Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ ناروا سلوک

    کرونا وائرس، قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ ناروا سلوک

    کرونا وائرس، قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ ناروا سلوک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں دہلی اقلیتی کمیشن نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا ہے جس میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ زیادتیوں کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

    دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان اور ممبر اقلیتی کمیشن کرتار سنگھ کوچر نے اپنے مشترکہ خط میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ دہلی کو لکھا ہے کہ کورونا کے قرنطینہ سنٹروں میں حالات اتنے خراب ہیں کہ وہاں افسران اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے تبلیغی جماعت کے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

    اقلیتی کمیشن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ تبلیغی جماعت کے اور دوسرے لوگ جو کورونا کے سلسلے میں سلطانپوری، نریلا اور دوارکا وغیرہ میں قرنطینہ کیمپوں میں رکھے گئے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے لوگوں میں تمل ناڈو، کیرالہ، یوپی اور راجستھان وغیرہ کے لوگوں کے ساتھ ملیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور کرغزستان و دیگر ملکوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ان میں بوڑھے لوگ بھی ہیں جن کو مختلف بیماریاں لاحق ہیں اور ان کی طبی نگہداشت ضروری ہے۔ ان لوگوں نے ان کیمپوں میں 25 دن پورے کرلیے ہیں جبکہ قرنطینہ 25 دن کا ہوتا ہے۔ ان میں سے اکثر میں کرونا کی تصدیق نہیں ہوئی پھر بھی انہیں ان لوگوں کے ساتھ رکھا گیا ہے جن میں کرونا کی تشخٰص ہو چکی ہے.

    اقلیتی کمیشن نے اپنے خط میں‌ مزید لکھا کہ قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ۔ان کا ناشتہ صبح گیارہ بجے آتا ہے اور شام کا کھانا رات کو دس گیارہ بجے آتا ہے۔ کھانے کی کوالٹی بھی خراب ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پیٹ کی بیماریاں لاحق ہیں اور قے ہوتی ہے۔ ان لوگوں کو طبی امداد اور دوائیں بروقت نہیں ملتی جب کہ ان میں سے کچھ لوگ ذیابیطس اور دل کے مریض ہیں۔ اس کی وجہ سے سلطانپوری کے قرنطینہ مرکز میں پچھلے دنوں دو تبلیغی لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایک 60 سالہ محمد مصطفی ہیں جن کی وفات 22 اپریل کو ہوئی جبکہ دوسرے مریض حاجی رضوان کی وفات دس روز قبل ہوئی۔ یہ دونوں افراد تامیل ناڈو کے رہائشی تھے اور دونوں کی موت کی وجہ ذیابیطس کی دوا کا بروقت نہ ملنا اور وقت پر کھانا نہ ملنا تھا ۔

    اقلیتی کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ قرنطینہ مراکز کے عملے ، ڈاکٹرزاور افسران کی لاپرواہی سے یہ دونوں موتیں ہوئیں ہیں جبکہ یہ لوگ حکومت کی تحویل میں تھے اور ان کی حفاظت اور ضروریات کی تکمیل حکومت کے ذمہ داری تھی ۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ قرنطینہ مراکز میں تمام لوگوں کو بروقت طبی نگہداشت اور دوائیں اور بروقت کھانا فراہم کیا جائے اور ایس ڈی ایم جیسے افسر ان کو جو ان کیمپوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے،

    کرونا وائرس، کڑی تنقید کے بعد تبلیغی جماعت کو اب بھارت میں ” ہیرو” کہا جانے لگا

    خط میں مزید کہا گیا کہ قرنطینہ مراکز میں تبلیغی جماعت کے اراکین کو ٹی بیگ، پاؤڈر دودھ، شکر، بسکٹ اور مچھر مار دوائیں فراہم کی جائیں اور اگر کسی وجہ سے یہ نہیں ہوسکتا ہے تو اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبر اپنی ذاتی حیثیت سے یہ اشیاء فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کمیشن نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ سلطانپوری مرکز میں واقع دونوں موتوں کے بارے میں تحقیقات کرائی جائے اور جو لوگ بھی دوا اور کھانے کی بروقت فراہم نہ کرنے کے ذمہ دار پائے جائیں ان کو مناسب سزا دی جائے۔

    دہلی کے سلطانپوری علاقہ میں واقع قرنطینہ مرکز میں ایک 50 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے اس کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا۔ قرنطینہ مرکز میں اس مرحوم شخص کے ساتھ رہنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ شوگر کا مریض ہونے کے باوجود اس شخص کو نہ وقت پر دوا دی گئی، نہ ہی اس کو وقت پر کھانا دیا گیا۔ دوا اور کھانا دینے کے لئے قرنطینہ مرکز کے اسٹاف اور ڈاکٹرس سے بار بار درخواست بھی کی گئی تھی

