں کا پلازمہ تھراپی سے علاج، کیا نتائج ملے ؟

  • رمضان میں سرکاری افطار پارٹیوں پر بزدار سرکار نے لگائی پابندی

    رمضان میں سرکاری افطار پارٹیوں پر بزدار سرکار نے لگائی پابندی

    رمضان میں سرکاری افطار پارٹیوں پر بزدار سرکار نے لگائی پابندی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں‌ سرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی

    پابندی کا اطلاع وزراء سیکرٹریز سمیت تمام سرکاری حکام پر ہو گا، وزیراعلیٰ ہنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناکے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے،سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پرسختی سے کاربند رہنا ہوگا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کےلیے زیادہ وسائل فراہم کریں،گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کےلیے ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-

    وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے-پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رمضان المبارک کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے

    مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا عوام کے مفاد میں ہے

  • بیرون ممالک میں پاکستانی ماہرین صحت یاران وطن پر کروائیں رجسٹریشن، وزیراعظم

    بیرون ممالک میں پاکستانی ماہرین صحت یاران وطن پر کروائیں رجسٹریشن، وزیراعظم

    بیرون ممالک میں پاکستانی ماہرین صحت یاران وطن پر کروائیں رجسٹریشن، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں پاکستانی ماہرین صحت کوروناکیخلاف جنگ میں صف اول میں کھڑے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بیرون ملک ماہرین صحت کے لیے یاران وطن کا اقدام اٹھایا ہے،  ماہرین صحت پاکستان میں کورونا سے لڑنے میں ہماری مدد کرناچاہتے ہیں ،بیرون ملک ہمارے ماہرین صحت اپنی خدمات دینے کیلیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں،

    واضح رہے کہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت کے لئے”یاران وطن” کے نام سے ایک ویب سائٹ کااجراء کیا ہے تاکہ انہیں کوروناوائرس کے خلاف قومی جنگ کاحصہ بنایاجاسکے۔ ماہرین صحت ویب سائٹ www.yaranewatan.gov.pk پراپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    یہ اقدام وزارت صحت اورسمندرپارپاکستانیوں اورانسانی وسائل کی وزارت نے صحت کی پاکستانی تنظیموں کے تعاون سے شروع کیاہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا تھا کہ اس ویب سائٹ سے بیرو ن ملک مقیم مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی برادری کی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کرنے میں مدد ملے گی جن میں ڈاکٹرز، نرسز ، دواسازکمپنیاں اوران کاعملہ ،منتظمین، صحت عامہ کے ماہرین اوردیگرماہرین شامل ہیں جو پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی میں مدد کریں گے