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

    بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کوئمبٹور کے رہنے والے محمد مصطفی کو راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال سے چار روز قبل سلطانپوری میں واقع قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا گیا تھا اورانکی دوبارہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی نہیں آئی تھی۔ محمد مصطفی 19 مارچ کو تمل ناڈو سے دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے لئے آئے تھے اور 24 مارچ کو انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ واپس جانا تھا لیکن 24 مارچ کی رات کوگیر لاک ڈاون کے اعلان کے بعد وہ نہیں جاسکے۔

    31 مارچ کو انہیں راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، مصطفی کی اہلیہ کا کہنا تھا مصطفی ڈاکٹرز سے شوگر کی دوا اور وقت پر کھانے کی گزارش کرتا رہا، لیکن کسی نے اس کی نہیں سنی۔ اس نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر اس کو وقت پر کھانا اور دوا ملتی رہے تو وہ ٹھیک ہو جائیں گے لیکن اب تو میں ان کو آخری بار بھی نہیں دیکھ پاوں گی مصطفی کے اہل خانہ میں اہلیہ اور دو لڑکے ہیں

    کرونا وائرس،11 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی جماعت کے 14 اراکین کو جیل بھجوا دیا گیا

  • سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد،اموات میں بھی اضافہ

    سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد،اموات میں بھی اضافہ

    سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد،اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    سعودی وزارت صحت کےترجمان کے مطابق کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں 25 فیصد سعودی اور 75 فیصد غیرملکی ہیں- جمعے کو ایک ہزار172 نئے مریضوں کے بعد سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد 15102 ہوچکی ہے.

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مرحلے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں حوصلہ بخش اضافہ ہوگا- اس کی بدولت اللہ کے فضل و کرم سے ہم اس وبا سے نجات پا جائیں گے- اچھی بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت پانے والوں کی تعداد مرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہے-

    سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات ہوئیں جس کے بعد مملکت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 127 ہو گئی ہے،

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق مدینہ منورہ میں ہوئی جہاں 272 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں مجموعی مریضوں کی تعداد 242 رہی .

    سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کی وبا سے صحتیاب ہونے والو ں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 49 تک ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.

    سعودی عرب میں کرونا وائرس کے روزانہ تقریباً پانچ سو رپورٹ ہوتے تھے لیکن اب روزانہ کی بنیا د پر ایک ہزار سے زائد مریض سامنے آ رہے ہیں،سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں طبی ٹیمیں گنجان آباد علاقوں میں لوگوں کے گھر گھر جا کر ٹیسٹ کررہی ہیں، طبی ٹیمیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی آبادیوں کے اطراف بھی اسکریننگ پر خاص توجہ دے رہی ہیں۔

    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو جاری ہے- دونوں مقدس مساجد میں صفائی اورسینیٹائزنگ کا بڑا پروگرام نافذ کیا جارہا ہے- دن میں 7 مرتبہ صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام جاری ہے-

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    سعودی پولیس نے کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والی سعودی خاتون اور ہوم ڈلیوری سروس کےملازمین کوساتھیوں کو ساتھ بٹھانے اور چیک پوسٹ سے فرار ہونے کے جرم میں گرفتار کیا- گرفتا ر ہونے والے افراد میں 3 بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں جنہوں نے کرفیو کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق دی جانے والی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجام کو اپنے گھر لے آئے جبکہ دو پاکستانی حجام بھی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار ہوئے۔گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے

  • سعودی اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی میں کی مزید توسیع

    سعودی اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی میں کی مزید توسیع

    سعودی اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی میں کی مزید توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعوی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے 23 اپریل سے ایک ماہ کے لیے یمن میں مکمل جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے

    خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کیا ہے، ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں 2 ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی گئی تھی- 8 اپریل سے جنگ بندی کا آغاز اقوام متحدہ کی درخواست پر کیا گیا تھا، اب اس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے

    ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد کے پیش نظر یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ جنگ بندی کے دوران متحارب فریق کورونا وائرس سے نمٹنے کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کریں-عرب اتحاد نے ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ رمضان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور یمنی بھائیوں کو اس مصیبت سے نجات دلانے کے لیے خصوصی اقدام کے جذبے سے کیا ہے-

    دوسری جانب حوثی باغیوں نے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،ترجمان حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ حوثی مکمل جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرانے چاہتے ہیں،

    سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ یمن میں اتحادی فوج کی فائربندی خطےمیں استحکام لائےگی،ایک ماہ پرمشتمل سیز فائر میں کوئی فریق بدامنی کی کوشش نہیں کرے گا،سعودی عرب اقوام متحدہ کے یمن میں ایچ آرپی پروگرام میں500 بلین ڈالرکی امداد دے گا، سعودی عرب وبائی امراض سےنمٹنے کیلئے مزید25ملین ڈالرکی امدادبھی جاری کرے گا،دیکھناہےحوثی باغی اب کیسے یمنی عوام کی صحت محفوظ اوربالاتررکھتے ہیں

  • رمضان المبارک کے حوالے سےاہل لاہورکے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    رمضان المبارک کے حوالے سےاہل لاہورکے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا، ٹریفک پلان کے مطابق ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز، 140 انسپکٹرز اور 02 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گیں۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے ایمرجنسی اسکواڈز بھی تشکیل دے دئیے گئے جبکہ 24 فوک لفٹرز اور 03 بریک ڈاؤنز فرائض سرانجام دیں گے۔ اہم شاہراہوں پر واقعہ سو سے زائد مساجد کے باہر ٹریفک اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔

    سید حماد عابد نے وارڈنز کی سیکنڈ شفٹ میں نفری کو بڑھا دیا گیا، افطار کے وقت تمام سرکل افسران مصروف شاہراہوں پر اپنی پٹرولنگ جاری رکھیں گیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری مہیا کی جائے گی، افطار کے وقت کوئی بھی وارڈن اپنا ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہیں جائے گا، سپاہ کی حوصلہ افزائی کےلئے سینئر ٹریفک افسران بھی چوکوں میں افطاری کریں گے۔

    سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ کام شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جبکہ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی پر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے مسجد شہداء، جامع القادسیہ اور جامعہ نعیمیہ سمیت مختلف مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اسی طرح ایس ایس پی فیصل شہزاد نے بھی داتا دربار سمیت دیگر اے کیٹگری کی مساجد میں سماجی فاصلوں کے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ پولیس افسران نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس افسران مساجد انتظامیہ کے تعاون سے 20ن کاتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ نمازی حضرات کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مساجد عبادت گاہوں میں گنجائش کے مطابق ہی نمازیوں کی آمد یقینی بنائیں۔

  • جووعدے کی پاسداری نہیں کرتا اس پراعتبارنہیں کیا جاسکتا :افغان طالبان نے رمضان میں سیز فائر کا مطالبہ مسترد کردیا

    جووعدے کی پاسداری نہیں کرتا اس پراعتبارنہیں کیا جاسکتا :افغان طالبان نے رمضان میں سیز فائر کا مطالبہ مسترد کردیا

    کابل :جووعدے کی پاسداری نہیں کرتا اس پراعتبارنہیں کیا جاسکتا :افغان طالبان نے رمضان میں سیز فائر کا مطالبہ مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے افغان حکومت کے رمضان میں سیز فائر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مطالبہ معقول نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے عسکریت پسندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ رمضان کے لیے اپنے ہتھیار ڈال دیں کیونکہ ملک کورونا کی وبا کا مقابلہ کر رہا ہے۔تاہم طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹ میں امن عمل سے متعلق اختلافات اور قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر کو لڑائی جاری رکھنے کی وجہ بتایا اور حکومت کی پیشکش پر شدید تنقید کی۔انہوں نے حکومت پر کورونا کے باعث قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‘سیز فائر کا مطالبہ معقول نہیں ہے۔’

    واضح رہے کہ رواں سال 28 فروری کو امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد افغان حکومت اور طالبان کو ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے تھے اور ملک میں پائیدار امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہونا تھا۔افغان حکومت کی جانب سے طالبان سے سیز فائر کا مطالبہ حالیہ ہفتوں میں حملوں میں درجنوں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔طالبان کی جانب سے حالیہ حملے افغانستان کے دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبوں میں کیے گئے۔

    معاہدے کے تحت امریکا اور دیگر غی ملکی افواج کا جولائی 2021 تک افغانستان سے انخلا مکمل ہوگا، تاہم اس کے لیے طالبان کو سیکیورٹی ضمانتیں برقرار رکھنی ہوں گی اور افغان حکومت سے مذاکرات کرنے ہوں گے۔اشرف غنی اس سے قبل بھی کئی بار طالبان سے سیز فائر کا مطالبہ کر چکے ہیں۔تاہم طالبان افغان حکومت کو غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں ‘کٹھ پتلی’ قرار دیتے ہیں اور حکومت سے مذاکرات سے انکار کرتے آئے ہیں۔

  • شہید پائلٹ شعیب، انجینئر فواد کے اہل خانہ کا حکومت سے امداد کا مطالبہ ،صوبائی وزیرکی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

    شہید پائلٹ شعیب، انجینئر فواد کے اہل خانہ کا حکومت سے امداد کا مطالبہ ،صوبائی وزیرکی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

    لاہور:شہید پائلٹ شعیب، انجینئر فواد کے اہل خانہ کا حکومت سے امداد کا مطالبہ،اطلاعات کےمطابق تین ماہ پہلے پہلے جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل پر سپرے کرتے شہید ہونے والے پائلٹ کیپٹن شعیب ملک اور انجینئر فواد بٹ کے اہل خانہ نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کردیا، شہدا کے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ رک گیا ہے.

    وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کے حملے کے دوران شہرت پانے والے پاک فضائیہ کے سابق کیپٹن سکواڈن لیڈر شعیب ملک شہید اور انجینئر فواد بٹ شہید کے گھروں میں آمد، اہل و عیال کو امدادی چیکس دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں ،پلانٹ پروٹیکشن پاکستان کو بھی شہدا کے خاندانوں کی مالی مدد کرنی چاہیے۔

    کیپٹن شعیب ملک شہید کی بیوہ عظمی شعیب نے بتایا کہ ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹی ہے، بیٹے کا داخلہ والد نے کوالالمپور میں کروا دیا ہے ۔وہ وہاں تعلیم حاصل کر رہا تھا، والد کی شہادت کے بعد سب رک گیا۔انجینئر فواد بٹ کی بیوہ رومیسہ فواد نے بتایا کہ ان کے شوہر کی وفات کے بعد وہ بے سہارا ہو چکی ہیں ۔ان کے پاس رہنے کو گھر نہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

    وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نےشہید پائلٹ کے اہل خانہ کو15 ، شہید انجینئر کے اہل خانہ کو 10لاکھ کا امدادی چیک دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر صوبوں اور بالخصوص پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ سے التجا کرتے ہیں کہ شہدا کے ورثا کو بے یارو مددگار نہ چھوڑا جائے۔انہوں نے کہا حکومت ضرور شہداء کے خاندانوں کی کفالت کرے گی

  • حکومت وکلاء کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرے: چوہدری پرویزالٰہی

    حکومت وکلاء کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرے: چوہدری پرویزالٰہی

    لاہور:حکومت وکلاء کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرے،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت وکلاء کی مشکلات اوران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر بجٹ میں مختص فنڈز جاری کرے، فنڈز جاری کرنے کے حواے سے تاخیر کرنے سے وکلاء کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت وکلاء کی مشکلات اوران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر بجٹ میں مختص فنڈز جاری کرے، فنڈز جاری کرنے کے حواے سے تاخیر کرنے سے وکلاء کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت وبائی مرض کا شکار ہے، پاکستان میں ہر طبقہ معاشی مشکلات کا شکار ہے، پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت سفید پوش افراد کی مدد کر رہی ہے لیکن وکلاء جو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ابھی تک محروم ہیں۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلاء کے فنڈز منظور کرنے کیلئے جو سمری تیار کی گئی ہے اسے فوری طور پر منظور کیا جائے کیونکہ وکلاء نہ توکوئی کاروبار کر سکتے ہیں اور نہ ہی نوکری، اس مشکل وقت میں حکومت کا فرض ہے وہ وکلاء برادری کی ہر ممکن مدد کرے۔

  • جراثم کش انجکیشن لگوا کردیکھ لیں شاید کرونا مرجائے ، ٹرمپ :کرونا نہیں مریض ضرورمرجائے گا :ڈاکٹرز کا ٹرمپ کوجواب

    جراثم کش انجکیشن لگوا کردیکھ لیں شاید کرونا مرجائے ، ٹرمپ :کرونا نہیں مریض ضرورمرجائے گا :ڈاکٹرز کا ٹرمپ کوجواب

    واشنگٹن :جراثم کش انجکیشن لگوا کردیکھ لیں شاید کرونا مرجائے ، ٹرمپ :کرونا نہیں مریض ضرورمرجائے گا ، ایسی باتیں نہ کریں :ڈاکٹرز کا ٹرمپ کوجواب،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں، وبائی امراض کے ماہروں سمیت دیگر نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی صدر کی تجویز کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔ امریکی صدر نے کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے دھوپ اور جراثیم کش انجکشن کے استعمال سمیت کئی تجاویز دی تھیں۔

     

     

     

     

     

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مختلف ریاستوں سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کی حمایت کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جراثیم کش انجکشن سے کورونا وائرس سے نجات میں مدد ملے گی۔اس حوالے سے ڈاکٹر یوجین گو نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ٹرمپ بالکل غلط اور غیر ذمہ دار ہیں‘۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یوجین گو کی لیبارٹری میں بھی وائرس کے تدارک کے لیے مختلف ٹیسٹنگ جاری ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یقینا کلوروکس، ٹائڈ پوڈس اور لیسول کورونا وائرس کو مار ڈالیں گے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

     

     

     

    ڈاکٹر یوجین گو نے مزید کہا کہ ’لیکن اگر آپ وائرس کے متاثرہ شخص ہیں تو وائرس آپ کے خلیوں کے اندر ہے، اگر آپ ان میں سے کسی جراثیم کش کو اپنے خلیوں میں موجود کورونا وائرس کو مارنے کے لیے استعمال کیا تو آپ کورونا وائرس کے ساتھ ہی مرجائیں گے‘۔لیسول اور ڈیٹول بنانے والی کمپنی ریکٹ بینکیسر (آر بی ایل) نے لوگوں کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے جراثیم کش استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی صورت میں ہمارے جراثیم کُش ادویات کو کو انسانی جسم میں داخل نہ کیا جائے۔

     

     

    واضح رہے کہ ٹرمپ کے بار بار ہائیڈرو آکسیروکلورین کے بارے میں بات کرنے کے بعد ایریزونا میں ایک شخص کلوروکین فاسفیٹ (مچھلی کے ٹینکوں کو صاف کرنے کےلیے استعمال ہونے والا مادہ) لینے کے بعد مارچ میں ہلاک ہوگیا تھا۔ٹرمپ کے بیان کے بعد ماہرین نے بھرپور مذمت کی اور کہا کہ امریکی صدر لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔کونسل آف فارن ریلیشن کی سابق فیلو ممبر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’جناب صدر کلوروائن جراثم کش زہر ہوتا ہے، میں جانتی ہوں کہ کیمسٹری، بائیولوجی، فزیکس اور حقیقت سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن 14 سالہ بچہ جو سائنس کی کلاس لیتا ہے بتا سکتا ہے اس امر کی وضاحت کرسکتا ہے۔

     

    ہیلتھ پالیسی سے وابستہ نجی ادارے کے رکن روحان کھیرا نے کہا کہ انجکشن پھپھڑوں کو ختم کردے گا۔اس شخص کی اہلیہ نے ٹی وی نیٹ ورک این بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ وہ روزانہ امریکی صدر کی بریفنگ دیکھتا تھا۔

     

     

    امریکا کی سابق وزیر خارجہ و صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘براہ کرم خود کو زہر نہ دیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ سوچتے ہیں کہ یہ اچھا خیال ہوسکتا ہے‘۔

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن میں کب تک توسیع کر دی گئی؟ رمضان میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟

    پنجاب میں لاک ڈاؤن میں کب تک توسیع کر دی گئی؟ رمضان میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟

    پنجاب میں لاک ڈاؤن میں کب تک توسیع کر دی گئی؟ رمضان میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-

    وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے-پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رمضان المبارک کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی- گروسری سٹورز،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمینٹل سٹورزوسپرمارکیٹس(صرف گروسری،پھل اورسبزیوں کے سیکشن)صبح9بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے-آپٹیشنزشاپس، بیکریاں،زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک اوپن رہیں گی- زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرزکو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی-

    دودھ دہی کی دکانیں،پولٹری اورمرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی-پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی- مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے-میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی-مساجدکے لئے جاری20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-

    مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا عوام کے مفاد میں ہے-

  • بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے کمال کردکھایا،دکانوں اوراراضیوں کے کرائے معاف کردیئے

    بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے کمال کردکھایا،دکانوں اوراراضیوں کے کرائے معاف کردیئے

    کوئٹہ:بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے کمال کردکھایا،دکانوں اوراراضیوں کے کرائے معاف کردیئے ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت نے دکانوں اور دیگر اراضیوں کے دو ماہ کے کرائیے معاف کردئیے،یہ بھی بتایا جارہاہے کہ جام کمال صوبے کی عوام کے لیے مزید پیکجز کا اعلان کرنا چاہتے ہیں

    کوئٹہ سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کوئی مالک مکان اور دکان مالک کرایہ نہ دینے پر کرایہ دار یا دکاندار کو زبردستی نہیں نکال سکتا،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بقیہ کراوں میں بھی رعایت کی گئی ہے ، اس حوالےسے بلوچستان حکومت نے کرایہ کو موخر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا